Speeny Khabari

  • Home
  • Speeny Khabari

Speeny Khabari اللہ ایک ہے ۔حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللہ کی آخری پیغمبر ہے

10/01/2024

👈 *قرآن پاک کی برکت کا واقعـہ __!!*
⛳️⛳️⛳️⛳️⛳️
سندھ کے ایک ہندو نوجوان کو کینسر کا مرض ہوا ، اس کی بیوی بولی میں آپ کو ایک چیز پلاؤں گی وہ پیتے رہیں، نوجوان کا کینسر ٹھیک ہوا تو اس نے بیوی سے پوچھا کہ یہ پانی کون سا تھا ؟

👈🏻 پاکستانی تاریخ کا حیران کن واقعہ پڑھیں_

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )
یہ واقعہ ہمارے ملک کے صوبہ سندھ کا ہے ایک چالیس سالہ نوجوان کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا، اسکو کینسر کا مرض لاحق ہوا ڈاکٹروں نے لاعلاج کہہ کر زندگی خوشی سے گزارنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اب آپ زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے مہمان ہو ۔ وہ ہارے ہوئے جواری کی طرح اپنے کمرے میں داخل ہوا اور بیڈ پر لیٹ گیا کہ اب میں کچھ ہی لمحوں کا مہمان انسان ہوں ۔ بیوی اس کے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرنے لگی لیکن میاں کی عدم دلچسپی بھانپ گی اسرار کرنے پہ شوہر نے بتایا کہ اسکو بلڈ کینسر ہے جو آخری سٹیج پہ ہے ۔ بیوی نے یہ سنا تو مسکرا کر بولی ” آپ ایسے ہی پریشان ہورہے ہے بلڈ کینسر بھی کوئی بیماری ہوتی ہے بھلا؟
میں آپ کو ایک ایسی چیز پلاسکتی ہوں جس کے پینے سے آپ مکمل طور پہ صحت یاب ہوسکتے ہے لیکن میرے ساتھ ایک وعدہ کرنا ہوگا آپ جب بھی صحت یاب ہوں گے تو جو میں کہوں گی وہ آپ کو کرنا پڑے گا چاہے آپکی رضا ہو یا نہ ہو بولیں آپ تیار ہے؟
شوہر حیران ہوا کہ جس بیماری کا علاج دنیا کے کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں اسکا علاج میری بیوی کے پاس کہاں سے آگیا اس کے ہاتھ کونسا الہ دین کا چراغ لگ گیا۔ شوہر نے نہ چاہتے ہوئے بھی وعدہ کیا۔ بیوی نے کہا ٹھیک ہے آپ یہی ٹھہریں میں ابھی آئی ۔ کچھ لمحے بعد اسکی بیوی آئی تو اسکے ہاتھ میں پانی سے بھرا ایک جگ تھا اس نے کرسی پہ بیٹھ کر شوہر کو کہا کہ آپ کو جب بھی پیاس لگے آپ کو یہی پانی پینا ہے دوسرا کوئی بھی پانی نہیں پینا ” وہ نوجوان جب بھی پیاس محسوس کرتا تو اسی جگ سے پانی پیتا اور بیوی روز اس جگ میں پانی ڈال کر بھرا رکھتی ۔ بیوی کو نجانے کیا اعتماد تھا کہ اسکو شوہر کے آخری سٹیج کے کینسر کی ذرا بھی فکر نہ تھی بلکہ وہ کینسر کو کوئی مرض ہی نہیں سمجھ رہی تھی اسکے شوہر کو رہ رہ کرخیال آرہا تھا کہ ایک مہینہ بعد اسکی موت ہوجانی ہے اور اب زندہ رہنے کا کوئی چانس نہیں ۔ کچھ دن گزرنے کے بعد اس نوجوان نے خود میں واضح تبدیلیاں محسوس کی ۔ ایک ماہ گزر گیا تو وہ حیران ہوا کہ بقول ڈاکٹر وہ تو ایک ماہ کا مہمان تھا وہ خود کو صحت مند محسوس کرنے لگا لیبارٹری جاکر ٹیسٹ کرایا تو ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ آپکا تو بلڈ کینسر ختم ہو چکا ہے اس انکشاف سے اس نوجوان کو بہت حیرانگی ہوئی وہ جلدی سے رپورٹس لیکر دوسرے لیب گیا تو وہاں بھی یہی جواب ملا کہ آپکا تو کینسر ہی ختم ہوچکا ہے۔ اس نے چار الگ الگ لیب سے ٹیسٹ کروایا اور یہی نتیجہ آیا کہ آپکا بلڈ کینسر ختم ہوچکا ہے۔ وہ دوڑ کر گھر آگیا اور بیوی کو چوم کر کہا کہ اسکے پانی نے تو کمال کردیا وہ اس پانی کو پینے کے بعد خود کو مکمل طور پہ صحت مند محسوس کررہا ہے اور لیب کی رپورٹس بھی یہی کہہ رہی ہے کہ اب آپکا کینسر ختم ہوچکا ہے، اگلے روز بیوی نے میاں کو وعدہ یاد دلایا تو شوہر نے پوچھا کہ بلکل میں ہر وعدہ پورا کرونگا آپ بولو تو سہی ۔ ” آپ مسلمان ہوجائیں ” بیوی نے کہا تو شوہر کو بجلی کا ایک جھٹکا لگا ” مسلمان؟ تمہارا دماغ ٹھیک تو ہے؟ تم نے یہ لفظ کیسے بولا تیری ہمت کیسے ہوئی مجھے مسلمان بنانے کی؟ کیا تم مسلمان ہو؟”” ہاں میں مسلمان ہوں” بیوی نے کہا ” لیکن مجھے تو بتایا گیا تھا کہ تم ہندو ہو تمہارا تو پورا خاندان ہندو ہے پھر تم کیسے مسلمان ہوئی ” شوہر نے کہا ” پہلے آپ اپنا وعدہ پورا کریں اگر وعدہ پورا کریں گے تو سب بتا دونگی ورنہ نہیں بتا سکتی ” شوہر نے کچھ دیر سوچا اور کہا ” ٹھیک ہے میں مسلمان ہونے کو تیار ہوں” اسکے شوہر نے غسل کیا بیوی نے پاس بٹھایا اور کہا کہیے کہ “اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمد رسول اللہ . اور يوں اس نوجوان نے اسلام قبول کیا بیوی نے کہا ” جب میں چھوٹی تھی اور سکول جایا کرتی تھی تو اس وقت میری ایک کلاس فیلو تھی وہ مسلمان تھی ہم دونوں میں دوستی بہت گہری تھی سکول کے بعد میں اسکے گھر جاتی تھی دونوں مل کر سکول کا کام کرتے ۔ وہ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی تو میں بھی پاس بیٹھ جاتی ۔ قرآن آہستہ آہستہ میرے دل میں اترنے لگا یوں ایک دن قرآن دل میں اترا کہ میں 15 سال کی عمر میں چوری چھپے مسلمان ہوئی۔ میں مسلمان ہوکر خود کے اندر سکون محسوس کرنے لگی قرآن پڑھے بنا چین نہیں آتا تھا ۔ آپ کے ساتھ شادی ہوئی تو یہاں بھی چوری سے قرآن پڑھتی رہی ۔ زندگی کے اتنے سال آپ سے اپنا ایمان اور اپنا قرآن چھپائے رکھا بالاخر آپ بیمار ہوُُٗئے اور دوائیوں نے کام نہ کیا مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے جہاں دوائیاں کام نہیں آتی وہی اللہ کا کلام پاک کام آتا ہے ،
اور یہ قرآن سینے کی بیماریوں کے لیے دوا ہے یہی اللہ تعالی نے فرمایا ہے، جب آپ زندگی سے ناامید ہوئے اور خود کو مرنے کے قریب پایا تو میں نے قرآن کی یہی آیت پڑھ پڑھ کر پانی پہ دم کی اور یوں اللہ پاک نے آپکو نئی زندگی دی...!

میرے دوستوں ہم تو قرآن پاک کی برکتوں سے واقف ہی نہیں
اگر ہمیں یقین کے ساتھ اسکے برکتوں کا علم ہوجاۓ تو ہم کو کہیں جانا ہی نہ پڑے .
لیکن افسوس کہ ہمارا یقین کامل نہیں ۔۔!

اللہ اکبر
07/01/2024

اللہ اکبر

قوم "عاد : قوم عاد ایک ایسی قوم تھی جوبڑے طاقتور تھے 40 ہاتھ جتنا قد800 سے 900 سال کی عمر نہ بوڑھے ھوتےنہ بیمار ھوتے نہ ...
06/02/2023

قوم "عاد :
قوم عاد ایک ایسی قوم تھی جو
بڑے طاقتور تھے
40 ہاتھ جتنا قد
800 سے 900 سال کی عمر
نہ بوڑھے ھوتے
نہ بیمار ھوتے
نہ دانت ٹوٹتے
نہ نظر کمزور ھوتی
جوان تندرست و توانا رہتے
بس انھیں صرف موت آتی تھی
اور کچھ نہیں ھوتا تھا
صرف موت آتی تھی
ان کی طرف اللہ تعالی نے حضرت ھود علیہ السلام کو بھیجا
انھوں نے ایک اللہ کی دعوت دی
اللہ کی پکڑ سے ڈرایا
مگر وہ بولے
اے ھود ! ہمارے خداوں نے تیری عقل خراب کر دی ھے
جا جا اپنے نفل پڑھ
ہمیں نہ ڈرا
ہمیں نہ ٹوک
تیرے کہنے پر کیا ہم اپنے باپ دادا کا چال چلن چھوڑ دیں گے
عقل خراب ھوگئی تیری
جا جا اپنا کام کر
تیرے کہنے پر چلیں تو ہم تو بھوکے مر جائیں
انھوں نے شرک ظلم اور گناھوں کے طوفان سے اللہ کو للکارا
تکبر اور غرور میں بد مست بولے

فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُ‌وا فِي الْأَرْ‌ضِ بِغَيْرِ‌ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَ‌وْا أَنَّ اللَّـهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ ﴿١٥﴾
اب قوم عاد نے تو بےوجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے ہم سے زور آور کون ہے؟ (۱) کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے اسے پیدا کیا وہ ان سے (بہت ہی) زیادہ زور آور ہے، (۲) وہ (آخر تک) ہماری آیتوں کا (۳) انکار ہی کرتے رہے۔
کوئی ھے ہم سے ذیادہ طاقتور تو لاو ناں ؟
ہمیں کس سے ڈراتے ھو ؟
اللہ نے قحط بھیجا
بھوک لگی
سارا غلہ کھاگئے
مال مویشی کھا گئے
حرام پر اگئے
چوھے بلی کتے کھاگئے
سانپ کھاگئے
درخت گرا کر اسکے پتے کھا گئے
بھوک نہ مٹی
نہ بارش ھوئی نہ قطرہ گرا نہ غلہ اگا
پھر تنگ آکر اپنا ایک وفد بیت اللہ بھیجا
ان کا دستور تھا جب مصیبت آتی تو اوپر والے کو پکار اٹھتے
جب دور ھوجاتی تو اپنے بتوں کو پوجنے لگتے
بیت اللہ وفد گیا اور کہا کہ ہمارے لئے اللہ سے دعا کرو کہ بارش برسائے
اللہ نے3 بادل پیش کئے
کالا
سفید
سرخ
اللہ نے فرمایا ان میں سے ایک کا انتخاب کرو
انھوں نے آپس میں مشورہ کیا
کہ سرخ میں تو ھوا ھوتی ھے
سفید خالی ھوتا ھے
کالے میں پانی ھوتا ھے
کالا مانگو
اللہ تعالی نے کہا واپس پہنچو بادل بھیجتا ھوں
وہ خوشی خوشی واپس آئے
سب لوگ ایک میدان میں جمع ھوئے
بادل آیا
وہ ناچنے لگے کہ اب بارش ھوگی
قحط مٹے گا
کھانے کو ملے گا
کیا پتا تھا
کہ وہ بارش نہیں اللہ کا عذاب ھے
جو تم ھود سے کہتے تھے کہ
لے آ ! جس سے ہم کو ڈراتا ھے
اس بادل مین ایسی تند و تیز ھوا تھی کہ
جس نے ان کو اٹھا مارا ان کے گھر اڑا دئیے
60 ہاتھ کے قد اور لوگ تنکوں کی طرح اڑ رہے تھے
ھوا ان کے سروں کو ٹکراتی تھی اتنی زور سے ٹکراتی کہ ان کے بھیجے نکل نکل کر منہ پر لٹک گئے
بعض لوگ بھاگ کر غار میں گھس گئے کہ یہاں تو ھوا نہیں آ سکتی
مگر میرے رب کا حکم ھو کر رہتا ھے
ھوا غار میں بگولے کی طرح داخل ھوتی اور انکو باہر اٹھا کر پھینک دیتی
اللہ نے فرمایا
فھل تری من باقیہ
کیا کوئی باقی بچا ھے ؟
اللہ تعالی نے ان کو ہلاک کر کے دکھایا کہ جب تم اللہ کی اس کے رسول کی نافرمانی کروگے
اللہ تم پر ایسی جگہ سے عذاب بھیجے گا جہاں سے گمان بھی نہ ھوگا
جو گناہ قوم عاد نے کیا
کیا وہ ہم نہیں کر رہے
کیا ہم اللہ کی حدوں کا پار نہیں کر گئے
کیا ہم نے اللہ کو اپنی نافرمانی سے نہیں للکارا ھوا ھے
توبہ کرو
اللہ سے ڈرو
قرآن پڑھو
جن گناھوں کو ہم معمولی سمجھتے ہیں اللہ نے ان گناھوں پر پوری پوری قومیں زمین بوس کر دی ہیں
الستغفرا للہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ

04/01/2023

✍️جب حضرت نوح ؑ کشتی بنا رہے تھے تو ایک مومنہ بوڑھی عورت روز اللہ کے نبی کے پاس اپنی گٹھڑی لے کر آتی اور کہتی ”اے اللہ کے نبی، کب کشتی روانہ ہوگی؟“ حضرت نوح ؑ فرماتے ”ابھی دیر ہے۔“ وہ عورت شام تک بیٹھی رہتی اور پھر اٹھ کر چلی جاتی-
ایک دن حضرت نوح ؑ نے فرمایا کہ اے عورت، جب جانا ہوا تو تمہیں بتا دیا جائے گا۔ یہ عورت واپس چلی گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب نوح بلائیں گے۔ اس دوران عذاب آگیا اور کشتی روانہ ہو گئی لیکن حضرت نوح علیہ السلام نے اس عورت کو نہ بلایا🌿ظاہری طور پر نوح ؑ کو اس کو بلانا بھلا دیا گیا🌾
✍️جب طوفان تھما توایک دن حضرت نوح ؑ کے دل میں محبت اٹھی کہ شہر کو دیکھوں جہاں سے چلا تھا۔ وہاں آئے اور قریب جا کر دیکھا تو ایک جھونپڑی میں دیا جل رہا تھا۔ حضرت نوح ع یہ دیکھ کر چونک گئے کہ روئے زمین پر کوئی ایسا! گھر بھی ہے کہ اتنے عظیم طوفان کے بعد بھی جس میں چراغ جل رہا ہے۔ انہوں نے وہاں تکبیر بلند کی تو وہ عورت سامان لے کر آگئی اور کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا کشتی تیار ہے چلیں؟“ حضرت نوح ؑ نے حیرت سے اسکو دیکھا اور کہا ” رکو بوڑھیا- کیا تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا“- وہ کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا نہیں پتا چلا؟“ کہا: ”اتنا بڑا سیلاب آیا، بارش آئی، تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا“- بڑھیا کہنے لگی ” یا نبی اللہ، بس ایک دن بادل گرجے تھے اور کچھ ہلکی سی پھوہار پڑی تھی“- حضرت نوح ؑ حیران ہو کر آسمان کی طرف دیکھنے لگے اور کہا ” میرے اللہ، یہ کیا ماجرا ہے،
✨اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح ؑ پر وحی بھیجی کہ اے میرے پیارے نبی، اس عورت کے دل میں چونکہ تمھاری محبت تھی اور تم نے اسے پابند کر دیا تھا اور چونکہ تمہارا اس سے وعدہ بھی تھا کہ نجات کی کشتی میں اسے لے جاؤ گے، تب جبکہ تم نے اپنا وہ وعدہ پورا نہیں کیا- لیکن اے نوح ؑ، میں تو تمہارے وعدے کا ذمے دار تھا، اس لیے میں نے اس بڑھیا تک عذاب پہنچنے ہی نہیں دیا۔

25/12/2022

*کرسمس_ڈے) 25 دسمبر کی حقیقت* ✍️

اهم سوالات ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ --------------------------------------

1 - میری کرسمس کہنا کیسا هے؟
2 - اس کا کیا مطلب ہے ...... ؟
3 - کیا ہم کسی عیسائی کو میری کرسمس کہہ سکتے ہیں ...... ؟

__________________
جواب
----------------------------
میری کرسمس کا مطلب ہے .....
اللہ کے بیٹا ہوا ہے، مبارک ہو.

الله کی پناہ، نعوذباللہ من ذلك

ایسا عقیدہ رکھنا کفر ہے جو مسلمان سے ایمان ختم کر دیتا ہے.
_____ ×××××× _____
اللہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے _____

(قل هو الله أحد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد)
( سورة إخلاص. جزء 30)

ترجمہ ------ اے نبی! آپ کہہ دیجئے، اللہ ایک ہے. وہ کسی کا محتاج نہیں ہے. نہ اس نے کسی بیٹے کو جنا. اور نہ اس کو کسی نے جنا ہے .اور نہ کوئی اس جیسا ہو سکتا ہے

ہم مسلمان ہیں .....
نہ تو ہمیں میری کرسمس کہنا چاہئے، ❌
اور نہ ہی ہیپی نیو ایئر.❌

عیسی عليه السلام. کو عیسائی اللہ کا بیٹا مانتے ہیں
اور ان کی پیدائش کی خوشی میں کرسمس ڈے مناتے ہیں.

تو برائے کرم .....
مسلمان ہونے کے ناطے کبھی .....
❌ میری کرسمس نہ کہنا.
نہ اس دن کو منانا

📌اس بات کا لوگ شعور نہیں رکھتے کہ جب ہم کسی کو کرسمس کی مبارک دیتے ہیں تو ہم اس بات سے اتفاق کر رہے ہوتے ہیں کہ الله نے بیٹا جنا (پیدا کیا). نعوذ بالله یہ شرک ہے.

سبحان الله عما یشرکون".​
الله پاک ہے اس سے جو یہ شرک کرتے ہیں

قریب ہے کے اس (بات) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر کر ریزہ ریزہ ہو جائیں.
کہ دعوی کیا انہوں نے رحمان کے لیے اولاد کا
(یعنیMerry Christmas الله نے بیٹا پیدا کیا نعوذبالله).
رحمان کے لائق نہیں کے وہ اولاد بنائے (پیدا کرے یا رکھے).
سورۃ مریم (19)
آیت 90-92

کہہ دو الله ایک (یکتا) ہے.
الله بےنیاز ہے.
نہیں جنا اس نے (کسی کو) اور نہ ہی وہ (خود) جنا گیا.
اور اس کا کوئی بھی ہمسر نہیں ہے.
سورۃ الاخلاص (112)
آیت 1-4
ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ ان تہواروں سے بچ کر رہے۔
الله پاک ہمیں ہر قسم کے کفرو شرک سے بچائے کیونکہ الله کے ہاں شرک کی معافی نہیں ....

*▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭*

18/12/2022

جن چیزوں سے رسول اللّٰه ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :

1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ [ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ [حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]

31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]

32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے

33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]

39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]

40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]

41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]

42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]

43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]

44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]

45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]

49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]

50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]

51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]

52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]

53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]

" محمد ﷺ اللّٰه کے نبی اور رسول ہیں. "محمد ﷺ کو اللّٰه نے معصوم پیدا فرمایا.
نہ رسول اللّٰه ﷺ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. رسول اللّٰه ﷺ نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.

اے اللّٰه ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے رسول اللّٰه ﷺ نے مانگی
آمین ثم آمین

14/12/2022

مرتے وقت آدمی کی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟
روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے۔ اے اللہ کے بندے!!!!!!!!!!! میں تیرے رزق پر موکل تھا۔ میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں۔ مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا۔ اس کے بعد دوسرا فرشتہ سلام کے بعد کہتا ہے میں تیرے پانی پر موکل تھا، میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں مگر تیرے نصیب کاایک قطرہ پانی مجھے نہیں ملا۔تیسرا فرشتہ کہتا ہے میں تیری سانس پر موکل تھا، مگر اب زمین پر کہیں بھی ایک سانس نظر نہیں آیا۔ پھر چوتھا فرشتہ کہتا ہے کہ میں تیری عمر پر موکل تھا۔ اب زمین پر تیری عمر کا کوئی حصہ موجود نہیں۔ اس کے بعد نامہ، اعمال اس کو دکھائے جاتے ہیں۔ اس وقت میت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔وہ دائیں بائیں دیکھتا ہے اور نامہِ اعمال پڑھنے سے ڈرتا ہے اس کے بعد ملک الموت اس کی روح قبض کر لیتے ہیں.
یا اللہ پاک! ہم سب کا خاتمہ بلخیر فرمانا اور ہمارے اعمال ہمارے دایئں ہاتھ میں ہو اور قیامت کے روز ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمانا۔ آمین۔

11/12/2022

سبحان اللہ❤️۔
** خانہ کعبہ کا نقشہ جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا۔
** خانہ کعبہ میں ہجر اسود مشرق کی سمت ہے۔
** خانہ کعبہ کا طواف ہجراسود سے شروع ہوتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے مل کر کی۔
** خانہ کعبہ کی بلندی 54 فٹ 8 انچ ہے۔
** خانہ کعبہ کو تعمیر ہوئے تقریباً 4 ہزار سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔
** خانہ کعبہ پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا۔
** خانہ کعبہ کی چھت میں کل 80 قندیلیں ہیں ۔
** خانہ کعبہ کے غلاف کی لمبائی 54 میٹر ہے۔ اس کو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کے غلاف میں ایک( من) چالیس کلو گرام سے زیادہ سونے کی تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
** خانہ کعبہ کا غلاف پورے ایک سال میں تیار کیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی چھت کو کھولا نہیں جاتا،اس نئے غلاف کوپرانے غلاف پر چڑھا دیا جاتا ہے پھر جدید مشینوں سے پرانے غلاف کو کاٹ دیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی چھت کے اوپر سیدھا اللہ کا عرش ہے۔۔۔
ســـبحان الـــلـــہ !!!

08/12/2022

✨📚اُردو ترجمہ حدیثِ مبارکہ📚✨
‏﷽
*🌸 مفہوم ارشادِ نبوی ﷺ 💚*
ایک مومن دوسرے مومن کے لیے اس طرح ہے جیسے عمارت کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تھامے رہتا ہے (گرنے نہیں دیتا) پھر *آپ ﷺ💚* نے اپنی انگلیوں کو قینچی کی طرح کر لیا
(صحیح بخاری 6026)🌴
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر

03/12/2022

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں ایک دن حضورﷺ گھر آئے میں نے دیکھا آج حضورﷺ بہت خوش ہیں حضورﷺ جلدی میں کوئی چیز اٹھا کے جانے لگے تو میں نے راستہ روک لیا کہ میں نے نہیں جانے دینا حضور ﷺ نے کہا عائشہ میرا کوئی انتظار کر رہا ھے
اماں عائشہؓ
نےکہا حضور ﷺ لوگ تو آئے ہی رہتے ہیں میری بھی بات سن لیں حضور ﷺ نے فرمایا :- اچھا بتاؤ کیا بات ھے تو حضرت عائشہؓ نے بتایا کہ مجھے میرے والد نے کہا تھا جس دن حضور ﷺ کو خوش دیکھو تو میری اور اپنی بخشش کی دعا کروانا حضور ﷺ نے ہاتھ اٹھائے :-
اے اللہ عائشہ اور ابو بکر کو عزت والی
زندگی عطا فرما اے اللہ ان کا حساب قیامت میں آسان فرمانا اور پھر کہا اے اللہ انہیں بغیر حساب ہی جنت عطا فرما...
حضور ﷺ دعا مانگ چکے تو پوچھا حضرت عائشہ خوش ہو گئی ہو جی حضور ﷺ خوش ہو گئی ہوں حضور ﷺ اٹھ کے جانے لگے تو واپس لوٹ آئے اور کہا عائشہ میری دعا سن کے رو رہی ہو مجھے قسم ھے آللّہ کی عزت کی میں اپنے ہر اُمتی کے لئے یہی دعا دن میں دو مرتبہ مانگتا ہوں🌴
ابن حبان فی الصحیح48/6 الرقم 8111

02/12/2022

*اے میرے رَبّ ہمیں ان ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما، جو صراطِ مستقیم پر ہیں, جو توبہ کرتے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ آمین🥀*

01/12/2022

اللہ تعالی ایسے دردناک انجام سے محفوظ فرمائے

‏عورت نے بھائی کے جنازے کے ساتھ جانے پراصرار کیا اسے دفن کرنے کے بعد تمام حاضرین کے سامنے اونچی آوازمیں کہا۔یا ﷲ اب یہ تیرے سپرد ھےتو عادل اور حاکم الحاکمین بھی ھےمیں تجھ سے التجا کرتی ھوں کہ اسے اپنی رحمت سے محروم رکھ جیسے اس نے مجھے میرے والد کی وراثت سے 30 سال محروم رکھا۔آمین.
خدارا ! بہنوں کووراثت میں سے ان کاحق دنیا میں دے کر جائیں ورنہ آخرت میں تودیناہی پڑے گا!!

میں امیر ہوں، میں خوبصورت لگ رہا ہوں، میں خوبصورت بات کر سکتا ہوں، ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے، لیکن یاد رکھنا تم ایک دن...
15/11/2022

میں امیر ہوں، میں خوبصورت لگ رہا ہوں، میں خوبصورت بات کر سکتا ہوں، ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے، لیکن یاد رکھنا تم ایک دن ختم ہو جاؤ گے، تمہارا جسم وہیں ہوگا، سانسیں رک جائیں گی، جسم مغرور ہونے کے لیے زمین پر پگھل جائے گا، پھر بھی یہ وقت ہے اپنے آپ کو بدلنے کا، اللہ کے احکام پر عمل کرو۔
اللہ تمام امت مسلمہ کو ہدایت عطا فرمائے
آمین.😥😥😥.

14/11/2022

اگرﻗﺎﺭﻭﻥ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ۔۔۔
ﺁﭘﮑﯽ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺰﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻥ ﭼﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮩﺘﺮ ھے ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﺎﺟﺰ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺘﮯ ﮔﯽ..؟

ﺍﮔﺮ ﮐﺴﺮﯼٰ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ۔۔۔
ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﮭﮏ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺻﻮﻓﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﺨﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ھے ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﮮ ﮔﯽ..؟

ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻗﯿﺼﺮ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ۔۔۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺷﺘﺮ ﻣﺮﻍ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﻨﮯ ﺟﻦ ﭘﻨﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭘﻨﮑﮭﮯ ﺍﻭﺭﺍﮮ ﺳﯽ ﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﯾﮟ ﺣﺼﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ..؟

ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺎﺭ ﻟﯿﮑﺮ ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻓﺮﺍﭨﮯ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﯿﮯ.. ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﻏﺮﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻤﻨﮉ ﮨﻮﮔﺎ..؟

ﮨﺮﻗﻞ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺧﺎﺹ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺑﻨﯽ ﺻﺮﺍﺣﯽ ﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﯿﮑﺮ ﭘﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍِﺱ ﺁﺳﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺣﺴﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ.. ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻓﺮﺝ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭼﮯ ﮔﺎ..؟

ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻏﺴﻞ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ..
ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﺍﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ کا ہیٹر یا گیزر ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺗﻮ..؟

ﺟﻨﺎﺏ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮦ ﺭھے ﮨﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﭻ ﯾﮧ ھے ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ..
ﻣﮕﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﯿﮟ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮯ ﻧﺎﻻﮞ ﮨﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ.. ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ھے ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺟﺘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﻌﺘﯿﮟ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺳﯿﻨﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺗﻨﮓ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ھے.....

ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﯿﺌﮯ ، ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ.. ﺧﺎﻟﻖ ﮐﯽ ﺍﻥ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻦ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ.

18/10/2022

قیامت کا دن ھوگا۔
ھر انسان پُکارے گا نفسی نفسی اچانک ایک آواز آئے گی
یاربّی اُمّتی اُمّتی
وہ ہستی حضرت مُحَمَّد ﷺ ہونگے.قیامت کا دن ھوگا۔
ھر انسان پُکارے گا نفسی نفسی اچانک ایک آواز آئے گی
یاربّی اُمّتی اُمّتی
وہ ہستی حضرت مُحَمَّد ﷺ ہونگے.

19/04/2022

پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ وسلم نے17 رمضان المبارک کے دن جاہلیت کے اماموں کو بدر کے کنووں میں پھینک دیا تھا . اور تمام پرستیوں کو پاوں تلے روند کر خدا پرستی کا بول بالا کردیا تھا اور اب ہم نے خدا پرستی کو چھوڑ کر قوم پرستی ،وطن پرستی ، پیر پرستی ، مفاد پرستی ، فرقہ پرستی وغیرہ کے گن گانے شروع کیئے ہیں

19/04/2022

دنیا کے وہ واحد لیڈر
جنہوں نے 63 سال عمر پائی
اور زندگی میں کھبی جھوٹ نہیں بولا
بیشک وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ ہیں. اللہ اکبر

18/04/2022

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلْى مُحَمَّدٍ وَّ عَلْى آلِ مُحَمَّدٍ

بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم
ا لسَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ.

بارگاہ الہی میں دعا ھے کہ الله رب العزت آپ سب کی ہر نیک تمنا پوری کرے صحت عطا فرماۓ خوشیاں نصیب کرے کسی کا محتاج نہ کرے اور ھمیشہ اپنی پناہ میں رکھے اور اپنے لا محدود خزانوں سے رزق حلال دے صحت دے عمر بھر خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین

17/04/2022

حضرت علیؓ کے گھر میں سب نے روزہ رکھا۔حضرت فاطمہؓ کے دو چھوٹے بچے انھوں نے بھی روزہ رکھا۔مغرب کا وقت ہونے والا ہے ۔اور سب کے سب مصلہ بچھاٸے رو۔رو کر دعا مانگتے ہیں۔حضرت فاطمہؓ دعا ختم کرکے گھر میں گٸ اور چار روٹی بناٸ,اس سے زیادہ اناج گھر میں نہیں ہے۔ پہلی روٹی اپنے شوہر علیؓ کے سامنے رکھ دی۔ دوسری روٹی اپنے بڑے بیٹے حسنؓ کے سامنے ۔ تیسری روٹی اپنے چھوٹے بیٹے حسینؓ کے سامنے ۔ اور چوتھی روٹی اپنے سامنے رکھ لی۔ مسجد۔نبوی میں اذان ہونے لگی۔سب نے روٹی سے روزہ کھولا۔مگر دوستوں ۔وہ فاطمہؓ تھی جس نے آدھی روٹی کھاٸ اور آدھی روٹی دوپٹے سے باندھنے لگی۔ یہ معاملہ حضرت علیؓ نے دیکھا اور کہا کہ اے فاطمہؓ تجھے بھوک نہیں لگی , ایک ہی تو روٹی ہے اُس میں سےآدھی روٹی دوپٹے میں باندھ رہی ہو؟؟؟
فاطمہؓ نے کہا!! اے علیؓ ہو سکتا ہے میرے بابا جان (مُحَمَّد)کو افطاری میں کچھ نہ ملا ہو, وہ بیٹی کیسے کھاٸےگی جس کے باپ نے کچھ نہیں کھایا ہوگا؟؟
فاطمہؓ دوپٹے میں روٹی باندھ کر چل پڑی
اُدھر ہمارے نبیﷺ مغرب کی نماز پڑھ کر آرہے تھے
حضرت فاطمہؓ کو دروازے پر کھڑا دیکھ کر حضور کہتے ہے۔ اے فاطمہؓ تم دروازے پر کیسے ، فاطمہؓ نے کہا اے اللہ کے رسولﷺ مجھے اندر تو لے چلیں۔
حضرت فاطمہؓ کی آنکھ میں آنسو تھے۔ کہا جب افطار کی روٹی کھاٸ تو آپ کی یاد آگٸ کہ شاٸد آپ نے کھایا نہ ہو۔ اسلٸے آدھی روٹی دوپٹے سے باندھ کر لے آٸ ہو، روٹی دیکھ کر ہمارے نبیﷺ کی آنکھوں میں آنسو آگٸے اور کہا اے فاطمہؓ اچھا کیا جو روٹی لے آٸ ورنہ چوتھی رات بھی تیرے بابا کی اسی حالت میں نکل جاتی ! دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کے رونے لگتے ہیں۔۔ اللہ کے رسولﷺ نے روٹی مانگی ، فاطمہؓ نے کہا بابا جان آج اپنے ہاتھوں سے روٹی کھلاٶں گی پھر اپنے ہاتھ سے کھلانے لگی! روٹی ختم ہوگٸ اور حضرت فاطمہؓ رونے لگتی ہیں۔ حضور ﷺ نے دیکھا اور کہا کہ فاطمہ اب کیوں روتی ہو؟؟ کہا ابا جان کل کیا ہوگا ؟؟ کل کون کھلانے آٸے گا ؟؟
کل کیا میرے گھر میں چولھا جلے گا؟؟
کل کیا آپ کے گھر میں چولھا جلے گا؟؟
نبیﷺ نے اپنا پیارا ہاتھ فاطمہؓ کے سر پہ رکھا اور کہا کہ اے فاطمہؓ تو بھی صبر کرلے اور میں بھی صبر کرتا ہو۔۔ ہمارے صبر سے اللہ اُمت کے گنہگاروں کا گناہ معاف کرے گا!! الله أكبر۔۔ 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
یہ ہوتی ہیں محبت جو نبی کو ہم سے تھی، اُمت سے تھی ۔۔ یہ گنہگار اُمتی ہم ہی ہیں۔ جن کے لٸے نبی بھوکے رہے ، نبی کی بیٹی بھوکی رہی!!
اور ہم لوگ کیا کررہے ہیں اُن کے لٸے کل قیامت کے دن میں ۔اور ۔ آپ سب لوگ کیا جواب دینگے ! !

😌😔😌😔😌😔😌😔🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اگر یہ تحریر اچھی لگے تو میری طرف سے اپنے موبائل کے تمام گروپس میں شئیر کریں 🙏🏻🌹😌

12/04/2022
04/04/2022
02/04/2022

فہمِ رمضان سیریز

چوتھا سبق ( ۴ )

سحری

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ رات کے کھانے میں ہی سحری کو شامل کر لیتے ہیں۔ جو کہ پسندیدہ نہیں۔ رات کا کھانا ممنوع نہیں لیکن سحری آخری وقت میں کرنا مستحب ہے۔ آخری وقت سے یہاں مراد آخری کے پانچ دس منٹ میں سحری کھانا نہیں ہے۔ بلکہ کم از کم ایک گھنٹہ پہلے سحری شروع کرنا اور ٹوتھ پیسٹ، منجن یا مسواک وغیرہ سے فارغ ہو کر اذان شروع ہونے سے چند منٹ پہلے پانی پینا، اور روزہ کی نیت کرنا، سحری کے تمام آداب بجا لانے کی بہترین کاوش ہے۔ تاہم یہ واضح کرتے چلیں کہ درج بالا نظام العمل کوئی لگا بندھا اصول نہیں۔ اپنے اپنے گھریلو نظم و ضبط کے مطابق چند منٹوں کی تقدیم و تاخیر ایک فطری امر ہے۔

سحری کے ضمن میں ایک اہم اور حساس مسئلہ جو بہت سے احباب پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر کسی کی سحری میں دیر سے آنکھ کھلی اور ابھی کھانا ختم نہیں ہوا کہ اذانیں شروع ہو گئیں۔ تو کیا اب روزہ فاسد ہو گیا؟ جواب اس کا یہ ہے کہ اذان شروع ہونے کے بعد بھی سحری کھاتے رہنا درست نہیں ہے۔ کیوں کہ اذان اس بات کا اعلان ہے کہ اب سحری کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ لیکن اسلام چوں کہ دین فطرت ہے۔ اس لیے استحسانا اس بات کی گنجائش احادیث میں موجود ہے کہ ہاتھ میں کوئی نوالہ یا پانی کا گلاس موجود ہے تو اسے جلدی سے ختم کر کے روزے کی نیت کر لی جائے۔ اس طرح روزہ محفوظ رہ جاتا ہے۔ تاہم یہ مسئلہ سالوں میں اور لاکھوں میں کسی ایک کے ساتھ پیش آتا ہے۔ اس لیے ہنگامی حالات میں دی گئی اس رعایت کو جواز بنا کر معمول بنا لینا روزہ کی توہین ہے۔

28/03/2022

❤️ایک وقت ائیگا❤️
ارشاد نبوی. ایک وقت ائیگا. جب لوگ نیکی میں شرک اور برائ میں فخر محسوس کریں گا. اس وقت ہر قسم اسائش میسر ہوگی. ہر گھر میں ناچ گانا ہوگا. لوگ مختلف بیماریوں میں پریشان ہوں گے. ماں اور نوکرانی میں کوئ فرق نہ ہوگا. لوگ عماراتیں ایک دوسرے سے انچی بنائیںگے. پیارے نبی نے فرمایہ جب ایسا زمانہ آے گا. تو کثرت سے استغفار پڑھنا. یہ سب سے مفید عمل ہے.

17/03/2022

*حجاج بن یوسف کی دردناک موت*

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ جو کے ایک تابعی بزرگ تھے ایک دن ممبر پر بیٹھے ھوۓ یہ الفاظ ادا کیے کہ "حجاج ایک ظالم شخص ھے"
ادھر جب حجاج کو پتہ چلا کہ آپ میرے بارے میں ایسا گمان کرتے ھیں تو آپکو دربار میں بلا لیا اور پوچھا۔
کیا تم نے میرے بارے میں ایسی باتیں بولی ھیں؟؟
تو آپ نے فرمایا ھاں, بالکل تو ایک ظالم شخص ھے۔
یہ سن کر حجاج کا رنگ غصے سے سرخ ھو گیا اور آپ کے قتل کے احکامات جاری کر دیے۔ جب آپ کو قتل کیلیے دربار سے باہر لے کر جانے لگے تو آپ مسکرا دیے۔
حجاج کو ناگوار گزرا اسنے پوچھا کیوں مسکراتے ھو تو آپ نے جواب دیا تیری بےوقوفی پر اور جو اللہ تجھے ڈھیل دے رھا ھے اس پر مسکراتا ھوں۔
حجاج نے پھر حکم دیا کہ اسے میرے سامنے زبح کر دو، جب خنجر گلے پر رکھا گیا تو آپ نے اپنا رخ قبلہ کی طرف کیا اور یہ جملہ فرمایا:
اے اللہ میرے چہرہ تیری طرف ھے تیری رضا پر راضی ھوں یہ حجاج نہ موت کا مالک ھے نہ زندگی کا۔
جب حجاج نے یہ سنا تو بولا اسکا رخ قبلہ کی طرف سے پھیر دو۔ جب قبلہ سے رخ پھیرا تو آپ نے فرمایا: یااللہ رخ جدھر بھی ھو تو ھر جگہ موجود ھے. مشرق مغرب ھر طرف تیری حکمرانی ھے۔ میری دعا ھے کہ میرا قتل اسکا آخری ظلم ھو، میرے بعد اسے کسی پر مسلط نہ فرمانا۔
جب آپکی زبان سے یہ جملہ ادا ھوا اسکے ساتھ ھی آپکو قتل کر دیا گیا اور اتنا خون نکلا کہ دربار تر ھو گیا۔ ایک سمجھدار بندہ بولا کہ اتنا خون تب نکلتا ھے جب کوئی خوشی خوشی مسکراتا ھوا اللہ کی رضا پر راضی ھو جاتا ھے۔
حجاج بن یوسف کے نام سے سب واقف ہیں، حجاج کو عبد الملک نے مکہ، مدینہ، طائف اور یمن کا نائب مقرر کیا تھا اور اپنے بھائی بشر کی موت کے بعد اسے عراق بھیج دیا جہاں سے وہ کوفہ میں داخل ہوا، ان علاقوں میں بیس سال تک حجاج کا عمل دخل رہا اس نے کوفے میں بیٹھ کر زبردست فتوحات حاصل کیں۔
اس کے دور میں مسلمان مجاہدین، چین تک پہنچ گئے تھے، حجاج بن یوسف نے ہی قرآن پاک پر اعراب لگوائے، الله تعالی نے اسے بڑی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے نوازا تھا حجاج حافظ قران تھا. شراب نوشی اور بدکاری سے بچتا تھا. وہ جہاد کا دھنی اور فتوحات کا حریص تھا. مگر اسکی تمام اچھائیوں پر اسکی ایک برائی نے پردہ ڈال دیا تھا اور وہ برائی کیا تھی ؟ "ظلم "
حجاج بہت ظالم تھا، اس نے اپنی زندگی میں ایک خوں خوار درندے کا روپ دھار رکھا تھا..ایک طرف موسیٰ بن نصیر اور محمد بن قاسم کفار کی گردنیں اڑا رہے تھے اور دوسری طرف وہ خود الله کے بندوں،اولیاء اور علماء کے خون سے ہولی کھیل رہا تھا. حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کو قتل کیا ہے ،اس کے جیل خانوں میں ایک ایک دن میں اسی اسی ہزار قیدی ایک وقت میں ہوتے جن میں سے تیس ہزار عورتیں تھیں. اس نے جو آخری قتل کیا وہ عظیم تابعی اور زاہد و پارسا انسان حضرت سعید بن جبیر رضی الله عنہ کا قتل تھا۔
انہیں قتل کرنے کے بعد حجاج پر وحشت سوار ہو گئی تھی، وہ نفسیاتی مریض بن گیا تھا، حجاج جب بھی سوتا، حضرت سعید بن جبیر اس کے خواب میں ا کر اسکا دامن پکڑ کر کہتے کہ اے دشمن خدا تو نے مجھے کیوں قتل کیا، میں نے تیرا کیا بگاڑا تھا؟ جواب میں حجاج کہتا کہ مجھے اور سعید کو کیا ہو گیا ہے۔۔؟
اس کے ساتھ حجاج کو وہ بیماری لگ گئی زمہریری کہا جاتا ہے ،اس میں سخت سردی کلیجے سے اٹھ کر سارے جسم پر چھا جاتی تھی ،وہ کانپتا تھا ،آگ سے بھری انگیٹھیاں اس کے پاس لائی جاتی تھیں اور اس قدر قریب رکھ دی جاتی تھیں کہ اسکی کھال جل جاتی تھی مگر اسے احساس نہیں ہوتا تھا، حکیموں کو دکھانے پر انہوں نے بتایا کہ پیٹ میں سرطان ہے ،ایک طبیب نے گوشت کا ٹکڑا لیا اور اسے دھاگے کے ساتھ باندھ کر حجاج کے حلق میں اتار دیا۔
تھوڑی دیر بعد دھاگے کو کھینچا تو اس گوشت کے ٹکڑے کے ساتھ بہت عجیب نسل کے کیڑے چمٹے ھوۓ تھے اور اتنی بدبو تھی جو پورے ایک مربع میل کے فاصلے پر پھیل گئی۔ درباری اٹھ کر بھاگ گۓ حکیم بھی بھاگنے لگا، حجاج بولا تو کدھر جاتا ھے علاج تو کر۔۔ حکیم بولا تیری بیماری زمینی نہیں آسمانی ھے۔ اللہ سے پناہ مانگ۔ حجاج، جب مادی تدبیروں سے مایوس ہو گیا تو اس نے حضرت حسن بصری رحمتہ الله علیہ کو بلوایا اور ان سے دعا کی درخواست کی۔
وہ حجاج کی حالت دیکھ کر رو پڑے اور فرمانے لگے میں نے تجھے منع کیا تھا کہ نیک بندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنا، ان پر ظلم نہ کرنا ،مگر تو باز نہ آیا …آج حجاج عبرت کا سبب بنا ہوا تھا. وہ اندر ،باہر سے جل رہا تھا ،وہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ چکا تھا. حضرت سعید بن جبیر رضی الله تعالی عنہ کی وفات کے چالیس دن بعد ہی حجاج کی بھی موت ہو گئی تھی۔
جب دیکھا کہ بچنے کا امکان نہیں تو قریبی عزیزوں کو بلایا جو بڑی کراہت کے ساتھ حجاج کے پاس آۓ۔ وہ بولا میں مر جاؤں تو جنازہ رات کو پڑھانا اور صبح ھو تو میری قبر کا نشان بھی مٹا دینا کیوں کہ لوگ مجھے مرنے کے بعد قبر میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگلے دن حجاج کا پیٹ پھٹ گیا اور اسکی موت واقع ہوئی۔
اللہ ظالم کی رسی دراز ضرور کرتا ھے لیکن جب ظالم سے حساب لیتا ھے تو، فرشتے بھی خشیت الہی سے کانپتے ھیں، عرش ہل جاتا ھے۔
اللہ ظالموں کے ظلم سے ھم سب کو محفوظ رکھے..!! آمین"؛

03/03/2022

منقول

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا۔
۔
* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔

* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا

* چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

* پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے

٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔

٭ آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے

٭ نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا

٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا

٭ گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ،، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے

٭بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا

٭ تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی

٭چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے

٭ پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے

٭ سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے
۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speeny Khabari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share