نیشنل پریس کلب kohlu

  • Home
  • نیشنل پریس کلب kohlu

نیشنل پریس کلب kohlu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from نیشنل پریس کلب kohlu, Media/News Company, .

04/03/2021
*موسم_کی_صورتحال!🌦️💧**ملک میں بارش کے امکانات روشن!⛈️💧🌦️**_بلوچستان والوں کیلیے بڑی خوشخبری!بڑی عرصے کے بعد بلوچستان کے ...
04/03/2021

*موسم_کی_صورتحال!🌦️💧*

*ملک میں بارش کے امکانات روشن!⛈️💧🌦️*

*_بلوچستان والوں کیلیے بڑی خوشخبری!بڑی عرصے کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے روشن امکانات_*🌦️⛈️

*_12-13 اور 14 مارچ کو بارشیں پورے کوھلو دکی بارکھان میں دھوم مچانے کو ہیں تیار⛈️🌦️💧_*

ملک کے مختلف علاقوں پر ایک مغربی سسٹم 10 مارچ کے بعد اثر ہونے کا امکان ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اس دوران بلوچستان اور سندھ بھر میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ انشااللّه آنے والے دنوں میں رین ایکٹیویٹی میں اضافہ کا امکان ہے ۔

مارچ کے پہلے 15 دنوں میں کے 2 سلسلے ملک کو متاثر کر سکتے ہیں پہلا سلسلہ 6 مارچ سے شروع ہو سکتا ہے یہ سلسلہ کم شدت کا ہوگا اور کم علاقوں تک محدود ہوگا اتوار سے سوموار کے دوران شمال مغربی بلوچستان خیبر پختونخوا کشمیر شمال مغربی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی بارش اور کہیں اچھی بارش کا امکان ہے باقی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

13 اور 14 مارچ سے بارشوں کا سلسلہ شمالی *شمال مشرقی بلوچستان* بالائی و وسطی پنجاب خيبر پخونخواہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ خوب بارشوں کا باعث بنے گا اس دوران جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ لیہ کوٹ ادو تونسہ میں بارش کے امکانات ہیں جب کے شمال مغربی سندھ کے علاقوں میں بھی بارش کے امکانات بنتے نظر آ رہے ہیں۔

کافی عرصے سے ماڈلز کی پیشگوئی میں راد و بدل ہو رہا ہے اس لیے ابھی بھی ماڈلز کی پیشگوئی میں تبدیلئ ہو سکتی ہے

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک!

عوام سے گزاریش ہے کہ ھر نماز کے بعد اللّهُمَّ اَغَـثنا کا ذکر کرنا نہ بولیں شکریہ
باقی اللّه پاک بہتر جانتا ہے ۔

04/03/2021

پاکستان کے عوام کے ووٹ سے جیت کر 5 سال غریب ملک کے مرعات لوٹنے والوں کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی طریقہ نہیں آتا کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

03/03/2021

‏سینٹ انتخابات اسلام آباد کی نشستوں پر پولنگ کا نتیجہ آ گیا

یوسف رضا گیلانی جیت گئے

عبد الحفیظ شیخ 163ووٹ

یوسف رضا گیلانی 168 ووٹ

قومی اسمبلی کے کل 7 ارکان کے ووٹ مسترد ہوئے .copy news

*افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکرز جاں بحق*افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلا...
03/03/2021

*افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکرز جاں بحق*

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔

اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تیسری قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

03/03/2021
*ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف*March 2, 2021آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہ...
03/03/2021

*ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف*
March 2, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پائیدار امن اور ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کے لیے ہمیں پُرعزم اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان عزائم کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے دورے کے دوران کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بارڈر سیکیورٹی مضبوط بناکر امن و استحکام کے سلسلے میں اپنے حصہ کا کام کر رہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سخت محنت سے حاصل امن برقرار رکھا جائے گا، امن کو مقامی آبادی کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بڑھائیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افراتفری پیدا کرنے کی دشمنوں کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے چوکس رہنا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں ضائع کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے بھی چوکس رہنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پائیدار امن اور ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کے لیے ہمیں پُرعزم اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

02/03/2021
*سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہو گا**2 Mar 2021* *سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور ب...
02/03/2021

*سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہو گا*

*2 Mar 2021*

*سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہو گا جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہو گا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔ جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان جوڑ پڑے گا، یوسف رضا گیلانی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر آمنے سامنے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن سے زیادہ ووٹ حاصل کر نے والے امیدوار کامیاب قرار پائیں گے، قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 341 ہے، این اے 75 پر ضمنی الیکشن دوبارہ ہونا ہے اس لیے یہ نشست ابھی خالی ہے۔قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پاس 157 سیٹیں ہیں، حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے پاس 5 نشستیں، ایم کیو ایم کے پاس 7، جی ڈی اے کے پاس 3، عوامی مسلم لیگ کے پاس ایک، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 5 اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس بھی ایک نشست ہے۔ 2 آزاد امیدوار اسلم بھوتانی اور علی نواز شاہ حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، یوں حکومتی اتحاد کی تعداد 181 ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن بینچز پر موجود مسلم لیگ (ن) کے پاس 83، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 55، ایم ایم اے کے پاس 15 اور اے این پی کے پاس ایک نشست ہے۔ بی این پی کے 4 اور 2 آزاد امیدوار علی وزیر، محسن داوڑ بھی اپوزیشن نشستوں پر موجود ہیں، اس طرح اپوزیشن بینچز پر موجود ارکان کی تعداد 160 ہے*

.  2 مارچ بلوچ کلچر ڈے 2 مارچ بلوچوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس دن بلوچ اپنے کلچر کو پروموٹ کرتا ہے ۔وہ ایک زمانہ ...
02/03/2021

. 2 مارچ بلوچ کلچر ڈے
2 مارچ بلوچوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس دن بلوچ اپنے کلچر کو پروموٹ کرتا ہے ۔
وہ ایک زمانہ تھا کہ بلوچ اس دن مختلف جگہوں پہ مختلف مقابلے منعقد کرتے جیسے گھوڑسواری، نیزابازی، فائرنگ وغیرہ کے مقابلے رکھتے اور اپنے مختلف لزیز کھانوں کی نمائش کرتے اور دنیا کو ایک پازیٹو امیج پیش کرتے اور اپنے ثقافت کو پروموٹ کرنے پاکستان کے باقی صوبوں سے اور مختلف ممالک سے مہمان بولاتے ۔
لیکن اب 2 مارچ کو کچھ لوگ بلوچی ثقافت کے نام پہ فحاشی پہلا رہے ہیں۔میرے سمجھ میں نہیں اتا کہ یہ لوگ بلوچوی ثقافت کی نمائش کرہے ہیں یا پر مغربی لوگوں کےثقافت کی۔ایک ہی مول میں لڑکے لڑکیا ایک ساتھ ناچ رہے ہوتے ہیں ۔ غیرمہرم کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ دے کہ گوم رہے ہوتے ہیں۔
یہ کلچر نہ تو اسلام میں ہے اور نہ ہی میرے بلوچی کلچر میں اس چیز کوئی گنجائش ہے۔
لیکن ان لوگوں سے بھی ضرور کچھ کہنا چاہوں گا جو کہتے ہیں کہ یہ 2 مارچ والے بلوچ صرف ایک ہی دن کے بلوچ ہوتے ہیں ۔ تنقیدی تیر برساتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان لوگوں کو صرف 2 مارچ کو ہی اپنا ثقافت نظر آتا ہے ، ان کو صرف 2 مارچ کو ہی پگڑی یاد آتی ہے ، ان کو 2 مارچ کو ہی بلوچی کپڑے پ

گوریلا کمانڈر مرحوم جنرل شیر محمد مری کے چھوٹے بھائی میر بہرام خان مری کا نماز جنازہ انکی آبائی علاقے کوہلو شہدائے ماروا...
01/03/2021

گوریلا کمانڈر مرحوم جنرل شیر محمد مری کے چھوٹے بھائی میر بہرام خان مری کا نماز جنازہ انکی آبائی علاقے کوہلو شہدائے مارواڑ قبرستان میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں قبائلی عمائدین سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

*نیشنل پریس کلب کوہلو۔**کوہلو: پولیس کا فرض ہے کہ عوام کی حفاظت کریں، ڈی پی او کوہلو۔*کوہلو۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پول...
01/03/2021

*نیشنل پریس کلب کوہلو۔*

*کوہلو: پولیس کا فرض ہے کہ عوام کی حفاظت کریں، ڈی پی او کوہلو۔*

کوہلو۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سبی سید فدا حسین کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے کے لئے اور فوری عمل کے لیے پولیس لائن کوہلو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سپریڈنٹ آف پولیس طارق نواز مری، ایس ایچ او حق نواز حسنی، سی او ریاض مری، سی آئی اے عبد المجید، محراب جان مری، ایس ائی عبد الحق، رضا محمد آفس سپریڈنٹ، عابد علی سینئر کلرک، ہزارخان، آر آئی بی محمدیونس، محمدانور، ریڈر ایس پی رازمحمد مری، اور دیگر نے عوام الناس کے درپیش مسائل سننے جن میں منشیات، ٹریفک اور دیگر مسائل زیرغور رہے اس موقع پر ایس پی طارق نواز مری کا کہنا تھا کہ پولیس کا فرض ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کریں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں تو شہر سے ہر جرائم کی خاتمہ ممکن ہے انشاللہ بہت جلد ٹریفک کا مسائل حل کرینگے منشیات کے مطابق ایس پی طارق نواز مری نے کہا کہ عوام منشیات کی ہمیں اطلاع دے بغیر تاخیر ملزم کیخلاف کارروائی کرکے عوام کو منشیات جیسے جرم سے چھٹکارا دلائیں گے اس موقع پر وڈیرہ بلوچ خان مری، وڈیرہ تاج محمد لوہارانی، ماسٹر جمشیر، چودھری نعیم زرکون، یوتھ فورم قطب مری، حبیب اللہ مری،، کمال خان، پیندی زرکون اور دیگر عمادین سول سوسائٹی موجود تھے جنہوں نے شہر کے درپیش مسائل پولیس کو آگاہ کیئے شہریوں کا کہنا تھا پولیس کے قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سی آئی اے عبد المجید نے کم ہی وقت میں منشیات کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھائے جس پر علاقے میں منشیات واقع کمی نظر آرہا ہے۔
ایس پی طارق نواز مری نے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں وہ جلد حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا ہمارا آفس ہر وقت پبلک کے لئے کھلا جس کے جو بھی مسئلہ ہوا تو وہ ہمیں رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔
آخر میں ریاض احمد مری نے پولیس لائن میں تمام مہمانوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔

مری قوم ایک اور اہم شخصیت سے محروم ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون گوریلا کمانڈر مرحوم جنرل شیروف مری کے چھوٹے بھائی میر ...
01/03/2021

مری قوم ایک اور اہم شخصیت سے محروم ہوگیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
گوریلا کمانڈر مرحوم جنرل شیروف مری کے چھوٹے بھائی
میر بہرام خان مری طویل علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔
دعاء ہے اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس نصیب فرمائے۔
اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے
آمین یارب العالمین ۔۔جن کی تدفین آبائی علاقہ ضلع کوہلو میں کی کئ

ڈپٹی کمشنر کوہلو آفس کے اٹینڈنٹ خوشحال شخصیت کے مالک مولا تاج محمد زرکون انتقال کرگئے
01/03/2021

ڈپٹی کمشنر کوہلو آفس کے اٹینڈنٹ خوشحال شخصیت کے مالک مولا تاج محمد زرکون انتقال کرگئے

*کوئٹہ///توبہ کاکڑی میں ہلکی برفباری،موسم سرد ہوگیا*
26/02/2021

*کوئٹہ///توبہ کاکڑی میں ہلکی برفباری،موسم سرد ہوگیا*

*ہم چیف آف مریستان میریونس مری کونواب جنگیزخان مری کےکاروان میں شمولیت کرنے کےنیک خواہشات کاخیرمقدم کرتےہیں**کوہلو(این پ...
26/02/2021

*ہم چیف آف مریستان میریونس مری کونواب جنگیزخان مری کےکاروان میں شمولیت کرنے کےنیک خواہشات کاخیرمقدم کرتےہیں*

*کوہلو(این پی سی)نواب جنگیزخان مری کےضلعی سکیرٹریٹ سے میرروزی خان زنگ مری میرخالدرہزن زئ مری میرعبدالرحمن لانگھانی مری نےاپنےایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ ہم چیف آف مریستان حاجی میرنادرخان مرحوم کے فرزند چیف آف مریستان میریونس خان بجارانی کونواب جنگیزخان مری کےکاروان میں شمولیت کےنیک خواہشات کا خیرمقدم کرتے ہوۓ تہدل سےمیرصاحب کوخوش آمدیدکہتے ہیں*
*انہوں نےکہا میریونس خان مری ایک مخلص ایماندار اور عوام دوست رہنما ھےامیدھے میرصاحب اس کاروان میں شامل ہوکر عوام دوستی کے خدمات کاعملی مظاہرہ پیش کرےگا*

*مسلم باغ* کے علاقے  ،کنجوغی میں برفباری
26/02/2021

*مسلم باغ*
کے علاقے ،کنجوغی میں برفباری

*وائس آف مستونگ تازہ ترین۔//کوئٹہ کراچہ قومی شاہراہ پر دتو کے قریب ATF فورس  کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔حادثے می...
26/02/2021

*وائس آف مستونگ تازہ ترین۔//کوئٹہ کراچہ قومی شاہراہ پر دتو کے قریب ATF فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔حادثے میں ایک اہلکار محمدداود جانبحق ہوگیا۔مجبکہ 5اہلکار احسان ملی، زیشان احمد،فضل الرحمن،نویداحمد اور حقداد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔۔اے ٹی ایف کی گاڑی کوئٹہ سے خضدار جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔*

Address


Telephone

03346366522

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیشنل پریس کلب kohlu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share