Hilal News Battagram

  • Home
  • Hilal News Battagram

Hilal News Battagram Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hilal News Battagram, Media/News Company, .

ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر ہریپور انعام الرحمن یوسفزئ کو ڈسٹرکٹ بٹگرام کا اضافی چارج دیاگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیوٹریشن پشا...
08/01/2025

ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر ہریپور انعام الرحمن یوسفزئ کو ڈسٹرکٹ بٹگرام کا اضافی چارج دیاگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیوٹریشن پشاور کے طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن جو کہ اس ماہ کی 7 تاریخ کو پراونشل نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نے جاری کی ہے ،کے مطابق انعام الرحمن یوسفزئ کو ہدایت کی گئ ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر بٹگرام کے( ڈی این سی) محمد رائیس خان جنہونے اپنے عہدے سےچند دن قبل استعفی دیاہے سے چارج لیں اور ہریپور کے ساتھ ساتھ ضلع بٹگرام کے بے نظیر نشونما پروگرام کی نگرانی تا حکم ثانی کریں ۔ انکو جلد از جلد چارج لینے اور کام شروع کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ انعام الرحمن اس سے قبل اسی پروگرام کے تحت ضلع مانسہرہ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔مو صوف محسن الائ حاجی شمس الرحمن ( مرحوم) کے پوتے اور سماجی کارکن شفیق الرحمن یوسفزئ کے فر زند ہے۔

27/12/2024

تحصیل آلائی ویلج کونسل کوشگرام کے جنرل کونسلر لائق شاہ نے اپنے بے گناہی اور کا دستان اور فریاد قانون کے محافظوں اور معززین جرگہ کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں

زکوٰۃ فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بٹگرام کے مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا اور مستحق خاندانوں کو رضائیاں ...
25/12/2024

زکوٰۃ فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بٹگرام کے مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا اور مستحق خاندانوں کو رضائیاں ۔شال ۔جرابے اور کوٹ تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں باقائدہ ایک تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان تھے اور دیگر مہمانوں میں حاجی امداداللہ عبدالاطیف اجمیرہ سابق۔ تحصیل ناظم حضرت یوسف اور دیگر شامل تھے اس موقع پر زکوات فاونڈیشن کے نمائندے سابق چیئرمین ضلعی زکوات کمیٹی خالد اخونزادہ نے کہا کہ زکوات فاونڈیشن مزید فلاحی کام بھی بٹگرام میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے کہا کہ زکوات فاونڈیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے بٹگرام جیسے پسماندہ علاقہ میں مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا انہوں نے اس موقع پر زکوات فاونڈیشن کے زمہ داران سے مطالبہ کیاکہ وہ بٹگرام میں مزید فلاحی کام بھی کریں انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ زکوات فاونڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریگی

افسوسناک خبر سابقہ ممبر ضلع کونسل نوابزادہ اکبر ناموسِ خان  عرف اکا جان خان بیاری الائی انتقال کر گئے اکبر ناموسِ خان ال...
30/11/2024

افسوسناک خبر
سابقہ ممبر ضلع کونسل نوابزادہ اکبر ناموسِ خان عرف اکا جان خان بیاری الائی انتقال کر گئے
اکبر ناموسِ خان الائی ممبر قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان الائی کے بڑا بھائی ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیر مین انجنیئر زبیر خان کے چچا ، فھیم اکبر خان ،وسیم اکبر خان کا والد ،سابقہ تحصیل ناظم الائی گوھر خان کا بھی چچا تھے نماز جنازہ کل بروز اتوار بوقت 3 بجے بیاری الائی میں ادا کی جائے گی

اسلام علیکم صبح بخیر اج کا ریٹ
30/11/2024

اسلام علیکم
صبح بخیر
اج کا ریٹ

28/11/2024
بٹ گرام(رپورٹ ھلال یوسفزئی) سابقہ صوبائی وزیر الحاج محمد یوسف خان ترند کی اہلیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند...
25/11/2024

بٹ گرام(رپورٹ ھلال یوسفزئی) سابقہ صوبائی وزیر الحاج محمد یوسف خان ترند کی اہلیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند، سابقہ تحصیل ناظم نیازمحمد خان ترند، انجینئر خیال محمد خان ترند، ڈاکٹر آفتاب خان ترند کی والدہ کی نماز جنازہ ترند ڈب قلاع میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ممبران صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران سیاسی وسماجی شخصیات وکلاء، تاجر برادری، صحافیوں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

25/11/2024

بٹگرام
سابقہ صوبائی وزیر الحاج محمد یوسف خان ترند کی اھلیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند ، سابقہ تحصیل ناظم نیازمحمدترند ،انجنئرخیال محمد خان ترند ، ڈاکٹر آفتاب خان ترند ،کی والدہ کی نماز جنازہ ترند ڈب میں ادا کیا

25/11/2024

اظہار تعزیت
سابقہ صوبائی وزیر الحاج یوسف خان ترند کی اھلیہ ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان نیاز محمد خان خیال محمد خان ڈاکٹر آفتاب خان ترند کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
منجانب ،،
سیاسی وسماجی رھنما شیر علی شنگلی پائیں

22/11/2024

دیکھنا اور سننا نا بھولیئے گا.

*تھانہ لساں نواب میں حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپراپلوڈ کرنے کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا فوری ا...
21/11/2024

*تھانہ لساں نواب میں حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپراپلوڈ کرنے کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا فوری ایکشن*

*ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس ، محرر سٹاف اور سنتری ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل کے معطلی کے احکامات جاری*

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لساں نواب کے رہائشی اوباش نوجوانوں حسن ارشاد ولد محمد ارشاد اور سعد ولد عبدالحمید نے تھانہ لساں نواب کی حوالات میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاران اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی احکامات دیے جس پر تھانہ لساں نواب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حسن اور سعد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس اہلکاران کی لا پرواہی اور کوتاہی پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سےسخت محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں جس میں تھانہ لسان نواب کے ہیڈ محرر ، مدد محرر اور سنتری ڈیوٹی والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس کے احکامات جاری۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارات میں اس طرح کی حرکات کرنے کی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں اس عمل میں شامل تمام افراد سے آئینی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hilal News Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share