AB Digital Corner

  • Home
  • AB Digital Corner

AB Digital Corner fb page manager
graphic designer

5 pillars of social media marketingWhen developing marketing programs, one key area that marketers care about is how to ...
27/08/2023

5 pillars of social media marketing
When developing marketing programs, one key area that marketers care about is how to deliver their messaging. Social media helps spread those messages to the right people at the right time, through both free and paid means. Social media also enables brands to learn more about their audience's personal, geographic and demographic information. This enables organizations to customize their messaging and content for the best engagement.


اسلام و علیکمBenifits of social media marketing:Brand awareness: Social media marketing can help businesses spread the w...
24/08/2023

اسلام و علیکم
Benifits of social media marketing:

Brand awareness:

Social media marketing can help businesses spread the word about their products and mission, making it easy to grow brand awareness.
Increased traffic:

Using social media and linking it to a website can increase traffic tremendously.
Promotion of products and services:

Social media marketing can help businesses promote their products and services, which is ultimately why they invest in marketing.
Brand recognition:

Gaining brand recognition is one of any business’ most important marketing goals. Social media allows for easy and effective brand building.

Increased customer engagement:
Social media marketing can help businesses engage with their customers more effectively, leading to long-term business benefits.
Deepening customer loyalty:

Social media marketing can deepen customer loyalty by allowing customers to chat or comment and receive a prompt response.
Reduced advertising costs:

Social media marketing can augment traditional media advertising such as direct mailing, television spots, billboards, and newspaper ads.
Targeted advertising:
Social media platforms allow businesses to target specific audiences based on demographics, location, interests, and more.
Increased trustworthiness:

Social media marketing can increase trustworthiness and brand recognition.
Fostering online community: Social media marketing can help businesses foster an online community and tell authentic stories.

Increased levels of customer service and satisfaction:
Social media marketing can increase levels of customer service and satisfaction.
Consistent branding:
Social media marketing can help businesses maintain a clear and consistent brand voice across all social media platforms.
Cost-effective:

Social media marketing is a cost-effective way for small businesses to increase visibility and brand awareness.
Valuable insights:

Social media marketing can provide businesses with valuable insights into their customers and their preferences.
Increased sales:

Social media marketing can help businesses increase sales by building brand awareness, deepening customer loyalty, and promoting products and services.






Social media marketing   is effective because it allows businesses to connect with their target audience directly, build...
20/08/2023

Social media marketing is effective because it allows businesses to connect with their target audience directly, building relationships and trust. It provides a platform to showcase products, share valuable content, and engage in real-time conversations. The viral nature of social media enables content to spread quickly, increasing brand visibility. Additionally, the ability to target specific demographics enhances the chances of reaching the right people with tailored messages, leading to higher engagement and potential conversions.


20/08/2023



4 C's of digital marketing
19/08/2023

4 C's of digital marketing



06/08/2023

Digital Marketing

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کچھ اہم ٹرمز۔۔

✔️SEO
سرچ انجن آپٹیمائزیشن۔۔
ویب سائٹس کے کانٹینٹ کو آپٹیمائز کیا جاتا ہے۔۔وہ کی ورڈز استعمال کیے جاتے ہیں جو عموماً لوگ زیادہ سرچ کرتے ہیں۔۔ایس ای او کے ذریعے ویب سائٹس پر آرگینک ٹریفک لائ جاتی ہے، ریچ بڑھائ جاتی ہے۔۔یہ نہایت اہم اور خاصی مہنگی نش ہے۔۔کیوں کہ ایس ای او کسی بھی بزنس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔۔

✔️SEM

سرچ انجن مارکیٹنگ۔۔
یہ آن لائن اشتہارات کی ایک ایسی قسم ہے جس میں بزنسز اپنے اشتہارات مختلف سرچ انجن پر ڈسپلے کروانے کے لیے پے کرتے ہیں۔۔یوں ان کے اشتہارات ، ان کی پروڈکٹس لوگوں کے سامنے آرہی ہوتی ہیں۔۔۔جس سے ان کے بزنس میں وسعت آتی ہے۔۔

✔️PPC.

پے پر کلک۔۔
یہ ایک ایڈورٹائزنگ ماڈل ہے۔۔جس میں پیڈ اشتہارات چلاۓ جاتے ہیں۔۔اور جب جب کوئی بھی صارف اشتہار پر کلک کرتا ہے۔۔اشتہار چلانے والے کو پے کرنا پڑتا ہے۔۔یہ بھی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مختصر وقت میں زیادہ آڈینس تک بات پہنچانا اپنی پروڈکٹ/ویب سائٹ پر کلک کروانا اس کے ذریعے ممکن ہے۔۔

✔️ Social Media Marketing.

اپنی پروڈکٹ کو، اپنے بزنس کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے ایڈورٹائز کرنا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کہلاتا ہے۔۔یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک مضبوط اور اہم حصہ ہے۔۔اس کے بنا آن لائن بزنس ادھورا ہوتا ہے۔۔

✔️ Content Marketing.

میرے نزدیک۔۔اچھا کانٹینٹ کنگ میکر کا رول پلے کرتا ہے۔۔کانٹینٹ میں پاور ہوتی ہے۔۔کانٹینٹ مارکیٹنگ میں بہترین، عمدہ کانٹینٹ کے ذریعے آڈینس کو اپنی طرف اٹریکٹ کیا جاتا ہے۔۔کانٹینٹ لکھا ہوا مواد بھی ہوسکتا ہے، ویڈیو کی شکل میں بھی ہوسکتا ہے اور تصویری شکل میں بھی۔۔لیکن دور حاضر میں موسٹ ڈیمانڈنگ فارم آف کانٹینٹ ویڈیو کانٹینٹ ہے۔۔خصوصا شارٹ ویڈیوز کی صورت میں آپ آڈینس کو اپنے ساتھ پورے طریقے سے انگیج کرسکتے ہیں۔۔

✔️Influencer Marketing.

مارکیٹنگ کی اس قسم میں سوشل میڈیا پر موجود انفلوینسرز کے ذریعے پروڈکٹس یا سروسز کو پروموٹ کروایا جاتا ہے۔۔انفلوینسرز وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس اچھی خاصی فین فالونگ ہوتی ہے۔۔لوگ ان کی بات سنتےہیں، مانتے ہیں ان پر اعتماد کرتے ہیں۔۔سو وہ جب بھی کوئ ریکمنڈیشن دیتے ہیں تو آڈینس وہ پروڈکٹ یا سروس ضرور خریدتی ہے۔۔انفلوینسرز اسی کے ذریعے لاکھوں بھی کماتے ہیں۔۔اسی لیے میں کہتی ہوں پرسنل برانڈنگ پر سب سے پہلے فوکس کریں۔۔

✔️ Email Marketing.

متعلقہ صارفین تک کمرشل ای میلز کے ذریعے اپنے اشتہارات پہنچاۓ جاتے ہیں۔۔یہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ایک اہم نش ہے۔۔بڑی کمپنیاں اور برانڈز اس نش پر باقاعدہ کام کرکے ڈھیروں منافع کماتے ہیں۔۔

یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کچھ اہم ٹرمز تھیں۔۔جو امید ہے آپ لوگوں کو کلئیر ہوچکی ہوں گی۔۔ابھی کچھ رہتی بھی ہیں۔۔وہ اگلی کسی پوسٹ میں ان شاء اللہ ۔۔
ایک ڈیجیٹل مارکیٹر کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ان تمام پر عبور حاصل ہو۔۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ ایک ایک کرکے ان کو سیکھے اور آگے بڑھے۔۔پہلے آسان سے شروع کریں پھر مشکل کی طرف جائیں۔۔یوں آپ کی لرننگ اچھی ہوگی ان شاءاللہ

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔
سلامت رہیں

02/08/2023

مارکیٹنگ کی کچھ اقسام اور سٹریٹجیز

Acquisition marketing
ایسی مارکیٹنگ جس میں ہم نئے کسٹمرز ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں مثال کے طور پر کوئی بھی بزنس جب مختلف طریقوں سے اپنی مارکیٹنگ کرتا ہے کہ اس کی سیلز بڑھیں اور اسے مزید نئے نئے کسٹمرز ملیں اس بزنس یا برانڈز کے کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ ہو تو اسے ایکوزیشن مارکیٹنگ کہتے ہیں
Retention marketing
ایسی مارکیٹنگ جس میں ہم پہلے سے موجود کسٹمرز کو retain کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایکوزیشن مارکیٹنگ میں تو ہم نیو کسٹمر ڈھونڈتے ہیں لیکن ریٹینشن مارکیٹنگ میں ہم مختلف ڈسکاؤنٹ آفر کر کے اولڈ کسٹمرز کو سیٹیسفائڈ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ریٹینشن مارکیٹنگ میں ہمیں ایکوزیشن مارکیٹنگ کی نسبت مارکیٹنگ میں کم خرچہ کرنا پڑتا ہے
ریٹینشن مارکیٹنگ کی ٹھیک سمجھ مجھے خود کچھ ماہ پہلے ہی آئی
پاکستان میں شوز کا ایک برانڈ ہے جن سے میں شاپنگ کرتا رہتا ہوں ان کے نمائندے کا مجھے واٹس ایپ میسج آیا کہ جواد صاحب آپ ہمارے پرماننٹ کسٹمر ہیں لیکن ہم نے غور کیا ہے کہ آپ نے کچھ عرصہ سے ہمارے برانڈ سے کوئی شاپنگ نہیں کی اس لئے ہم صرف اپنے اولڈ کسٹمرز کو 40 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ آفر کر رہے ہیں آپ کوئی شوز کا آرٹیکل پسند کر کے اس کی پک سینڈ کر دیں تاکہ میں 40 فیصد ڈسکاؤنٹ میں آپ کا آرڈر بک کر دوں ، مجھے حیرانی تب ہوئی جب ان کی ویب سائٹ چیک کی تو وہاں واقعی ہی کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں تھا۔

Inbound marketing
ایسی مارکیٹنگ جس میں کسٹمر خود ہم تک پہنچتا ہے ان باونڈ مارکیٹنگ میں کسٹمر ہمارا کانٹینٹ دیکھ کر خود ہم تک پہنچتا ہے مثال کہ طور پر سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا بلاگنگ یا ایس ای او وغیرہ جس میں کسٹمر ہماری سروسز یا پراڈکٹس کے متعلق ایڈز یا آرٹیکلز وغیرہ دیکھ کر ہم سے رابطہ کرتا ہے
ان باونڈ مارکیٹنگ کی ایک مثال ہماری فیسبک پروفائل بھی مثال کہ طور پہ میں یہ انفارمیٹو پوسٹ کر رہا ہوں اسے بہت سے لوگ شیئر کریں جب آپ لوگ اسے شیئر کریں گے تو بہت سے لوگوں کو یہ کانٹینٹ پسند آئے گا اور وہ مجھے فالو کر لیں گے مطلب میں نے نہیں کہا کسی کو فالو کریں لیکن لوگوں نے میری انفارمیٹو پوسٹ کی وجہ سے خود مجھے فالو کیا

Outbound marketing

ایسی مارکیٹنگ جس میں کوئی مارکیٹر اپنی پراڈکٹ یا سروسز سیل کرنے کے لئے خود اپنے کسٹمرز تک جا رہا ہو اسے آوٹ باونڈ مارکیٹنگ کہتے ہیں ، مطلب آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ میں کسٹمر خود ہمارے پاس نہیں آ رہا ہم کسٹمر کے پاس جا رہے ہیں
آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے ایک مثال کالز سینٹر کی ہے لوگوں کو کالز وغیرہ کر کے کنونس کرنا، گھر گھر جا کہ اپنی پراڈکٹس کی آگاہی دینا یا پھر مختلف سیمینارز ایگزیبیشن وغیرہ میں اپنے سٹالز لگانا اور ای میل مارکیٹنگ مطلب لوگوں کو اپنی سروس یا پراڈکٹس سے ریلیٹڈ ای میلز وغیرہ سینڈ کرنا یہ سب آؤٹ باونڈ مارکیٹنگ کہلائے گا

Sales and marketing
یہ فرق یا معلومات ڈیجیٹل مارکیٹرز کے لئے بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ کو صرف یہ ہی پتہ ہو تو آپ بہت سے برانڈز آن لائن بزنسز کو سیٹیسفائڈ کر کے بہت سے پراجیکٹس ون کر سکتے ہیں ، یا پھر آپ مارکیٹنگ جاب کے لئے بھی کہیں اپلائی کرتے ہیں تو انٹرویو میں یہ سوال ضرور پوچھا جائے گا آپ سے
ویسے تو مارکیٹنگ ہو یا سیل دونوں کا اینڈ گول یا آخری مقصد تو یہ ہی ہوتا ہے کہ بزنس کے لئے زیادہ سے زیادہ پیسہ جنریٹ ہو، ہم یہ بول سکتے ہیں سیلز مارکیٹنگ کا ہی آگے ایک sub پارٹ ہے لیکن کام یا زمہ داری دونوں کی الگ الگ ہے مارکیٹنگ کا مقصد ہے کہ لوگوں کو آپ کے کام بزنس یا سروسز کے بارے میں اویرنس ہو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آپ کے کام کے متعلق پتہ چل سکے اور ان میں آپ کی پراڈکٹ کے متعلق انٹرسٹ پیدا ہو اور سیلز ٹیم کا ڈایریکٹ تعلق کسٹمر کو چیز یا سروس بیچنے میں ہے، مثال کہ طور پہ فیسبک پہ میسجز کی ایڈ رن کرنا مارکیٹنگ ہے کیونکہ لوگوں نے ایڈ دیکھی ان کو آپ کی پراڈکٹ یا سروسز کا پتہ چلا وہ لوگ آپ کی پراڈکٹ میں انٹرسٹڈ ہوئے اور انہوں نے آپ کو میسج کر دیا اب آگے سیلز ٹیم کا کام ہے کہ وہ جتنے لوگوں نے میسجز کئے ان میں سے کتنے لوگوں کو پراڈکٹ یا سروس سیل کر کے کنورثن رہٹ بہتر کر پاتی ہے
کنورثن رہٹ مطلب 20 لوگوں نے میسج کیا اور سیلز ٹیم صرف دو لوگوں کو پراڈکٹ سیل کر پائی تو مطلب کنورثن ریٹ 10 فیصد رہا

Cross selling
کراس سیلنگ اسے کہتے ہیں جب کسٹمر آپ سے کوئی پراڈکٹ خریدے تو آپ اسے اس پراڈکٹ سے ملتی جلتی مزید پراڈکٹس سیل کرتے ہیں مثال کے طور پر کسی نے موبائل خریدا تو آپ اس کو ساتھ موبائل کا پروٹیکٹر چارجر یا ہینڈ فری وغیرہ سیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
Up selling
اپ سیلنگ اسے کہتے ہیں جب کسٹمر آپ سے 5 ہزار کی شاپنگ کرنے آیا ہو اور آپ اس کو 15 ہزار کی چیزیں سیل کر کے اپنی سیل بڑھائیں

جواد شاہ

01/08/2023

ارٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تصاویر بنانے کا کام بہت سے لوگ کر کے پیسے کما رہے ہیں اور یہ ایک ایڈوانس فیلڈ ہے جس کی مدد سے ہم اپنے پرامپ کے ذریعے انتہائی عمدہ اور کاپی رائٹ فری تصاویر بنوا سکتے ہیں اور انہیں اپنے پراجیکٹس میں یوز کر سکتے ہیں یا دوسروں کو بنا کر دے سکتے ہیں اس حوالے سے مختلف اے ائی بیس سافٹ ویئر کام کر رہے ہیں لیکن اکثر لوگوں کی شکایت رہی ہے کہ تمام سافٹ ویئر یا تو چارج بہت زیادہ کرتے ہیں یا پھر ان کے فری ورژن میں بہت کم لمٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ سے لاگ ان کر لیں۔
Midjourney plus
بھی ایک ایسا ہی سافٹ ویئر ہے جس کا پیڈ ورژن 10 ڈالر سے خریدا جاتا ہے۔

آج میں آپ کو کچھ ایسے سافٹ ویئرز کے بارے میں بتاؤں گا جن پہ ہم پرامپٹ کی مدد سے تصویریں بنا سکتے ہیں اور بالکل فری بنا سکتے ہیں۔

1. Playground AI:
Free 1000 pics per day
یہ ایک ایسا ویب بیس سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے ہم بہت جلد تصاویر بنا سکتے ہیں اور یہ ہمیں ایک دن میں ہزار تصاویر فری بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

2. Blue Willow

یہ ایک ایسا ویب بیس سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے ہم logo مختلف طرح کی کریکٹر ڈیجیٹل ارٹ ورک گرافکس کے کانسپٹ لینڈسکیپ کی چیزیں بنا سکتے ہیں نیز اس کی مدد سے انسانوں کی شکل سے ملتے جلتے کریکٹر بہت اسانی سے بنائے جا سکتے ہیں اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس کی کوئی بھی لمٹ نہیں اپ اس کی مدد سے انلمٹڈ گرافکس بنا سکتے ہیں۔

3. Stable Diffusion

ایک فری میں استعمال کیا جانے والا سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے ہم بہت زیادہ پاور فل کام لے سکتے ہیں اور یہ استعمال میں بالکل فری اور اوپن سورس ہے۔

4. Leonardo Ai

اس سافٹ ویئر کی مدد سے ہم مختلف طرح کے پورٹریٹس بہت اچھے سے بنا سکتے ہیں گیمنگ ایپلیکیشن بنانے والے لوگوں کے لیے یہ ایک بہترین چیز ہے۔

5. Bing Image Creator

یہ بھی ایک فری میں استعمال ہونے والا ارٹیفیشل انٹیلیجنس بیس امیج جنریٹر ہے جو کہ بنگ چیٹ کے ساتھ اٹیچ ہے۔

6. Adobe Firefly

اس سافٹ وئر میں لکھے ہوئے ٹیکسٹ کی مدد سے تصاویر بنا سکتے ہیں اپنے بنے ہوئے تصاویر کو ایکسپینڈ کر سکتے ہیں سکیچ کی مدد سے امیج بنا سکتے ہیں اور اس طرح کے بے شمار کام کر سکتے ہیں۔

7. Lexica

اس کو ہم ذرا سی محنت کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں اور ماہانہ 100 تصاویر بنا سکتے ہیں۔
Copied

25/07/2023

4 Ps of Marketing
کیا اپ ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کررہے ہیں۔۔۔ کیا اپ نے ان لائن بزنس سیٹ اپ کیا ہے یا کرنا چاھتے ہیں تو اپ 4Ps سے واقف ہوں گے۔۔۔ اگر نہیں ہیں تو ان سے واقفیت حاصلِ کریں۔۔ کیونکہ اگر ان چاروں میں سے کوئی چیز اپکے سیٹ اپ میں موجود نہیں تو اپ کا سیٹ اپ کھبی ایک اچھا سیٹ اپ نہیں بن سکتا

مارکیٹنگ کے 4Ps، جسے مارکیٹنگ مکس بھی کہا جاتا ہے، مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے چار ضروری عناصر ہیں جو کاروبار کو اپنی مصنوعات یا خدمات کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔ 4Ps کا مطلب ہے
پروڈکٹ Product
قیمت Price
جگہ Place
پروموشن Promotion

یہاں 4Ps میں سے ہر ایک کے بارے میں تفصیلات ہیں:

1. پروڈکٹ: اس سے مراد وہ شے یا خدمت ہے جو کوئی کاروبار اپنے صارفین کسٹمر کلائنٹس کو پیش کرتا ہے۔ اس میں مصنوعات کی خصوصیات، معیار، ڈیزائن، پیکیجنگ اور برانڈنگ جیسے پہلو شامل ہیں۔ ایک پروڈکٹ کو اپنے ہدف والے صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنا ضروری ہے۔مارکیٹ میں چیز کی طلب اور رسد کو دیکھ کر ایک اچھی پراڈکٹ کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

2. قیمت: اس سے مراد وہ رقم ہے جو صارف کسی پروڈکٹ یا سروس کے لیے ادا کرتا ہے۔ اس میں قیمت کی حکمت عملی، چھوٹ، کریڈٹ کی شرائط، اور ادائیگی کے اختیارات جیسے پہلو شامل ہیں۔ کاروبار کے مسابقتی اور منافع بخش رہنے کے لیے صحیح قیمت کا تعین ضروری ہے۔اپکا ٹوٹل بجٹ۔۔منافع کی شرح۔۔شپنگ اخراجات۔۔ڈسکاونٹ افر ان سب کیلئے قیمت کا تعین بہت ضروری ہے

3. جگہ: اس سے مراد وہ مقام اور تقسیم کے چینلز ہیں جن کے ذریعے صارفین کو کوئی پروڈکٹ یا سروس دستیاب کرائی جاتی ہے۔ اس میں مارکیٹ کی کوریج، چینل کی سطح، اور انوینٹری مینجمنٹ جیسے پہلو شامل ہیں۔ ایک کاروبار کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی مصنوعات صحیح جگہ اور وقت پر صحیح گاہکوں کو دستیاب ہوں۔اگر اپ سہی جگہ کا انتخاب کیے بغیر سونا بھی بیچیں گے تو نہیں بکے گا۔۔اور اچھی جگہ کا انتخاب کرکہ مٹی بھی بیچیں گے تو سونے کے بھاو بکے گی۔۔

4. پروموشن: اس سے مراد وہ مواصلاتی یا ڈیجیٹل حکمت عملی ہے جو صارفین کو کسی پروڈکٹ یا سروس کو خریدنے، استعمال کرنے یا اپنانے پر آمادہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس میں اشتہارات، فروخت کے فروغ، تعلقات عامہ، اور ذاتی فروخت جیسے پہلو شامل ہیں۔ ایک کاروبار کو اپنے ہدف والے گاہکوں تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے لیے صحیح پروموشنل مرکب کا استعمال کرنا چاہیے۔اگر اپکو اپنی پراڈکٹ صیح آڈینس تک پہنچانی آئی گئی تو اپکا بزنس دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔۔

ان 4Ps میں سے ہر ایک کو مؤثر طریقے سے غور کرنے اور اس پر عمل کرنے سے، ایک کاروبار کی ایک کامیاب مارکیٹنگ کی حکمت عملی بنن سکتی یہ چاروں اس کی مصنوعات یا خدمات کو فروغ دینے اور اس کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔۔
Malik Awais.

25/07/2023

السلام علیکم ورحمتہ ﷲ وبرکاتہ..صبح بخیر 🌞

قرآن مجید میں واقعہ حضرت یوسف علیہ السلام کو احسن القصص کہا گیا کیونکہ اس میں بےشمار حکمتیں اور سبق پوشیدہ ہیں۔۔ ان میں سے چند یہ ہیں انہیں پڑھیے تاکہ اپ جو بھی موٹیویشن ملے۔۔

حضرت یوسف علیہ السلام کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، والد کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا ! گویا اس ذات کا ہمارے راز ہم سے پوشیدہ رکھنے میں بھی مصلحت ہے۔۔

خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکہ غم کا چلا دیا ! گویا ثابت ہوا کہ ہر پریشانی کے بعد راحت ائے گی

یوسف علیہ السلام دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑے ہیں ،، باپ کو خوشبو نہیں آنے دی !

اگر خوشبو آ گئی تو باپ رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاہی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا ! گویا ثابت ہوا کہ ہر بڑی کامیابی کی ابتدا ایک سخت آزمائش سے ہوگی تاکہ آزمائش سے گزر کر انسان کندن بن جائے۔۔

سمجھا دوں گا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رہا ہے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ہے یا نہیں ! لہذا سارا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا ہے !

اگر یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف علیہ السلام کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو ! تو گویا کھبی بظاہر کچھ ہمیں برا لگ رہا ہوتا ہے مگر اسکا انجام اچھا ہوتا ہے۔۔ قران مجید میں بھی ہے کہ ہوسکتا ہے تمہیں کوئی کام بظاہر برا لگے مگر وہ تمھارے لیے اچھا ہو۔۔اور کوئی کام تمیں بظاہر اچھا لگتا ہو مگر حقیقتاً تمھارے لیے برا ہو۔۔

یوسف علیہ السلام عزیز مصر کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ، ان مع العسرِ یسراً کہ مشکل سہو گے تو اسانی ائے گی۔۔

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،،مگر مناسب وقت تک یوسف علیہ السلام کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔

یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا ،اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف علیہ السلام سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا۔۔ تو ثابت ہوا کہ اپکو روکنے والے اپکی کامیابی کی سیڑھی بنتے ہیں اگر اپکا حوصلہ بلند اور جدوجہد مخلص ہو۔

اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں : این آر او " کے تحت باہر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناہی ثابت نہ ہو جائے ،،عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین سورہ یوسف آیت 51

میں نے ہی اسے پھسلانا چاہا تھا اور وہ سچا ہے۔۔ گویا سچ میں ہی نجات ہے۔۔

وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف علیہ السلام کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا ، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا ، گویا حسد کرنے والا ہمیشہ پشیمان ہی رہے گا۔۔

فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا !

اب یوسف علیہ السلام نہیں بلکہ ان کا کرتا مصر سے چلا ہے تو : کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں،یعقوب علیہ السلام چیخ پڑے ھیں : انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔ سورہ یوسف آیت 94

تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں " مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ھے :

سبحان اللہ ،،جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،،جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے !

واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون ! سورہ یوسف آیت 21

اللہ جو چاھتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی !

یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،،اپ پر انیوالے مصائب ہی اپکی نجات کا ذریعہ بن جائیں۔۔ بس اللہ تعالیٰ سے مایوس نہ ہوں۔۔ اپنا عزم اور جذبہ بلند رکھیں۔۔ محنت کرتے جائیں نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔۔۔ اسی پر توکل کریں اور اللہ پاک سے خیر مانگیں !
بقول حضرت میاں محمد بخش صاحب رح
مالی دا کم پانی لانا تے بھر بھر مشکاں پاوے
مالک دا کم پَھل پْھل لانا۔۔لاوے یا نہ لاوے
شکریہ

یہ کچھ  پلیٹ فارم ہیں ہیں جہاں پر اپ اپنا پورٹ فولیو بناسکتے اور اسے سٹور کرسکتے ہیں۔۔۔ یہاں اپنا پورٹ فولیو بناکر رکھ ل...
25/07/2023

یہ کچھ پلیٹ فارم ہیں ہیں جہاں پر اپ اپنا پورٹ فولیو بناسکتے اور اسے سٹور کرسکتے ہیں۔۔۔ یہاں اپنا پورٹ فولیو بناکر رکھ لیں جب کلائنٹ اپ سے اپکا پورٹ فولیو مانگے تو اسے لنک سینڈ کردیں۔۔یا اسے مستقل اپنی گگ پر پن کرلیں
Canva
Behance
Dribbble
Portfolio
Coroflot
Portfoliobox
Squarespace
Wix
GoDaddy
Duda
Zyro
Weebly
Jimdo
Strikingly – Best for a single-page portfolio
1&1 IONOS – Best for a single-page portfolio

23/07/2023
23/07/2023

سوشل میڈیا مارکیٹنگ +ای کامرس = اچھی انکم

صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مسلسل کوشش کرنے سے کم از کم آپ دو آرڈر حاصل کر لیں گے،شپنگ چارجز نکال کر ایک آرڈر سے 400 پرافٹ رکھیں تو منتھلی 24000 بنتے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔

اگر آپ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے اپنا ذریعہ معاش بنانا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو اینڈ تک پڑھیے گا ،اور جو بات نہ سمجھ آئے وہ کمنٹ میں پوچھ لیجئے

سب سے پہلے آپ نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ (فیسبک ایڈ،انسٹاگرام ایڈ)سیکھنی ہے
پیج بنانا ،پیج سیٹنگ ،فالورز انکریز کرنا،پیج ہینڈل کرنا،کسٹمرڈیل کرنا ،ایڈ رن کرنا ۔۔۔وغیرہ
یہ سب چیزیں آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں سیکھ لیں گے اور آپ ان سب کی سروسز بھی دے کر ارننگ کرسکتے ہیں

بہت سے بڑی کمپنیاں ہیں بزنس ہیں جو اپنے پیج خود مینج نہیں کرتے بلکہ سوشل میڈیا مارکیٹر کو منتھلی بیس پہ ہائیر کرتے ہیں اور اچھی سیلری دیتے ہیں

دوسرا فائدہ اس سکل کا یہ ہے کہ آپ اپنا پیج بناتے ہیں ،اچھی سی پراڈکٹ ہنٹ کرتے ہیں ،ہول سیلر سے سٹاک منگواتے ہیں اور ایڈ رن کرکے سیل کردیتے ہیں
اور اپنا پرافٹ جنریٹ کرلیتے ہیں اسی کو ای کامرس کہتے ہیں

یاد رہے سٹارٹنگ میں آپ نے کم سے کم سٹاک منگوانا ہے اور اسکو سیل کرنا ہے

ای کامرس کے لیے کچھ چیزیں ضروری ہیں
1۔فیسبک پیج
شروعات آپ فیسبک پیج سے کریں ،پھر او ایل ایکس پہ اکاؤنٹ بنا لیں ،فیسبک مارکیٹ پلیس پہ پراڈکٹ لگا دیں ،پھر دراز کی طرف اور شاپیفائی کی طرف موو کرجائیں
2۔ایزی پیسہ اکاؤنٹ یا بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے تاکہ کسٹمر سے پیمنٹ ریسیو کرسکیں
3۔سی او ڈی اکاؤنٹ ۔۔۔کیش آن ڈلیوری اکاؤنٹ
اپنے شہر کے حساب سے سب سے اچھی شپنگ کمپنی کے ساتھ سی او ڈی اکاؤنٹ بنوا لیں شپنگ چارجز کم پڑیں گے اور آپکا پارسل کیش آن ڈلیوری پہ ڈلیور ہوجائے گا
4۔ای کامرس میں سب سے اہم چیز پراڈکٹ ہے

جتنی اچھی اور معیاری پراڈکٹ ہوگی اسی حساب سے آرڈر ملیں گے
چند چیزیں بتا دیتا ہوں جنکے دھیان رکھیں گے تو فائدہ ہوگا
پراڈکٹ ایسی ہو جسکی ڈیمانڈ ہو/ پرابلم سولونگ ہو/ایزیلی اویلبل نہ ہو/پراڈکٹ کا وزن 1000گرام سے کم ہو اور سائز بھی کم ہو(شپنگ چارجز کم ہوں گے)/میڈیسن +کریم وغیرہ نہ ہو(اگر انفکیشن ہوگیا تو کیس بن سکتا ہے)/کانچ کی نہ ہو تاکہ شپنگ میں ٹوٹنے کا ڈر نہ ہو /ایسی پراڈکٹ ہو جو پورا سال چلے صرف ایک موسم میں چلنے والی نہ ہو /ایسی پراڈکٹ نہ ہو جس میں کلر اور ڈیزائن بہت زیادہ ہوں (کیونکہ اس طرح آپکی ایک بڑی انویسٹمنٹ درکار ہوگی) /کوشش کریں کچن گیجٹس ہوں وہ زیادہ سیل ہوتے ہیں

اگر آپ اپنا سٹاک نہیں منگواسکتے تو کوئی بات نہیں
آپ بغیر انویسٹمنٹ اپنا کام سٹارٹ کرسکتے ہیں قریبی ہول سیلر کے پاس چلے جائیں پراڈکٹ کی پک لیں مارکیٹنگ کریں اور آرڈر لے کر چیزیں بھیج دیں اور اپنا پرافٹ رکھ لیں

اب آپکو کام سٹارٹ کرنے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہے
1۔سوشل میڈیا مارکیٹنگ سکل 2۔فیسبک پیج 3۔سی او ڈی اکاؤنٹ 4۔پراڈکٹ

صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک مسلسل کوشش سے اگر آپ نے کم از کم ڈیلی کے دو آرڈر حاصل کر لیے تو شپنگ چارجز نکال کر ایک آرڈر سے 400 پرافٹ رکھیں تو منتھلی 24000 بنتا ہے

ضروری نہیں کہ صرف دو آرڈر ہی ملیں گے بلکہ ایک دن میں آٹھ سے دس آرڈر بھی مل سکتے ہیں اور آپ منتھلی اچھی انکم جنریٹ کرسکتے ہیں

ہم 50 ہزار کا سامان تین دن میں 80 ہزار کا سیل کرسکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں ؟؟

محنت اور لگن سے سیکھیں ان شاءاللہ ارننگ یقینی ہے

حسن بن عارف

21/07/2023

اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔
پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔
*جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔*
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
حق سے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔
*اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔* نئیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔
جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔
آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی.

My practice on pixellab.
19/07/2023

My practice on pixellab.

17/07/2023

اکثر فری لانسرز کو کلائنٹ ڈیلنگ یا کلائنٹ سے کمیونیکیش کا ایشو رہتا ہے اس کے لئے کچھ ٹپس بتا رہا ہوں
1. سب سے پہلے کلائنٹ سے اس کی ریکوائرمنٹس پوچھیں کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے کیا چیز اچیو کرنا چاہتا ہے

2. پھر کلائنٹ سے مزید ڈیٹیل لے کر اس کے بزنس، پراجیکٹ،کام کا پراپر انیلسز کریں

3. انیلسز کے بعد آپ کو جو پرابلمز سمجھ آئیں کلائنٹ کے بزنس کے حوالے سے کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں

4۔ اس کے بعد کلائنٹ کو ان پرابلمز کا سولیوشن بتائیں کہ ہم کس طرح اسے بہتر کر سکتے ہیں

5۔ اس کے بعد ڈیل کلوز کرنے کی طرف آجائیں زیادہ لمبی چوڑی بحث میں نا پڑیں مثال کہ طور پر اوپر بتائے گئے پوائنٹس کے بعد کلائنٹ کو بولیں ڈیل فائنل کرتے ہیں تاکہ کام شروع کیا جا سکے

کبھی بھی کلائنٹ کو یہ نا شو کروائیں کہ آپ کو کام کی ضرورت ہے بلکہ اسے آپ کی بات سے اپنی سکل سے ریلیٹڈ نالج سے فیل ہونا چاہئے کہ اسے آپ کی ضرورت ہے بلکہ آپ ہی ہیں جو اس کہ کام کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں

جواد شاہ

Images created by AI.
17/07/2023

Images created by AI.

17/07/2023

فیسبک سے ارننگ کرنے کے چند طریقے

1۔فیسبک پیج مینج کرنا سیکھ لیں ،کوئی مشکل کام نہیں ہے ،پروفیشنل پیج بنانا سیکھ لیں ،ڈیلی کی دو سے تین پوسٹیں ڈیزائن کریں اور اپلوڈ کردیں
اپنے کام کے سیمپل تیار کر کے فائیور پہ اس کی ڈیمانڈ چیک کریں منتھلی کم از کم پچاس سے ستر ہزار چارج کیا جارہا ہے

2۔فیسبک پروفائل
آپ اپنی آئیڈی پہ اپنی سکل آفر کرسکتے ہیں اور کلائنٹ حاصل کرسکتے ہیں مگر کیسے؟؟؟
پہلے اپنی سکل دیکھیں کے آپکے پاس سکل کونسی ہے ڈیمانڈ کتنی ہے اور کیسے اور کس قسم کے لوگ یہ سروس لیتے ہیں
ان لوگوں کو اپنے ساتھ ایڈ کرنا شروع کریں ،جیسے میری سکل ہے سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور ای کامرس تو میں اپنے ساتھ ان لوگوں کو ایڈ کرونگا جو فری لانسننگ سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ انکو سوشل میڈیا مارکیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور وہ میرے کلائنٹ بن سکتے ہیں
دوسرا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ اپنی آئیڈی کو مکمل پروفیشنل بنانا ہے یعنی ڈیپی اور کور فوٹو ہی آپکی آئیڈی کا مقصد شوو کر رہا ہو
تیسرا کام یہ کرنا ہے کہ اپنی سکل کے بارے میں اپنی آئیڈی پہ لکھنا شروع کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے آپکے پاس یہ سکل ہے جب تک بتائیں گے نہیں تو لوگوں کو کیسے پتا چلے گا کہ آپکے پاس یہ سکل ہے اور آپ سروسز دے رہے ہیں
چوتھا کام یہ کریں کہ اپنی سکل سے ریلیٹڈ فیسبک گروپ جوائن کریں وہاں سے کلائنٹ ہنٹ کریں ،اپنا نالج شیئر کریں لوگوں کی ہیلپ کریں ۔۔وہاں سے بھی کلائنٹ ملیں گے
یہ کام کریں کلائنٹ نہ ملیں تو میں جرمانہ دینے کو تیار ہوں

3۔فیسبک مارکیٹ پلیس
اس پر آپ فری میں اپنی پراڈکٹ یا سروس پوسٹر لسٹ کرسکتے ہیں اور آرڈر ریسیو کرسکتے ہیں
میں اپنی بات کروں تو میں کئ دفع مارکیٹ پلیس پہ ڈفرنٹ چیزیں ہنٹ کرتا رہتا ہوں اور خریدتا ہوں

4۔فیسبک ایڈ
جتنے بھی ای کامرس کرنے والے ہیں چاہے فیسبک ای کامرس کریں یا شاپیفائی پہ ورک کریں وہ فیسبک ایڈ رن کرنے کے لیے منتھلی بجٹ الگ سے رکھتے ہیں
فیسبک ایڈ سے مراد یہ ہے کہ فیسبک پیسے لے کر آپکی پراڈکٹ کو متعلقہ لوگوں تک پہچاتی ہے اور وہ آپکے کسٹمر بن جاتے ہیں آرڈر پلیس کرتے ہیں آپکی سیل میں اضافہ ہوتا ہے.

حسن بن عارف

15/07/2023

دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے حوالے سے بہت کچھ ہو رہا ہے، پاکستان کو آئی اے کے حوالے سے کیا حکمت عملی بنانی چاہیئے؟

۱۔ پاکستان کے تُمام سکولوں سے کاپی پینسل، تختی قلم دوات ، سلیٹ اور سلیٹی کو ختم کر کے ٹیبلٹ لاگو کر دینے چاہییں ، انٹرنیٹ فری اور لازمی قرار دیا جائے

۲۔ حروف تہجی میں بنیادی تبدیلیاں کر کے
الف سے انٹرنیٹ
ب سے براوزر اور بزنس
ک سے کمپیوٹر
ٹ سے ٹیکس
ت سے تجارت
پ سے پیسہ
ڈ سے ڈالر
م سے معیشت کر دینا چاہیے کیونکہ الف انار ، ب بکری سے ہم اے آئی کے قریب بھی نہیں جا سکتے

۳۔ اساتذہ ، پروفیسرز کو فوری طور پر اے آئی سے متعلقہ کورسز اور پروگرامز کا حصہ بنایا جائے ، پچاس فیصد نئے ٹیچرز آئی ٹی سے متعلقہ اور اے آئی سے روشناس ہوں ، ایک سال میں یہ تبدیلیاں ایمرجنسی لگا کر کی جانی چاہئیں

۴۔ غیر مُلکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت اس شرط پر دی جائے کہ یونیورسٹیوں میں اے آئی کے ڈپارٹمنٹ قائم کریں گے اور بدلے میں ٹیکس میں چھوٹ جیسی مراعات حاصل کریں۔

۵۔ فوری طور پر سائبر کرائم قوانین میں تبدیلیاں ، قوانین پر عملدرآمد ، اور عملدرآمد کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جانا چاہیے ، غیر ضروری طوالت اور فارمیلیٹیز سے اجتناب کیا جائے۔

۶۔ آئی ٹی ماہرین ، آئی ٹی کمپنی نمائیندگان ، غیر مُلکی سرمایایہ کاروں کے لئے ویزا آن ارائیول ، ائیر ٹریولنگ اخراجات میں پچیس فیصد کمی ، اور کمائی پر ٹیکس کم کرنے جیسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے چاہئیں

۷۔ آئی ٹی سے متعلقہ لوگوں کو سپیشل آئی ڈی کارڈز ، قانونی معاملات میں ون ڈے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائے

۸۔ آئی ٹی کمپنیوں کے ڈالرز اکاونٹ آن لائن کھولنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ سرمایہ باہر منتقل نہ کرنے اور ان ڈالرز کو ریزروز کے ساتھ منسلک کرنے والی کمپنیوں کو انٹرسٹ دیا جائے

۹- ہر وہ کمپنی یا ادارہ جو اپنے تمام معاملات کو پیپر لیس کر کے ٹیکنالوجی کے استعمال پر شفٹ کر دے اُسے پچیس فیصد ٹیکس چھوٹ دی جائے

۱۰۔ آئی ٹی بیس پائلٹ پراجیکٹس شروع کئے جائیں جس میں افرادی قوت پرائیویٹ کمپنیوں ، یونیورسٹیوں ، آئی ٹی اداروں ، غیر مُلکی سرمایہ کاروں سے لی جائے ، کامیاب ماڈلز کی مُفت ترویج و اشاعت کی جائے۔
Copied

15/07/2023

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے؟؟

1) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں یوزرز کی بڑی تعداد ہے، جس کا مطلب ہے کہ آن لائن کاروبار ان پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

2) سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے ہم اپنے بزنس اور پراڈکٹ میں انٹرسٹ رکھنے والے لوگوں کو ٹارگٹ کر کے ان کو اپنی پراڈکٹ سیل کر سکتے ہیں

3) سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے ہم کسٹمر سے بہتر طریقے سے بات چیت کر سکتے ہیں جس سے ہمیں اپنے بزنس کی اویرنس بڑھانے اور کسٹمر سے مظبوط تعلق بنانے میں مدد ملتی ہے

4) سوشل میڈیا مارکیٹنگ اخبار ٹی وی اشتہارات وغیرہ اور روایتی ٹائپ کی مارکیٹنگ کی نسبت سستی رہتی جو چھوٹے کاروبار کے لئے فائدہ مند رہتی ہے

(5) سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہم مختلف طریقے کے تجربات سٹریٹجیز کا استعمال کر سکتے ہیں کہ ہمارے بزنس کے لئے کونسی سٹریٹیجی زیادہ کام کر رہی ہے

6) سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کی کوئی فزیکل شاپ ہے تو آپ صرف اس محدود سے علاقے کو اپنا کسٹمر بناتے ہیں لیکن ان لائن بزنس میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے اپ پورے ملک بلکہ باہر کے ممالک سے بھی اپنے بزنس کے لئے کسٹمر ڈھونڈ سکتے ہیں

7)سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا کوئی بھی بزنس راتوں رات چلنے کا نام یا کوئی جادو ٹائپ چیز نہیں ہے جو آپ ایک دن میں سیکھ جائیں گے یا آپ ایک ہفتے میں اپنے بزنس کو بلندیوں پر لے جائیں گے اس کے لئے پراپر سیکھنا سٹریٹجی بنانا وقت کے ساتھ اپنے بزنس کو گرو کرنا برانڈ اویرنس بڑھانا ضروری ہے پھر ہی آپ کا آن لائن بزنس کامیابی کی طرف آتا ہے.

چیٹ جی پی ٹی💥10 ایڈوانسڈ پرومپٹس جو آپ کی پروڈکٹیوٹی کو بڑھانے میں مدد کریں گے:1. اپنے فیصلہ سازی کو بہتر بنائیںچیٹ جی پ...
12/07/2023

چیٹ جی پی ٹی💥
10 ایڈوانسڈ پرومپٹس جو آپ کی پروڈکٹیوٹی کو بڑھانے میں مدد کریں گے:

1. اپنے فیصلہ سازی کو بہتر بنائیں
چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کسی معاملے میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں
پرامپٹ:
I am trying to decide if I should [insert decision]. Give me a list of pros and cons that will help me decide why I should or shouldn't make this decision."
ترجمہ
"میں فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیا میں [اس چیز کی تفصیل درج کریں جس کے بارے فیصلہ کرنا چا رہے ہیں] کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے ایک ایسی فہرست دیں جو مجھے یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گی کہ مجھے کیوں اس فیصلہ کو کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے۔
________
2. اپنے متعلقہ شعبہ کے بہترین لوگوں سے سیکھیں
اپنے شعبے کے بہترین مینٹور کی زندگی سے سیکھیں چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے
پرامپٹ:
Analyze the top performers in [insert your field of work]. Give me a list of the most important lessons I can learn from these top performers to boost my productivity."
ترجمہ
"[اپنے کام کا شعبہ] میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کا تجزیہ کرو۔ مجھے ان اچھے انداز سے کام انجام دینے والوں سے سب سے اہم سبق بتاؤ جو میری پروڈکٹیوٹی کو بڑھانے میں میری مدد کریں۔"
________
3. اپنے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پروفیشنل ٹیوٹر بنائیں
جی ہاں چیٹ جی پی ٹی سے اپنے سیکھنے کے عمل کو تیز تر بنائیں اپنی خامیاں تلاش کریں اور ان کا حل پائیں
پرامپٹ:
"I am currently learning about [insert topic]. Ask me a series of questions that will test my knowledge. Identify knowledge gaps in my answers and give me better answers to fill those gaps."
"میں فی الحال [اپنا مطلوبہ ٹاپک درج کریں] سے متعلق سیکھ رہا ہوں۔ میری تعلیم کی جانچ پڑتال کرنے والے سوالات مجھ سے پوچھو۔ میرے جوابات میں خامیوں کی پہچان کرو اور ان خامیوں کو پورا کرنے کے لئے بہترین حل اور جوابات دو۔"
________
4. چیٹ جی پی ٹی کو اپنا انٹرن بنائیں
چیٹ جی پی ٹی کو اپنا انٹرن بناکر اپنی رپورٹ کو مزید بہتر بنائیں اور اسکی خامیاں ڈھونڈ کر اور انکا حل پائیں
نمونہ پرامپٹ:
"I am creating a report about [insert topic]. Research and create an in-depth report with a step-by-step guide that will help readers understand how to [insert outcome]."
"میں [اپنا موضوع درج کریں] کے بارے میں رپورٹ تیار کر رہا ہوں۔ تحقیق کرو اور ایک گہری رپورٹ تیار کرو جس میں ایک ہدایت نامہ شامل ہو کہ کیسے اس رپورٹ کے پڑھنے والے کو صیح گائیڈ کیا جائے اور اسے بہتر بنایا جاسکے۔"
________
5. کوئی بھی نیی مہارت سیکھیں نئے انداز سے
پرامپٹ:
"I want to learn [insert skill]. Generate a 30 day plan that will help a beginner like me to learn the skill from scratch to advance."
"میں [مطلوبہ مہارت درج کریں] سیکھنا چاہتا ہوں۔ ایک 30 دن کا منصوبہ تیار کرو جو مجھے صفر سے شروع کرنے والے کے طور پر اس مہارت کو ایڈوانس تک سیکھنے میں مدد دے۔"
________
6. کسی بھی قسم کا متن یا مواد تیار کریں اپنی مرضی کے مطابق مثلا
نمونہ پرامپٹ:
"Topic: How to write persuasively
Audience: Business executives
Format: Speech
Tone: Educational and inspiring
Goal: Inspire the audience to write effectively
Additional instructions: The speech should be under 15 minutes"
"موضوع: کیسے مدلل اور قائل کرنے والے طریقے سے لکھا جائے
آڈینس: بزنس ایگزیکٹو
فارمیٹ: تقریر
ٹون: تعلیمی اور انسپائریشن
گول یا مقصد،:اپنی ایڈینس کو بہترین انداز میں لکھنے کیلئے ان میں دلچسپی پیدا کرنا اور اس متعلق ہدایات دینا
اضافی ہدایات: خطاب 15 منٹ سے کم ہونا چاہئے

7. تیزی سے سیکھنے کے لئے 80/20 تکنیک کے ساتھ سیکھیں
کسی موضوع کے متعلق جلد اور منظم انداز میں سیکھنے کے لئے چیٹ جی پی ٹی کی سب سے بہترین پرامپٹ
پرامپٹ:
"I want to learn about [insert topic]. Identify and share the most important 20% of learnings from this topic that will help me understand 80% of it."
"مجھے [اپناموضوع درج کریں] کے بارے میں سیکھنا ہے۔ اس موضوع سے متعلق سب سے اہم 20 فیصد ایسا مواد شناخت کرکہ شیئر کرو جو میری اس موضوع کا 80 فیصد سمجھنے میں مدد کریں۔"

8. پیچیدہ متن کو دوبارہ لکھیں اور آسان بنائیں
کسی بھی مشکل آرٹیکل یا متن کو اسان سادہ اور قابل فہم الفاظ میں لکھوائیں
"Rewrite the text below in simple and easy to understand words. Simple and easy enough for anyone who doesn't know the subject to understand what I'm trying to say."
[insert text]
"نیچے دیے گئے متن کو آسان اور سمجھنے میں آسان الفاظ میں دوبارہ ایسے انداز سے لکھوکہ کسی بھی شخص کے لئے آسان اور سمجھنے میں کافی ہو کہ وہ سمجھ سکے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔"[یہاں متن درج کریں]

9. انتہائی خلاصے کے ساتھ اور تیزی سے سیکھیں
چیٹ جی پی ٹی سے مشکل اور طویل موضوع پر آرٹیکل کو اسان اور مختصر انداز میں سیکھیں
پرامپٹ:
Summarize the text below in no more than ۔۔ words. Create a list of bullet points of the most important learnings, along with brief summaries explaining each point."
[insert text]
"نیچے دیے گئے متن کا ۔۔۔ الفاظ تک خلاصہ کرو۔ سب سے اہم سیکھنے کے قابل نکات کی فہرست بناو، اس کے علاوہ ہر نکتے کی مختصر تشریح کے ساتھ بلٹ پوائنٹس کی فہرست بناو۔"[اپنا متن درج کریں]

5. اپنے لئے ChatGPT کو پرامپٹس لکھنے دیں
چیٹ جی پی ٹی سےہی کسی موضوع کے متعلق پرامپٹس لکھوائیں جو بہترین نتائج دیں
پرامپٹ:
I am a [insert your profession]. Generate a list of the most powerful prompts that will help me in my professional work get more done with more efficiency and in save time."
"میں ایک [اپنے پیشے کا نام درج کریں] ہوں۔ میرے پیشہ ورانہ کام کو کم سے کم وقت میں ذیادہ بہترین اور وقت بچانے مدد کرنے والے سب سے زیادہ طاقتور پرامپٹس کی فہرست تیار کرو۔"

امید ہے یہ پرامپٹس اپ کے کام ائیں گی اور اپ کے طویل اور مشکل کاموں کو آسان اور بہترین انداز میں ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعے پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AB Digital Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AB Digital Corner:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share