City news

City news news

چمن بائی پاس روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان اکسیڈنٹ ہوا جس  میں یہ لڑکا موقع پر شہید ہوا ہیں لاش پرانے سول ہسپتال...
26/10/2023

چمن بائی پاس روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان اکسیڈنٹ ہوا جس میں یہ لڑکا موقع پر شہید ہوا ہیں لاش پرانے سول ہسپتال میں ہیں لڑکا کے ورثا کی تلاش ۔۔ہسپتال زرائع

26/10/2023

اس طرح کا اتفاق قوموں کو اگے لے کے جاتا ہے ویلڈن چمن

26/10/2023

د چمن او سپين بولدک بارڈر دروازه په اړه د پاسپورت پر ضد د چمن په قلعه کي د پرلت د کمیټي او
د بلوچستان کور کمانډر اصف غفور ترمنځ خبرې روانې دي،

26/10/2023

بریکنګ نیوز
چمن میی انسانو کی سیلابی ریلے تاریخ کا حصہ بن گیا
ریجکٹیڈ پاسپورٹ

د چمن غيرتي اولس ټول راوتلي دي د خپل حق له پاره ټول دا غوښتنه که وي چي مژ په يو صورت پر باډر دروازه پاسپورټ نه منو ټول م...
26/10/2023

د چمن غيرتي اولس ټول راوتلي دي د خپل حق له پاره ټول دا غوښتنه که وي چي مژ په يو صورت پر باډر دروازه پاسپورټ نه منو ټول ملګري زانونه راوړه سوي

25/10/2023

سول اسپتال میں ڈاکٹر کا شہری پر تشدد شہری ایک رات سے اپنے والدہ کے علاج کے لیے وارڈ میں ذلیل و خوار ہو رہا ہے شکائت کرنے ڈاکٹر روم پہنچ کیا اوپر سے ڈاکٹر نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہری کو سول لائن تھانے میں بند کر دیا اور شہری کی والدہ بے یار و مددگار وارڈ میں پڑی ہے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔

25/10/2023

چمن / ڈیڈ لاک برقرار
چمن دھرنا کمیٹی کے ساتھ دوسری مذاکرات بھی بے نتیجہ ختم
چمن یکم نومبر سے بارڈر پر لیگل دستاویزات پر آنے جانے کی اجازت ہو گی ۔نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی
چمن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آسان تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جان اچکزئی
چمن بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کو اپنے ملک واپس جانا ہوگا ۔ جان اچکزئی
چمن پاک افغان ایک انٹرنیشنل بارڈر ہے ہر خارجی کے پاس پاسپورٹ ہونا چاہئے ۔ جان اچکزئی
چمن تمام تر انتظامات مکمل ہے آمد ورفت یکم نومبر سے اپریشنلائز ہوجائیگا ۔ جان اچکزئی کی میڈیا سے گفتگو

25/10/2023

چمن دھرنا کمیٹی اور نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ڈی سی آفس میں شروع ہوگیا ہے !

*ڈسٹرکٹ چمن**پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بحکمِ ڈپٹی کمشنر چمن اسسٹنٹ کمشنر...
25/10/2023

*ڈسٹرکٹ چمن*
*پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بحکمِ ڈپٹی کمشنر چمن اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی نے کویٹہ چمن ٹوڈی موٹر سواری اور کراچی چمن بس سروس کیلئے نئے کرایہ جاری کیا**کرایہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں ڈرائیوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا*

25/10/2023

کوئٹہ سیٹلائٹ : ایف سی فورس کانوائے کا ٹرک اڈہ بلال مارکیٹ پر چھاپہ غیر قانونی تجارتی سامان کے خلاف کارروائی، تاجروں کا احتجاج

چمن دھرنا کمیٹی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے مذاکرات کے لئے ڈی سی آفس پہنچ گئی مذاکرات شروع !!!!
25/10/2023

چمن دھرنا کمیٹی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے مذاکرات کے لئے ڈی سی آفس پہنچ گئی مذاکرات شروع !!!!

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی چمن پہنچ گیا۔ دھرنے سے خطاب متوقع ہے۔  دھرنا شرکاء سے مذاکرات کریگا ۔
25/10/2023

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی چمن پہنچ گیا۔ دھرنے سے خطاب متوقع ہے۔ دھرنا شرکاء سے مذاکرات کریگا ۔

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے ایک اور فیصلہ
25/10/2023

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے ایک اور فیصلہ

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے و فاقی حکومت نے فارن ایکٹ 1946 کا سیکشن 3 نافذ کرنے کی منظوری دیدی یکم نومبر سے فارن ایکٹ ....

ضیاء الرحمن کاکڑ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز تعینات نوٹیفکیشن جاری۔۔
25/10/2023

ضیاء الرحمن کاکڑ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز تعینات نوٹیفکیشن جاری۔۔

سعداللہ شوانیAK movers مینیجر  کا بھانجا سعید خان شوانی کراچی میں ٹرین حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔  نمازِ جنازے کا اعلان ب...
25/10/2023

سعداللہ شوانیAK movers مینیجر کا بھانجا سعید خان شوانی کراچی میں ٹرین حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
نمازِ جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پاک بارڈر منیجمنٹ اور افغان حکام / میٹنگکوئٹہ: پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فل...
25/10/2023

پاک بارڈر منیجمنٹ اور افغان حکام / میٹنگ
کوئٹہ: پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، نگران وزیر اطلاعات
کوئٹہ: اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور لائے گئے، جان اچکزئی
کوئٹہ: پاکستان کی جانب سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی
کوئٹہ: فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے سہولیات پر بات چیت کی گئی، جان اچکزئی
کوئٹہ: بارڈر پر آمدورفت اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر میٹنگ میں بات چیت ہوئی، جان اچکزئی
کوئٹہ: میٹنگ میں ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونیٹیز کے مسائل کے حل کےلئے مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاقِ کیا گیا، جان اچکزئی
کوئٹہ: ڈی سی چمن کی لوکل کمیونیٹیز کے مسائلِ کے موثر حل کےلئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی، جان اچکزئی

قبائلی مشر غبیزئی قوم کے سربراہ حاجی احمد خان اچکزئی نے وزیر اعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی افغانستان...
24/10/2023

قبائلی مشر غبیزئی قوم کے سربراہ حاجی احمد خان اچکزئی نے وزیر اعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی افغانستان اور پاکستان کے امور کے مشاور خاص سفیر آصف درانی وزیر اعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اوردونوں ملکوں کے ریاستی اداروں کے ارباب اختیار سے پُر زور استد عا اور التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن سپین بولدک کےدرمیان لوگوں کے آمدورفت میں آئے روز انتہائی نامسا عد حالات کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مُشکلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
۱۔خاص کر لغڑی اتحاد اور کاروباری حضرات جو روزانہ کی بنیاد پرسرحد کے دونوں طرف اتے جاتے ہیں کیلئے پاسپورٹ پر روزانہ دوچار بار انا جانا ناممکن ہے اسلئے انکو دونوں حکومتیں دوسال کی راہداری دے دیں تاکہ انکی اور حکومتوں کےآئے دن کی چپقلش ختم ہوجائے
۲-کوئیٹہ اور قندہار کے درمیان رہائیشی حضرات کیلئے شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد ورفت کی اجازت دی جائے

We the people of the Area recommend that the governments of Pakistan and Afghanistan please Facilitate Chaman and Spin Boldak Crossing

موژ دافغانستان او پاکستان و واکمنو ته وړاندیز ورکوو چی دوئ
۱.دخلګو پر تګ راتګ بندیزونه ختم کی اوددوو کالو راهداری ولغړی اتحاد او کاروباری خلګو ته ورکی
۲. دلوئ قندهار او کوټیی تر مابیان و خلګو ته باید پر تذکیره او شناختی کارډ باندی ددوی تګ راتګ. جاری وی

پاکستان کیخلاف تاریخی جیت کے بعد  افغان کپتان کااہم بیان آگیا
24/10/2023

پاکستان کیخلاف تاریخی جیت کے بعد افغان کپتان کااہم بیان آگیا

پاکستان سے تاریخی فتح کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نےکہا ہے کہ اس جیت کا بہت مزہ آیا، پچھلے 2سال سے ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

صادق خان پیرعلیزئ انتقال کر گئے مرحوم  ڈاکٹر عبدالمالک پیرعلیزئ، ڈاکٹر عبدالحق ، ناصرخان، داود ، نورالحق ، ضیاالحق کابھا...
23/10/2023

صادق خان پیرعلیزئ انتقال کر گئے
مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک پیرعلیزئ، ڈاکٹر عبدالحق ، ناصرخان، داود ، نورالحق ، ضیاالحق کابھائی، عیوزخان، پتھان خان ،اچک خان ، صدام خان کے والد اور اینجنئرزمرک خان اچکزئ کے بہنوئی تھے ۔ نماز جنازہ اج دن ۱۱ بجے کاسی قبرستان کوئٹہ میں ادا کی جائے گی

سائفر کیس عمران خان اور شاہ محمود قریشی لیگل ٹیم کیلئے کڑا امتحان کل کیس کی اہم سماعت جس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر ہے گز...
22/10/2023

سائفر کیس عمران خان اور شاہ محمود قریشی لیگل ٹیم کیلئے کڑا امتحان کل کیس کی اہم سماعت جس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر ہے گزشتہ سماعت پر دونوں رہنماؤں چالان کی نقول فراہم کی گئیں تھیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے
اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی

22/10/2023

ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ:-

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ میں ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے:
1- 67 دائمی اساتذہ کی تنخواہ کاٹی گئی۔ انہیں وضاحت جاری کی جائے گی اور اسے مجاز اتھارٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
2- کلسٹر بجٹ کی افادیت کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
3- ڈی سی قلعہ عبداللہ کی منظوری کے بغیر اساتذہ کا کوئی تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

کامیابی:
گزشتہ ڈی ای جی میں دائمی اساتذہ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 9 دائمی اساتذہ اپنی جگہ جگہ جوائن کر چکے ہیں۔

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی
22/10/2023

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

کوئٹہ تھرٹ الرٹ جاری۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے کوئٹہ شہر میں سیکورٹی حکام نے تھرٹ الرٹ جاری۔کوئٹہ شہر کے اہ...
22/10/2023

کوئٹہ تھرٹ الرٹ جاری۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے کوئٹہ شہر میں سیکورٹی حکام نے تھرٹ الرٹ جاری۔

کوئٹہ شہر کے اہم مقامات، سمیت جلسے جلوس، کے حوالے سے پہلے ہی دفعہ 144 لگایا گیا۔سیکورٹی حکام

دفعہ 144 کا مقصد یہی ہے کہ عوام رش وقلی جگہ سے دور رہے۔سیکورٹی حکام

مستونگ واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر میں تھرٹ الرٹ جاری کیا گیا۔ سیکورٹی حکام

عوام جلسے جلوس نکالنے سے گریز کریں۔سیکورٹی حکام

عوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری زمہ داری ہے۔سیکورٹی حکام

عوام کو چاہیں کہ وہ اپنے جان کی تحفظ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکس آف پاکستان کے زیر اہتمام  پہلی نمائش کی اختتامی تقریب  کے...
22/10/2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکس آف پاکستان کے زیر اہتمام پہلی نمائش کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سسمک زون میں واقع ہے اور عمارات کی تعمیر اگر زلزلوں سے ہونے والے خطرات کو پیش نظر رکھ نہ کی جائے تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہو سکتے ہیں. زلزلے جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی آتے ہیں لیکن وہاں سائنٹسٹ اور آرکیٹیکٹ کے متحرک کردار کی وجہ وہ نقصانات نہیں ہوتے جس کا شکار ہم معمولی شدت کے زلزلہ سے ہو جاتے ہیں. گورنر بلوچستان نے اجتماعی بےحسی اور نااہلی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں بارش نہ ہو تو ہمیں قحط اور خشک سالی جھیلنی پڑتی ہے اور اگر بارش ہو جائے تو ہم طغیانی اور سیلاب سے مارے جاتے ہیں. ہماری نااہلی اور پسماندگی کے باعث فطرت کا ہر مظہر ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دیکر دیگر ترقی یافتہ اقوام کی طرح ہم بھی صورتحال کو بہتر کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں انجنئیرزاینڈ آرکیٹیکٹس کا کردار اہمیت کا حامل ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے میں حرص اور لالچ اتنی بڑھ گئی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مختلف پیشوں سے وابستہ ماہرین بھی جائز اور ناجائز، صحیح اور غلط میں تمیز کرنا بھول چکے ہیں اور ذاتی خواہشات اور مفاد سے آگے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں جو اجتماعی بدقسمتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ سردست پاکستان میں توانائی کا شدید بحران ہے جس پر قابو پانا ہم سب کیلئے بڑا چیلنج ہے. انجینئرز حضرات بھرپور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں اور آپ ہی ہمارے بجلی کے روایتی نظام کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. دنیابھر میں انجینئر اینڈ آرکیٹیکٹ کے بنائی ہوئی عمارات سیاحت کے پر کشش مراکز ہیں. اگر ہمارے انجنیئرز پاکستان میں کوئی شاندار بلڈنگ یا کوئی شاہکار ٹاور بنا کر دیں تو ہم بھی دنیابھر سے سیاحوں کو متوجہ کر سکتے ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان نے کامیاب اختتامی تقریب کے انعقاد پر اے پی آئی کے مرکزی چئیرمین عارف چنگیزی اور عیسیٰ خان اور نیشنل و انٹرنیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کی کوششوں لائق تحسین قرار دیا. قبل ازیں گورنر بلوچستان نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکس آف پاکستان کی پہلی نمائش کی اختتامی تقریب پر لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا.

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
22/10/2023

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری رہائشی منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا، طارق رشید خان

22/10/2023

مسلم باغ کل کرومائیٹ کان پر دو فریق کے درمیان تصادم ہوا تھا لالوزیارت میں جس کا قبائلی جگڑے سے کوئی تعلق نہیں تھا یہ لوگ صرف افواہ پھیل رہی ہے یہ صرف ایک کان پر جگڑا تھا ازطرف سرگڑھ قوم کیمٹی

22/10/2023

المناک ٹریفک حادثہ
موسی خیل کی تحصیل کنگری میں مسافر ڈاہیو کوچ اور ویگن میں تصادم کی نتیجے میں 6 چھ افراد جانبحق اور8 آٹھ زخمی

22/10/2023

بی این پی کو گرفتاریوں سے نہ ڈرایا جائے، حکومت مجھے گرفتار کرکے شوق پورا کرلے، سردار اختر مینگل

*کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی لانگ مارچ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ پہنچ گیا ۔وڈھ کی مخدوش صورت حال کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے لانگ مارچ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کے لئے خواتین و بچوں سمیت متعددرہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اخترجان مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈیتھ اسکوارڈ کے خلاف ہے، بی این پی کو گرفتاریوں سے نہ ڈرایاجائے، بی این پی شہداء کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مجھے گرفتار کر کے شوق پورا کرلے۔قلات مغل چوک اور ژالو کے مقام پر سردار اخترجان کے قافلے کا خواتین بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔لانگ مارچ کا اعلان بی این پی کے سینٹرل کمیٹی میں کیا گیا تھا۔پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا موقف تھا کہ وڈھ میں ان کے فریق کے ساتھ جو تنازعہ چل رہا ہے اس میں حکومت فریق بنی ہے اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر ہمارے فریق کو سپورٹ کیا گیا ہے۔سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد وڈھ میں قیام امن اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہے، تاہم حکومت ہمارے موقف کو سنے بغیر ایپکس کمیٹی میں فیصلہ دے کر عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔وڈھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں سوراب، قلات، مستونگ سے قافلے شامل ہوں گے اور کوئٹہ پہنچ کر ایک جلسہ کیا جائے گا، جہاں سردار اختر مینگل اپنے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے ۔*

حب رکشہ ڈرائیور کا قتلحب عطاء اللّه ولد رمضان قوم جتوئی کو رکشہ میں سوار پسینجر نے گولی مار کر قتل کردیا۔پاسیجر  مرد اور...
22/10/2023

حب رکشہ ڈرائیور کا قتل

حب عطاء اللّه ولد رمضان قوم جتوئی کو رکشہ میں سوار پسینجر نے گولی مار کر قتل کردیا۔پاسیجر مرد اور خواتین تھے۔رکشہ ڈرائیور کا ایک ساتھی بھی ان کے ساتھ تھا جو اپنا جان بچانے میں کامیاب ہوگیا جیسے ہی پیچھے بیٹھے پسینجر نے پسٹل کو چیمبر کیا تو رکشہ میں سوار ڈرائیور کے ساتھی نے اپنے جان بچاکر رکشہ سے کود گیا اور اپنی جان بچا لی انہوں نے ہی پولیس کو مکمل واقع سے آگاہ کیا۔پولیس نے مزید انکوائری شروع کردی۔

کوئٹہ() پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے نومنتخب کابینہ کے حلف اٹھا لیا نومنتخب صدر حاجی شفاء مینگل اور د...
22/10/2023

کوئٹہ() پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے نومنتخب کابینہ کے حلف اٹھا لیا نومنتخب صدر حاجی شفاء مینگل اور دیگر عہدیداروں سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری نے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سیاسی رہنماء و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، سابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے نومنتخب صدر حاجی شفاء مینگل، نرسنگ ایسوسی ایشن صدر ارشاد بلوچ،فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے صدر حضرت علی، محبوب شاہوانی،صاحب جان کاکڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو ہمہ وقت انسانی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں امید ہے کہ نومنتخب کابینہ عوام اور سٹاف کیلئے ایمانداری سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شعبہ طب سے وابستہ افراد کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ہو پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ صرف بندوق کی گولی سے نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع عام کرکے کیا جا سکتا ہے صحت مند معاشرہ ہی ترقی کرتا ہے جبکہ بیمار معاشرہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے اسی لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ شعبہ صحت کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور معاشرے میں تحمل، برداشت اور اتحاد کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ نومنتخب کابینہ ملازمین اور عوام کی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے اور اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی شفاء مینگل نے کہاکہ ایک بار پھر مجھے ذمہ داری سوننے پر تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو یقین دہانی کرتا ہوں تمام جائز مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا اور ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور اصول کے ساتھ نبھائیں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکل سکول کو کالج کا درجہ دیا جائے، سول کالونی میں ملازمین کیلئے پلیٹ تعمیر کیے جائیں اورملازمین کے لئے کچلاک اور مستونگ کیلئے بسز کا اعلان کیا جائے تاکہ ملازمین کو اپنی ڈیوٹی میں آنے کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share