HB Qadir.

HB Qadir. News Reporter

22/06/2024

یہاں تو پرایک اپنی مصیبت دوسروں پر چھپکا دیتا ھے اور گند بھی

پنجگور / پنجگور کے علاقے پھل آباد( جورکان کور ) سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد  لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پھل آ...
21/06/2024

پنجگور / پنجگور کے علاقے پھل آباد( جورکان کور ) سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پھل آباد جورکان کور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے جسم پر گولیوں کے نشانات ,لاش کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ھے۔۔پی پی سی

21/06/2024
پنجگور میں بجلی کے وولٹیج میں تشویشناک حد تک اضافے سے لوگوں کے قیمتی برقی آلات جل کر ناکارہ ہوگئے صارفین کو لاکھوں روپے ...
21/06/2024

پنجگور میں بجلی کے وولٹیج میں تشویشناک حد تک اضافے سے لوگوں کے قیمتی برقی آلات جل کر ناکارہ ہوگئے صارفین کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا نقصانات کا ازالہ کون کرے گا ،؟

21/06/2024

پنجگور کے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری عروج پر پہنچ گیا ہے جو گاڑی مالکان بھتہ سے انکار کریں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

مواچھ سے سراواں جانے والی روڈ کو بحال کیا جائے عوامی حلقوں کی اپیل
21/06/2024

مواچھ سے سراواں جانے والی روڈ کو بحال کیا جائے عوامی حلقوں کی اپیل

21/06/2024

پنجگور مسائلستاں کیوں زمہ دار کون ؟

20/06/2024

آگر سیاست تجارت نہ ہوتا تو آج سیاستدان ارب پتی نہ ہوتے آخر ان لوگوں نے کمایا کیسے

20/06/2024

پنجگور کے بنیادی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے عوامی نمائندے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں

پھلیں  بلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے
10/02/2024

پھلیں بلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

30/12/2023

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 29سے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوراں مسترد کل 16میں سے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران درست قرار پائے
بی این پی کے نظامِ جاں بلوچ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد نور کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران مسترد ۔ ریٹرننگ افسر حلقہ پی بی 29 پنجگور ون
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258پنجگور کم کیچ سے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد نور کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران مسترد کر دیئے گئے

27/12/2023

پنجگور/پنجگور میں میڈیا ابزرورز کے لئے نہ کوئی آگاہی پروگرام کیا جارہاہے اور نہ ہی میڈیا کے نمائندوں کو الیکشن 2024کے حوالے سے معلومات فراہم جارہاہے اور نہ پریس بریفننگ دیا جارہاہے ایسا لگ رہا ھے کہ2024کے انتخابات سے میڈیا ابزرورز کو دؤر رکھا جارہاہے
ریٹرننگ افسران کا رویہ بھی میڈیا کے ساتھ درست نہیں ۔۔صرف سوشل میڈیا کو اہمیت دی جارہی ھے۔

پنجگور / چتکان بازار  بسم اللہ چوک کے قریب سیوریج کے پانی سے شہری پریشان شہریوں کے مطابق  سیوریج کے پانی سے نہ صرفِ  نما...
26/12/2023

پنجگور / چتکان بازار بسم اللہ چوک کے قریب سیوریج کے پانی سے شہری پریشان شہریوں کے مطابق سیوریج کے پانی سے نہ صرفِ نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہورہےہیں بلکہ گزرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ھے دوسری جانب قریب دو بینک بھی موجود ہیں ۔قریبی دکانداروں نے اپیل کی ھے کہ سیوریج کے پانی کو ٹھکانے لگایاجائے ۔۔۔۔۔۔

ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے توجہ طلب مسائلتحریر: حضور بخش قادرڈاکٹر منظور احمد بلوچ، ڈاکٹر نصرت اللہ بلوچ، ڈاکٹر انور عزیز، ڈ...
26/12/2023

ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے توجہ طلب مسائل
تحریر: حضور بخش قادر
ڈاکٹر منظور احمد بلوچ، ڈاکٹر نصرت اللہ بلوچ، ڈاکٹر انور عزیز، ڈاکٹر شبیر احمد کشانی، ڈاکٹر عنایت بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ، ڈاکٹر الہی بخش، ڈاکٹر ایوب مراد، ڈاکٹر عبدالغفار ڈینٹل سرجن چند ایک ینگ ڈاکٹرز چاکر اسلم ڈاکٹر حمزہ بلوچ ڈاکٹر اکبر بلوچ دیگر لیڈی ڈاکٹر ز نے جن نا مساعد حالات میں طب کے شعبے میں خدمات سرانجام دی اور دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ خصوصاً ڈاکٹر سرجن بتول جو غیر مقامی ہوتے ہوئے کنٹرکٹ بنیادوں پر ڈیوٹی انجام دیتی رہی ہیں یہ وہ مسیحا ہیں جب پنجگور بارود کے ڈھیر پر کھڑا تھا یہ پنجگور میں اپنے لوگوں کی خدمت میں مصروف رہیں نہ انکو یہ کہتے سنا گیا کہ جی پنجگوریوں کا رویہ ٹھیک نہیں ہے وہ یہاں خدمات سرانجام نہیں دے سکتیں آج دن تک یہ حضرات پنجگور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کے مقابلے میں ہمارے جو ینگ ڈاکٹر صاحبان ہیں اللہ تعالی انکی زندگیوں میں برکت دے میڈیکل کی سیٹیں پنجگور سے لیتے ہیں مگر جب بات پنجگور آنے کی ہوتی ہے تو انکو پنجگوریوں کا رویہ کچھ نامناسب سا لگتا ہے وہ پنجگور میں پوسٹنگ ہونے پر پھر دوبارہ اپنا تبادلہ کرواتے ہیں کہ جی انہیں کسی بھی قیمیت پر اب پنجگور نہیں جانا ہے پنجگوریوں کا رویہ مناسب نہیں ہے، وہ جاہل ہیں، ڈاکٹروں کی عزت نہیں کرتے انکے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا اگر یہ کوئی جواز ہوتا تو ہمارے سینئر ڈاکٹرز یہاں کیوں ڈیوٹی کرتے وہ بھی اس بات کو بنیاد بناکر یہاں سے باآسانی نکل سکتے تھے مگر انہوں نے ازخود ایسا نہیں کیا بلکہ اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر خدمت کے جذبے کو زندہ رکھا آج یہی سینئر پنجگور کے عوام کو دستیاب ہیں، جن جوانوں پر تکیہ تھا وہ اپنے لوگوں کی خدمت سے کترا رہے ہیں، 100 سے زائد ڈاکٹرز صوبے کے مختلف علاقوں خصوصاً صوبائی دارالحکومت میں بیٹھ کر ڈیوٹیاں کرتے ہیں مگر اپنے عزیز اور رشتہ داروں کی تکالیف اور مصیبتوں سے خود کو الگ تھلگ کیے ہوئے ہیں۔ شام 3 بجے سے لیکر اگلی صبح 8 بجے تک پنجگور کے اسپتالوں کی جو حالت ہوتی ہے مریض اور انکے رشتہ دار کسی مسیحا کی تلاش میں جس طرح پریشانیاں جھیلتے ہیں اس کا احساس ہمارے ینگ ڈاکٹر صاحباں نہیں کرینگے تو کوئی دوسرا آکر تھوڑی ہمارے زخموں پر مرہم رکھے گا خدارا اپنے عزیز واقارب پر ترس کھائیں اور یہاں آکر خدمات سرانجام دیں۔
دوسری جانب پنجگور ٹیچنگ اسپتال سمیت بی ایچ یوز میں میڈیکل آفیسرز کا بحران بدستور جاری ہے، ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈاکٹر کی کمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی قلت اور سہولیات کا فقدان ہے، ٹیچنگ اسپتال پنجگور کی 93 پوسٹس عرصہ دراز سے خالی ہیں اور صرف 24 ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر ان میں سے بھی چند ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جوکہ دس لاکھ کی آبادی کے لیے ناکافی ہیں، پنجگور کے دور دراز کے علاقوں کے مکین معمولی بیماری کے لیے پچاس، سو میل کی مسافت برداشت کرکے شہر آنے پر مجبور ہیں مگر شہر میں بھی صورتحال کچھ ٹھیک نہیں ہے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں سیکنڈ اور نائٹ شفٹوں میں کوئی میڈیکل آفیسر موجود نہیں ہوتا جس سے مریض اور انکے لواحقین وقتی ریلیف حاصل کرسکیں۔ پنجگور میں برسوں سے عوام طبی سہولتوں کے لیے در در بھٹک رہے ہیں، ٹیچنگ اسپتال کے لیے گزشتہ سال 36 ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات جاری ہوگئے تھے مگر ان ڈاکٹروں میں سے کسی نےتعیناتیوں پر جوائنگ نہیں دی ہے پنجگور چونکہ صوبے کا ایک پسماندہ اور دور دراز علاقہ ہے عوام کے لیے طبی سہولتوں کے لیے واحد ذریعہ سرکاری اسپتال ہیں، سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان اور ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی دس لاکھ آبادی پتھر کے دور سے گزر رہی ہے معمولی بیماری، روڈ حادثات اور گن شاٹ کے کیسز میں پنجگور کے لوگ تربت، کوئٹہ کراچی جانے پر نہ صرف مجبور ہیں بلکہ انہیں شدید ذہنی اذیتوں سے دوچار رہنا پڑتا ہے کیونکہ اکثر لوگوں کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں ہوتے کہ وہ اپنے مریضوں کو فوری طور پر کسی دوسرے شہر میں ریفر کرائیں، نجی سطح پر بھی پنجگور طبی سہولتوں کے حوالے سے کافی پیچھے ہے، کوئی ایسا میڈیکل سینٹر، میٹرنٹی ہوم نہیں جہاں شہری کسی ایمرجنسی میں وقتی طور پر ریلیف حاصل کرسکیں، شہر میں طبی سہولتوں کے فقدان شہری اور دیہی اسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کا نہ ہونا تاریخی المیہ ہے جس کی وجہ سے روزانہ عوام کو اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے تمام سیاسی پارٹیوں علمائے کرام سماجی شخصیت سمیت معاشرے کے تمام ذمہ دار طبقے کو چاہیے کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پانچ سال تم پانچ سال ہم والی پالیسی کو پالیسی کو عوام کے لیے ذہنوں میں مسلط کرنے کی بجائے حقیقت کو تسلیم کیا جائے ٹیچنگ اسپتال کے شعبے ایمرجنسی کو اب بھی پیرامیڈیکل سٹاپ اور ٹرینی چلا رہے ہیں محمد اسلم بلوچ جو پیرا میڈیکل اسٹاف ھے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 24 گھنٹے شفٹ وائیز شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہوتے ہیں اور ساتھ مجبوری کی حالتِ میں ٹرینی بھی شعبہ ایمرجنسی کو چلاتے ہیں اس سے ابتر صورتحال اور کیا ہو سکتی ہے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پنجگور میں بھی عام انتخابات کے سرگرمیوں میں مصروف سیاسی لوگ اپنے اپنے جیت کے لیے سرگرم عمل ہیں اور اپنے اپنے انتخابی مہم اور جلسوں میں ٹیچنگ اسپتال کے بہتری کے لیے عوام سے وعدے کرتے ہیں مگر کامیابی کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں کیونکہ خود علاج کے لیے بڑے شہروں اور بیروں ملک جاتے ہیں غریب عوام کو جذباتی تقاریر اور نعروں سے متاثر کردیتے ہیں شاید عوام کے قسمت میں یہی لکھا ہے پانچ سال تم پانچ سال ہم

25/12/2023

*انجمن تاجران پنجگور رجسٹرڈ بلوچستان*

*تاریخ 25/12/2023*

*پنجگور انجمن تاجران کابینہ اراکین کا پنجگور ضلع پولیس ایس پی پولیس افیسر فاضل شاہ سے پنجگور بازار میں تاجر برادری کو دن دھاڈے گن پوائنٹ پے لوٹنے دکانوں پے ڈکیتی کے حوالے سے اہم میٹنگ اس میٹنگ میں انجمن تاجران صدر فرید احمد جنرل سيكرٹری قاہم الدین ناہب صدر لال دوست شعیب وائس چیئرمین فرہاد عطاء سرپرست اعلی واجہ عطا محمّد اور سونار یونین کے صدر حاجی اصغر جنرل سيكرٹری ملا محمّد امین و دیگر اس موقع پر موجود تھے انجمن تاجران صدر فرید احمد نے ایس پی پولیس جناب فاضل شاہ سے پنجگور بازار میں دن دھاڈے گن پوائنٹ پر تاجر برادری کی دکان اور گاڈیوں کی لوٹ مار بگھڑتی حالات کو فوری طور عملی کارواہی کرنے کی گزارش کیا تاجران کابینہ نے کہا یہاں تاجر برادری اور عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اگر اسی طرح حالات چلتے رہے تو تاجر برادری سخت احتجاجی لاہحہ عمل طے کرنے پے مجبور ہوگا انتظامیہ چور ڈاکووں کو جلد پکڑنے کا احکامات جاری کرے اور باہر سے مزید پولیس فورس کی ڈیمانڈ کرے تاکہ باہر کے پولیس فورس پنجگور کے چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں انجمن تاجران صدر نے کہا بہت جلد کمشنر مکران اہی جی بلوچستان اور ڈی اہی جی مکران سے انجمن تاجران صدر فرید احمد اور کابینہ اراکین چوری کے اہم مسلوں پے میٹنگ کریگا ایس پی پولیس جناب فاضل شاہ نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ایسا ہی ہوگا اور بازار میں پولیس نفری کی تعداد جلد زیادہ کیا جائے گا جس پولیس کو سہی ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے تو ٹھیک ورنہ طریقہ کار مجھے بہتر معلوم ہے ایس پی جناب فاضل شاہ نے کہا بہت جلد بازار کا دورہ کروگا سونار گلی میں جو دکان توڑی گی ہے یا گاڑی چوری ہوئی ہے چوروں کو گرفتار کرنے کیلئے نہ میں آرام سے بھیٹوگا نہ چوروں کو آرام سے بیھٹنے دوگا*
*ترجمان*
*انجمن تاجران پنجگور*

24/12/2023

پنجگور / پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلم موسئ کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری برائے بلوچستان این اے 258 سے امیدوار پھلیں بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پی بی 29 سے پارٹی کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ کی موجود گی میں ماسٹر جمیل احمد نے اپنے 25 رشتے داروں اور ہم خیال ساتھیوں ماسٹر محمد اکرم نے اپنے 95 رشتے داروں اور ساتھیوں اسماعیل غفور نے 55 استاد اسماعیل نے 45 بابو عبدالستار 25 واجہ اختر علی نے 40 غلام حسین نے 55 زوہیب حسن نے 30 رشتے داروں اور ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی زمانے میں نیشنل پارٹی سے رہا ھے مگر ہم گزشتہ کئی سالوں سے دوسرے پارٹیوں میں شاملِ ہوئے تھے مگر آن پارٹیوں میں ورکرز کی حیثیت نہیں اس لیے نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں اس دوران حلقہ پی بی 29 کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ اور این اے 258 کے امیدوار پھلیں بلوچ ضلعی نائب صدر کامریڈ مجیب بلوچ نے سینئر رہنما میجر غلام جان انیس احمد افتخار کریم شہزاد رضا مسلم موسئ ندیم ساگر کامریڈ عطا اللہ خدارحیم بلوچ پی ٹی آئی محمد عظیم بلوچ حضور بخش اور دیگر کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم گرمکان کے ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں گرمکان نیشنل پارٹی کا بنیادی قلعہ اور گڑھ رہا ھے اور دوستوں کی شمولیت سے انشاللہ پارٹی علاقے میں مذید مضبوط ہوگا اور پارٹی کو مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی نظریں نیشنل پارٹی پر لگی ہوئی ہیں اور لوگ دوسرے پارٹیوں سے مایوس ہو کر جوق در جوق نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ نیشنل پارٹی کی بڑی کامیابی ھے اور انشاللہ آنے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں آمن وامان پر توجہ دے کر امن و امان کو بحال کر دیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تعلیم یافتہ لوگوں کی جماعت ھے اور قومی بقا نیشنل پارٹی سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نیشنل پارٹی کی عوامی قوت سے خوفزدہ ہو کر پارٹی جھنڈوں کو اتار رہا ھے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے دوسرے پارٹیوں کے جھنڈوں کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ چندنا بلند سیاسی ورکرز نیشنل پارٹی کے ورکرز کو مشتعل کرنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں مگر نیشنل پارٹی کے ورکرز کا تربیت ایسا نہیں ہوا ھے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مشتعل ہو ں انہوں نے کہا کہ انشاللہ ہونے والے الیکشن میں جیت نیشنل پارٹی کا ہوگا انہوں نے شمولیت کرنے والے دوستوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچا دین آخر میں تمام شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کے چادر پہنائے گئے اور پارٹی بیج لگائے گئے
رپورٹ پنجگور پریس کلب

عنوان/  انتہائی معزرت کے ساتھ تحریر/حضور بخش قادر آج کل سیاست ذاتی اور گروہی مفادات کے گرد گھوم رہی ھے     نظریاتی اور ف...
07/11/2023

عنوان/ انتہائی معزرت کے ساتھ
تحریر/حضور بخش قادر

آج کل سیاست ذاتی اور گروہی مفادات کے گرد گھوم رہی ھے نظریاتی اور فکری سیاست دفن ہوچکی ہے سیاست چمچہ گیری اور کنبہ پرستی کی بنیاد پر کیا جارہاہے نظریاتی اور فکری ورکرز کی جگہ لینڈ مافیا ڈرگ مافیا بندوق مافیا اور روایتی لوگوں نے لی ھے پارٹیوں میں نظریاتی اور فکری ورکرز کی کوئی حیثیت نہیں ترجیح ان لوگوں کو دی جاتی ھے جو لیڈز ز کی تعریف اور توصیف کرتے ہیں البتہ ایک پارٹی کے ایک ورکر نےبتایا کہ میں ایک سال سے زائد عرصہ لیڈر کے دیوان میں جا نہ سکا تو اس نے قاصد کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا کہ میرے پاس اجا و جب دوسرے دن وہاں پہنچا تو حال احوال پوچھا آور کہا کہ آپ کہاں تھے تو ورکر نے جواب دیا کہ ہم نے سوچا کہ آپ ہمیں بھول گئے ھو تو اس نے جواب دیا کہ میں ایسے ریوڈ کا پاسبان نہیں جو اپنے ریوڑ کے بکریوں کو نہ پہنچاں سکے اس نے بٹایا کہ مجھے اپنے ریوڑ کے ایک ایک بکری کا خیال ھے اس نے مثال کے طور پر یہ جملے ادا کئے مگر دوسری جانب بہت سی پارٹیاں ایسے ہیں کہ جب ورکرز عید یا دوسرے پروگرامر کے دوران لیڈروں کے پاس جاتے ہیں جب بوجہ بیماری یا انتہائی مصروفیت کی وجہ سے اگر لیڈر کے پاس نہ جاسکیں تو نہ اس کی حال احوال لیا جاتاہے اور نہ اس سے متعلق پوچھا جاتاہے احساس کمتری کی بات نہیں بات ہے کہ آج کل سیاست ذاتی اور گروہی مفادات کے گرد گھوم رہی ھے جو ورکرز 1988 سے پارٹیوں کے لئے سب کچھ اپنے وقف کردی ھے مگر چمچہ گیری اور خوش آمدید سیاست نے حقیقی سوچ کو دفن کر دیا ہے آج کل سیاست نظریہ اور فکر کے بجائے تجارت کا روپ دھار چکا ہے چند ورکرز کو ٹھیکیدار بنا کر لگام دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے عام ورکرز کو سبز باغ دکھا کر یا جذباتی اور جوشیلی تقریروں سے اپنے جانب راغب کیا جاتا ہے اس لیے بعض ورکرز پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں کبھی ادھر کبھی ادھر چلے جاتے ہیں مگر ان کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا کیونکہ لیڈر ز بھی جانتے کہ یہ لوگ مراعاتی ہوتے ہیں اگر کوئی چمچہ گیری کی حد پار کرے تو شاید اس کے حصے میں درجہ چہارم کے ملازمت اور ٹھیکے آ جائے بصورتِ دیگر مزید پانچ سال انتظار کرنا پڑے گا اور اس کے لئے لیڈر کے ہر باتھ پر تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہیں بچا ہے کیونکہ اس بار آپ نے تو مجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔ پانچ سال تک سزا کے طور پر بس اس جیسے لوگوں کے نصیب میں تالیاں بجانا لکھا ہے دوسری جانب جس لاٹ نے 1988 کے الیکشن میں حصہ لیا تھا ان کے سیاست کا محور مظلوم و محکوم مفلوک الحال عوام تھے مگر آج ثابت ہوگیا کہ یہ محض اقتدار کی سیڑھیاں تھے ان لوگوں نے متوسط طبقے مفلوک الحال مظلوم آور محکوم عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کی ھے عوام بے چارے کل بھی مجبور آج بھی مجبور اور یہ لاٹ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں ان کو خود بھی معلوم نہیں ( انتہائی معذرت کے ساتھ)

07/11/2023

پنجگور میں اگر صحت کی سہولیات میسر ہوتے تو لوگ معمولی بیماری کے لئے اپنے مریضوں کو تربت منتقل نہ کرتے

07/11/2023

پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم سست رفتار ی اور بار بار منقطع ہونا معمول بن گیا

03/10/2023

پنجگور سٹی ایریا میں زور دار دھماکے کی آوازپولیس جگہ کا تعین کررہی ہے
پولیس ذرائع

24/09/2023

پنجگور /ممتاز سیاسی شخصیات آصف مجید چیئرمین عبدالرحمان ملازئی اپنے دیگر ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بی این پی عوامی سے استعفی دینے کا اعلان کر رہے ہیں ۔۔

07/08/2023

پنجگور / پی پی سی / پنجگور کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ چیرمین اسحاق سمیت 7 افراد جان بحق ہوگئے لیویز کے مطابق چیرمین اسحاق اور انکے ساتھی شادی کی تقریب سے آرہے تھے کہ انکی گاڑی کے قریب بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چیرمین اسحاق ولد محمد یعقوب ابراھیم ولد بادل نظام دیدار ولد واجداد فداحسین ولد مومن سرفراز ولد بندو سفرخان ولد حیدر ساکنان بالگتر اور قاسم سکنہ پروم جان بحق ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی لیویز کے مطابق دھماکہ آئی ڈی کا تھا گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ جان بحق افراد میں سے 6 کا تعلق بالگتر اور ایک کا تعلق پنجگور پروم سے ہے

14/07/2023

پنجگور /پنجگور کے علاقے وش آپ کلگ کے مکینوں بی این پی عوامی کے یونٹ سیکرٹری حاجی عبدلصمد ۔حاجی عبدلحمید حاجی عبدالنی ۔مولوی محمد صدیق محمد موسیٰ زاہد مراد حاجی عطا محمد میرواڈی اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تعلق بی این پی عوامی سے ہیں مگر بی این پی عوامی نے ہمارے علاقے کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے جائز اجتماعی مسائل کے حوالے سے کئی بار بی این پی عوامی کے قیادت اور زمہ داران سے بات چیت کی گئی ہے مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود تاحال علاقے میں کوئی اجتماعی کام نہیں ہوا ھے اس لئے بحالت مجبوری ہم نے پریس کانفرنس کیا ھے انہوں نے کہا کہ سی پیک روڈ کے مشرقی میں واقع بڑی ابادی وش آپ کلگ دور حاظر کی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق بی این پی عوامی سے ھے ہم نے علاقے کے اجتماعی مسائل کے حوالے سے بی این پی عوامی کے زمہ داران سے کئی ںار بات کی ھے مگر ہمارے علاقے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کے بنیادی مسائل بجلی اسکول پینے کے پانی سمیت دیر حل نہ کئے گئے تو ہم جلد اپنے آئندہ کےلائحہ عمل طے کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری بی این پی عوامی کے زمہ داران پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سال قبل سردار چاہ سے آکر علاقے کو آباد کیا تا کہ ہمیں شہری سہولیات بجلی پینے کے پانی اسکول سمیت دیگر سہولیات میسر ہو ں مگر یہاں بھی کوئی پرسان حال نہیں انہون نے کہا کہ بور اور بلڈوزر گھنٹوں سے بھی سردار چاہ کے لوگوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے پانچ سال برداشت کی ھے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی بی این پی عوامی کے ممبر اور ورکرز ہیں اگر ہمارے جائز اجتماع مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم صلاح مشورے کے بعد جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ اس جدید دور میں بجلی پینے کے پانی اسکول ہسپتال روڈ سمیت دیگر سہولیات سے محروم ھے انہوں نے کہا کہ ہم این پی عوامی کے زمہ داران سے ذاتی ڈیمانڈ نہیں کررہے ہیں بلکہ علاقے کے جائز اجتماعی مطالبات پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ طفل تسلیوں سے علاقے کے مسائل حل نہیں ہونگے اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔
رپورٹ پنجگور پریس کلب

21/05/2023

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 23 مئی سےالنعیم کے کوچ گرمکان کراس فٹبال چوک سے وشبود ہوتے ہوئے جائے گا منشی مراد جان کے بقول صبح النعیم کوچ پنجگور ٹوکوئیٹہ گرمکان وشبود روٹ سے اپنی پہلی بس سروس پرانے روٹ سے کیا جائے گا۔بحکم منشی مرادجان النعیم منشی پنجگور۔اگرایسا ہے یہ خوش آئند بات ہے اہلیان تسپ سراوان خدابادان گرمکان اور اور وشبو النعیم کوچ سروس کا خیر مقدم کرتے ہیں 99 فیصد آباد کی مشکلات میں کمی آئے گی اور بس سروس کوبھی فائدہ زیادہ رہیگا۔
شکریہ النعیم کوچ سروس

بی بی عصمت پبلک لائبریری خداباداں
18/05/2023

بی بی عصمت پبلک لائبریری خداباداں

تحریر حضور بخش قادرپنجگور کے علاقے خدابادان میں بی بی عصمت پبلک لائبریری کی افادیت خصوصاً پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج خدابادان میڈم فرزانہ ہاشم کی انتھک محنت اور جہد م....

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HB Qadir. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share