WorldAxis - NEWS

  • Home
  • WorldAxis - NEWS

WorldAxis - NEWS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from WorldAxis - NEWS, News & Media Website, .

16/04/2024

کسان کو بھی برابر جینے کا حق دیں 🌱🌿🌾
کسان اس ملکِ سرزمین کی مشنری کا سب سے اہم پہیہ ہے۔
کسان کو عزت دو، پاکستان کو عزت دو۔🌾🌷🍁🌿

PUNJAB BOARDS ANNOUNCED DATES FOR MATRIC EXAM 2023Punjab Boards Committee of Chairmen PBCC has announced the final dates...
15/12/2022

PUNJAB BOARDS ANNOUNCED DATES FOR MATRIC EXAM 2023

Punjab Boards Committee of Chairmen PBCC has announced the final dates for Matric Exams 2023 for BISE Lahore and all other boards of Punjab. According to the schedule issued by PBCC, Matric exams in Punjab shall start on April 08, 2023. Exams for class 9 and class 10 shall start simultaneously.

This year Matric exams in the country were delayed by two months. BISE Lahore and all other boards of Punjab conducted Matric exams at the end of May and June. But for this year, the dates are announced as per the previous schedule and now 9th and 10th class exams shall start in the 2nd week of April.

The duration of all exams will be of two hours. It is also pertinent to mention here that the MCQs portion is increased while the subjective type portion will be short as opposed to the previous practice.

Punjab Boards Matric Exams Schedule 2023
As per PBCC notification, the Matric exams of BISE Lahore and other boards of Punjab shall start from April 08, 2023. Class 9 and 10 exams will be completed in 90 days.

The PBCC finalized date sheet will be shared with the students as soon as it is announced. Please keep visiting this page for the latest updates regarding the matric exams 2023. All the updates and news regarding exams shall be shared and updated on this page.

06/12/2022

سی۔ڈی۔اے نے سینٹورس مال کو کیوں سیل کیا؟

*لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر*لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا۔...
24/11/2022

*لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر*

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا۔ جنرل عاصم منیر انیتس نومبر سے پاک فوج کے سربراہ کےطور پر اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ڈی جی آئی۔ایس۔آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم۔آئی سمیت دیگر اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسران کی لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ حافظ قرآن جنرل عاصم منیر مضبوط پروفائل کے حامل ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ جنرل عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے، اکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی۔ایس۔آئی تعینات کیا گیا، جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا، جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

The Prime Minister of Pakistan Muhammad Shahbaz Sharif has decided to appoint Lt. Gen. Sahir Shamshad Mirza as the Chair...
24/11/2022

The Prime Minister of Pakistan Muhammad Shahbaz Sharif has decided to appoint Lt. Gen. Sahir Shamshad Mirza as the Chairman of the Joint Chiefs of Staff and Lt. Gen. Syed Asim Munir as the Chief of the Army Staff using the constitutional authority. A summary of this has been sent to the President of Pakistan.

22/11/2022

*بریکنگ*

محمد شعبان سرور
22 نومبر، 2022

*چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول، سمری میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام موجود*

وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے ناموں سے متعلق سمری موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں 6 سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سمری میں پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جبکہ دوسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام بھی سمری میں شامل ہیں۔

18/11/2022

محمد شعبان سرور
18 نومبر، 2022ء

*آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر کے دن سے شروع ہو جائے گا: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف*

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر کے دن سے شروع ہو جائے گا۔
ان کے مطابق یہ عمل اگر پیر کے دن شروع ہوتا ہے تو منگل یا بدھ کو نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔ ان کے مطابق ادارے کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں سے ایک نام کو چن لیا جائے گا۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے اس عمل کو عمران خان نے اس وقت متنازع بنایا جب وہ کسی ایک خاص افسر کو ہی آئی ایس آئی چیف رکھنا چاہتے تھے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری بطور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھیجنی ہے۔

23/10/2022

WATCH: Rolls-Royce unveiled its first ever fully electric car, the Spectre, with first delivery to customers by the end of 2023

07/10/2022

میر جعفر اور میر صادق برانڈ کرنا ہے



27/08/2022

تربیلا ڈیم ایمرجنسی واٹر ڈسچارج

11/04/2022

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کم از کم اجرت 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ۔
اسکا اطلاق اسی مہینے اپریل، 2022 سے ہوگا۔

11/04/2022

Stock market up by 1444 points ⬆️
Dollar down to 182 from 189 ⬇️
🇵🇰

09/04/2022

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب۔
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

09/04/2022

وفاقی وزراء کا پرائم منسٹر ہاؤس میں داخلہ روک دیا گیا۔

09/04/2022

قومی اسمبلی اجلاس، چیرمین آف پینل قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں عدم اعتماد ووٹنگ کا عمل شروع۔

09/04/2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی۔

09/04/2022

اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے صحافیوں کو گالی۔

09/04/2022

ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری۔ حکومتی شخصیات، افسران کو بغیر این۔او۔سی سفر کی اجازت نہیں۔
اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔
- ذرائع -

09/04/2022

Prisoner van reached outside parliament house.
- Sources -

18/05/2021
04/03/2021

نمل یونیورسٹی اسلام آباد طلباء کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک طالب علم قتل اور پانچ سے زائد زخمی۔ (ذرائع)

08/02/2021

Hyderabad all set to host PDM’s Feb 09 rally
PDM leaders Maryam Nawaz, Bilawal Bhutto Zardari and Maulana Fazlur Rahman would address the rally.

Muhammad Shaban | February 08, 2021

HYDERABAD: The political campaign against the federal government, the opposition alliance Pakistan Democratic Movement (PDM) on Wednesday announced a ‘power show’ in Hyderabad on Feb 9 where PDM leaders including PPP’s chairman Bilawal Bhutto Zardari, PML-N’s vice president Maryam Nawaz and PDM and JUI-F’s head Maulana Fazlur Rehman will address in the rally.

The decision got in the PDM meeting, which was chaired by Pakistan Peoples Party’s Sindh president Nisar Khuhro who claimed that the upcoming rally would brush-off all rumours regarding division in PDM. “All PDM leaders would be there in Hydrabad Feb 09 rally, including Bilawal Bhutto Zardari, Maryam Nawaz Sharif and Maulana Fazl-ul-Haq. The PDM is sound and it is the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) government, which is facing challenges in their own party and spreading rumours only for face saving.” he added in a statement issued after the meeting.

The PDM rally is scheduled for February 9 in the Hyderabad Bypass near Hatri. The second biggest city of Sindh, Hyderabad is set to hold the PDM’s upcoming rally on February 9 and preparations for the rally are underway.

The PPP is hosting the rally and arrangements in full swing. Many streets of the Hydrabad have been decorated with the party's flags as well as posters of PDM leaders. Aside from that, a reception has also been set up for the purpose.

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah reviewed on Saturday the arrangements for the rally. Later on, He make ready the party supporters in his constituency in Jamshoro district, addressing the people at multiple places and invite them to attend the public meeting. Hyderabad Jalsa will be "bigger than all other PDM Jalsas in the past. People from across Sindh will attend this historical public meeting," he said while talking to the media.

Published in The WorldAxis-NEWS, February 8th, 2021.

17/01/2021

The Higher Education Commission (HEC) has notified students not to take admission in unauthorized 2-Year BA/BSc & MA/MSc programs.

According to the details, HEC in its tweet informed that students are advised not to waste their time and money by enrolling in unauthorised degree programmes.

These programmes have been phased out because of quality concerns.

One or two universities have announced admission to unauthorised BA/BSc and MA/MSc programmes. While this will earn money for the university, it will not be in the interest of the students.

These discarded programmes degrees will not enable students to apply for jobs or further education.

The decision to phase out the BA/BSc and MA/MSc programmes and replace them with a single, composite, 4-year BS degree was taken in 2004. However, universities were allowed to continue both systems till transition period.

According to HEC, the universities have been given a grace period of three months to conclude the final BA/BSc exams. Any exams concluded before March 31, 2021 shall be considered to be 2020 exams.

Similarly, the deadline for admission to the final cohort of the MA/MSc Programmes is also extended to March 31, 2021 so that the final cohort of BA/BSc students can apply for admission.

In addition, holders of BA/BSc degrees are allowed to apply for admission in the third year or 5th semester of the BS programme, subject to the completion of a bridging semester or any additional course requirements that the university may impose.

14/01/2021

Higher Education Commission (HEC) has reportedly revised its policy for Ph.D. admissions on 1 January 2021.

Under the revised policy, students can also apply for Ph.D. directly after four-year BS programs.

The policy states that the minimum duration of a Ph.D. degree will be three years while the maximum duration of the degree will be eight years.

It has also abolished the requirement of having a previous qualification in the same discipline in order to apply for a specific Ph.D. program.

In case of non-implementation or violation of the policy, HEC would take action against universities ranging from warnings, suspension or revocation of NOC for admissions, and non-verification of credentials.

Meanwhile, the Federation of All Pakistan Universities Academic Staff Association (FAPUASA) has expressed serious concerns and rejected the revised policy by the HEC.

Note that the HEC has not yet issued the official notification of the revised policy change regarding Ph.D. admissions.

"اچھا جی"زیرو پوائنٹDec 20, 2020طارق محمودملک کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1999ء میں ہوئی تھی‘ ہم نے بارانی یونیورسٹی میںپری...
20/12/2020

"اچھا جی"

زیرو پوائنٹ
Dec 20, 2020

طارق محمودملک کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1999ء میں ہوئی تھی‘ ہم نے بارانی یونیورسٹی میںپریکٹیکل جرنلزم کا چھوٹا سا ڈیپارٹمنٹ بنایا تھا‘ یہ دو سال کا پراجیکٹ تھا اور ہم اس پراجیکٹ میں نوجوانوں کو الیکٹرانک میڈیا کی ٹریننگ دیتے تھے‘ طارق محمود دوسرے بیچ میں طالب علم بن کر آیا تھا‘ اس کی کہانی دل چسپ تھی‘ یہ تلہ گنگ میں سکول ٹیچر تھااور ٹیچنگ سے پہلے یہ ڈرافٹس مین تھا‘ یہ نقشے بناتا تھا اور اس سے اپنا دال دلیہ چلاتا تھا لیکن یہ شروع ہی میں جان گیا تھا تلہ گنگ‘ نقشے اور سکول ٹیچنگ اس کی منزل نہیں‘ اس نے ان سب سے آگے نکلنا ہے چناں چہ اسلام آباد آیا اور ہمارا کورس جوائن کر لیا‘ اس کی پرسنیلٹی ابا جی ٹائپ تھی‘ آپ نے اگر چھوٹے شہروں کے والد دیکھے ہوں تو آپ کو ان کی شخصیت‘ چہرے کی سنجیدگی اور آواز کا اتار چڑھائو بھی یاد ہو گا‘ یہ دیسی والد جب بھی گلی یا گھر میں قدم رکھتے ہیں تو کسی کونے سے آواز آتی ہے ’’اوئے ابا جی آ گئے‘‘ اور پھرگلی یا گھر میں دوڑ لگ جاتی ہے‘ طارق محمود بھی اباجی ٹائپ تھا چناں چہ ڈیپارٹمنٹ نے اس کا نام اباجی رکھ دیا تھا‘ وہ اس وقت ویسے بھی عملاً ابا جی تھا بھی‘ شادی شدہ تھا اور باقاعدہ بال بچے دار تھا‘ چار دن پڑھتا تھا اور تین دن تلہ گنگ جا کر نقشے بناتا تھا‘ سلجھا ہوا تھا اور ذرا سا سلو موشن بھی تھا‘ اس سے کچھ بھی پوچھا جاتا تھا تو وہ سوچ کر‘ ٹھہر ٹھہر کر جواب دیتا تھا‘ وہ آخری سمسٹر میں تھا‘ ایک دن میرے پاس آیا اور آہستہ آواز میں بولا ’’سر کیا مجھے میڈیا میں کوئی جاب مل سکتی ہے‘‘ میرے پاس اس وقت ایک مذہبی اخبار کا ایڈیٹر بیٹھا تھا‘ میں نے اس سے ریکویسٹ کی ’’مولانا یہ بڑا زبردست نوجوان ہے‘ ہلکی سی داڑھی بھی ہے بس یہ ابھی آپ کے فرقے میں داخل نہیں ہوا‘ آپ اگر اسے جاب دے دیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ آج شام سے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کر دے گا‘‘ مولانا کے منہ سے قہقہہ نکل گیا اور طارق محمود صحافت میں داخل ہو گیا‘ یہ سال بھر اس اخبار میں رپورٹنگ کرتا رہا‘ مطمئن تھا‘ خوش بھی تھا لیکن پھر اس کا چیف رپورٹر بدل گیا اور اس نے اسے تنگ کرنا شروع کر دیا‘ یہ دوسری مرتبہ میرے پاس آیا اور اس کی خوش قسمتی سے اس دن ایک چیف ایڈیٹر میرے پاس تشریف لائے ہوئے تھے‘ میں نے انہیں طارق محمود دکھایا اور عرض کیا ’’یہ مولوی اندر سے بالکل مولوی نہیں ہے‘ یہ مکمل لبرل ہے‘ آپ اگر اسے جاب دے دیں تو یہ ماروی سرمد کو بھی حیران کر دے گا‘‘ وہ چیف ایڈیٹر بھی ہنس پڑے اور یوں یہ ’’مین سٹریم میڈیا‘‘ میں آ گیا اور پھر اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا‘ یہ اخبارات سے ٹیلی ویژن چینلز میں آگیا اور پھر ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد تیسرے ادارے میں چھلانگیں لگاتا رہا۔

میں داستان آگے بڑھانے سے پہلے آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں میں نے 2001ء میں اپنا ایک چھوٹا سا گھر بنانا شروع کیا تھا‘ میں خود کو آرکی ٹیکٹ اور سول انجینئر بھی سمجھتا تھا لہٰذا میں اس میں بری طرح پھنس گیا اگر طارق محمود مجھے اس میں ریسکیو نہ کرتا تو میں پاگل ہو چکا ہوتا‘یہ دوڑ کر تلہ گنگ سے مستری لے آیااور ان دونوں نے بڑی مشکل سے مجھے اس صورت حال سے نکالا‘ مستری نذیر بھی اس کی طرح ایک دل چسپ کردار تھا‘ مستری نذیر آنے والے دنوں میں ٹھیکے دار نذیر بن گیا اور یہ بھی طارق محمود کی طرح میری زندگی کا حصہ ہو گیا‘ یہ بھی گاہے بگاہے مجھے ملتا رہا‘ طارق محمود زندگی میں جب بھی کہیں پھنس جاتا تھا تو یہ میرے پاس آتا تھا اور مسکرا کر کہتا تھا ’’سر پھر سٹک (Stuck) ہو گیا ہوں‘‘ اور ہم ایک لمبی واک کرتے اور ہمیں اس مشکل کا کوئی نہ کوئی حل مل جاتا تھا‘ یہ دو ماہ قبل آخری مرتبہ مجھے ملنے آیا‘ یہ ہم ٹی وی میں جاب کر رہا تھا‘ تنخواہ وقت پر مل رہی تھی اور یہ اس بات پر خوش تھا‘ سمجھ دار تھا چناں چہ گھر سے واک کے جوتے پہن کر آیا تھا‘ ہم نے واک شروع کر دی‘ یہ راستے میں مجھ سے پوچھنے لگا‘ میں آپ کو 21 برسوں سے جانتا ہوں‘ میں حیران ہوں آپ کسی پریس کانفرنس میں جاتے ہیں اور نہ ہی میں نے آپ کو آج تک کسی کے پاس بیٹھے دیکھا‘ آپ لوگوں سے کیوں دور رہتے ہیں‘‘ میں نے ہنس کر جواب دیا ’’اللہ تعالیٰ نے برسوں پہلے مجھ پر رحم کر دیا تھا‘ اس نے مجھے سمجھا دیا تھا یہ زندگی میری ہے اور اسے مجھے گزارنا چاہیے‘ میں کوشش کرتا ہوں میں اپنی زندگی کو خود گزاروں‘ دوسروں کو نہ گزارنے دوں چناں چہ میں اپنا سارا وقت اپنی فیملی‘ کتابوں‘ فلموں‘ سفر‘ ایکسرسائز اور اپنے ٹریننگ کلائنٹس کو دیتا ہوں اور خوش رہتا ہوں‘ اپنے لیے کماتا ہوں اور جو کماتا ہوں وہ خرچ کر دیتا ہوں اور بات ختم‘‘ وہ ہلکا سا مسکرایا اور بولا ’’سر اللہ تعالیٰ نے آپ پر خصوصی کرم کیا‘ اس نے آپ کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا موقع دے دیا‘ آپ کو اگر ہماری طرح کسی دفتر جانا پڑتا تو میں پھر آپ سے پوچھتا آزادی کیا ہوتی ہے اور اس کا بھائو کیا ہوتا ہے؟‘‘

میں نے اس سے اتفاق کیا‘ وہ بولا ’’سر آپ یقین کریں دنیا میں فنانشل انڈی پینڈنس سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہوتی اور میں تیس سال سے یہ تلاش کر رہا ہوں‘‘ وہ رکا‘ ہنسا اور آہستہ آواز میں بولا ’’اور سر ننانوے فیصد صحافی میری جیسی آزمائش سے گزر رہے ہیں‘ آپ جیسے صرف ون پرسنٹ ہیں اور آپ لوگ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہو گا‘ آپ ہر وقت شکر ادا کرتے رہا کریں اور زندگی میں کبھی یہ نہ کہیں میں یہ کرتا ہوں یا میں نے یہ کیا‘ آپ لوگوں پر بس اللہ کا کرم ہے ورنہ صحافت میں ہزاروں لوگ آپ سے زیادہ باصلاحیت اور پڑھے لکھے ہیں‘ اللہ اگر انہیں موقع دے دیتا تو یہ آپ سے سیکڑوں میل آگے ہوتے‘‘ میں اعتراف کرتا ہوں مجھے آج اس کی بات میں وزن محسوس ہوتا ہے لیکن اس رات میں صرف اس کی ہاں میں ہاں ملا رہا تھا اور وہ مجھے بارانی یونیورسٹی کا اباجی محسوس ہو رہا تھا‘ خواہ مخواہ کا مشیر‘ خواہ مخواہ کا چلتا پھرتا ناصح‘ وہ راستے سے لوٹ گیا جب کہ میں چلتے چلتے گھر پہنچ گیا‘ میں آنے والے چند دنوں میں طارق محمود اور اس کے ساتھ آخری واک بھول گیا‘ میں نے جمعرات کی دوپہر فون کھولا تو نذیر ٹھیکے دار کا چھوٹا سا میسج آیا ہوا تھا‘یہ کسی کے جنازے کا کلپ تھا‘ میں نے نذیر کو میسج کیا ’’یہ کس کا جنازہ ہے‘‘ اس کا حیرت میں ڈوبا ہوا جواب آیا ’’کیا آپ نہیں جانتے طارق محمود کا انتقال ہو گیا ‘‘ میں سناٹے میں آ گیا اس کی موت میرے لیے غیر متوقع تھی‘ آپ کی زندگی میں بھی ایسے بے شمار لوگ ہوں گے جن کے بارے میں آپ کے لیے یہ سوچنا بھی مشکل ہو گا ’’یہ بھی مر سکتے ہیں‘‘ اور طارق محمود ان لوگوں میں شامل تھا‘ وہ محتاط تھا‘ سمجھ دار تھا اور جوان بھی تھا اور ایسے شخص کی اچانک موت خوف ناک ہوتی ہے‘ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے اور میں سارا دن ہاتھ ملتا رہا‘ یہ ارشد وحید چودھری کے بعد میڈیا کی نئی لاٹ کی دوسری موت تھی جس نے اسلام آباد کی صحافتی برادری کو دکھی کر دیا۔

ہم زندگی کی دوڑ میں مبتلا لوگ ہیں اور یہ دوڑ کورونا سے زیادہ خوف ناک بیماری ہے‘ یہ آپ کو رکنے‘ سوچنے اور سوچ کر زندگی کو ری آرگنائز کرنے کی مہلت نہیں دیتی‘ ہمارے دائیں بائیں موجود لوگ مرتے رہتے ہیں‘ ہم ان کے جنازے بھی پڑھتے ہیں اور ہم انہیں دفن بھی کرتے ہیں لیکن تدفین‘ افسوس اور جنازوں کے باوجود ہمارے دل میں ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال دستک نہیں دیتا آج ہم بھی ان کی جگہ ہو سکتے تھے یا ہم نے بھی کسی دن اس جگہ پہنچنا ہے‘ ہم انسان یہ سوچتے ہی نہیں ہیں چناں چہ ہم قبرستانوں میں کھڑے ہو کر بھی کفن بیچ لیتے ہیں اور ہم قبر کی مٹی‘ ہڈیوں اور تابوتوں کا سودا بھی کرتے رہتے ہیں‘ کورونا اس بار سیکڑوں شان دار لوگوں کو ہم سے چھین کر لے گیا‘ عبدالقادر حسن جیسا سونا بھی مٹی میں مل گیا‘ یہ بھی کیا شان دار انسان تھے‘ خاندانی‘ وضع دار اور وسیع القلب‘ میں جب بھی ترکی اور ازبکستان کے بارے میں لکھتا تھا تو ان کا فون ضرور آتا تھا‘ ازبکستان اور ترکی ان کے لہو میں گردش کرتا تھا‘ یہ مولانا روم کے عاشق بھی تھے لیکن یہ عاشق بھی دنیا سے رخصت ہو گیا اور طارق محمود ملک بھی چپکے سے روانہ ہو گیا‘ بالکل اسی طرح چپکے سے جس طرح یہ میری زندگی میں آیا تھا‘ خاموش‘ دھیما اور متفکر‘ مجھے آج بھی یاد ہے اس نے 2010ء میں مجھ سے پوچھا تھا’’ سر یہ بتائیں جو مالکان اپنے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیتے کیا انہیں رات کو نیند آ جاتی ہے‘‘ میں نے قہقہہ لگا کر جواب دیا تھا ’’یہ ظالم لوگ ہیں اور ظالموں کو رات کیا دن میں بھی نیند آ جاتی ہے‘‘ اور اس نے مسکرا کر زور سے کہا تھا’’اچھا جی‘‘ اس کے اچھا جی میں بہت کچھ تھا بلکہ ٹھہریے سب کچھ تھا‘ وہ چلا گیا لیکن اس کا اچھا جی آج بھی میرے کانوں میں زندہ ہے اور اچھا جی بازگشت بن کر میڈیا انڈسٹری سے پوچھ رہاہے آپ لوگ ورکروں کو تنخواہیں کیوںنہیں دیتے؟ آپ اگر جان بوجھ کر ایسا کرتے ہیں تو آپ سنگ دل ہیں اور اگر آپ میں تنخواہوں کی استطاعت نہیں تو پھر آپ اخبارات اور چینلز کھول کر طارق محمود ملک جیسے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں‘ پھر آپ سے بڑا ظالم کوئی نہیں!۔

17/12/2020

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔

نمل یونیورسٹی اور میڈیا کا ایک بہت بڑا نام طارق محمود ملک صاحب کرونا کی وجہ سے وفات پاگئے۔

نیوز ذرائع

02/12/2020

We are looking for a passionate and energetic Reporter to join our media team! As a Reporter at WorldAxis - NEWS, you will be responsible for delivering fresh and interesting news to our audience.

23/11/2020

All educational institutes will remain closed from 26th November to 11th of January.

Shaqat Mehmood (Federal Education Minister)

27/10/2020

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور مدرسے میں دھماکا
تازہ ترین صورتحال کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن منصور امان نے بتایا کہ دھماکا پشاور کی دیر کالونی میں واقع ایک مدرسے میں ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ دیر کالونی میں دھماکے کے بعد 7 لاشوں اور 70 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہیں تاہم زیادہ تر زخمی جھلسے ہوئے ہیں جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق برکی خود ایمرجنسی ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی میں موجود ہیں۔

نیوز ذرائع، ورلڈ ایکسس نیوز
27-10-2020

27/10/2020

پشاور: دیر کالونی مدرسے میں دھماکا 4 افراد شہید 25 زخمی۔
دیر کالونی پشاور مدرسے میں دھماکا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 25 زخمی۔ ریسکیو اور پولیس ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف۔ 15 بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے (ریسکیو ذرائع)۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا (پولیس ذرائع)۔

نمائندہ ورلڈ ایکسس نیوز، پشاور
27-10-2020

Address


Telephone

+923005584497

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WorldAxis - NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WorldAxis - NEWS:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share