Dunya News Spain

  • Home
  • Dunya News Spain

Dunya News Spain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dunya News Spain, Media/News Company, .

02/07/2024

مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ
‎دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر
‎ بارسلونا میں عید غدیر کا جشن مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
امام بارگاہ فاطمیہ فاونڈیشن سپین کے زیر اہتمام عید غدیر کا مجلس کا اہتمام کیا گیا

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

01/07/2024

پاکستانی اور ایشین کمیونٹی کی کوششوں سے حاصل کیا جانے والے کرکٹ گراونڈ میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام کاتالونیا وومین کرکٹ لیگ 2024 کا فائنل (Hospitalet cricket club) ہا سپیتالیت کرکٹ کلب اور (Jove Cricket club) جو وے کرکٹ کلب کے درمیان بارسلونا کے پہلے میونسپل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جسے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ھوسپیتالیت کرکٹ کلب نے جیت لیا،

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام کاتالونیا وومین کرکٹ لیگ 2024 کا فائنل (Hospitalet cricket club) ہا سپیتالیت کرکٹ کلب اور (Jove Cricket club) جو وے کرکٹ کلب کے درمیان بارسلونا کے پہلے میونسپل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جسے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ھوسپیتالیت کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔
گراونڈ میں موجود کمیونٹی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو خوب داد دی

اس موقع پر خاص طور ایشئین کمیونٹی کے ان دوستوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ ملکر اس کرکٹ گراؤنڈ کے حصول کیلئے ووٹنگ کے مرحلے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ، کمیونٹی ممبران نے کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ سپانسرز محمد سلیمان گوندل ، رانا احسن ، چوھدری شعیب ورک اور چوھدری امانت حسین نے ٹیموں میں کرکٹ کا سامان اور کرکٹ یونیفارم تقسیم کیں اور کاتالونیا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

اس موقع کاتالان فیڈریشن کے عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا

28/06/2024

سپین پولیس نے کئی لاکھ یورو مالیت کی منشیات سپین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
چار کولمبین قومیت کے افراد کو گرفتار کر لیا ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

کسٹمز سرویلنس، نیشنل پولیس، گواردیا سول نے
مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کادز کے ساحلی کے قریب نارکو آبدوز کے ذریعے منشیات سپین پہنچانے کی کوشش کرنے والے 4 کولمبین قومیت کے افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ چاروں افراد کو منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت حراست میں لیاگیایے۔
پولیس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کولمبیا کے منشیات کے اسمگلروں کے ایک گروپ نے اپنی آبدوز کو اسپین کے ساحل پر اس وقت ڈبو دیا جب انہیں کسٹم افسران کے قریب آنے کا شبہ ہوا
عملے کے چاروں افراد نے کسٹمز کے جہاز کے قریب آنے سے قبل کادز سے 280 میل دور آبدوز کو ڈبودیا۔20 میٹر کی نیم آبدوز یہ ایک قسم کی کشتی جو اسمگلر نقل و حرکت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عملے نے آبدوز کے نچلے حصے میں موجود والوز کو کھول دیا تھا
بین الاقوامی آپریشن کا آغاز 24 تاریج کو ہوا جب ڈرگ انفورسمنٹ DAE امریکن ادارے سے منشیات سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
سال 2019 اور2023 میں بھی اسی طرح آبدوزوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوششیں کی جاچکی ہیں۔
لاطینی امریکہ کے ساتھ قریبی روابط اور مراکش سے قریب ہونے کی وجہ سے سپین یورپ میں منشیات کے داخلے کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔

طارق بھٹی دنیا نیوز سپین

26/06/2024

قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگر دوسرے ممالک سےہجرت کر کے آنے والے افراد کی تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو آنے والے 50 سالوں میں سپین کی آبادی 5 کروڑ 46 لاکھ تک پہنچ جائے گی،

نمائندہ دنیا نیوز اسپین طارق بھٹی کی رپورٹ

24/06/2024

گزشتہ روز سپین بھر میں آتش بازی کا تہوار سانت خوان جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، رات بھر دھماکوں کے ساتھ آسمان نیلی پیلی روشنیوں سے جگمگاتارہا

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

۔

22/06/2024

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر ۔ کمرشل قونصلر محمد علی اصغر اور پاکستانی وفد جس میں چوہدری امانت حسین مہر. چوہدری شعیب ورک. چوہدری اشفاق باغانوالہ ۔ حافظ عبدالرزاق صادق کے ہمراہ کوندس کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

21/06/2024

سپین کے شہر بارسلونا میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا معروف قوال آصف علی خان سنتو نے کلام پیش کرکے شرکا کو محظوظ کیا ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے قوالی نائٹ کا اہتمام کیاگیا جس میں سنتو گھرانے کے چشم و چراغ معروف قوال استاد آصف علی سنتو خان نے اپنے ہمنواوں کے ہمراہ اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

بارسلونا شہر کے وسط میں مقامی ہال میں سجائی گئی محفل قوالی میں بارسلونا اور گردونواح سے خواتین و حضرات نے شرکت کی اور آصف علی سنتو کی مسحور کن آواز سے لطف اندوز ہوئے

محفل سماع میں طبلہ کی تال پر سات سروں کی آواز مختلف صوفیانہ کلام پر حاضرین سے خوب داد وصول کی حاظرین محفل جھومتے رہیں قوالی نائٹ میں شرکا آصف علی خان سنتو کی مسخور کن اواز سے خوب لطف اندوز ہوئے

اس موقع پر حاظرین محفل کا کہنا تھا کہ قوالی کا لغوی معنی قول ہے اور وہ صوفیاء کا پیفام امن دنیا تک پہنچا رہے ہیں قوالی ایک ایسا ذریعہ سے جس سے دوسری کمیونٹی کے لوگوں سے مل کر بیٹھا جا سکتا ہے

ساٹ

ساٹ

قوالی اور صوفیانہ کلام مغرب میں آباد نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ جس میں نوجوان نہ صرف جاتے ہیں ایسی محافل کا باقاعدہ اہتمام سے متعلق نوجوان نسل کا موقف ہے کہ قوالی میں پڑھے جانے والے صوفیانہ کلام سے ان کے دلوں کو سکون ملتا ہے۔
طارق بھٹی دنیا نیوز بارسلونا سپین

20/06/2024

اوورسیز فورم سپین کا اجلاس صدر چوہدری صابر تارڑ کی زیر صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ پر انعقاد ہزیر ہوا ۔ اجلاس میں اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

اوورسیز فورم سپین کا اجلاس صدر چوہدری صابر تارڑ کی زیر صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ پر انعقاد ہزیر ہوا ۔ اجلاس میں اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی ۔
اجلاس میں فرانس ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے اوورسیز فورم کے عہدیداروں نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں فرانس چیئرمین اوورسیز ہسپتال منڈی بہاولدین اعجاز بابر ساہی ۔ محمد عارف ساہی ۔ وقاص احمد ۔ یوکے سے محمد خان جوہر ۔ کاشف ندیم ۔ اور عرفان حیدر اور آسٹریلیا سے محمد اختر شامل تھے ۔

اجلاس میں اوورسیز سپین کے عہدیداروں میں شاہد نذر گوندل ۔ عاصم شیراز گوندل ۔ معظم علی گوندل ۔ مناظر علی بوسال ۔ شعیب فاروق ساہی اور دیگر شامل تھے ۔
اجلاس کے بعد اوورسیز فورم سپین کے جنرل سیکرٹری بابر اعجاز میکن کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کے چیئرمین اعجاز بابر ساہی اور اوورسیز فورم سپین کے جنرل سیکرٹری بابر اعجاز میکن نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے اوورسیز ہسپتال کے بارے میں کہا ۔۔۔۔
ساٹس

20/06/2024

سانت خوان تہوار آتش بازی کی رات۔ تہوار کو خوش آمدید کہنے کے لئے آتش بازی کے ساتھ بادالونا میں جلوس نکالا گیا

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

19/06/2024

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر اور پاکستانی وفد جس میں چوہدری امانت حسین مہر. محمد اقبال چوہدری. حافظ عبدالرزاق صادق. چوہدری شعیب ورک. چوہدری اشفاق باغانوالہ کے ہمراہ گورنر بارسلونا پیپن بلتران سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات.

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

17/06/2024

سپین میں خواتین کے حقوق کی تنظیم آسے سوپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما جمشید کی جانب سے آسے سوپ کے دفتر میں عید الضحیٰ کے موقع پر عید کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں تنظیم آسے سوپ کی خواتین کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔
عید کا کیک کاٹنے کے بعد خواتین نے ڈاکٹر ہما جمشید کی قیادت میں بارسلونا کے مختلف سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا اور خوب انجوائے کیا ۔
خواتین نے سیاحتی علاقوں کے دورہ کے بعد ساحل سمندر پر بھی خون ہلا گلہ کیا اور عید مبارک عید مبارک کی صدائیں بلند کیں ۔

طارق بھٹی نمائندہ دنیا نیوز سپین ۔

17/06/2024

امام بارگاہ فاطمیہ فاونڈیشن بارسلونا میں سینکڑوں مومنین نے عید الاضحٰی کی نماز ادا کی۔
ملک پاکستان کی بقا اور کشمیر۔فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

16/06/2024

یورپ کے دوسرے شہروں کی طرح سپین میں بھی عید الضحیٰ میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ۔ بارسلونا کر سب سے بڑا اجتماع بادالونا میں منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام کھلے آسمان تلے ہوا ۔ قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے بھی بادالونا میں نماز عید ادا کی ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

15/06/2024

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد ۔ قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر ۔ کمرشل قونصلر محمد علی کی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس بارسلونا کے صدر مسٹر جوزف سانتا کریو
(Mr. Josep Santacreu) کے ساتھ چیمبر آف کامرس بارسلونا میں ملاقات ۔ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان تجارت اضافہ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

14/06/2024

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور سپین میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کی تعارفی کا اہتمام ساحل سمندر پر واقع پرفضا ریسٹورنٹ کیا گیا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا انعقاد چوہدری امانت حسین مہر ۔ چوہدری اشفاق باغاں والا اور چوہدری شعیب ورک کی جانب سے کیا گیا

مزید تفصیلات نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ میں

14/06/2024

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے یورپین پارلیمنٹ الیکشن مہم کے دوران سوشلسٹ پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے کہ ہم قبرستانوں کی حمایت نہیں کرنا چاہتے.
ہم زندہ انسانوں کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر کرتے رہیں گے ۔
ہسپانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطین کو بطور ملک تسلیم کیا ہے وہاں انسان بستیں ہیں
ہم فلسطین میں زندگی چاہتے ہیں
پیدرو سانچے نے دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہ ہم غزہ اور یوکرائن پر مسلط کی گئی جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

13/06/2024

سپین میں جب کوئی بھی محکمہ کسی بھی وجہ سے ہمارے بچوں کی شخصیت ۔کردار یا نفسیات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تو مغربی ماؤں سے حاصل کردہ سروے رپورٹ کے نتائج پر مبنی ہوتے ہیں ۔ کے موضوع پر بارسلونا میں مقامی ریسٹورنٹ پر کوئیک ٹیکسی سیکٹر گروپ کی جانب سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

سپین میں جب کوئی بھی محکمہ کسی بھی وجہ سے ہمارے بچوں کی شخصیت ۔کردار یا نفسیات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تو مغربی ماؤں سے حاصل کردہ سروے رپورٹ کے نتائج پر مبنی ہوتے ہیں ۔ کے موضوع پر بارسلونا میں مقامی ریسٹورنٹ پر کوئیک ٹیکسی سیکٹر گروپ کی جانب سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ سیمنار سے ماہر تعلیم پاکستانی نژاد میاں عاصم رزاق اور پروفیسر محمد مشتاق نے خطاب کیا ۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد حامد اور بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت محمد واصف نے پیش کئے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نژاز ماہر تعلیم میاں عاصم رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی فیملیز سے گزارش ہے کہ اس سروے کو مکمل کرنے میں مدد کریں۔ اس کو کرنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا یہ ایک پی۔ایچ۔ڈی مقالہ کا حصہ ہے اور دوسرا اور اہم مقصد یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سپین میں پاکستانی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جب بھی کسی محکمے نے کسی وجہ سے ہمارے کسی بچے کی شخصیت، کردار یا نفسیات کی جانچ پڑتال کرنی ہوتی ہے تو وہ یورپی پیمانہ استعمال کرتے ہیں یعنی سوالات اسی طرح کے ہیں لیکن جوابات مغربی ماؤں سے حاصل کردہ سروے رپورٹ کے بعد کے نتائج پر مبنی ہیں۔ جس کے بعد کافی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی سوچ کے مطابق پیمانہ بنایا جائے اور اس کیلئے ہمیں آپکی مدد درکار ہے۔ پاکستانی مائیں جن کے کسی ایک بچے کی عمر 4 سال تک کی ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش رکھتی ہوں جواب دے سکتی ہیں۔ آپکے تعاون کا شکریہ ( پورے سروے میں آپکا نام یا ذاتی شناخت نہیں پوچھی جائے گی، دئیے گئے لنک کی مدد سے جوابات دیں جس کا دورانیہ قریب 15 منٹ)۔
ساٹ
سیمنار سے پروفیسر محمد مشتاق نے خطاب کرتے ہوئےقرآن پاک کی آیات کریمہ پڑھیں کہ جو اللہ پاک سے ڈر جاتا ہے اللہ پاک اس کے لئے راستے نکالتا ہے اور اس وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس کا وہم و غمان بھی نہی ہوتا
ساٹ
سیمنار کے آخری میں کوئیک ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے شرکا کی پاکستانی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی

طارق بھٹی دنیا نیوز بارسلونا سپین

12/06/2024

حکومت پاکستان سپین کے ساتھ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے دو طرفہ معاہدہ کرے۔ پاک فیڈریشن سپین کے وفد نے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کے ساتھ قونصل خانہ بارسلونا میں ملاقات کرکے درخواست پیش کی ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

10/06/2024

پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق بھی پلاسہ کاتالونیا میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ مظاہرے کی صدرات پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کی قیادت اور عمران خان کے چاہنے والوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی .۔

بارسلونا (نیوز ورلڈ یورپ ۔پ ر ) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے احتجاج کے پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسہ کاتالونیا بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی-
احتجاجی مظاہرے کے شرکا کا جذبہ انتہائی دیدنی تھا اور وہ پرجوش انداز میں نعرے لگا کر عمران خان اور اسیران تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کرتے نظر آ رہے تھے-
احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی تلاوت کلام پاک کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی-
احتجاجی مظاہرے میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-
مقررین نے اپنے خطاب میں فارم 47 کی مسلط شدہ حکومت اور اسکے سہولتکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں جاری فسطائیت کو بند کر کے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے اور عمران خان اور تحریک انصاف کا لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا-
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آخری امید صرف عمران خان ہے جس کو ملک کے 25 کروڑ لوگ وزیر پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اسکو فوری رہا کیا جائے-
مقررین نے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سمیت ہر طرح کی ظلم،جبر و فسطائیت اور آئین و انسانی حقوق کی پامالیوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک بھی اس طرح سے مستحکم نہیں ہو سکتا جب تک وہاں مکمل طور پر نظام انصاف رائج نہ کیا جائے اور وہاں پر عدالتیں مکمل طور پر آزاد نہ ہوں-
مقررین میں پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی،سابق صدر محمد شہباز ملک،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری قاسم رفیق جھکڑ، پاکستان تحریک انصاف اسپین کی سینئر راہنما و بانی آسے سوپ ڈاکٹر ہما جمشید، راہنما پی ٹی آئی اسپین سید فخر عباس شاہ،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین میاں محمد یونس،معروف سماجی شخصیت و کونسلر سیوتات بیا طاہر رفیع،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ،چوہدری عاطف ظہیر و دیگر شامل تھے-
پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی نے اس موقع پر تمام شرکا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید الضحی کے فوری بعد دوبارہ سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کریں گے جس میں آپ تمام لوگ اپنے دوست احباب کے ساتھ ضرور شرکت کریں-

09/06/2024

مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین رنگ و نور سے بھرپور محفل نعت انعقاد پذیر ہوئی ۔ پاکستان کے نامور نعت خوان قاری شاہد محمود بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نشاور کئے ۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

05/06/2024

بارسلونا اور گردو نواح سے پاکستانیوں کی میتوں کی پاکستان سستے داموں ترسیل ۔ غسل اور نماز جنازہ کے لئے پاک فیڈریشن سپین کی کاوشوں سے ہاسپیتالت کے علاقہ میں ایک کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ۔ قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر اور پاک فیڈریشن سپین کا وفد بھی اس موقع پر موجود تھا
نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی اس وقت موقع پر موجود ہیں ان مزید تفصیلات جانتے ہیں ۔۔

05/06/2024

پاکستان میں کاغذات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے والے اپاسٹل معاہدے پر تقریبا دو سال کے طویل انتظار کے بعد عمل درآمد شروع ہو گیا مگر اسلام آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں ابھی تک اپاسٹل کی سہولت میسر نہیں- اس سلسلہ میں بارسلونا میں لیگل ایڈوائزرز کے وفد کی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی سے قونصل خانہ بارسلونا میں خصوصی ملاقات۔

مزید تفصیلات نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ میں

04/06/2024

سپین میں پاکستانی کمیونٹی کی صحت کے لیے ہسپانوی محکمہ صحت کی بہترین کاوش جس میں موٹاپا شوگر اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے ؛بک یونیورسٹی ۔کان روتی ہسپتال اور بی ایم ایجوکیٹر کے اشتراک سے
پاکستانیوں کے لیے ریسرچ پراجیکٹ کا جو آغاز کیا گیا تھا جس میں درجنوں سیمینار منعقد ہوئے اور ہر سیشن میں 40 سے زائد مرد و خواتین نے حصہ لیا۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

02/06/2024

مسلمانوں کے امیر محمد اول قرطبہ کے بنائے جانے والے جدید قلعہ پر آج شاہی محل واقع ہے ۔ اس محل میں بادشاہ رہائش پزیر نہی ہیں مگر اس کو سرکاری تقریبات کے مختص کیا گیا ہے
سپین کے دارلحکومت میں شاہی محل میں نمائندہ دنیا
نیوز اسپین اس وقت موجود ہیں ہیں مزید تفصیلات ان سے جانتے ہیں

30/05/2024

سعودی وزیر خارجہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسپین، آئرلینڈ، ناروے کا شکریہ

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور سلوانیا کا شکریہ ادا کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درست وقت پر درست فیصلہ لینے اور اندھیرے میں امید کی کرن بننے کے لیے ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل، امن اور بقائے باہمی کےلیے امید کی کرن دینے کا یہ صحیح لمحہ ہے۔اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے گزشتہ روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیا
ہسپانوی وزیر خارجہ خوسے الباریس نے کہا کہ اسپین کام جاری رکھے گا تاکہ مزید یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، اور وہ اپنے عرب شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا جب بندوقیں خاموش ہو جائیں گی، جب امن آ جائے گا، تو وہ حتمی امن کی راہ ہموار کرنے کا وقت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپین کی عرب دنیا کے ساتھ دوستی کی ایک طویل روایت ہے۔ ہمارے تاریخی، سیاسی اور تجارتی تعلقات نے، لیکن سب سے بڑھ کر ہمارے ثقافتی اور انسانی تعلقات نے، ہمارے عوام کے درمیان تعلقات نے، ہمیں صدیوں سے متحد کر رکھا ہے۔

29/05/2024

معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت چوہدری اشفاق باغاں والا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں سپین کی کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

29/05/2024

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔
یوم تکبیر کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین نے کی ۔

مزید تفصیلات نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ میں

29/05/2024

فلسطین کی جدوجہد آزادی کیلئے تاریخ ساز دن، سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

فلسطین کی جدوجہد آزادی کیلئے تاریخ ساز دن، سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف نہیں ہے۔ سپین نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کی تھی۔اس فیصلے کا مقصد امن کا حصول ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا فلسطین کی عوام کی جائز امنگوں کے ساتھ تاریخی انصاف کا سوال ہے

واضح رہے کہ سپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہےآئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی شہادتوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی سطح پر جنگ بندی اور خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک دیرپا حل پر زور دینے کا سبب بنا ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 36 ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

28/05/2024

پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی اور سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا مقامی ریسٹورنٹ پر انعقاد کیا گیا ۔

مزید تفصیلات نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ میں

27/05/2024

بارسلونا میں خاکوں اور افسانوں کے مجموعہ "تیسری دستک"کی تقریب رونمائی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ادب ایک بہتا ہوا دریاہے۔جدھر سے گزرتاہے سیراب کرتاجاتاہے تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر تھے

نمائندہ دنیا نیوز سپین طارق بھٹی کی رپورٹ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dunya News Spain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share