Watan News HD

  • Home
  • Watan News HD

Watan News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Watan News HD, TV Channel, .

ملک محمد ایوب خان نے باچا خان مرکز پشاور میں شہاب خان شیرانی کے ساتھ پی کے 13 کیلئے کاغذات جمع کرا دے۔
05/08/2022

ملک محمد ایوب خان نے باچا خان مرکز پشاور میں شہاب خان شیرانی کے ساتھ پی کے 13 کیلئے کاغذات جمع کرا دے۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا: ملک محمدزیب خان نے پی کے 13 اور این اے 6 (لوئردیر) کیلئے درخواست رکن صوبائی پارلیمانی ب...
02/08/2022

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا: ملک محمدزیب خان نے پی کے 13 اور این اے 6 (لوئردیر) کیلئے درخواست رکن صوبائی پارلیمانی بورڈ و چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن شاہی خان شیرانی کے ساتھ باچا خان مرکز میں جمع کرادی۔ صدر اے این پی لوئر دیر حاجی بہادر خان بھی ہمراہ تھے۔

*ردیر لوئر:  خونگی شاہ میں  16 سالہ منیب ولد محمد علی سکنہ خونگی شاہ مدینہ آباد 60  فٹ گہرے کنویں میں گرگیا،ریسکیو1122۔ ...
01/08/2022



دیر لوئر: خونگی شاہ میں 16 سالہ منیب ولد محمد علی سکنہ خونگی شاہ مدینہ آباد 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا،ریسکیو1122۔

دیر لوئر: ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈیزاسٹر اور غوتہ خور ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں

دیر لوئر: ریسکیو1122 ٹیموں نے نوجوان کو نکال کر تیمر گرہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں نے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی ۔

کنویں کی گہرائی،پانی، اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا‌ سامنا‌ کرنا پڑا۔

*ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر*

پشاور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے سالار اعلیٰ ڈاکٹرنویداللہ خان حج ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد آئرپورٹ پ...
27/07/2022

پشاور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے سالار اعلیٰ ڈاکٹرنویداللہ خان حج ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد آئرپورٹ پر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن کے رہنما حاجی محمدشاہ خان اور دیگر استقبال کررہے ہیں.

دیر بالا کارو درہ  میں  پولیس موبائل گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے  6 سے زائد پولیس اہلکار  زخمی ۔زخمیوں کو واڑی ہسپتال من...
27/07/2022

دیر بالا کارو درہ میں پولیس موبائل گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ۔
زخمیوں کو واڑی ہسپتال منتقل کئے جارہے ہیں ۔۔
ذرائع ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاٸی ٹینشن ٹرانسمیشن لاٸنز سے متعلق احتیاطی تدابیرہاٸی ٹینشن ٹرانسمیشن لاٸنز کا الیکٹرک فیلڈ بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے جھٹ...
26/07/2022

ہاٸی ٹینشن ٹرانسمیشن لاٸنز سے متعلق احتیاطی تدابیر

ہاٸی ٹینشن ٹرانسمیشن لاٸنز کا الیکٹرک فیلڈ بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے جھٹکا لگنے اور بعض اوقات مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ لہذا عام دنوں اور خصوصاموسم برسات میں ہاٸی ٹینشن ٹرانسمیشن لاٸنز کے قریب جانے, کام کرنے یامال مویشیاں چرانے سے گریز کریں۔ خود کو اور اپنی مال مویشیوں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بناٸیں۔

مفادعامہ کا یہ پیغام انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے پیش کیا جارہاہے تاکہ موسم برسات میں بجلی سے ہونیوالی مہلک حادثات سے بچا جاسکیں۔

24/07/2022

دہ غرمو فوائد۔
ده کوز دير تيمرګره مشهو ر ڈاکٹر غلام فاروق پہ ژبه

سوات : بریکوٹ کے دور افتادہ علاقہ چڑ کمر علی داد میں 2 مقامی سیاح پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئے سوات : 4 دوست سیر کے لئے ...
23/07/2022

سوات : بریکوٹ کے دور افتادہ علاقہ چڑ کمر علی داد میں 2 مقامی سیاح پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئے

سوات : 4 دوست سیر کے لئے علی داد چڑ کمر آبشار گئے تھے ، مقامی ذرائع

سوات : دونوں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پہاڑی سے نیچے جاگرے ، مقامی ذرائع

سوات : دونوں نوجوانوں کی لاشوں کی منتقلی کے لئے اپنے مدد آپ کے تحت کاروائی جاری ، مقامی ذرائع

لوئردیر تھانہ منڈہ کے حدود میں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ انچارج چوکی منڈہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جان محمد خان نے گرفتار کر...
22/07/2022

لوئردیر تھانہ منڈہ کے حدود میں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ انچارج چوکی منڈہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جان محمد خان نے گرفتار کرلیا،واضح رہے کہ چوری کی بڑھتی ہوئی واقعہ پر ڈی پی او دیر پائین اکرام خان کی احکامات پر ڈی ایس پی جندول ناصر خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دیا،جوکہ کامیاب کاروائی عمل لائی گئی۔

صوبہ بھر کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی مون سون شجر کاری مہم کا اغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے راغ...
21/07/2022

صوبہ بھر کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی مون سون شجر کاری مہم کا اغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے راغگان ڈیم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ اغاز کیا۔
جس میں ڈی پی او عبدالصمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان،اسسٹنٹ کمشنر حمزہ ظہور،فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈی ایف او محیب اللہ، صوباٸی وزیر انورزیب خان کے فرزند سکندرزیب خان،علاقاٸی مشران اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بھر پور جوش وخروش سے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 اہلکار ضلع بھر کے قاٸم ریسکیو سٹیشنز اور دیگر مقامات پر پودے لگاۓ جاٸیں گے،
شجر کاری مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ ہے ہم سب کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیۓ انہوں نے مزید کہا کہ انشإاللہ اس ارض پاک کو سر سبز رکھنے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

20/07/2022

دہ دیر بالا ڈی پی او صیب خبری د اوریدو دی ۔۔۔۔
دیر ۔۔۔نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر دیر بالا طارق سہیل کا منشیات فروشوں ٹمبر مافیاں ہوٹل مالکان والدین اور دیر کے عوام کے نام پیعام اور دوٹوک موقف ۔۔۔۔

باجوړ !!!!نوے DC باجوړ ته  راغلے ھر کلے ورتہ وائیو ,خو ھسے نه چه بیا ورته یو سو دلالان زانونه  ورنزدې کړی, چه صیب ته په ...
17/07/2022

باجوړ !!!!
نوے DC باجوړ ته راغلے ھر کلے ورتہ وائیو ,خو ھسے نه چه بیا ورته یو سو دلالان زانونه ورنزدې کړی, چه صیب ته په زائ کینه نور مونګ پوھه شه او د باجوړ خلق ,
د خپلو خلقو نه ورته کم عقلان جوړ کړی او دغه مافيه ٸ ړوند او کنڼ کړۍ ، يار د خداٸ لپارہ د خپلو لګو ګټو لپاره خلق ورته مه سپکوئ ,
او DC صیب ته ھم زمونګ دا درخواست دے چه پخپله طریقه کار کوا او د ھر شهرۍ خبرہ پخپله اورہ او ھر چا له ټائم ورکوہ ، ھسی نه چه بيا تا هم یو سو کسان يرغمال کڑۍ او ھغو درنه کاغذى بادشاہ جوړ کړی ،
ولے چه زمونګ د باجوړ د اولس ډیرے ستونزې دۍ چه په ھغوٸ دغه خلقو ترپال اچلوے وى او حل کول ئ نه غواړی ,
دغه خلق عام خلقو ته لار نه ورکوی چه د اولس مسئلے دې حل کړې شۍ ، او دغه آفسران په غلا غلتو کښ ښکيل کړۍ ،عرض لرم چه دغه قسمه خلق بلېک لسټ کړه ، او د عامو خلقو د مسلو د حل لپاره خپله انرجى استعمال کړه ، تاسو هم قباٸيلى ٸ او زمونګ احساس محروميانې ډيرې ښې پېژنٸ ،

منجانب : معین خان وی سی 3 چیئرمین حاجی لونگ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق ضلعی صدر (ملاکنڈ) شعیب خان کی نمازجنازہ ظفرپارک بٹ خیلہ میں ادا کردی ...
16/07/2022

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق ضلعی صدر (ملاکنڈ) شعیب خان کی نمازجنازہ ظفرپارک بٹ خیلہ میں ادا کردی گئی۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، مرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب خان، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی، سابق ایم پی اے شیرشاہ خان، سابق سینیٹر عبدالنبی بنگش، سابق صوبائی وزیرجنگلات واجدعلی خان سمیت کثیر تعداد میں پارٹی ذمہ داران، کارکنان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

باجوڑ  !!!!ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان دیگر افسران اور حاجی شوکت یوسف  ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے تبادلے کے بعد تور...
16/07/2022

باجوڑ !!!!
ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان دیگر افسران اور حاجی شوکت یوسف ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے تبادلے کے بعد تورغنڈی کے مقام سے رخصت کررہے ہیں ۔۔۔۔تورغنڈی کے مقام پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔۔۔۔۔۔

14/07/2022
*پریس ریلیز**شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ لوئیر دیر پولیس**لوئیر دیر پولیس کا عید الضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان جاری*ضلع بھر کے...
09/07/2022

*پریس ریلیز*
*شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ لوئیر دیر پولیس*

*لوئیر دیر پولیس کا عید الضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان جاری*
ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم۔ تمام پولیس آفسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ۔ٹریفک کی روانی کیلئے سپیشل روٹس بھی قائم کئے گئے۔ اہم وحساس مقامات،عیدگاہوں،مساجد،تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار اور لیڈیز پولیس تعینات

*تفصیلات کے مطابق ڈی پی اُو لوئیر دیر اکرام اللہ خان کی زیرصدارت ہونے والے میٹنگ میں عید الضحیٰ کے دوران امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا*

عیدالضحی کے موقع پر 1600 سے زائد پولیس اہلکاران 158 مساجد اور 40 عیدگاہوں پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

موجودہ حالات کے پیش نظر سرکل میدان میں مساجد اور عیدگاہوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے.

کسی بھی ناخوشگوار یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس اور QRF کے جوان موبائیل پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے

تجارتی مراکز،اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پلان تیار ،ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

چوری/ڈکیتی کے وارداتوں کو روکنے کیلئے بینکس،جیولری شاپس،اور میگا مارٹس کی کڑی نگرانی کی جائیگی.

عیدالضحی کے مناسبت سے مویشی منڈیوں کی سیکورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائینگے.ڈی پی او لوئر دیر

تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم مقامات،شاہراہوں اورمساجد کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری۔

عید الضحیٰ کے موقع پر تمام پولیس آفسران و اہلکاران کے چھٹیاں منسوخ کر دئے گئے ۔

عید کے بڑے اجتماعات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے

اہم مقامات بازاروں مارکیٹوں میں سفید کپڑوں میں ملبوس مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات جاری کئے گئے جبکہ پولیس موبائل پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائیگا.

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی.

ون ویلنگ،ہُلڑبازی،آتش بازی،اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی عید سلاخوں کی پیچھے ہوگی،- ڈی پی او لوئیر دیر

لوئیر دیر کی خوبصورت مقامات کا رُخ کرنے والے سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا.

مؤثر سیکورٹی کیلئے تمام ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور جوانوں کیساتھ رابطے میں رہے.

دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی/لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی.ڈی پی او لوئر دیر

اس موقع پر ڈی پی اُو لوئیر دیر اکرام اللہ خان نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، اشیاء،گاڑی نظر آئے تو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما نہ ہوسکیں۔

سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر مزید کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگی۔
اس کے علاوہ انہوں کہا کہ معزز شہریوں کو عزت دی جائے.

Public Relations Office Lower dir police

لوئر دیر میدان کٹ  کے مقام پر ڈائینا گاڑی سڑک کنارے نیچے کائی میں گر گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا       ریسکیو1122...
07/07/2022

لوئر دیر میدان کٹ کے مقام پر ڈائینا گاڑی سڑک کنارے نیچے کائی میں گر گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریکوری ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی ریکوری ٹیم نے گاڑی کو ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان ریسکیو 1122دیر لوئر

06/07/2022

لوِئر دیر گل اباد خوڑ......
بارانی ریلہ میں سٹینڈ میں کھڑی موٹرکار اپنے ساتھ بہا کر لے گئی..خوش قسمتی سے موٹرکار میں کوئی بھی شخص اندر نہیں تھا...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان لوئر دیر علاقہ سفرے کنڈو میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
02/07/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان لوئر دیر علاقہ سفرے کنڈو میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد عوامی نیشنل پارٹی کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ھدایت اللہ خان نے لوئر دیر جندول منڈہ  وفد سے ...
01/07/2022

اسلام آباد عوامی نیشنل پارٹی کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ھدایت اللہ خان نے لوئر دیر جندول منڈہ وفد سے ملاقات بعد گروپ فوٹو

جنوبی وزیرستان اعظم ورسک تھانہ پر حملہجنوبی وزیرستان:حملے میں ایک حملہ اور جاں بحق اور ایک زخمی.جنوبی وزیرستان:حملہ آورو...
30/06/2022

جنوبی وزیرستان اعظم ورسک تھانہ پر حملہ
جنوبی وزیرستان:
حملے میں ایک حملہ اور جاں بحق اور ایک زخمی.
جنوبی وزیرستان:
حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او موسی خان شہید

مردان:جلالہ امیر کلےخوڑ میں 5 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو1122مردان:حادثے کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول.مردان: بچوں کی ...
30/06/2022

مردان:جلالہ امیر کلےخوڑ میں 5 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو1122

مردان:حادثے کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول.

مردان: بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم بروقت پہنچ گئی.

مردان: موقع پر موجود لوگوں نے 3 بچوں کو نکال لیا تھا۔

مردان: پانی میں لاپتہ 2 بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مردان: معلومات کے مطابق بچے بھینس چرانے کی غرض سے گئے تھے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو1122

مردان: لاپتہ بچوں میں 12 سالہ جواد اور 13 سالہ ارمان شامل ہیں۔ ریسکیو1122

ضلع خیبر پولیس کا حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کا کانسٹیبل بیٹا گرفتار، 12 کلو گرام ہیروئن برآمد
30/06/2022

ضلع خیبر پولیس کا حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کا کانسٹیبل بیٹا گرفتار، 12 کلو گرام ہیروئن برآمد

لوئر دیر ۔تحصیل میدان کے گاؤں دپور میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچی جانبحق پانچ زخمیلوئر دیر ۔ زخمی بچوں کو تحص...
27/06/2022

لوئر دیر ۔تحصیل میدان کے گاؤں دپور میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچی جانبحق پانچ زخمی
لوئر دیر ۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لعل قلعہ اور تیمرگرہ منتقل کیا گیا
لوئر دیر ۔ زخمی بچوں میں تین لڑکیاں اور دو بچے شامل ہیں
لوئر دیر ۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو نکالنے میں مدد کی
لوئر دیر ۔ واقع میں جویریا عمر آٹھ سال جانبحق جبکہ انوبہ عمر نو سال سویرا عمرآٹھ سال تبسّم عمر نو سال منصور عمر 24سال اورمنیر عمر 8سال شامل ہیں

اہم خبرتحصیل چیئرمین تحصیل منڈا حاجی عنایت اللہ نے دفتری مصروفیات کے باعث ڈی آر سی سب ڈویژن جندول کے چیئرمین شپ سے استعف...
27/06/2022

اہم خبر
تحصیل چیئرمین تحصیل منڈا حاجی عنایت اللہ نے دفتری مصروفیات کے باعث ڈی آر سی سب ڈویژن جندول کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ۔۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان بھجوانے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ریلیف آپریشن کا...
25/06/2022

الخدمت فاؤنڈیشن نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان بھجوانے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے افغان بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑی گی۔

*پاکستان کی جانب سے افغانستان زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی روانگی*   وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی  خصوصی ہدایت...
23/06/2022

*پاکستان کی جانب سے افغانستان زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی روانگی*

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی گئی. این ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجی گئی اس کھیپ میں رہائشی خیمے ، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں.
بدھ کو آنے والے 6.1 ریکٹر اسکیل کے زلزلے سے متاثرہ افغان گھرانوں کو پاکستان کی جانب سے غم کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan News HD:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share