Hafiz Ikramullah Madni

  • Home
  • Hafiz Ikramullah Madni

Hafiz Ikramullah Madni To inform and educate the audience about different social activities.To perform social work for the

24/09/2020

ختم نبوت کانفرنس
20 اکتوبر (منگل)
بعد از نماز مغرب
غلہ منڈی صفدرآباد (ضلع شیخوپورہ)
(عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل صفدرآباد)

09/09/2020



ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا "امی جی! ابھی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں سے مانگنے کی کیا ضرورت تھی؟"
ماں جی کہنے لگی، "بیٹا! ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے نمک صرف اس لئے مانگ لیا تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کریں، بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں، یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے۔"

خوبصورت معاشرے ایسی ہی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں۔

07/09/2020

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
میں اس شخص کے لئے جنت میں ایک محل کا ذمہ دار ہوں،
جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے۔

05/09/2020

فضائل اعمال!
اوس ثقفی رضی اللہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ سے نقل کیا ہے کہ قرآن کریم کو زبانی پڑھنا ہزار درجہ ثواب رکھتا ہے اور قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا ثواب کو دو ہزار درجہ تک بڑھا دیتا ہے۔

05/09/2020

فضائل اعمال!
حضرت علی(رضی اللہ) نے حضور اکرم صلی اللہ کا ارشاد بیان کیا ہے کہ جس شخص نے قرآن پڑھا، پھر اس کو حفظ کیا اور اس کے حلال کو حلال جانا اور اس کے حرام کو حرام جانا،اللہ تعالی اس کو جنت میں داخل فرما دیں گے اور اس کے گھرانے میں سے ایسے دس آدمیوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول فرما دیں گے جن کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو۔سبحان اللہ

05/09/2020

فضائل اعمال!
حضرت معاز جہنی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا کہ جو شخص قرآن پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی آفتاب کی روشنی سے بھی ذیادہ ہو گی۔

03/09/2020

فضائل اعمال!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو بھی بندہ کسی وقت بھی دن میں یا رات میں(لا الہ الا اللہ ) کہتا ہے تو اس کے اعمال نامہ میں سے برائیاں مٹ جاتی ہیں،اور ان کئ جگہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

03/09/2020

فضائل اعمال!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جنت میں جانے کے بعد اہل جنت کو دنیا کی کسی چیز کا بھی قلق و افسوس نہیں ہو گا بجز اس گھڑی کے جو دنیا میں اللہ کے ذکر کے بغیر گزر گئ ہو گی۔

03/09/2020

فضائل اعمال!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر ایک شخص کے پاس بہت سے روپے ہوں اور وہ ان کو تقسیم کر رہا ہو اور دوسرا شخص اللہ کے ذکر میں مشغول ہو تو ذکر کرنے والا افضل ہے۔

03/09/2020

فضائل اعمال!
حضور( اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ارشاد ہے۔کہ اللہ تعالی ارشاد فرما تے ہیں۔کہ میں بندے کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتا ہوں جیسا کہ وہ گمان رکھتا ہے اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔پس اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میرا مجمع میں ذکر کرتا ہے تو میں اس مجمع سے بہتر یعنی رشتوں کے مجمع میں اس کا تذکرہ کرتا ہوں اور اگر بندہ میری طرف ایک بالشت متوجہ ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔اور اگر وہ ایک ہاتھ بڑھاتا ہے تو میں دو ہاتھ ادھر متوجہ ہوتا ہوں اور اگر بندہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر چلتا ہوں۔

29/08/2020

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں... "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی"
میاں جی بھی طیش میں تھے... بولے...
"میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں... دفتر سے واپس آو±ں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں... اٹھاو± اپنا ٹین ڈبا اور نکلو یہاں سے"... میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے...
بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچوں سمیت میکے واپس آ رہی ہے... اب مزید نہیں رہ سکتی اس جہنم میں... ماں نے کہا "بندے کی پتر بن کے آرام سے وہیں بیٹھ، تیری بڑی بہن بھی اپنے میاں سے لڑ کر آئی تھی، اور اسی ضد میں طلاق لے کر بیٹھی ہوئی ہے، اب تو نے وہی ڈرامہ شروع کر دیا ہے.. خبردار جو ادھر قدم بھی رکھا تو.... صلح کر لے میاں سے... اب وہ اتنا ب±را بھی نہیں ہے"... ماں نے لال جھنڈی دکھائی تو بیگم صاحبہ کے ہوش ٹھکانے آئے اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں... جب رو کر تھکیں تو دل ہلکا ہو چکا تھا... میاں کے ساتھ لڑائی کا سین سوچا تو اپنی بھی کافی غلطیاں نظر آئیں...
منہ ہاتھ دھو کر فریش ہوئی اور میاں کی پسند کی ڈش بنانی شروع کر دی... اور ساتھ سپیشل کھیر بھی بنا لی... سوچا شام کو میاں جی سے معافی مانگ لوں گی، اپنا گھر پھر بھی اپنا ہی ہوتا ہے...
شام کو میاں جی گھر آئے تو بیگم نے ان کا اچھے طریقے سے استقبال کیا... جیسے صبح کچھ بھی نہ ہوا ہو...
میاں جی کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی...
کھانا کھانے کے بعد میاں جی جب کھیر کھا رہے تھے تو بولے
"بیگم، کبھی کبھار میں بھی زیادتی کر جاتا ہوں.. تم دل پر مت لیا کرو، بندہ بشر ہوں، غصہ آ ہی جاتا ہے"....
میاں جی بیگم کے شکر گزار ہو رہے تھے... اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھی ...ورنہ تو جذباتی فیصلے نے گھر تباہ کر دینا تھا...!!
سبق: اگر والدین اپنی شادی شدہ اولاد کی ہر جائز ناجائز بات کو سپورٹ کرنا بند کر دیں تو 90فیصد بگڑنے والے رشتے بچ جاتے ہیں۔

24/08/2020

فضائی اعمال!
حضرت بلال حبشی کا اسلام اور مصائب!
حضرت بلال حبشی مشہور صحابی ہیں جو مسجد نبوی کے ہمیشہ موزن رہے ۔شروع میں ایک کافر کے غلام تھے۔اسلام لے آئے جس کی وجہ سے طرح طرح کی تکلیفیں دیے جاتے تھے۔امیہ بن خلف جو مسلمانوں کا سخت دشمن تھا۔ان کو سخت گرمی میں دوپہر کے وقت تپتی ہوئی ریت پر سیدھا لیٹا کر ان کے سینے پر پتھر کی بڑی چٹان رکھ دیتا تھا تا کہ وہ حرکت نا کر سکیں اور کہتا تھا کہ یا اس حال میں مر جائیں اور ذندگی چاہیں تو اسلام سے ہٹ جائیں مگر وہ اس حالت میں بھی احد احد کہتے یعنی معبود ایک ہی ہے۔رات کو زنجیروں میں جکڑ کر کوڑے لگائے جاتے اور اگلے دن ان زخموں کو گرم زمین پر ڈال کر اور زخمی کیا جاتا😢
تا کہ بے قرار ہو کر اسلام سے پھر جائیں یا تڑپ تڑپ کر مر جائیں ۔عذاب دینے والے اکتا جاتے ۔کبھی ابوجہل اور کبھی امیہ بن خلف۔اور ہر شخص اس کی کوشش کرتا کہ تکلیف دینے میں زور ختم کر دے۔حضرت ابوبکر صدیق نے اس حالت میں دیکھا تو خرید کر آذادی فرمایا😢

24/08/2020

فضائل اعمال!
حضرت عمار اور ان کے والدین کا ذکر!
حضرت عمار اور ان کے ماں باپ کو بھی سخت سے سخت تکلیفیں پہنچائ گئیں مکہ کی سخت گرم اور ریتلی زمین میں ان کو عذاب دیا جاتا اور حضوراقدس(صلی علیہ وسلم ) کا اس طرف سے گزر ہوتا تو صبر کی تلقین کرتے اور جنت کی بشارت فرما تے آخر ان کے والد حضرت یاسر اسی تکلیف میں وفات پا گئے کہ ظالموں نے مرتے تک چین نا لینے دیا اور ان کی والدہ حضرت سمیہ کی شرم گاہ میں ابوجہل معلوم نے ایک برچھا مارا جس سے وہ شہید ہو گئیں مگر اسلام سے نا ہٹیں حالاںکہ بوڑھی تھیں لیکن اس بد نصیب نے کسی چیز کا خیال نا کیا۔اسلام میں سب سے پہلی شہادت ان کی ہے اور اسلام میں سب سے پہلی مسجد حضرت عمار کی بنائی ہوئی ہے ۔جب حضوراقدس(صلی اللہ علیہ وسلم )ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے گئے توحضرتعمار نے کہا کہ حضور کے لیے ایک مکان سایہ کا بنانا چاہیئے جس میں آپ تشریف رکھا کریں دوپہر کو وہاں آرام کر لیا کریں اور نماز بھی سائے میں پڑھ لیا کریں ۔ تو قبا میں حضرت عمار نے اول پتھر جمع کیے اور پھر مسجد بنائی لڑائی میں نہایت جوش سے شریک ہوتے تھے ایک مرتبہ مزے میں آ کر کہنے لگے کہ اب جا کر دوستوں سے ملیں گے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی جماعت سے ملیں گے اتنے میں پیاس لگی اور پانی مانگا اس نے دودھ سامنے کیا دودھ پیا اور کہنے لگے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ تو دنیا میں سب سے😓آخری چیز دودھ پیے گا اس کے بعد شہید ہو گئے😢😢😢

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Ikramullah Madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Ikramullah Madni:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share