ایران اردو پیش کرتا ہے اب پاکستان کے مسلمانوں کے لیے عا?
16/10/2021
16/10/2021
ایران اور پاکستان کا جہاز اور آبدوز کی مرمت اور تعمیر پر اتفاق
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری جمعہ کے روز پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران جہازوں اور آبدوزوں ، جنگی جہازوں اور کوسٹ گارڈز کی تعمیر و ترقی کا دورہ کیا۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ دونوں پڑوسی ممالک جہاز اور آبدوز کے طول و عرض کی تعمیر ، مرمت اور دیگر مسائل پر مل کر کام کریں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف اور کراچی میں مقیم بحری اور سیکورٹی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں سیکورٹی صرف پڑوسی ہی یقینی بنا سکتے ہیں۔
اس گفتگو کے دوران ، جنرل باقری نے کراچی میں سدرن فلیٹ کے کمانڈر اور پاک بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات کی اور مشترکہ سمندری سرحدوں پر میری ٹائم سیکورٹی کی اہمیت ، مشترکہ مشقوں اور ایک دوسرے کی بندرگاہوں کے باہمی دوروں پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تربیت ، سمندری تجربے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ انسداد منشیات ، سمندری اسمگلنگ سمیت سمندری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹوں کو ہٹانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلباء کے تبادلے اور تعلیمی مسائل کے میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دی جائے گی اور اس سلسلے میں پاکستان سے چابہار میں ایرانی میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کرنے پر اتفاق کیا گیا جو کہ جلد ہی باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ ، قزاقی اور سلامتی کے خلاف جنگ میں خطے کو پڑوسی ممالک کی طرف سے مدعو کیا جانا چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف منگل کے روز اسلام آباد پہنچے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے سیاسی عسکری رہنماؤں سے ملاقات کی۔
16/10/2021
کراچی، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور ان کے ہمراہ وفد نے جمعہ کے روز پاکستانی شہر کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی قبر پر حاضری دی۔
#مزارقائد
15/10/2021
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مدنظر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سردار جنرل باقری کا پاکستان کا دورہ ، جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
عراق و شام سے دا-عش و دیگر دہشتگردوں کی افغانستان میں منتقلی کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اسلامی ہمسایہ ممالک کے مابین دفاعی امور پر تبادلہ خیال
15/10/2021
09/02/2021
عزت و شرف ، بہادری، وقار، پیشرفت کے 42 سال
سالگرہ انقلاب اسلامی ایران
09/02/2021
#اصفهان ، ایران کا ایک خوبصورت شهر، جسکے بارے میں ایک مقولہ "اصفہان نصف جہان" بھی مشہور ہے.
09/02/2021
ایرانی شاہراہوں کی لمبائی 20 کلومیٹر سے بڑھ کر 20 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئ
ایرانی وزیر برائےمواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں حکومت کے دوران، ملک میں 8 ہزار کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر کی گئی اور در حقیقت شاہراہوں میں سالانہ ایک ہزار کلومیٹر کااضافہ ہوگیا ہے۔
04/09/2020
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق #ایران خطے اور اسلامی ممالک کی جامعات میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔
2021 کو رینکنگ کے مطابق؛ ایران نے خطے اور اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان پہلے نمبر کو حاصل کیا ہے۔
04/09/2020
فرانسیسی جریدے کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت، #ایران کی مزمت
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز فرانسیسی میں (ص) کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس گستاخانہ اقدام کی مذمت کی۔
03/09/2020
تہران ،ایران اور #پاکستان کے اسپیکروں نے دوطرفہ سیاسی،معاشی، ثقافتی،تجارت اور پارلیمانی تعاون کی ترقی پر زور دیا۔
پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گزشتہ روز ایرانی اسپیکر 'محمد باقر قالیباف کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
16/05/2020
ایران ملک شام کا محافظ ہے، حزب اللہ
اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کو استعماری طاقتوں سے بچا رہا ہےاورکہا کہ ایران شام کے داخلی امور میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کر رہا بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تسلط کو روک رہا ہے۔
15/05/2020
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ.. إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ﴿سورة الإسراء ٨١﴾.. باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے.
مرگ بر اسرائیل
مردہ باد اسرائیل
15/05/2020
شام پر ترکی اور دہشتگردوں کا حملہ
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ #ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کل رات شام کے صوبے #حلب کے علاقوں عقیبه ، صوغانه ، المالکیه اور مرعناز پر درجنوں راکٹ فائر کئے۔ ابھی تک ان حملوں میں ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
15/05/2020
طالبان نے زچہ و بچہ اسپتال پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا
کابل کے زچہ و بچہ اسپتال میں حملے میں ملوث ہونے کےحکومت کے الزام کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ ہم نے کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔اگر افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا
15/05/2020
نے کہا ہے کہ غرب #اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے والے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت کا مطلب یہ ہے کہ #امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے کیلئے غاصب صیہونی ٹولے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
15/05/2020
#ایران و افغانستان کے سرحدی عہدے داروں کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور #افغانستان کے مشترکہ اجلاس میں، دونوں ممالک کے سرحدی عہدیداروں نے مشترکہ سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی کی ضرورت پر تاکید کی اور فریقین نے دونوں ملکوں کےدرمیان سرحدی تعاون کو فروغ دیئے جانےکی ضرورت پر زور دیا۔
15/05/2020
گزشتہ شب ایران کی فضا اللہ کے حضور دعا و نیائش، دعائے جوشن کبیر، الغوث الغوث کی صداؤں سے گونجتی رہی.
اسلامی جمہوریہ #ایران اور #پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کروڑوں بندگان خدا نے بھراپنے مالک کی بارگاہ میں حاضر ہو کر ساری رات دعا و مناجات، راز و نیاز اور توسل میں بسر کی۔
14/05/2020
فلسطین دنیائےاسلام کابدستور پہلا مسئلہ ہے:ایران
وزارت خارجہ نےجعلی صیہونی حکومت کےیوم تاسیس یعنی کےموقع پرکہاکہ مسئلہ فلسطین دنیائےاسلام کابدستورپہلا مسئلہ ہے۔14مئی1948کوعالمی اوراسلامی تاریخ میں ایک دردناک اورسیاہ باب کااضافہ ہواجس کےگہرےاوردردناک اثرات آج بھی موجودہیں۔
13/05/2020
جاری ہے علی (ع) والوں کی کرم نوازی
مومنانہ خدمت مہم کے تحت حالیہ چند مہینوں کے دوران ایرانِ اسلامی میں خدمتِ خلق کا جو بازار سجا ہوا ہے، اسکی ہر روز ایک شاندار مثال سامنے آتی ہے اب تک ملک بھر میں دسیوں لاکھ راشن پیکجز عوام کے درمیان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
13/05/2020
نائن الیون کے حملوں میں #سعودی کردار سے پردہ اٹھ گیا
امریکی FBI کے عہدیدار جیل سانبورن نے عدالت میں ایسی دستاویزات پیش کی ہیں کہ جن میں سعودی سفارتکار مساعد احمد الجراح کے #9/11 کے حملوں میں تیسرے ملوث شخص کے طور پر نام لیا گیا ہے کہ جس نے #القاعدہ کے دہشتگردوں کی مدد کی تھی۔
13/05/2020
دنیا بھر میں کرونا سےصورتحال دن بدن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 235 سےتجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق امریکا تا حال کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
12/05/2020
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ﴿١﴾وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ﴿٢﴾ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ ﴿٣﴾ تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ...
شب قدر کے اعمال کا کرونا کے باعث گھروں میں احیاء
ؑ
#کرونا
12/05/2020
رسول خدا (ص) نے فرمایا: «لو انّ الفیاض اقلام و البحر مدادٌ و الجنّ حسّابٌ و الانس کتابٌ مااحصوا فضائل علیّ بن ابی طالبٍ؛ اگر تمام درخت قلم، تمام دریا سیاہی، تمام جن حساب کرنے اور تمام انسان لکھنے بیٹھ جائیں تو علی علیہ السلام کے فضائل کا شمار نہیں کر سکتے۔
#شبِ_ضربت_حیدرکرارؑ
12/05/2020
ایرانی قوم کورونا وائرس کیخلاف جنگ کی فاتح
ایران کے صدر نے ایرانی عظیم قوم کو کیخلاف #جنگ کی فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے مقابلے میں تمام ایرانی عوام نے حصہ لیا اور ہم اس مدت میں اپنی کامیابی کو دنیا کے مغربی اور مشرقی ممالک سے موازنہ کر سکتے ہیں۔
12/05/2020
صدر مملکت حسن روحانی نے آج ایران کے آرمی چیف سید عبدالرحیم موسوی کے نام اپنے پیغام میں ملک کی دفاعی طاقت و توانائی کو مزید مضبوط بنانےکیلئے بحری مشقوں کےدوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
10/05/2020
#پاکستان نے سابق طالبان سرغنہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا
پاکستانی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کے سابق سرغنہ ملا اختر منصور کی لگ بھگ تین کروڑ بیس لاکھ روپئے مالیت کی جائیدادیں ضبط اور ان کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔
10/05/2020
ایرانی سفیرایرج مسجدی نےعراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےہونےوالی ملاقات میں دونوں ملکوں کےدوستانہ اورکثیرالجہتی تعلقات پرزوردیا۔
اس ملاقات میں الکاظمی نےواضح کیاکہ ملک میں دہشتگردی کو پنپنےیا ملکی سرزمین سےکسی پڑوسی ملک کوجارحیت کانشانہ بنائےجانےکی کسی قیمت پراجازت نہیں دی جائےگی
10/05/2020
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلےمیں قومی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لینک کے ذریعہ شرکت کی۔
اس آن لائن اجلاس میں صدر حسن روحانی اور انسداد کرونا کمیٹی کے اراکین کے علاوہ صوبائی گورنروں نے بھی شرکت کی۔
09/05/2020
پیشرفتہ ٹیسٹ کی چالیس ہزار کٹس جرمنی اور ترکی بھیجی ہیں: ظریف
وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تہران نے ایران کی بنی ہوئي چالیس ہزار پیشرفتہ ٹیسٹ کٹس جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک کو ارسال کی ہیں۔
09/05/2020
جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا
کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نے ایک ایسے جدید بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں دو ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔
09/05/2020
یمن؛سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے جاری
امریکا اور اسرائیل کےحمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کےجنگی جہازمسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے نہتے یمنیوں پر بم برسا رہے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتےکےدوران یمن کےمختلف علاقوں پر 110 بار فضائی اور 11 مرتبہ زمینی حملےکئے۔
08/05/2020
شبیه شاہ دوام ہیں وہ
بقائے خیر الانام ہیں وہ
حسن ع کا کافی ہے یہ تعارف
حسین ع کے بھی امام ہیں وہ
ایران اردو کی جانب تمام محبان اہلبیت کو کریم اہلبیت ع کی ولادت کے بابرکت موقع پر ہدیہ تبریک عرض ہے.
ؑ
08/05/2020
یہ ہے اسلامی جمہوریہ ایران۔
جہاں پہ بہادر رضاکار گروہ کرونا سے ہونے والی اموات کو غسل دے کر مریضوں کے لاشوں کو اسلامی قوانین کے مطابق اور سخت حفظان صحت کے پروٹوکول کے تحت دفن کرتے ہیں۔
07/05/2020
امریکی صدر نے کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی اقدام کے حوالے سے ان کے اختیارات کم کرنے سے متعلق پاس کردہ بل کو ویٹو کردیا.
ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد اس بل کو قانون کا حصہ بننے کے لئے اب کانگریس میں دو تھائی ووٹوں کی ضرورت ہے۔
07/05/2020
ایران میں کروناکو تشخیص دینے کی سطح میں اضافہ ہواہے:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کےنمائندےنے ایران کی پاستورانسیٹیوٹ کی جانب سےکرونا ٹیسٹ کرانےکی لیبارٹریوں کی تعدادبڑھانےکی قدردانی کرتےہوئےاس قسم کےاقدامات کو ایران میں کروناوائرس کی تشخیص کی سطح بڑھنےکاباعث قرار دیا
06/05/2020
ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کے لئے #امریکہ کی سرتوڑ کوششیں
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے کل #ایران کے خلاف ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ #واشنگٹن، تہران کو ہر قسم کے ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
06/05/2020
ایران اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں سر فہرست
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہاہےکہ ایران،جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی جانب سےمعائنہ کرنےکی درخواستوں کو قبول کرتےہوئےعالمی سطح پر2019میں ایک بارپھراس ادارےکےمعائنہ کرنےکی درخواست کو قبول کرنےوالےملکوں میں سرفہرست رہا ہے۔
06/05/2020
تہران میں یمن کے سفیر سید ابراہیم الدیلمی نے ایران پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام #یمن کے خلاف جارحیت بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے.
Be the first to know and let us send you an email when ایران اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.