Quetta News officail

  • Home
  • Quetta News officail

Quetta News officail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta News officail, Media/News Company, .

28/12/2022
04/11/2022



#کوئٹہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف آج کوئٹہ شہر میں پی ٹی آئی کے شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مختلف روڈو کا صورتحال قاسم سوری, نور محمد خان خلجی اور ترجمان پی ٹی آئی آصف ترین و دیگر دوکان بند کررہے ہیں

https://fb.watch/gADVQp42KI/

03/10/2022

رخسانہ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ لاہور نے علامہ اقبال میڈیکل کالج ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ( اپنا ) اوکلو ہامہ چیپٹر اور لیو فار ہیومینٹی فاؤنڈیشن کی تعاون سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جن میں خانو زئی کلی زرغون کلی تور دامن کلی خوشاب کلی نکاندہ کلی ساگی اور کلی بلوزئ میں راشن تقسیم کیا گیا ۔جس میں دوسو پچاس بیگ راشن باون ٹینٹ سو کارٹن جس میں دودھ ،چنے رس شامل ہیں جبکہ بچوں کے لیے سو کارٹن دیگر تقسیم کیے گئے جس میں بچوں کا دودھ ،فیڈر ،نیپیز شامل ہیں جبکہ ٹینٹ کے ساتھ سردی سے بچاؤ کے لیے بیڈ شیٹ اور کھیس بھی تقسیم کیے گیے ہیں اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعدادِ وہاں موجود تھی جنہوں نے رخسانہ فاؤنڈیشن لاہور اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر این جی اوز کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آپ پہلے لوگ ہیں جو اتنے دور دراز علاقوں میں فلاحی کام کررہے ہیں

30/09/2022

کوئٹہ۔محمد عظیم کاکڑ پشین کلی لمڑان میں راشن کی تقسیم جاری

18/09/2022

نوشکی کے رہائشی جہا نگیر بلو چ گر دے اور مثا نے کے مر ض میں مبتلا اپنی 8سا لہ بیٹی بی بی
نر گس کے ہمرا ہ پر یس کلب میں حکومت اور مخیرحضر ات سے علا ج کیلئے مد د کی اپیل کر رہا ہے علا ج کے لئے ڈا کٹر ز نے ادیب رضو ی ہسپتا ل کرا چی میں علا ج کا مشو ر ہ دیا ہے جو حضرا ت مد د کر نا چا ہیے تو اس نمبر پر را بطہ کر سکتے ہیں 03142676851

18/09/2022

کوئٹہ بشیر خان و دیگر کا اہم پریس کانفرنس

16/09/2022

مغربی بائی پاس کوئٹہ: محمد عظیم خان کاکڑ الخیر فاونڈیشن کے سربراہ امام قاسم رشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جن کی بدولت کوئٹہ کے ایک ہزار مستحق خاندانوں کو راشن و دیگر ضرورت کا سامان فراہم کیا۔

13/09/2022

کوئٹہ۔ڈاکٹروں اور نرس کے آپس کی رنجش یا کرپشن کے پیسوں پر لڑائی جھگڑا جس میں آئی سی یو چلڈرن مبین وارڈ بچہ وفات پانی کی اطلاع اور دیگر کے بھی وفات پانی کی خبریں چل ہی ہیں۔انتظامیہ اور صوبائی وزیر صاحب کی پیسوں کی لین دین میں مصروف نوٹس لینے والا کوئی نہیں

07/09/2022

کوئٹہ (نجیب اللہ ) آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے جو ہم سوچ رہے اسکا آج آغاز ہو رہا ہے۔بہت جلد مسلم باغ سے آگے قلعہ سیف اللہ تک موٹر وے پولیس آپریشنل ہو گی ۔بلوچستان میں موٹر وے پولیس کی 2500 سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات سمیت متعلقہ اداروں کی ہمیں پوری حمایت حاصل ہے ۔ این 50 کی تکمیل کے بعد بہت جلد کوسٹل ہائے وے اور این 25 کو بھی موٹر وے پولیس آپریشنل کر لے گی۔ بلوچستان ہائے وے پولیس سے ہمیں یہاں کام کرنے میں آسانی رہے گی۔حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ صوبے کے تقریباً تمام شاہراہیں جو صوبے کو دیگر صوبوں کیساتھ ملاتا ہے تقریباً مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے کافی شاہراہوں کو کلیئر کردیا گیا ہے جبکہ کچھ شاہراہوں پر جہاں پانی کا بہاﺅ زیادہ ہے پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود صاحب خصوصی طور پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں جوکہ صوبے کہ بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔ اسعد محمود صاحب کی خصوصی نگرانی میں ہم نے کوئٹہ مسلم باغ شاہراہ کی تعمیر کو کافی حد تک مکمل کرلیا ہے جسے بہت جلد ضلع قلعہ سیف اللہ تک پہنچا دینگے۔ جس سے شاہراہوں پر پیش آنیوالے حادثات کی روک تھام میں اہم ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اہم شاہراہ N25اورN10جو کوسٹل روڈ ہے ، کی بھی تعمیر جلد شروع کردینگے۔ موٹر وے پولیس میں نئی آسامیاں شائع کرنے جارہے ہیں جسے صوبے میں سیلاب کے باعث روک دیا گیا ہے لیکن جلد خالی آسامیوں پر شفاف بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جائیگا۔ بلوچستان پولیس صوبے کی تعمیرات میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔بلوچستان پولیس کی کارکردگی کے باعث صوبے میں بلاخوف کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی زیر صدارت ویسٹ زون میںN50 کچلاک ہائی وے تا قلعہ سیف اللہ کو آپریشنل کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں آ ئی جی پولیس عبد الخالق شیخ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویسٹ زون جاوید علی مہر، سیکٹر کمانڈرز،بیٹ کمانڈرز تمام آفیسران و ملازمان کے علاوہ اعلی پولیس حکام، عہدیداران اور معتبرین نے شرکت کی۔ تقریب کا آ غاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اسکے بعد نقاب کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے پولیس ملک بھر میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں جس پر ہمیں فخر ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاﺅنسز کا مسئلہ تقریباً آخری مراحل میں حل ہونے والا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث معاملہ رک گیا ہے اُمید ہے کچھ وقت بعد حکومت این ایچ اے پولیس کے مطالبات حل کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ مشکل حالات اور غیر محفوظ ماحول میں موٹر وے پولیس جس بہترین انداز میں پولیسنگ کر رہی اسکی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کا پہلامقصد لوگوں کا میعار زندگی بہتر بنانا ہے۔انہوں نے این ایچ اے کے آفیسران و اہلکاران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آ پ کے پاس خالد محمود جیسے آ فیسر ہیں جن کی ادارے کےلئے اور ملازمین کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ اتنے مختصر عرصے میں N50 ہائی وے کو آ پرییشنلائیز کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اپنے آ فیسران و ملازمان کو جنکی دن رات انتہک محنت سے یہ منصوبہ بروقت پایا تکمیل تک پہنچ پایا۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا موٹر وے اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے مسافروں کو ہائی ویز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔تقریب کے آخر میں موٹر وے پولیس کے آفیسران میں پرفارمنس کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے گئے اسکے علاو¿ہ پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمان گرامی کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

07/09/2022

جناح روڈ سٹی نالے میں پولیس اورمبینہ منشیات فروشوں کے درمیان پولیس مقابلے 8منشیات فروشو جان بحق۔2زخمی

*دکی سے افسوس ناک خبر* ۔تحصیل مسلم باغ کلی نکروز مردانزئی کے دو نوجوان کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کی وجہ سے شہید ہوئے ...
01/08/2022

*دکی سے افسوس ناک خبر* ۔تحصیل مسلم باغ کلی نکروز مردانزئی کے دو نوجوان کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں ۔ایک نوجوان اکرم شاہ ولد داد محمد کا میت اب تک نہ نکالاجاسکا اور دوسرے زین اللہ ولد دوست محمد کی تلاش جاری

25/06/2022

توخی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی شریف خان خلجی نے گولڈن ایونیو ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

12/05/2022

کوئٹہ۔ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ سرکلر روڈ پارکنگ کا دورہ کررہے ہیں

03/04/2021

کسٹم حکام پہلے شہریوں سے گاڑی قبضے میں لیتے ہیں پھر ان کے بچے سالے رشتے دار استعمال کرتے ہیں شہری کی،،20 لاکھ کی گاڑی میں سے کسٹم حکام کے رشتے دار استعمال کررہے ہیں جبکہ اصل مالک نے جب سمنگلی روڈ پر روکھا تو کہا گیا کہ یہ گاڑی کو کسٹم آفیسر کیلئے الاٹ کی گئی جبکہ آصل مالک کو پتہ ہی نہیں ہے مالک کی جانب سے جب گاڑی قبضہ میں لینے کی کوشش کی گئی تو کسٹم اہلکاروں نے گاڑی مالک پر تشدد اور گن تام لیا

13/11/2020

یہ شہر تو اتنا بدصورت نہیں تھا اس شہر کو کن ظالموں نے ایسا بننے دیا ؟🤔
بلوچستان کے نوجوان بڑی تعداد میں کوئٹہ کے سٹی نالے میں ہیروئن پیتے ہوئے😥

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News officail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share