Daily Dada E Watan Pasrur

  • Home
  • Daily Dada E Watan Pasrur

Daily Dada E Watan Pasrur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Dada E Watan Pasrur, Media/News Company, .

*پسرور بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا**انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی ...
30/08/2022

*پسرور بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا*

*انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈال کر مبینہ طور پر کرپشن کی طرف مائل کررہا ہے*

*شہریوں کا اس بد دماغ نادرا کے انچارج ساغر صدیقی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ*

پسرور(سید حسنین گیلانی سے)انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈال کر مبینہ طور پر کرپشن کی طرف مائل کررہا ہے
شہریوں کا اس نادرا کے انچارج بد دماغ اور بدتمیز ساغر صدیقی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایک صوبہ سندھ کراچی کا رہائشی اپنے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کروانے کے لیے انچارج نادرا ساغر صدیقی کے پاس گیا وہاں اس کو کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے کسی خونی رشتے دار کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے یا آپ کے نام پر کوئی جگہ ہے تو آپ کا ایڈریس تبدیل ہو جائے گا ورنہ نہیں جبکہ نادرا کے ایس او پیز میں اگر آپ کرایہ دار بھی ہیں تو آپ کا عارضی پتہ یا مستقل پتہ تبدیل ہو سکتا ہے لیکن یہ مبینہ طور پر اپنی حرام خوری کے چکر میں عوام کو ذلیل وخوار کررہا اور عوام کو مس گائیڈ کر رہا ہے جبکہ وہ شہری اپنے والد کا زمین کا انتقال جو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں موجود ہے وہ لیکر گیا پھر بھی اس کو ذلیل وخوار اور انتہائی بدتمیزی کرکے نکال دیا گیا گورنمنٹ نے اس کو یہاں عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعینات کیا ہے اور اسی چیز کی یہ تنخواہ لے رہا ہے نہ کہ عوام کو ذلیل وخوار کرنے کے لیے اور مس گائیڈ کرکے مبینہ طور پر حرام مال بٹورنے کے لئے شہریوں نے اس مبینہ طور پر کرپٹ انچارج نادرا ساگر صدیقی جو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی اس لئے کرتا ہے کہ مبینہ طور پر حرام مال ہڑپ کر سکے شہریوں نے اس بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی جو صرف مبینہ کرپشن کی خاطر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے اس کے خلاف وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے محکمانہ سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

*پسرور انتظامیہ کی سیلفیاں اور غریب عوام ذلیل وخوار**پسرور محلہ صادق آباد میں پینے کے پانی کی پائپ لائن عرصہ دراز سے ٹوٹ...
21/08/2022

*پسرور انتظامیہ کی سیلفیاں اور غریب عوام ذلیل وخوار*

*پسرور محلہ صادق آباد میں پینے کے پانی کی پائپ لائن عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے اور پسرور انتظامیہ فوٹو سیشن میں مصروف*

*پسرور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہری گندہ پانی پینے پر مجبور*

*پسرور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہری گندہ پانی پینے پر مجبور چار دن یہی پانی انتظامیہ افسران کو پلایا جائے انکا افسری کا نشہ ہلکا ہو*

پسرور (سید حسنین گیلانی سے)محلہ صادق آباد میں پینے کے پانی کی پائپ لائن عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے اور پسرور انتظامیہ فوٹو سیشن میں مصروف پسرور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہری گندہ پانی پینے پر مجبور تفصیلات کے مطابق پسرور محلہ صادق آباد پسرور چونڈہ روڈ پھاٹک کراس کرتے ہی پینے کے صاف پانی کی لائن ٹوٹ چکی ہے شہری انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں شہری پسرور انتظامیہ سے بارہا کمپلینٹ کرچکے ہیں لیکن پسرور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی پسرور انتظامیہ کے افسران صرف 🤳 سیلفیاں بنوانے شوقین ہیں کہیں جاکر بعد میں کھڑے ہوتے ہیں اور ان کے ملازم سیلفیاں بنانا شروع کر دیتے ہیں پسرور سٹی ان کی غفلت کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے جہاں مسائل ہی مسائل ہیں اپنے ٹھاٹ باٹ کے لئے سرکاری گاڑیوں اور پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اور جس غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کو تعینات کیا جاتاہے وہ غریب عوام ان جان کو رو رہی ہوتی ہے شہریوں نے اس نااہل انتظامیہ کے افسران کے خلاف محکمانہ سخت سے سخت کارروائی کا اپنے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

14/08/2022
پسرور حادثہپسرور سیالکوٹ کنگرہ روڈ مست پور کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان ٹکر حادثے میں سمیر ولد ارشد عمر 18 سال...
14/08/2022

پسرور حادثہ

پسرور سیالکوٹ کنگرہ روڈ مست پور کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان ٹکر حادثے میں سمیر ولد ارشد عمر 18 سال سکنہ نوگراں نکھنال کنگرہ زخمی ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دے کر علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ شفٹ کردیا گیا
*سید حسنین گیلانی نمائندہ ٹی وی ٹوڈے نیوز پسرور*

22/07/2022
پسرور پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ پولیس نے گمشدہ بچے کو اس کی فیملی سے ملوا دیا پسرور(سید حسنین گیلانی سے) پیٹرولنگ پ...
22/07/2022

پسرور پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ پولیس نے گمشدہ بچے کو اس کی فیملی سے ملوا دیا

پسرور(سید حسنین گیلانی سے) پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ پولیس ملازمین محمد سرفراز اے ایس آئی ، محمد عرفان سینئر ہیڈ کانسٹیبل ، غلام شبیر اور حبیب الرحمن نے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے گمشدہ بچہ محمد احمد ولد ساجد علی عمر بارہ سال سکنہ بھروکے کلاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کو اس کی فیملی سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق ایک لاوارث بچہ رات تقریباً 10:45 پر پسرور نارووال بائی پاس پر کھڑا تھا جس سے پوچھنے پر بچے نے اپنا نام محمد احمد ولد ساجد علی سکنہ بھروکے کلاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ بتایا مزید دریافت کرنے پر بتایا کہ میں اپنی والدہ سے جھگڑا کرکے گھر چھوڑ کر آگیا ہوں معلومات دریافت کرنے کے بعد بچے کے گھر پیٹرولنگ پولیس کی طرف سے رابطہ کیا گیا اور رات 12:45 پر بچے کو اس کے ماموں محمد حسن ولد اعظم علی سکنہ بھروکے کلاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے حوالے کردیا گیا پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ کے ملازمین نے ایک ماں سے ایک لخت جگر کو جدا ہونے سے بچالیا یہ بچہ کسی غلط ہاتھوں میں بھی جاسکتا تھا لیکن پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ کے ملازمین محمد سرفراز اے ایس آئی ، محمد عرفان سینئر ہیڈ کانسٹیبل ، غلام شبیر اور حبیب الرحمن نے اپنی ڈیوٹی کے فرائض پوری ذمہ داری سے سرانجام دیتے ہوئے گمشدہ بچے کو واپس اس کے گھر پہنچا دیا

پسرور ٹمبر مارکیٹ تا نارووال بائی پاس تک سڑک مکمل طور پر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارسیاسی نمائندوں اور پسرور انتظامیہ ...
16/07/2022

پسرور ٹمبر مارکیٹ تا نارووال بائی پاس تک سڑک مکمل طور پر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سیاسی نمائندوں اور پسرور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہری پریشان

پسرور(سید حسنین گیلانی سے)ٹمبر مارکیٹ تا نارووال بائی پاس تک سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیاسی نمائندوں اور پسرور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق ہلکی سی بارش بھی ہوجائے تو سڑکوں پر پانی جمع رہنا معمول بن چکا ہے یہ سڑک کسی گاوں یا کسی بارڈ ایریا کے دور دراز علاقے کی نہیں بلکہ یہ سڑک مین کچہری روڈ کی ہے اس سڑک پر سول کورٹس ، سیشن کورٹ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، ڈی ایس پی آفس ، تھانہ سٹی ، اسسٹنٹ کمشنر آفس ، تحصیلدار آفس ، کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل ویٹرنری ہسپتال واقع ہے اور اس سڑک سے گزر کر لوگ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جاتے ہیں اور طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جاتیں ہیں جنہیں اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سڑک ٹمبر مارکیٹ سے لیکر نارووال بائی پاس تک جگہ جگہ سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے انتظامیہ کی بے حسی کے باعث اس روڈ کی آج تک تعمیر نا ہوسکی جبکہ معمولی ٹوٹ پھوٹ کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہے جسکے باعث حادثات ہونا معمول بن چکا ہے بارش کے بعد ان کھڈوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے گاڑیاں خراب تو کہیں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں پیدل چلنے والے افراد کے لیے یہ سڑک درد سر بن چکی ہے خاص کر ٹمبر مارکیت کے مقام پر سڑک کا انتہائہ بُرا حال ہے یہاں دو دو فٹ پانی جمع رہتا ہے اور اردگرد کے کاروباری حضرات کے کاروبار پر بھی گہرا اثر پڑ رہا ہے شہریوں نے پسرور انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر نو جلد کروائی جائے تاکہ لوگ سوکھ کا سانس لے سکیں سڑکوں کی مرمت کے لیے آئے فنڈز بھی غائب کر دئیے جاتے ہیں اور سڑکیں ایسے ہی رہتیں ہیں

پسرور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم حیدر گیلانی اور ڈاکٹر محمد احسان اللہ ویٹرنری آفیسر کی جانوروں میں لمپی اس...
28/06/2022

پسرور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم حیدر گیلانی اور ڈاکٹر محمد احسان اللہ ویٹرنری آفیسر کی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کے حوالے سے گفتگو

ہم پسرور کے داخلی راستوں پر جانوروں کو چیک کرکے ویکسین لگا کر سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں

پسرور (سید حسنین گیلانی سے)پسرور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم حیدر گیلانی اور ڈاکٹر محمد احسان اللہ ویٹرنری آفیسر کی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کے حوالے سے گفتگوہم پسرور کے داخلی راستوں پر جانوروں کو چیک کرکے ویکسین لگا کر سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے متاثرہ جانور کے جسم پر دانے نمودار ہوتے ہیں جو جسم کے اندر پھیلتے ہیں اور زبان پر بھی آ جاتے ہیں
لمپی سکن وائرس نامی بیماری گذشتہ ایک صدی سے جانوروں میں تشخیص ہو رہی ہے جس طرح انسانوں کو چیچک یا چکن پاکس کی بیماری ہوتی ہے یا جانوروں میں ’شیپ پاکس‘ اور ’گوٹ پاکس‘ بیماری ملتی ہے، یہ بھی اسی طرح کی ایک بیماری ہے جس میں جانور کے جسم پر دانے نمودار ہوتے ہیں جو جسم کے اندر پھیلتے ہیں اور زبان پر بھی آ جاتے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ اِن دانوں میں پس (پیپ) بھر جاتی ہے اور ان دانوں میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے جانور بیٹھ نہیں سکتے کھانا چھوڑ دیتے ہیں جانور کو بخار ہوتا ہے اگر آپ بروقت ڈاکٹر سے یا ہمارے ہسپتال سے علاج کروا لیں گے تو آپ کا جانور بچ جائے گا کیونکہ اس بیماری میں شرعی اموات تین سے پانچ فیصد ہوتی ہے اگر جانور کا علاج بروقت نہیں کروایا جائے گا تو پھر وہ جان کی بازی ہار جائے گا اس بیماری میں جانور کے جسم پر پھوڑے ایک سے دو انچ تک بن جاتے ہیں اور ان کے میں پیپ ریشہ پڑ جاتا ہے یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہو رہی انسانوں کو ان سے کوئی خطرہ نہیں پسرور انتظامیہ کی طرف سے جو عید پر مویشی منڈی لگائی جائے گی اس میں ہمارے ڈاکٹرز موجود ہوں گے صبح اور شام دونوں اوقات میں اور ساتھ میڈیسن بھی وہاں پر دستیاب ہوگی مویشی منڈی میں جتنے بھی جانور آئیں گے ان تمام کو سروس پرووائڈ کی جائے گی ہم جانوروں میں ویکسینیشن کر رہے ہیں چونڈہ شہر میں ہم بائیس سو جانوروں کی ویکسینیشن کر چکے ہیں کیونکہ وہاں ایک دو کیس رپورٹ ہوا تھا اس لیے چونڈہ شہر بھر میں ہم نے تمام جانوروں کو ویکسین لگا دی ہے اور پسرور میں پندرہ سو جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں پسرور میں جو بھی جانور داخل ہو رہا ہے ہم اس کو ویکسین لگا رہے ہیں ہم نے جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کے پیش نظر پسرور کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں ہیں جو بھی جانور شہر میں داخل ہو رہا ہے اس کا چیک اپ کیا جا رہا ہے اور جو جانور لمپی اسکن وائرس میں مبتلا ہو اس کو ہم اپنی تحصیل میں انٹری نہیں دیتے سپرے اور میڈیسن ناکوں پر دستیاب ہے ناکوں پر جانور کو سپرے وغیرہ کر کے ویکسین لگا کر اس کو سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں کہ یہ پسرور شہر میں داخل ہو سکتا ہے اس کو لمپی اسکن وائرس نہیں ہے یہ بیماری بڑی بھینسوں کی نسبت گائے اور بچھڑوں میں زیادہ ہے جانوروں میں لمپی اسکن وائرس جو جانور سندھ سے ہجرت کر کے لائے جارہے ہیں یہ بیماری ان کے ساتھ ٹریول کر رہی ہے اس بیماری کا جو سبب بن رہا ہے وہ لمپی اسکن ڈیزیز وائرس ہے یہ پاکس فیملی سے تعلق رکھتا ہے جو کسی دور میں مرغیوں میں پایا جاتا تھا چکن پاکس ، سمال اینیمل پاکس ، شیپ پاکس ، گوٹ پاکس ، اس بیماری کا سبب بنتا ہے جو جانور کے جسم پر چیچڑ موجود ہوتے ہیں وہ متاثرہ جانور سے جراثیم لے کر صحت مند جانور میں منتقل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ صحت مند جانور بھی اس بیماری کا شکار ہو جاتا ہے اس وائرس کو ہمارے پاس روکنے کا طریقہ ہے کہ ہم چیچڑ کا تدارک کریں جو شہر میں انٹرس پوائنٹ بنائے گئے ہیں وہاں پر میڈیسن دستیاب ہے جتنے بھی جانور قربانی پر فروخت کیے جائیں گے ان کو محکمہ ویکسین لگا رہا ہے ویکسین لگانے کے بعد ایک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی دیا جا رہا ہے جو خریدار کو چاہیے کہ جانور کے مالک سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ڈیمانڈ کرے جس جانور کو ویکسین لگا دی جاتی ہے اس کے بعد ایک کلر کے ساتھ اس کو نشان بھی لگا دیا جاتا ہے ہر جگہ کے حساب سے مختلف رنگ ہے لہذا خریدار جانوروں کی خرید وفروخت میں احتیاط برتیں

*پسرور ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ دفتر کے کلرک نوید الحق کے خلاف ایپکفا ملازمین کی طرف سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی**کلر...
23/06/2022

*پسرور ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ دفتر کے کلرک نوید الحق کے خلاف ایپکفا ملازمین کی طرف سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی*

*کلرک نوید الحق نے ساتھیوں سمیت درجہ چہارم کے ملازم عاشق حسین ڈوگر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا*

*عاشق حسین ڈوگر سرکاری ہسپتال میں زیرِ علاج اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ*

پسرور *(سید حسنین گیلانی سے)* ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ دفتر کے کلرک نوید الحق کے خلاف ایپکفا ملازمین کی طرف سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی کلرک نوید الحق نے ساتھیوں سمیت درجہ چہارم کے ملازم عاشق حسین ڈوگر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا عاشق حسین ڈوگر سرکاری ہسپتال میں زیرِ علاج اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نائب قاصد عاشق حسین ڈوگر کے مطابق دوپہر ایک بجے دفترکے ملازم ارشد نے مجھے کہا کہ باہر چلتے ہیں کھانا کھا کے آتے ہیں میں اس کے ساتھ ایک شاپ پر بیٹھا ہوا تھا کہ نوید الحق موٹر سائیکل پر ہمارے پاس سے گزرا اور ارشد کو کہا کہ دفتر آجاؤ
جس پر ارشد نے مجھے کہا کے اب دفتر چلتے ہیں جیسے ہی ہم دفتر کے دروازے پر پہنچے تو نوید الحق اپنے 6/7 کس نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے پکڑ کر کھڑے تھے نوید الحق کلرک میری طرف بڑا اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے مجھے گریبان سے پکڑ لیا اور پکڑتے ہی اپنے دستی سوٹے سے وار کیا جو میرے منہ پر لگا جس سے میرا دانت ٹوٹ گیا اور میرے منہ سے خون بہنے لگا اور میں مضروب ہو کر زمین پر گر گیا اسی اسی وقت نوید الحق کلرک نے اپنے 6/7 کس ساتھیوں سے کہا کہ اس کو جان سے مار ڈالو جو کہ مذکوران مجھے لاتوں اور ڈنڈوں سے مارنے لگ گئے نوید الحق نے اپنے ساتھیوں سے کہا اسے اٹھا کر لے چلو اس کا ادھر جاکر بندوبست کرتے ہیں جس پر ملازم ارشد نے کہا کہ آپ لوگ جائیں میں اس کو لے کر آتا ہوں تو نوید الحق کلرک نے کہا کہ میں اس کو اٹھا کر لے جاتا ہوں آج اس کو چھوڑنا نہیں جس پر نوید الحق اور اس کے ساتھیوں نے مجھے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور نوید الحق میرے پیچھے بیٹھ گیا اور میری آنکھوں اور منہ پر کالا کپڑا ڈال دیا اور مجھے اغواہ کرکے کسی نامعلوم جگہ پر لے گئے وہاں جا کر جب میری آنکھوں سے کپڑا ہٹایا تو میں نے دیکھا کہ مکان کی چھت گری ہوئی ہے جو وہاں لے جاکر مجھے نوید الحق کلرک ذہنی و جسمانی ٹارچر کرتا رہا اور پھر ارشد سے کہا کہ اسے لے جاؤ اب اس کی عقل ٹھکانے آ گئی ہوگی اور اب میں اسے جس طرح کا کام کہوں گا یہ کرے گا اور مجھے دھمکیاں دیں کہ اگر تم اس واقعہ کا ذکر کسی کے ساتھ کرو گے یا کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اگلی دفعہ تمہاری لاش بھی نہیں ملے گی اور ارشد مجھے دفتر چھوڑ گیا وجہ عناد یہ ہے کہ نوید اللہ کلرک مجھے ذاتی اور گھر کے کام کہتا تھا جو میں نے انکار کیا تو اس نے مجھے دھمکیاں لگائیں کہ میں تمہارا بندوبست کر دیتا ہوں نوید الحق نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے اغوا کرکے میرے اوپر تشدد کرکے میرا دانت توڑ کر سخت زیادتی کی ہے لہذا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے تھانہ سٹی پسرور میں عاشق حسین ڈوگر کی طرف سے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی درجہ چہارم کے ملازم عاشق حسین ڈوگر پر تشدد کے ردعمل میں ایپکفا ملازمین کی طرف سے محمد شمس دین قادری صدر ایپکفا ، چوہدری غلام مصطفیٰ تحصیل صدر سمبڑیال ، صاحبزادہ میاں محمد شفیق قادری نائب صدر تحصیل سمبڑیال ، رانا محمد ندیم صدر تحصیل پسرور ، محمد طاہر گل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیالکوٹ ، دلدار حسین نائب صدر دوئم سیالکوٹ ، محمد سرور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی زیرِ قیادت پسرور ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ دفتر میں کلرک نوید الحق کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس کو محکمے سے فارغ کیا جائے ورنہ ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس احتجاج کے دوران امجد بھٹی ، محمد سرور ، عدیل گل ، سلطان بھٹی ، عاطف رضا ، شاہد محمود بھی موجود تھے دوسری جانب جب ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ سے اس معاملے کے مطلق جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند جارہا تھا اور نوید الحق کلرک سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا

*پسرور محلہ صادق آباد پھاٹک پار کے رہاٸشی گندہ پانی پینے پر مجبور* *پانی کی پاٸپ لاٸن تین چار جگہ سے مکمل ٹوٹ چکی ہے جس ...
18/06/2022

*پسرور محلہ صادق آباد پھاٹک پار کے رہاٸشی گندہ پانی پینے پر مجبور*

*پانی کی پاٸپ لاٸن تین چار جگہ سے مکمل ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی میں نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی مکس ہو رہا ہے*

پسرور *(سید حسنین گیلانی سے)* محلہ صادق آباد پھاٹک پار کے رہاٸشی گندہ پانی پینے پر مجبورپانی کی پاٸپ لاٸن تین چار جگہ سے مکمل ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی میں نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی مکس ہو رہا ہے شہری پسرور انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سےگندہ اور زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں گندہ پانی پینے کی وجہ سے شہریوں میں ہیپاٹائٹس ،گیسٹرو اور معدہ کی دوسری بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن پسرور انتظامیہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں اہل محلہ کی طرف سے پاٸپ لائن کی مرمت کے لیے بار ہا درخواست دی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے صادق آباد کے رہائشیوں کا پانی کے پائپ کو رپیئر کروانے کا مسئلہ حل نہیں کروایا گیا
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے محلے کا پانی کا پاٸپ ٹھیک نہ کروایا گیا تو ہم اسسٹنٹ کمشنر پسرور کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ جلد حل کروایا جائے

14/06/2022

پسرور گیپکو کی طرف سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

دیہی علاقوں میں 30/40 منٹ بجلی کی خوراک دیکر گھنٹوں بجلی غائب

پسرور(سید حسنین گیلانی سے)گیپکو کی طرف سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری دیہی علاقوں میں 30/40 منٹ بجلی کی خوراک دیکر گھنٹوں بجلی غائب تفصیلات کے مطابق پسرور گیپکو سب ڈویژن چونڈہ کے ایریاز میں بجلی کی تاریخی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری بجلی کی خوراک کبھی دس منٹ کی دی جاتی ہے تو پھر گھنٹوں بجلی غائب کبھی بیس منٹ تو کبھی آدھا گھنٹہ مشکل سے ہی کبھی گھنٹہ بجلی رہتی ہے اس کے بعد پہلے دو دو گھنٹے بجلی غائب رہتی تھی پھر یہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر تین سے چار گھنٹے کردیا گیا ہے اہل علاقہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذلالت کی زندگی گزار رہے ہیں ان کو یہاں پیدا ہونے کی سزا دی جارہی ہے وزیراعظم اعظم میاں شہباز شریف کے بجلی کے متعلق بیان بیان ہی رہ گئے ایک تو شدید گرمی چل رہی ہے درجہ حرارت 45 ڈگری کے اردگرد ہی رہتا ہے اور اوپر سے بجلی کی بدترین تاریخی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے دن تو دن رات میں لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے غریب آدمی اپنی نیند بھی پوری نہیں کرسکتا غریبوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرنیوالوں کو حساب دینا پڑے گا غریب آدمی کی اللہ تعالیٰ سے ایکشن لینے کی اپیل خدا اس لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داران کو نشانہ عبرت بنائے جنہوں نے غریب آدمی کے دن اور رات کو عذاب بنایا ہوا ہے بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے کے باوجود بھی عوام کو ذلیل وخوار کیا جارہاہے ن لیگ کی حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے غریب عوام پہلے عمران خان کی جان کو رو رہی تھی اور اب ن لیگ کی جان کو

پسرور کے گاؤں روپو والی میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا گیاپسرور اہلیان علاقہ نے ایم پی اے رانا محمد افضل ، ماس...
14/06/2022

پسرور کے گاؤں روپو والی میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا گیا

پسرور اہلیان علاقہ نے ایم پی اے رانا محمد افضل ، ماسٹر سلطان سکندر اور انتظامیہ کا نکاسی آب کا مسئلہ حل کروانے پر شکریہ ادا کیا

پسرور(سید حسنین گیلانی سے) کے گاؤں روپو والی میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا گیاپسرور اہلیان علاقہ نے ایم پی اے رانا محمد افضل ، ماسٹر سلطان سکندر اور انتظامیہ کا نکاسی آب کا مسئلہ حل کروانے پر شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق پسرور کے نواحی گاؤں روپو والی میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ تھا لوگ گلیوں میں جمع گندھے پانی سے گزر کر اپنے گھروں میں جانے پر مجبور تھے نالیوں میں ہر وقت پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگ شدید پریشان تھے جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا بچوں کو سکول آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا نمازیوں کو نماز پڑھنے کے لئے مسجد جانے میں دشواری پیش آتی تھی جس پر گاؤں روپو والی کے نمبردار ماسٹر سلطان سکندر ، سید توصیف رضا اور دیگر نے اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں شروع کیں اور اس میں اس علاقے کے ایم پی اے رانا محمد افضل ، ضلع کونسل کے افسران ، تحصیلدار پسرور اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرواتے ہوئے نکاسی آب کا انتظام کرو دیا اور اس نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کو حل کروا دیا جس پر اہلیانِ علاقہ نے ایم پی اے رانا محمد افضل ، ضلع کونسل ، تحصیلدار پسرور اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا

13/06/2022

پسرور تحصیل بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن کی مبینہ طور پر خوردبرد کا دھندہ آج بھی عروج پر

غریب مریض میڈیسن کے حصول کے لیے ذلیل وخوار ہونے لگے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پسرور(سید حسنین گیلانی سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن کی مبینہ طور پر خوردبرد کا دھندہ آج بھی عروج پر مریض ذلیل وخوار اور اگر کسی مریض کو غلطی سے کسی ڈاکٹر کی طرف سے ملٹی وٹامن میڈیسن لکھ کر دے بھی دی جائے تو سرکاری فارمیسی والا انتہائی بدتمیز لہجے میں جواب دیتا ہے کہ یہ دوائی ختم ہو چکی ہے ملٹی وٹامن صرف قسمت والے کسی ایک کے حصے میں ہی آتی ہے جس کے ساتھ ان کا کچھ لینا دینا ہو تفصیلات کے مطابق پسرور شہر میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت پسرور تحصیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی اور ملٹی وٹامن ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہی رکھی جاتیں ہیں جیسے یہاں حالات چل رہے ہیں مہنگائی اتنی زیادہ ہوچکی ہے پرائمری اور مڈل کلاس طبقے کے لوگوں میں وٹامنز اور منرلز خوراک سے پورے نہیں ہوتے اس لیے ان کو وٹامنز کی گولیاں کھانے کی ضرورت پیش آتی ہے سرکاری ہسپتالوں میں ملٹی وٹامن پرچی پر لکھنا رواج ہی نہیں خواہ مریض کتنا بھی کمزور لاگر کیوں نہ ہو لیکن جو حکومت پنجاب کی طرف سے ملٹی وٹامنز کی ادویات دی جاتیں ہیں ان کو مبینہ طور پر کہاں غائب کیا جاتا ہے سوال یہاں پیدا ہوتا ہے اور اگر کوئی ڈاکٹر نا چاہتے ہوئے ملٹی وٹامن میڈیسن لکھ کر دے بھی دے تو سرکاری فارمیسی والا انتہائی بدتمیز لہجے میں جواب دے دیتا ہے کہ یہ میڈیسن ہمارے پاس موجود ہی نہیں غریب آدمی کی قسمت میں سوائے دھکوں کے کچھ نہیں وہ غریب پہلے ڈاکٹر کی ڈانٹ ڈپٹ برداشت کرتا ہے اور اس کے ساتھ باقی ہسپتال کے تمام عملے کی سرکاری ہسپتال میں آپ کو ایک سے بڑھ ایک بدتمیز ملے گا خواہ وہ چپڑاسی ہو یا ڈاکٹر سرکاری ہسپتال کے عملے کی طرف سے ہزار ہا بار شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن اعلیٰ حکام کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی سرکاری ہسپتال میں غریب آدمی کی عزت پامال کی جاتی ہے اس کی عزت کا جنازہ نکالا جاتا ہے اور اس کو نصیحت کروائی جاتی ہے کہ آئندہ سرکاری ہسپتال کا رخ نہ کرے لیکن غربت ایک ایسی لعنت ہے کہ اس غریب کے پاس سرکاری ہسپتال جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا لیکن اس غریب کو غربت کے ہاتھوں مجبوراً سرکاری ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے جو ڈاکٹرز انسانیت کے لیے مسیحا تھے شاید آج وہ ڈھونے سے بھی نہیں ملتے اور جعلی مسیحے مارکیٹ میں دندناتے پھر رہے ہیں شہریوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے اپیل ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مریضوں میں میڈیسن دیئے جانے کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ غریب آدمی آسانی سے میڈیسن حاصل کرسکیں اور سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی طرف سے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدمعاشی کی جاتی ہے اس پر قابو پایا جائے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Dada E Watan Pasrur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share