خبر غم😢😢
شہر کی معروف نیک اور ہردلعزیز شخصیت" صوفی محمد بشیر اللہ والے
اللہ کے حضور پیش ہو گئے "اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن "
انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،
خدا انکو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے !آمین
😢😢😢😢😢
15/04/2021
اب صراف ڈبل شاہ کے روپ میں، 1 ارب سے زائد کا ٹیکہ، . . گوجرخان (احمد نواز کھوکھر) گوجرخان میں شارٹ کٹ سے دولت جمع کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے اور وہ اپنی جمع پونجی سے بھی ہاتھوں دھو بیٹھے،گوجرخان میں ڈبل شاہ ٹائپ کا دوسرا بڑا فراڈ، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک حضرت حیات نے اس فراڈ کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ ابھی تک ہم سے خاتون سمیت تین افراد نے رابطہ کیا ہے ،پولیس فراڈیوں کے خلاف ہر قسم کے قانونی اقدامات کرے گی، گی، تفصیلات کے مطابق لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر مقامی سنار حاجی سعید صراف اور اس کا بیٹا ایک ارب کے قریب رقم، زیورات اور پرائز بانڈ لے کر غائب ہو گئے،چند سال قبل بیول کا ایک شخص رقم ڈبل کرنے کے بہانے اتنی ہی رقم لیکر غائب ہو گیا اور پھر پکڑا گیا۔تاہم لوگ رقم لینے کے لئے ابھی تک رل رہے ہیں تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار میں عرصہ دراز سے سونے اورزیورات کاروبار کرنے والے حاجی سعید اینڈ سنز نے بھاری منافع کا لالچ دے کر تحصیل گوجرخان کے سینکڑوں افراد سے رقم زیوارت پرائز بانڈ وغیرہ اپنے پاس رکھ لیں انہوں نے طویل عرصہ سےجمع شدہ رقم پر ہر ماہ بروقت منافع دے کر اپنی ساکھ بنائی جس سے متاثر ہو کراس کے پاس رقم جمع کرانے والوں کا تانتا بندھ گیا،جن میں زیادہ تعداد سود پر رقوم دینے والوں کی بھی تھی چند روز قبل صرافہ بازار میں اس کی دکان بند ہو گئی تو پہلی تاریخوں میں منافع لینے والے اس کی دکان پر چکر لگانے شروع ہو گئے تو ان پر حقیقت آشکار ہوئی کہ منافع کی لالچ میں وہ اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں گزشتہ دو تین دنوں میں درجنوں متاثرہ افراد سا منے آ گئے چند ماہ قبل آن لائن کاروبار کے ذریعے بھی گوجرخان کے لوگ بیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم نوسرباز گروہ کے حوالے کر چکے ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ متاثرہ افراد کی زیادہ کہ تعدادکسی قسم کی قانونی کارروائی سے گریزاں ہیں،
23/02/2021
بس اتنی سی دعا ہے یاربّ
جو زندگی اذان سے شروع ہوئی
وہ کلمے پر ختم ہو
آمین ثم آمین
18/02/2021
💃امرود کا جوس 💃
کسی صاحب کی فیس بک پر
ایک لڑکی سے دوستی ھو گئی۔
کئی دن کی چیٹ کے بعد طے ھوا کہ کہیں ملا جائے۔
ان صاحب نے رائے دی کہ میں فلاں ریسٹورنٹ پر چلا جاتا ھوں۔
میری نشانی یہ ھوگی کہ میں امرود کا جوس پی رھا ھوں گا۔
اگلے دن وہ صاحب ریسٹورنٹ گیا اور امرود کا جوس طلب کیا مگر ریسٹورنٹ والوں نے بتایا کہ آج امرود کا جوس ان کے پاس موجود نہیں ھے۔ مجبوراً اورنج جوس لے کے بیٹھ گیا۔
تھوڑی دیر بعد لڑکی ریسٹورنٹ میں داخل ھوئی، ادھر اُدھر نظریں دوڑا کر دیکھا تو کوئی بھی امرود کا جوس پیتا نظر نہیں آیا۔ ان صاحب نے دیکھ لیا کہ لڑکی انتہائی موٹی ھے۔ لڑکی اُسی کے پاس آئی اور آھستہ سے پوچھا “کیا آپ وھی ھیں جس کی میرے ساتھ فیس بک پر بات چیت ھوتی رھی ھے”؟
ان صاحب نے اپنا جوس والا گلاس لڑکی کو دکھاتے ھوئے کہا “
یہ تجھے امرود کا جوس نظر آ رھا ھے”؟😜
17/02/2021
(تیمور خان بوبی . )تحصیل گوجر خان میں آج پہلی بار CTO راولپنڈی کی اجازت سے ڈرئیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ۔جس سے اب اہلیان گوجر خان کو یہ سہولت انکی دہلیز پر میسر ہوگی ۔۔اہلیان گوجر خان کی جانب سے اسد محمود کیانی اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ۔۔اس سے پہلے گوجر خان کی عوام کو ڈرئیونگ لائسنس کے لئے راولپنڈی جانا پڑتا تھا ۔۔خاص کر خواتین کو اس بارے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اس مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجر خان کے بیٹے اسد محمود کیانی نے افسران بالا کو گوجر خان میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے قائل کیا ۔جس کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ ۔اہلیان گوجر خان CPO. راولپنڈی ۔CTO. راولپنڈی ۔انچارج انسپکٹر ملک حسنین کا شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے تمام مشکلات تر کے باوجود ڈی او اسد محمود کیانی اور انکی ٹیم کی محنت کو آج عملی جامہ پہنا کر گوجر خان کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دہلیز پر فراہم کیا۔
"انسان کے اچھا سوچنے پر "الله پاک" خود ہی راستے سیدھے کرکے مشکلیں آسان فرما دیتے ھیں.
بے شک "الله"کے فیصلوں کو سمجهنا انسان کی عقل سے بالاتر ھے.
زندگی کی تاریکیاں وھی پروردگار دور کر سکتا ھے جو ھر رات کی تاریکی کے بعد صبح کا نور لیکر آتا ھے
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ غموں اور پریشانیوں سے بچائے اور آپ کے دل کی ہر آرزو پوری فرمائے-
آمین یا رب العالمین
16/02/2021
وہ راتوں کو اُٹھ کر میرے اور آپ کیلئے رونے والے
ﷺ♥
16/02/2021
اچھا گمان اور اچھی امید ایسی چھاؤں ھے
جو اپنے دامن میں پناہ دے کر انسان کو مایوسی کے سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہیں
پاک پروردگار ہم سب کی زندگی میں قلب اطمینان کے ایسے دیے روشن کرے جو کبھی مدھم نہ ہوں
آمین ثم آمین
16/02/2021
کیپٹن راجہ سرور شہید یوم شہادت 27 جولائی
16/02/2021
یہ ہمارا پیج ہے
اسے ہم نے خود بنایا ہے
اور اسے ہم خود ہی چلائے گے۔
گوجر خان سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں کو مدعو کرے۔
ہم کوشش کرے گے کہ پہلے کی طرح معیاری پوسٹنگ کی جائے اور پردیس میں موجود لوگوں تک اپنے دیس کی خبریں پہنچائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Gujar Khaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.