Qasim iqbal ak

  • Home
  • Qasim iqbal ak

Qasim iqbal ak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qasim iqbal ak, Media/News Company, .

خواہشِ ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا‏اب جدھر میرے محمدؐﷺ ہیں اُدھر جانے دےمظفرؔ وارثی
16/04/2023

خواہشِ ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا
‏اب جدھر میرے محمدؐﷺ ہیں اُدھر جانے دے

مظفرؔ وارثی

13/04/2023

کسی کے پیچھے بھاگنے سے کیرئیر پر توجہ دیں۔

06/04/2023

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا شخص روز قیامت میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا مشکواۃ 923

🥀🍃💕 ما شا اللہ 🤍💕🌿✨️Ajk
04/04/2023

🥀🍃💕 ما شا اللہ 🤍💕🌿✨️
Ajk

29/08/2022

گجن ہوٹل والے مشتاق صاحب فوت ہو گئے ہیں نمازے جنازہ 29اگست بروز سموار۔اج 4بجے ادا کیا جائے گا

19اگست بروز جمعہ المبارک گجن ہمروتہآج مرکزی جامع مسجد گجن ہمروتہبفیضان نظر دین وحکمت روحانیت وشریعت کہ پیکر محسن ملّت عظ...
19/08/2022

19اگست بروز جمعہ المبارک گجن ہمروتہ
آج مرکزی جامع مسجد گجن ہمروتہ
بفیضان نظر دین وحکمت روحانیت وشریعت کہ پیکر محسن ملّت عظیم روحانی پیشوا رہبر و رہنما ولی کامل جناب حضرت صاحب آستانہ عالیہ گلہار شریف کوٹلی کہ زیر اہتمام و انتظام حفظ القرآن کی کی کلاسز کا اجراء کیا گیا ۔جو یونین کونسل ہمروتہ گجن مرکز کیلیے باعث مسرت و افتخار ہے ۔جسکا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا ۔انکا خلوص کاوشیں جذبوں کہ طفیل اللّٰہ نے ہمیں آپنے فضل سے نعمت عظیم سے نوازا ۔۔
اللّٰہ کریم سے دعا ہیکہ ہمیں اولیاء کاملین کی مخبت و الفت کہ صدقے شریعت محمدی اور سیرت صحابہ و اہل بیت کو اپناتے ہوئے زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
اور علماء حق کی رہبری و رہنمائی عطا فرمائے
منجانب تاجر یونین گجن ہمروتہ

جناب وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی  کی زیر قیادت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا آل پارٹی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، تما...
14/08/2022

جناب وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کی زیر قیادت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا آل پارٹی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے تحریری معاہدہ کیا گیا

مذاکرات درج ذیل شرائط کی بنیاد پر کامیاب ہوئے ۔
1. 15ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ ۔
2. ٹورازم ایکٹ اتھارٹی نہ بنانے کا فیصلہ ۔
3. تمام اسیران کو آج کی تاریخ میں غیر مشروط رہا کیا جاۓ گا ۔
4. آٹے کی سبسڈی اور بجلی بلات پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔
5. اسیران پر ہونے والے تشدد پر جوڈیشل کمیشن بنا کر انکوائری کی جائے

آٹے والا ٹرک چمبہ گلی آتے ہوئے آ ٹے سے بھرا ہوا ٹرک منجاڑی کے مقام پر  ایکسیڈینٹ ہو چکا ہے ۔۔ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق...
13/08/2022

آٹے والا ٹرک چمبہ گلی آتے ہوئے آ ٹے سے بھرا ہوا ٹرک منجاڑی کے مقام پر ایکسیڈینٹ ہو چکا ہے ۔۔ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔۔۔

چند منٹ کی توجہ درکار ہے ۔(وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی  جانب سے عوام کے لیے خصوصی پیکیج ۔۔۔۔قیمت 980)مگر...
11/08/2022

چند منٹ کی توجہ درکار ہے ۔
(وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے لیے خصوصی پیکیج ۔۔۔۔قیمت 980)
مگر ہم یہی آٹا 1500روپے میں خریدرہےہیں کبھی سوچا ہے کیوں کیا وجہ ہے کہ سامنے قیمت سمیت سب کچھ لکھا ہے مگر پھر بھی ہمیں 10بار مانگنے کے بعد وہی آٹا 1500کا دیا جا رہا ہے ۔دکاندار حضرات سے پوچھا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خود مہنگا ملتا ہے تو آخر کون لوگ ہیں جو صرف کشمیر میں ہی یہ آٹا مہنگا بیچ رہے ہیں اور کشمیری عوام بچاری آٹا نہ ملنے کے خوف سے جتنی بھی قیمت ہو لے لیتی ہے کیا کریں زندہ رہنے کے لیے کھانا تو ہے ۔ مگر جو یہ ظلم کر رہے ہیں وہ تو رب کی بارگاہ میں حاضر تو ہوں گے آخر کب تک یہ حرام کا پیسہ ان کے کام آئے گا ۔ مگر ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اس کا حل کیسے کیا جائے ۔ پاکستان کے مطابق کشمیر تو ان کی شہ رگ ہے نہ تو یہ کیسی شہ رگ ہے کہ جس کے ساتھ اتنا کھلواڑ ہو رہا ہے اور جسم کو خبر تک نہیں۔۔۔ وہ اس بات ک کوئی نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔اگر میری بات پر آپ متفق ہیں تو اس کو آگے شیئر کریں اور ایک بار نہیں بار بار سوچیں!!!!
تحریر: عوام علاقہ ۔ (فرام گجن آزاد کشمیر)

6اگست 2022 گجن ہمروتہ سدھنوتیایکشن فورم پونچھ ڈویژن کی کال پر گجن ہمروتہ میں عوامی ایکشن فورم گجن ہمروتہ و تاجر یونین گج...
06/08/2022

6اگست 2022 گجن ہمروتہ سدھنوتی
ایکشن فورم پونچھ ڈویژن کی کال پر گجن ہمروتہ میں عوامی ایکشن فورم گجن ہمروتہ و تاجر یونین گجن ہمروتہ کہ زیر اہتمام شٹر ڈاؤن و پہیہ جام اور ریلی و احتجاجی مظاہرہ
جس میں تمام مکاتب فکر کہ باشعور بچوں نوجوانوں بزرگوں نے شرکت کی
اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسیران پونچھ کی رہائی اور تقسیم ریاست جموں کشمیر کی سازشوں اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی
آٹا سبسڈی کی بحالی
بجلی ٹیکسس کا خاتمہ
پندرہویں ترمیم ایکٹ چوہتر کہ حوالےسے سے اظہار خیال کیا گیا
اور پاکستانی حکومت اور ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ ہم تقسیم ریاست جموں کشمیر کی سازشوں کہ حوالےسے سے ہر طرح کہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔
اور آپنے بنیادی انسانی حقوق کی جدوجہد میں ہم ایک ہیں
تمام شرکائے مظاہرہ اور تاجران کہ جذبوں کو سلام عقیدت

03/08/2022
تتہ پانی،،آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں، سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں  تاہی کھکھریالی میں کچے مکان کا برآمدہ اچانک بی...
01/08/2022

تتہ پانی،،
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں، سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں
تاہی کھکھریالی میں کچے مکان کا برآمدہ اچانک بیم کے ٹوٹ جانے سے نیچے دب جانے والے بدقسمت خاندان کے اب تک تقریبا دس افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی۔ ایک قیامت صغری برپا ہوئی جس میں بزرگ، نوجوان اور معصوم بچے اس اندوہناک واقعہ کا شکار ہو گئے شدید بارش میں پورا خاندان مکان تلے دب کر ابدی نیند سو گیا، اللہ پاک اس دلخراش واقعہ میں جانبحق افراد کی کامل بخشش و مغفرت فرمائیں، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائیں اور خاندان کے جو افراد زندہ بچ گئے ان کو یہ المناک سانحہ برداشت کرنے کی ہمت، طاقت و توفیق عطا فرماے آمین ثم آمین

31/07/2022

آواز دو ہم ایک ہیں
جبر کہ اندھیروں میں طلوع سحر کیلیے

یکم اگست بروز سوموار دن گیارہ بجے
بمقام گجن ہمروتہ
ریلی واحتجاجی مظاہرہ
ظلم و جبر ناانصافیوں کیخلاف
ریاستی تشخص کی بحالی
اور اہینی ترمیم کیخلاف
لوڈ شیڈنگ و ٹیکسس کیخلاف
آٹا سبسڈی کی بحالی کے لیے
اسیران تھوراڑ منگ کی رہائی و یکجہتی کہ لیے
بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے

سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر تمام طبقہ فکر بھرپور شرکت فرما کر زندہ ہونے کا ثبوت دیں
متحدہ عوامی ایکشن فورم یونین کونسل گجن ہمروتہ

31/07/2022
مظفرآباد ہائی کورٹ کا بجلی بلات کے متعلق فیصلہ ہائی کورٹ مظفرآباد کے معزز جج جسٹس سید شاہد بہار نے بجلی کے بلات پر ظالما...
26/07/2022

مظفرآباد ہائی کورٹ کا بجلی بلات کے متعلق فیصلہ

ہائی کورٹ مظفرآباد کے معزز جج جسٹس سید شاہد بہار نے بجلی کے بلات پر ظالمانہ ٹیکسز معطل کردئیے,تمام صارفین بلات کو درست کروا کر اپنے بجلی کے بل جمع کروائیں.

کشمیری برطانوی وزیر خارجہ ۔آزاد کشمیر مظفر آباد کے گاوں پہٹیکہ سے تعلق رکھنا والا یہ نوجوان عطاء الرحمان چشتی جس کہ والد...
26/07/2022

کشمیری برطانوی وزیر خارجہ ۔
آزاد کشمیر مظفر آباد کے گاوں پہٹیکہ سے تعلق رکھنا والا یہ نوجوان عطاء الرحمان چشتی جس کہ والد برطانیہ میں امام مسجد تھے برطانوی وزیر خارجہ کہ عہدہ پر فائز ہو گے ۔۔۔!!!

وزیر قانون انصاف پارلیمانی امور ، سیاحت  ازادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ کی تحریک پر وزیراعظم ...
24/07/2022

وزیر قانون انصاف پارلیمانی امور ، سیاحت ازادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ کی تحریک پر وزیراعظم ازادکشمیر جناب سردار تنویر الیاس نے حلقہ بلوچ کی بذیل مین سڑکات کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) میں شامل کیا 1_ گہل گجن گام کوٹلی روڈ چھ کلو میٹر 2_ ٹنگی گلہ منجوماں بریوٹ روڈ چھ کلو میٹر 3_ سہر اکھروٹہ ہنجال کوٹ روڈ چار کلو میٹر 4_ ٹنگی گلہ بیتراں گراٹہ پار روڈ 13 کلو میٹر پارٹ ون اس روڈ کا پارٹ ٹو 13 کلو میٹر بھی جلد فائنل ہو جائے گا کل چھبیس کلو میٹر ہے اس کے علاوہ بہت جلد محکمہ صحت میں بی ایچ یوز اور ایف اے پییز کی منظوری کی تفصیل اور محکمہ تعلیم میں سکولوں کالجوں کی اپ گریڈیشن جو بجٹ 2022_23 میں شامل ہوے کی منظوری کی تفصیل جاری کریں گے . انشا الله

لبریشن فرنٹ دھرنا پر دفعہ 144 کا نفاذ ۔ گرفتاریوں ، لاٹھی چارج ، شیلنگ کا اعلان ۔ ریاست، حکومت ،اداروں نے سخت پالیسی تشک...
18/07/2022

لبریشن فرنٹ دھرنا پر دفعہ 144 کا نفاذ ۔ گرفتاریوں ، لاٹھی چارج ، شیلنگ کا اعلان ۔ ریاست، حکومت ،اداروں نے سخت پالیسی تشکیل دے دی
لبریشن فرنٹ تیتری نوٹ طویل المدتی دھرنا کو ناکام بنانے کیلئے آج 18 جولائی سے تیری نوٹ میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان کر دیا ۔
جبکہ 22 جولائی سے دو روز قبل ضلع کوٹلی سمیت دیگر مقامات پر فرنٹ قیادت کو پیشگی گرفتار کرنے کی پالیسی تیار کر لی گی ہے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری گھروں میں نظر بند کرنے کا فیصلہ ،کوٹلی مداپور پونچھ کے لیے بڑی تعداد میں پولیس نفری طلب کی گئی ہے ، پنجاب پولیس بھی لگائی جائے گی ، اداروں نے پالیسی بنائی ہے کہ تمام اضلاع تحصیلوں سے ہی کارکنوں کو گرفتار کر دیا جائے جبکہ کوٹلی پل ، تتہ پانی ، کہکوٹہ ہجیرہ میں سخت ناکہ بندی کی جائے گی اور مقام دھرنا پونچھ تیتری نوٹ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعنیات کیا جائے گا جو رپورٹنگ کریں گے ۔

ریاست، حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 22 جولائی کو تیری نوٹ و سیز فائر لائن پر گولہ باری و سکتی ہے بڑی تعداد میں خون ریزی ہو گی ۔

حکومت نے کہا ہے کہ بہار یہ مارچ یاسین ملک کے نام پر ہے لیکن مظاہرین نے نعرے بازی اور تقاریر پاکستان اور ایجنسیوں کے خلاف کرنی ہے ، اسلام آباد کو بدنام کریں گے جبکہ بھارت و دیگر کو جواز فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ نعرے لگائیں کہ پاکستان کشمیر سے قبضہ ختم کرئے۔

حکومت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مظفر آباد میں لانگ مارچ لبریشن فرنٹ اور پھر نیشنل عوامج پارٹی کا مارچ سختی سے ناکام بنایا ہے اب کوشش ہے کہ اگلے چند ماہ تک قوم پرست ترقی پسند جماعتوں کے مارچ ، احتجاج وغیرہ کو سختی سے ناکام بنایا جائے ۔
لبریشن فرنٹ نے تمام مشکلات کے باوجود دھرنے کا عزم کرتے ہوئے تنویر الیاس اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کے پرامن احتجاج پہ کسی بھی طرح طاقت کا استعمال کیا گیا نقصان کی زمہ دار حکومت آزاد کشمیر ہو گی. Shame for pakist& India

مظفرآباد آزادکشمیر حکومت نے عباسپور سے تعلق رکھنے والےMTBC کمپنی کے بانی محمودالحق کو کشمیر ائیرلائن کے نام سے نئی ائیر ...
01/07/2022

مظفرآباد آزادکشمیر حکومت نے عباسپور سے تعلق رکھنے والےMTBC کمپنی کے بانی محمودالحق کو کشمیر ائیرلائن کے نام سے نئی ائیر لائن کا NOC جاری کر دیا۔ زرائع کے مطابق کشمیر ائیر ڈومسٹک فلائیٹ آپریٹ کرے گی اور مظفرآباد اور راولاکوٹ ائیر پورٹس کو فنگشنل کیا جائے گا ۔ آزادکشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لئے یہ اقدامات اٹھاۓ گئے ہیں ۔ دوسری طرف گزشتہ روز بجٹ تقریر کے دوران وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے میر پور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے بھی حامی بھر لی ہے اور جلد اسکی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جاۓ گی ۔ بھارت جہاں مقبوضہ کشمیر میں جی سیون اجلاس منعقد کروانے کی تیاری کر رہا ہے وہاں حکومت آزادکشمیر کا اپنی ائیر لائن کے لئے این او سی جاری کرنا ایک احسن اقدام ہے۔
VOK News

آزادکشمیر تھوڑار طالبہ سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ۔تھوراڑ طالبہ زیادتی کیس میں گرفتا...
01/07/2022

آزادکشمیر تھوڑار طالبہ سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ۔
تھوراڑ طالبہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم آصف فرار، ملزم کو پولیس موقع پر لے گئی تھی جہاں سے ملزم فرار ہو گیا۔

کرایا نامہ
28/06/2022

کرایا نامہ

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، اقوام متحد...
07/06/2022

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف آواز بلند کرے۔

میں خود بھی اس سلسلے میں کل رات برطانیہ، آئرلینڈ اور برسلز کے دورے پر جا رہا ہوں اور اس سلسلے میں آواز اُٹھاؤں گا۔

عالمی عدالت انصاف میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے صرف 22دن باقی ہیں لہذا اس سلسلے میں جلد آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

اگر ہم اس سلسلے میں کچھ نہ کر سکے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور اس سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی رہائش گاہ پر اُن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں کل رات برطانیہ، آئرلینڈ اور برسلزکے دورے پر جا رہا ہوں وہاں پر میں برطانوی پارلیمنٹ، یورپی پارلیمنٹ اور آئرش پارلیمنٹ سمیت دیگر اداروں میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف جارحانہ انداز میں آواز اُٹھاؤں گا۔

اگرچہ عالمی عدالت میں جانے کے لئے بطور ریاست ہمیں کچھ رکاوٹیں ہیں کیونکہ اس میں صرف بطور ممبر سٹیٹ ہی جایا جا سکتا ہے۔

لہذا اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کروں گا کہ اُسے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہیے۔

اس سے پہلے بھی یاسین ملک کو مودی سرکار کے ڈر سے وکیل اور قانونی معاونت نہیں دی گئی کیونکہ وہاں پر وکیل بھارتی حکومت سے ڈرتے ہیں۔

لہذا میں کوشش کروں گا کہ برطانیہ میں سینئر بیرسٹرسے اس سلسلے میں معاونت کے لئے بات کروں۔

اس سلسلے میں دہلی میں پاکستانی سفارتخانہ بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے در پہ ہے اور اس سلسلے میں بھارت نے 5اگست 2019کے بعد سے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

جن کے تحت اُس نے بیالیس لاکھ سے زائد غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں جبکہ حال ہی میں اُس نے مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کر نا شروع کر دی ہیں جس کے تحت وہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانے کی راہ ہموار کررہا ہے۔

خدانخواستہ اگر بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گیا تو اس سے تحریک آزادی کشمیر کو بڑا نقصان پہنچے گا۔

لہذا اس سلسلے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس موقع پر حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ یاسین ملک بھارت کے باشندے نہیں ہیں اور انہیں بھارتی قانون کے تحت سزا دی جا رہی ہے اور مجھے اور میری بیٹی کو بھی یاسین ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

لہذا اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف میں جانا بے حد ضروری ہے۔



‏برطانیوی محکمہ مردم شماری نے  کشمیریوں کو ایک الگ نسلی گروہ بحیثیت "کشمیری" تسلیم کر لیا ہے
01/06/2022

‏برطانیوی محکمہ مردم شماری نے کشمیریوں کو ایک الگ نسلی گروہ بحیثیت "کشمیری" تسلیم کر لیا ہے

25/05/2022

یسین ملک کا آج تین بجے ہوگا

24/05/2022

گجن ریلی ۔یسین ملک کو رہاکرو۔

24/25 دن گیارہ بجے بمقام گجن ہمروتہریلی و احتجاجبے حسی کو چھوڑیے شعور کو اپنائیےنکلو شہداء کیلیے نکلو وطن کی خاطرنکلو آپ...
23/05/2022

24/25 دن گیارہ بجے بمقام گجن ہمروتہ
ریلی و احتجاج

بے حسی کو چھوڑیے شعور کو اپنائیے
نکلو شہداء کیلیے نکلو وطن کی خاطر
نکلو آپنے بنیادی حق کیلیے
نکلو اپنے محسن کیلیے
نکلو اس جرت و بہادری کہ سرمایہ افتخار کیلیے جس نے آپنا آج تمہارے کل کیلیے قربان کیا
نکلو دھرتی کیلیے نکلو آپنے آنے والی نسلوں کہ بہتر مستقبل کیلیے
نکلو تڑپتی سسکتی مظلوم انسانیت کیلیے
تمام باشعور مخب وطن انسان قومی و ملی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی و احتجاج میں ٹائم کی پابندی کیساتھ آپنی شرکت یقینی بنا کر آپنا زندہ ہونے کا ثبوت دیں۔

میرے بہت ہی پیارے دوست محسن انعام کا بائیک  آکسیڈنٹ ہوا ہے سب دوستوں سے دعا کی اپیل ہے کے میرا دوست جلد صحت یاب ہو۔ جاے🤲...
22/03/2022

میرے بہت ہی پیارے دوست محسن انعام کا بائیک آکسیڈنٹ ہوا ہے سب دوستوں سے دعا کی اپیل ہے کے میرا دوست جلد صحت یاب ہو۔ جاے🤲🤲

جتو کشمیر لکی قرعہ اندازی گجن  میں جن کے نام اور انعام نکلے ہے اس کی پوری لیسٹ یہ ہے ۔
21/03/2022

جتو کشمیر لکی قرعہ اندازی گجن میں جن کے نام اور انعام نکلے ہے اس کی پوری لیسٹ یہ ہے ۔

20/03/2022

جتو کشمیر لکی قرعہ اندازی ۔ عمرہ ٹکٹ حاصل کرنا ولے خوش نصیب ۔اومیرہ معروف ۔ولد محمد معروف ۔ بنیاں ہمروتہ ۔

20/03/2022

جتو کشمیر لکی قرعہ اندازی گجن ۔ عمرہ کا ٹکٹ اومیرہ معروف کے ولد محمد معروف مہمان خوصوصی عنائیت اللہ عارف سے وصول کرتے ہو ۔
معروف صاحب کو بہت بہت مبارکب ہو ۔

20/03/2022

جتو کشمیر لکی قرعہ اندازی ۔
1000 انعامات ۔
عمرہ کا ٹگٹ ۔
مہمان خوصوصی ۔ عنایت اللہ عارف ۔ صاحب ۔ پی پی پی ۔رہنما۔

20/03/2022

جتو کشمیر لکی قر عہ اندازہ گجن آزاد کشمیر۔

مکہ۔۔۔عمرہ مبارک ۔۔۔۔۔سردار فہیم اختر ربانی سے حرم شریف میں عمرہ کی ادایئگی کے بعد کلیم خان صاحب سردا اعجاز صاحب سردار آ...
19/03/2022

مکہ۔۔۔
عمرہ مبارک ۔۔۔۔۔سردار فہیم اختر ربانی سے حرم شریف میں عمرہ کی ادایئگی کے بعد کلیم خان صاحب سردا اعجاز صاحب سردار آفتاب صاحب کی ملاقات ۔۔۔اللہ پاک عمرہ کی ادایئگی اپنی بارگاہ میں قبول کرئے۔۔۔آمین

جیتو کشمیر لکی قرعہ اندازی 20 مارچ بروز اتوار کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی سردار عنایت اللہ عارف صاحب ہو گے ۔
16/03/2022

جیتو کشمیر لکی قرعہ اندازی 20 مارچ بروز اتوار کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی سردار عنایت اللہ عارف صاحب ہو گے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasim iqbal ak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share