فردی موسسہ کی تین سال کیلئے مکتب العمل معاف
شکریہ KING SALMAN
30/07/2022
📣📣*اہم اعلان* 📣📣
ویلفیئر سیکشن سفارتخانہ پاکستان الریاض کا کمیونٹی کے لئے ایک بڑا اقدام:-
اگر کوئی پاکستانی بھائی فوت ہو جاتا ہے تو اس کی میت کی ترسیل کا خرچہ (جوکہ چھ سے سات ہزار ریال آتا ہے) اب یہ پیسے اسکا کفیل/کمپنی ادا کرے گی۔
اس سلسلے میں اگر کسی بھی پاکستانی بھائی کو کوئی مشکل ہو تو سفارتخانہ پاکستان الریاض سے رابطہ کر سکتا ہے۔
30/07/2022
عامل کے حقوق۔ مکتب عمل کی نظر میں۔
عامل کو یہ حق حاصل ہے کہ:
1- اپنے سرکاری دستاویزات خود اس کی اپنی حفاظت میں ہوں۔
2- ایگریمنٹ پر دستخط سے پہلے اسے پڑھنا اور اس کی ایک کاپی اپنے پاس رکھنا۔
3-عامل کا اپنی رضامندی کے بغیر کسی بھی کاغذ پر دستخط نہ کرنا۔
4-سرکاری دستاویزات کی تجدید کیلئے کسی قسم کی رقم ادا نہ کرنا۔
5-عامل کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنا۔
6- کفیل کے علاوہ کسی اور کے ساتھ بغیر عقد کے کام نہ کرنا۔
7- مقرر اور متعین شدہ وقت پر تنخواہ اور اجرت کا ادا کرنا۔
8- کام کے دوران کچھ وقت راحت کیلئے لینا۔
9- تصدیق شدہ ایگریمنٹ کا حاصل کرنا۔
10- خروج وعودہ، خروج نہائی اور اسی طرح کسی بھی سفر کا ٹکٹ عامل کو ادا کرنا۔
11- گرمیوں میں براہ راست سورج کی تپش میں کام نہ کرنا۔ اور بغیر سیفٹی کے خطرناک جگہ کام کرنے کو منع کردینا یہ عامل کا حق ہے
اور عامل کویہ حقوق سعودی قانون دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان حقوق کی پامالی انسانی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ اور انسانی اسمگلنگ قابل سزا جرم ہے۔
24/01/2022
مبارک ہو اقامہ اور چھٹی میں مزید ۳ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب 31-3-2022 آخری تاریخ ہے۔ جن لوگوں نے سعودی عرب میں ویکیسن کی ایک ڈوز لگوائی ہے ان کو یہ مہلت نہیں ملے گی وہ جلدی واپس پہنچیں یا کمپنی سے اپنی چھٹی بڑھائیں۔
19/12/2021
بنوں میئر اب تک کا رزلٹ
09/12/2021
سعودی عرب : یکم فروری 2022 سے توکلنا پر محصن (immune) ہونے کی شرط یہ ہوگی کہ بوسٹر ڈوز لگی ہوئی ہو۔ یعنی 1 فروری 2022 تک تیسرا انجیکشن لگانا ضروری ہے۔
30/11/2021
ریاض جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے مملکت کے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب کے اندر ویکسین کی ایک خوراک لینے والے مسافروں کو تمام ممالک سے براہ راست داخلے کی اجازت دی جائے۔ - سرکلر میں تمام ممالک سے ان مسافروں کے لیے براہ راست داخلے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے مملکت کے اندر ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے، ادارہ جاتی قرنطینہ کے طریقہ کار کو (3) دنوں کی مدت کے لیے لاگو کرنے کے ساتھ۔ GACA نے تصدیق کی کہ ان طریقہ کار کا کام ہفتہ کی صبح (01:00) سے، دسمبر 4، 2021 کے مطابق ہوگا۔ GACA نے کہا کہ تمام کیریئرز کو مسافروں کو سعودی عرب میں اپنائے گئے تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا جاری رکھنا چاہیے۔
29/11/2021
عمرہ کیلئے بیرون ممالک سے آنے والے افراد نے اگر سعودی عرب کی منظور شدہ (موڈرنا، فائزر، استرازینیکا، جونسن اینڈ جونسن ) کسی بھی کمپنی کی دو خوراکیں لگوائیں ہیں تو انہیں کسی قسم کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اگر کسی اور کمپنی کی دو خوراکیں لگوائی ہوں گی تو پھر سعودی عرب میں داخلے کے بعد 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگ اور یہاں دوبارہ PCR ٹیسٹ منفی آیا تو اس کے بعد عمرہ ادا کرسکے گا۔
28/11/2021
Saudi Arabia announces the Extension of Iqamas, Exit Re-Entry and Visit visas for Free until 31st January 2022 for Expats in suspended countries..
28/11/2021
مبارک ہو ۔۔
جو لوگ سعودی عرب سے باھر ہیں اور چھٹی پر ہیں ان کے اقامہ اور خروج وعودہ میں 31-01-2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔ اور یہ توسیع بالکل مفت ہے۔ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
27/11/2021
جنہوں نے سعودی عرب سے ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی تھی وہ بھی4 دسمبر سے ڈائریکٹ آسکتے ہیں ، ان کیلئے سعودی عرب کے اندر ہوٹل کا قرنطینہ صرف 3 دن کا ہوگا۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
27/11/2021
جو لوگ ابھی دوبئی میں ہیں جن کے 10 یا 5 دن پورے ہو گئے ہیں وہ اپنا قرنطینہ مکمل کر کہ ہی سعودی عرب داخل ہوں تاکہ آپ قرنطینہ سے بچ سکیں اب ان دنوں میں جن کے ویزے نکل چکے ہیں دوبئی کے وہ بھی دوبئی میں 14.15 دن گزار کر ہی داخل ہوں 5 دن قرنطینہ کی شرط ان لوگوں پر لاگو ہے جو پاکستان سے ڈائریکٹ سعودی عرب سفر کرینگے اور سعودی عرب ڈائریکٹ فلائٹس کے ٹکٹ لینے میں جلدی نہ کریں ٹکٹ لینے سے پہلے ایجنسی والو سے 5 دن قرنطینہ کے بارے میں بات ضرور کریں تاکہ بعد میں مشکلات نہ ہوں آپ کے لیے
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
27/11/2021
دوبی سے ریاض بس کرایہ 250درھم سے 800درھم تک پہنچ گیا افسوس
27/11/2021
26/11/2021
ماشاءاللہ
آج جمعہ کی نماز کا منظر
25/11/2021
الحمد اللہ یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس بحال ہو گئے ہیں
25/11/2021
فلائٹس کے بارے میں خوشخبری ہے لیکن ابھی تک کنفرم نہیں ہے نیوز کنفرم ہونے تک انتظار کریں۔انشاءاللہ اللہ بہتر کرے گا۔
20/11/2021
عمرہ کرنے والوں کے علاوہ جو لوگ طواف کرنا چاہیں ان کیلئے مسجد الحرام کی پہلی منزل خاص کردی گئی ہے۔
12/11/2021
بلڈنگ کے باھر پارکنگ سب کا حق ہے ، اسے بند کرنا یا اسے اپنے کسٹمر کیلئے خاص کردینا قانونا منع ہے۔
اگر آپ کی رہائش کے باھر کسی بھی مارکیٹ یا شاپ یا ہوٹل والا آپ کی گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرتا ہے تو آپ 940 پر کال کریں اور اطلاع دیں کہ گاڑی پارکنگ سے منع کیا جا رہا ہے۔۔۔!
المواقف العامة أمام المنشآت التجارية "حق للجميع"، والأنظمة تمنع حجزها أو تخصيصها لزبائن المنشأة..
11/11/2021
⚠️ News Alert ⚠️
دبئی سے سعودی بس میں سفر کرنے والے سعودی اقامہ ہولڈر کو 15 دن قیام (قرنطینہ) سے پہلے یو اے ای-سعودی بارڈر پر حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی تعداد 500 سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ ہر ایک کو مشورہ ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں 15 دن مکمل کریں۔
البوابة الخارجية للتطعيمات - تقديم طلب لإعتماد اللقاح داخل المملكة
07/11/2021
06/11/2021
*غیر ملکی کارکنان کو ’مقیم‘ پورٹل سے جوازات کا’ پرنٹ‘ نکلوانے کی سہولت*
سعودی محکہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت کے پورٹل ’مقیم ‘ سے غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کی جاسکتا ہے۔
کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کرنے کے لیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اپنے سسٹم کے ذریعے سے ہی کارکن کے حوالے سے مصدقہ رپورٹ پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
سبق نیوز نے جوازات کے ٹوئٹرپردی گئی اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ مقیم پورٹل سے جاری کرائی جانے والی کارکن کی رپورٹ مصدقہ سرکاری دستاویز کے طورپر تسلیم کی جائے گی جس میں کارکن کے بارے میں تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
واضح رہے ماضی میں جوازات کے دفترسے غیر ملکی کارکن کے بارے میں ’پرنٹ ‘ حاصل کیا جاتا تھا جسے سرکاری اداروں میں ضرورت پڑنے پرپیش کیاجاتا ہے۔
ابشر اور مقیم پرپیش کی جانے والی نئی سہولت کے بعد پرنٹ حاصل کرنے کےلیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے مقیم پورٹل سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔
05/11/2021
غیر ملکی تارکین وطن اب سہ ماہی اقاموں کی تجدید کر سکیں گے (جوازات)
05/11/2021
جو بھی بغیر تصریح کے عمرہ اور حرم مکی شریف میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا جائے گا وہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔
29/10/2021
#سعودی جوازات نے 3، 6، 9 اور 12 #مہینے کے لیے اقامہ تجدید کرنے کی #اجازت دے دی۔ اگر اقامہ 3 مہینے کا #تجدید ہوگا تو فیملی ٹیکس بھی 3 مہینے کا دینا ہو گا
27/10/2021
Shame on you doctor noman 🙄
ڈاکٹر نعمان صاحب یہ پی ٹی وی ادارا سرکاری ہے نہ کے آپ جیسی چول کی ملکیت ہے ۔ آپ کو کرکٹ کی الف ب کا بھی نہیں پتا اور آپ نے پاکستان کے قومی ہیرو شعیب اختر کو لائیو پروگرام سے اٹھ کر جانے کا کہہ دیا ۔ صرف اس لیے کہ اس ہیرو نے حارث راؤف کی تعریف کی۔
ہم اپنے ہیرو راولپنڈی ایکسپریس
شعیب اختر کے ساتھ کھڑے ہیں
اور کھڑے رہیں گے جب تک تم اس سے معافی نہ مانگو ۔
تم نے شعیب اختر کو شو سے جانے کا کہہ کر بھارتیوں کو خوش کیا ہے
شرم تم کو مگر نہیں آتی
البوابة الخارجية للتطعيمات - تقديم طلب لإعتماد اللقاح داخل المملكة
27/10/2021
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے چار ارب 20 کروڑ ڈالر کی ’مدد‘ کا اعلان
سعودی عرب کی جانب سے اس 'معاشی پیکیج' کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے بعد کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل دینے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس تیل کے لیے پاکستان کو فوری ادائیگی بھی نہیں کرنا ہو گی بلکہ یہ موخر ادائیگی کی سہولت کے تحت دستیاب ہو گا۔
حماد اظہر کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کے ان اقدامات سے قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کی وجہ سے پاکستان کی تجارت اور زرِمبادلہ کے اکاؤنٹس پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے تنزلی دیکھی جا رہی ہے اور صرف چار ماہ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی ہدایت پر پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے تاکہ پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے اور حکومت کو کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کے مطابق شاہی ہدایت پر پاکستان کو تیل کی میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے دوران فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس ’معاشی پیکیج‘ کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے بعد کیا گیا ہے۔
عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر رواں ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کی سہولت بھی پہلی بار نہیں دی جا رہی اور ماضی میں بھی پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے۔
اس سے قبل 1998 میں جب ایٹمی دھماکے کرنے پر امریکہ نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں تو پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا تھا۔ اس صورتحال میں سعودی عرب نے اس وقت بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا تیل ادھار دینا شروع کیا تھا۔
اسی طرح 2014 میں جب غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو زر مبادلہ کی ضرورت تھی تو اس وقت سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر نقد پاکستان کو دیے تھے جنھیں زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کی سہولت بھی پہلی بار نہیں دی جا رہی
تحریک انصاف کے دور حکومت میں یہ تیسرا موقع ہے جب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سنہ 2018 کے اواخر میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کے مستحکم رکھنے کے لیے تین ارب ڈالر فراہم کیے گئے تو اس کے ساتھ تین سال تک مؤخر ادائیگیوں پر تقریباً نو ارب ڈالر مالیت تک کا تیل دینے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو نو ماہ تک ماہانہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا بھی گیا لیکن اچانک سعودی عرب نے یہ سہولت معطل کر دی تھی۔
اس کے بعد رواں برس جون میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ریونیو وقار مسعود نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے دس ارب ڈالر تک مصنوعات بیرونِ ملک سے منگواتا ہے اور آر ایل این جی کی درآمد سے توانائی کے شعبے کی درآمدات 14 سے 15 ارب ڈالر تک پہنچ جاتی ہیں۔
26/10/2021
انشاءاللہ ۔
عمران خان نے فلایٹس کھولنے کے بارے میں بات کی ہے انے والے 2 ہفتوں کے اندر پاکستان ٹو سعودی ڈئرکٹ پروازیں کھولنے والے ہے اپنا اپنا تیاری کرو مقیم اور توکلنا میں رجسٹریشن کرنے کے بعد ہی مملکت داخل ہوسکتے ہیں
اچھے کی امید رکھیں اور اللہ تعالی سے دعا کرے غریبوں کی رزق لگے رہیں امین
Be the first to know and let us send you an email when Saudi fastest News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.