NewsDay Karak

  • Home
  • NewsDay Karak

NewsDay Karak NewsUpdate
(1)

27/06/2024
خیبرپختونخوا حکومت نے بھرتیوں پر پابندی ختم کردی.وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی...
27/06/2024

خیبرپختونخوا حکومت نے بھرتیوں پر پابندی ختم کردی.

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی.

ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے 75 لاکھ 81 روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن نے رقم چو...
27/06/2024

ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے 75 لاکھ 81 روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن نے رقم چوری ہونے کا بہانہ بنا دیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے خط ارسال کرکے ڈی جی ہیلتھ کو بھی واقعے سے آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کو پچھلے تین ماہ میں او پی ڈی سے ہونے والی آمدنی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال او پی ڈی میں پرچیوں، لیبارٹری اور ایکسرے وغیرہ کی مد میں مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں حاصل ہونے والی آمدنی 75 لاکھ 81 روپے جمع ہوئی تھی۔ رقم کو اکاونٹ میں جمع کرنے کی بجائے سابق ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے فارمیسی ٹیکنیشن گل شاد کو کیش کی صورت میں اپنے پاس امانت کے طورپر رکھنے کا کہا تھا۔

اس سے قبل بھی ہسپتال میں 33 لاکھ روپے کا غبن ہوا ہے اور تحقیقات کے نتیجے میں سپرنٹنڈنٹ اور جونئیر کلرک کے ملوث ہونے کا کیس ثابت ہوا ہے۔

سابق ایم ایس کے تبادلے کے بعد جب نئے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر نے گزشتہ ہفتے کو چارج سنبھال لیا تو انہوں نے ٹیکنیشن کو رقم اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی ہدایات کی تو فارمیسی ٹیکنیشن نے موقف اختیار کیا کہ رقم ہسپتال سے چوری ہوئئ ہے مگر مبینہ طور پر چوری شدہ رقم انہوں نے حکام کے نوٹس میں نہیں لایا تھا۔

واقعہ سامنے آنے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ نے ڈی جی ہیلتھ کو 14 جون کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ مارچ، اپریل اور مئی کے تین ماہ میں مریضوں کے معائنے کی پرچی اور مختلف لیبارٹری ٹسٹس کی فیس کی مد میں جمع شدہ رقم مذکورہ فارمیسی ٹیکنیشن کے پاس موجود نہیں ہے۔

ڈی جی ہیلتھ کو لکھے گئے خط میں سابق ایم ایس ڈاکٹر شعیب اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید ستار کا نام لے کر کہا گیا ہے کہ سابق ایم ایس اور ڈی ایم ایس نے فارمیسی ٹیکنیشن کو ہسپتال کے روزمرہ ریونیو کو اپنے پاس رکھنے کی زبانی ہدایات جاری کئے تھے جس کے پاس اب پچھلے تین ماہ کی جمع شدہ رقم موجود نہیں۔

محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ڈاکٹر عابد حسین نے پہلے سے اس معاملے میں انکوائری کرتے ہوئے ہسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ اور جونئیر کلرک اشتیاق پر غبن کے 33 لاکھ روپے ثابت کر دیئے ہیں جبکہ جونئیر کلرک تاحال اپنے عہدے پر براجمان ہے اور غبن کی رقم ان کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے۔

ہسپتال کے سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید ستار نے ٹی این این کو بتایا کہ خط میں ان کا نام لیا گیا مگر ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ افسر کے ہوتے ہوئے ماتحت کوئی آرڈر یا ہدایات جاری نہیں کرسکتے ہیں۔

جاوید ستار نے واقعے کی انکوائری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی کہ "دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی” ہوجائے کیونکہ یہ رقم قوم کی امانت ہے اور اس میں غبن کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہونی چاہئے۔

ڈاکٹر جاوید ستار نے بتایا کہ ہسپتال کی آؐمدن میں 10 فیصد رقم سرکاری خزانے، 60 فیصد ہسپتال کیلئے، 25 فیصد ڈاکٹر شئیرز، 3 فیصد ایم این ڈار اور 2 فیصد ایڈوانس شئیرز فارمولے کے تحت تقسیم ہوتے ہیں مگر یہ بہانہ بنانا کہ رقم کہیں گُم ہوگئی ہے اس پر انکوائری ہونی چاہئے۔

دوسری جانب ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانگیر کے مطابق واقعہ سامنے آنے کے فوری بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بھی واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تحریری طور پر لکھا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جب ٹی این این نے فارمیسی ٹیکنیشن گل شاد سے رابطہ کیا تو انہوں نے تفصیلی جواب دینے کی بجائے بعد میں موقف دینے کا کہا مگر ایک دن گزرنےکے بعد بھی انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔

27/06/2024

کرک ڈیم میں فرسٹ ائیر کا سٹوڈنٹ جواد ڈوب کر جانبحق
مقامی افراد نے لاش نکال لی۔

عدت کیس میں عمران خان کی اپیل پر فیصلہ آج لیکن کیا ضمانت ملنے پر سابق وزیر اعظم رہا ہو جائیں گے؟ ’نیب کی جانب سے عمران خ...
27/06/2024

عدت کیس میں عمران خان کی اپیل پر فیصلہ آج لیکن کیا ضمانت ملنے پر سابق وزیر اعظم رہا ہو جائیں گے؟ ’نیب کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف مزید دو ریفرنس دائر کرنے کی انکوائری آخری مراحل میں ہے اور اس مرحلے پر بھی ان دونوں کی گرفتاری کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا‘

27/06/2024

کل پشاور ایس ڈی او واپڈا گرفتار، رشوت کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے برآمد۔

محمود خان اچکزئی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن کس لیے کیا جارہا ہے؟ آج کل ہماری تقاریر سسنر ہوجا...
26/06/2024

محمود خان اچکزئی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن کس لیے کیا جارہا ہے؟ آج کل ہماری تقاریر سسنر ہوجاتی ہیں، آج مولانا صاحب کی تقریربھی سنسر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے مسائل عالمی عدالت لے کر جائیں، کوئی اور جائے یا نہیں، میں عالمی عدالت جاؤں گا۔

خیبرپختونخوا میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کے لیے تحریری امتحان میں صرف 22 وکلاء پاس، 663 فیل84 پوسٹوں کے لیے 685 وکلاء نے ت...
25/06/2024

خیبرپختونخوا میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کے لیے تحریری امتحان میں صرف 22 وکلاء پاس، 663 فیل

84 پوسٹوں کے لیے 685 وکلاء نے تحریری امتحان میں حصہ لیا.

بڑھ بیر افسوسناک واقعہ میں مرنے والے معصوم بچے جو ہمارے پشتون معاشرے اور پشتونوں کے جہالت بھری زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔
25/06/2024

بڑھ بیر افسوسناک واقعہ میں مرنے والے معصوم بچے جو ہمارے پشتون معاشرے اور پشتونوں کے جہالت بھری زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

تنگوڑی چوک سی این جی پمپ کرک میں کہیں پر مجھ سے بٹوا گر گیا ہے جس میں ضروری سامان شناختی کارڈ ڈرائیونگ لیسن اور رقم تھی ...
25/06/2024

تنگوڑی چوک سی این جی پمپ کرک میں کہیں پر مجھ سے بٹوا گر گیا ہے جس میں ضروری سامان شناختی کارڈ ڈرائیونگ لیسن اور رقم تھی برائے مہربانی اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
نام سعد اللہ
موبائل نمبر 03459855241 زونگ
03459852127 ٹیلی نار

25/06/2024

شیخ رشید کیخلاف مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج.اسلام اباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کرک  کی ہدایت پر تحصیلدار تخت نصرتی کی سربراہی میں نصر...
25/06/2024

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کرک کی ہدایت پر تحصیلدار تخت نصرتی کی سربراہی میں نصرت آباد فیڈر کنڈہ ہٹاو میٹر لگاؤ مہم جاری ہے

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔ جواب...
24/06/2024

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 181 رنز بنا سکی۔

خٹک کبڈی ٹیم کے اراکین کی ایک نایاب تصویر، بنوں، سرحد،  انڈیا اب کے پی کے پاکستان 1930 (سی)۔ یہ بنوں کے میدانوں میں سے ا...
24/06/2024

خٹک کبڈی ٹیم کے اراکین کی ایک نایاب تصویر، بنوں، سرحد،
انڈیا اب کے پی کے پاکستان 1930 (سی)۔

یہ بنوں کے میدانوں میں سے ایک میں مروتوں کی ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے ہیں اور دوسرے ایک کھیل میں جو مرنے کے مرحلے میں ہے، جسے "ایندا"، "کنالی" کہا جاتا ہے، کبڈی کا طویل ورژن۔ اس طرح کے مقابلے ہر سال کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لاچی، تیری (موجودہ ضلع کرک) اور دیگر مقامات پر منعقد کیے جاتے تھے

A Rare Picture Of Members Of Khattak's Kabadi Team, Bannu, NWFP,
India now KPK Pakistan 1930 (c).

These Are In One Of The Grounds In Bannu To Face Marwats And Others In A Game Which Is In Dying Stage, Called "Ainda", "Kunali", Longer Version Of Kabbadi. Such Competitions Were Staged Yearly In Kohat, Bannu, Dera Ismail khan, Lachi, Teri (Present Day District Karak) And Other Places.

Courtesy: old pictures of Kohat

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اعلی معیار کے اے سی کیسے چوری ہوئے؟پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے امریکی ساخ...
24/06/2024

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اعلی معیار کے اے سی کیسے چوری ہوئے؟
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے امریکی ساخت کے نئے ائیر کنڈیشنز غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ائیر کنڈیشنز کی مالیت 50 لاکھ سے لیکر 70 روپے لگ بتائی گئی ہے۔ مزکورہ امریکی ساخت کے ائیر کنڈیشنز ہسپتال کے لئے خریدے گئے تھے جن کو سٹور میں ڈمپ کرا دیا گیا تھا۔

اسی حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مزکورہ ائیر کنڈیشنز کو مبینہ طور پر غائب کرانے کی واردات میں ملوث ایک شخص نے خود ہسپتال انتظامیہ کو شکایت کرکے بتایا کہ اسکے ایک دوسرے ساتھی نے دو عدد ائیر کنڈیشنز ہسپتال سے باہر منتقل کئے ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ چھان بین شروع کرکے ہسپتال کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

اس دوران جب خریداری کیلئے دی گئی سپلائی آرڈر، موصول ہونے والے ائیر کنڈیشن کا سٹاک رجسٹر پر اندراج، ہسپتال میں نصب ہونے والے ائیر کنڈیشنز اور سٹور میں موجود ائیر کنڈیشنز کی تعداد کا موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ہسپتال کے سٹور سے 19 نئے ڈبہ بند ائیر کنڈیشنز کو غائب کرا دیا گیا ہے۔

جن میں سے ایک ٹن اور ڈیڑھ ٹن کے 15 ائیر کنڈیشن مکمل جبکہ چار ائیر کنڈیشنز کے آوٹر غائب تھے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت ڈیڑھ ٹن کے ایک امریکی ساختہ ائیر کنڈیشن کی قیمت ٹیکسز کو ملا کر 3 لاکھ روپے سے زائد کی بنتی ہے اور ایک ٹن والے اے سی کی قیمت تقریبا دو لاکھ روپے تک بنتی ہے۔

اسی طرح مزکورہ ائیر کنڈیشنز کو غائب کرانے سے کل ملا کر 50 سے 70 لاکھ روپے تک کا مجموعی طور پر کا نقصان ہوا ہے۔ ابتدائی چھان بین کرانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے باقاعدہ ایک انکوائری کرائی گئی جس کے لئے ذمہ دار ملازمین کو چارج شیٹ کیا گیا تاہم ملازمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دوسرے مرحلے کی کاروائی کیلئے ان ملازمین کو ذاتی شنوائی کا موقع بھی دیا گیا جنکے جوابات تسئلی بخش نہیں تھے جسکے بعد صوبائی پالیسی بورڈ کے قواعد کے تحت ہسپتال انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ملوث افراد سے لاکھوں روپے لینے کیلئے انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ یا پولیس کے پاس مقدمہ درج کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اسی حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ ایئر کنڈیشن انکوائری رپورٹ کے تحت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے ہسپتال کے سٹور کے عملے کے دو اراکین کو اس تمام معاملے میں ملوث پائے جانے کی صورت میں اپنی نوکریوں سے بر طرف کردیا ہے۔

علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تہہ تک مکمل چھان بین کے بعد ہی ان اراکین کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے اور جہاں تک ہسپتال کے نقصان کا ازالہ ہے تو اس صورت میں ہسپتال کی جانب سے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

کوہاٹ : کوہاٹ تاندہ ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے کوہاٹ : ریسکیو 1122 عملے نے لاشوں کو نکال لیا.کوہاٹ : دفعہ 144 کے نفاذ کے ...
19/06/2024

کوہاٹ : کوہاٹ تاندہ ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے
کوہاٹ : ریسکیو 1122 عملے نے لاشوں کو نکال لیا.

کوہاٹ : دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود سیاحوں کیجانب سے خلاف ورزی جاری ہے،

ڈی سی کوہاٹ اور اے سی کوہاٹ واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے،

آج بھی 22 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور ایف آئی آر درج کی گئیں. اے سی کوہاٹ

کوہاٹ : بچے گہرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوبے ۔ ریسکیو1122

اس لیے کہتے ہیں دنیا تو پڑھ لی سیکھ لی تھوڑا بہت دین بھی پڑھ لیں سیکھ لیں۔*اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی...
19/06/2024

اس لیے کہتے ہیں دنیا تو پڑھ لی سیکھ لی تھوڑا بہت دین بھی پڑھ لیں سیکھ لیں۔
*اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا یعنی رضاعی بہن بھائی کا کنسیپٹ جو اسلام نے دیا اسے ختم کرنا ہے۔*

*حقیقت میں ایسا ہوا تو پھر غور کیجئے*👇🏻
جب شہر میں 50 ہزار عورتوں کے دودھ بکنے لگیں گے اور 50 ہزار بچے وہ دودھ پی کر جوان ہونگے *اور ان میں سے کچھ آپس میں شادی کریں گے جبکہ وہ رضاعی بہن بھائی ہونگے*
پھر اس حرام شادی کا گناہ آپ کے سر جائے گا یا نہیں؟ کیونکہ آپ نے روکا نہیں

عید کے اتے ہی معمول کی طرح دکاندار اور ڈرائیور مافیاں سرگرم جبکہ انتظامیہ حواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ مارکیٹ میں ہ...
16/06/2024

عید کے اتے ہی معمول کی طرح دکاندار اور ڈرائیور مافیاں سرگرم جبکہ انتظامیہ حواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ مارکیٹ میں ہفتہ دو پہلے جو ٹماٹر کوڑیوں کو مول بک رہے تھے اچانک قیمت سینکڑوں تک پہنچ گیی جبکہ فلاينگ کوچز ڈرائیوروں نے کرایے آسمان پر پہنچا کر تین سیٹر میں چار چار بندے گھسا کر دونوں ہاتھوں سے کما رہے ہے جبکہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے سو رہی ہے۔ عوام الناس کمشنر کوہاٹ اور چیف سیکٹری کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsDay Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share