DailyNews wadi e soon By Z.F AWAN

  • Home
  • DailyNews wadi e soon By Z.F AWAN

DailyNews wadi e soon By Z.F AWAN DailyNews wadi e soon

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)اہلسنت وجماعت وادی سون کا نمائندہ اجلاس دربار غوثیہ کھوڑہ شریف پیر طریقت پیر سید ضمیر ...
02/11/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)اہلسنت وجماعت وادی سون کا نمائندہ اجلاس دربار غوثیہ کھوڑہ شریف پیر طریقت پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ محمد حمیدالحن حمیدی آستانہ عالیہ مکان شریف کفری، میاں محمد سلیم نوشہرہ،پروفیسر جاوید اقبال کھارا پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی یونیورسٹی ڈھاکہ،محمد اسلم جانی اعوان انجمن مہریہ نصیریہ، غلام جیلانی منہاجین تحریک منہاج القرآن، نوشہرہ،قاضی غلام مصطفیٰ عابد علوی،ملک آفتاب احمد اعوان انجمن طلبا اسلام،پیر محبوب عالم اوچھالی،قاضی شمس الرحمٰن نوشہرہ،حاجی شوکت علی ترابی،حافظ محمدعلی حیدر اعوان،قاری حیدری قادری،محمد نواز اسامہ،بانی انجمن غلامان اہل بیت وصحابہ ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان چشتی قادری اور دیگر علما و مشائخ غلامان اہل بیت،انجمن فدائین اسلام شنکیاری شریف،غلامان غوث اعظم،درباری نعت کونسل،درباری فرینڈز نے شرکت کی اجلاس میں سرپرست اعلیٰ و صدر کو بانی عہدیداران مکمل کرنے کا اختیار دیا گیا اور ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہم اللّٰه تعالیٰ کی وحدانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختمِ نبوت اہل بیت اطہار علیہم السلام کے محفوظ عن الخطا اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ادب و احترام کے قائل ہیں

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)دنیا میں جتنی بھی دہشتگردی ہورہی ہے اس کے پس پردہ یہودی ہیں اور امریکہ کی آشیر باد حاص...
02/11/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)دنیا میں جتنی بھی دہشتگردی ہورہی ہے اس کے پس پردہ یہودی ہیں اور امریکہ کی آشیر باد حاصل ہے ایران لبنان دیگر ممالک پر حملے انسانیت پر حملہ ہے اس کی جتنی مذمت کی چاہے کم ہے ان خیالات کا اظہار معروف روحانی مذہبی سیاسی شخصیت ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان چشتی قادری مرکزی سینئر وائس چیئرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر آف اوگالی شریف نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے یہودی اور قادیانی ہیں پاک فوج پولیس رینجرز پر خوارج کے حملے اسلام دشمنی ہے خوارج کا تعلق اسلام سے دور دور تک نہیں ہے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی اداروں کے متعلق شکایات کے ازالہ اور فور...
30/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی اداروں کے متعلق شکایات کے ازالہ اور فوری مفت انصاف کے لیے وفاقی محتسب کے ریجنل افیسر مشتاق احمد اعوان نے کھلی کچہری لگائی انہوں نے دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل کو سن کر انہیں انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کے زیر سماعت 181 محکمہ جات آتے ہیں لہذا ضلع خوشاب کی عوام کو چاہیے کہ اپنے مسائل ہمیں بتائیں کیونکہ ساٹھ دن کے اندر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں مشتاق احمد اعوان نے بتایا کہ ہر ماہ وفاقی محتسب کی جانب سے ہر ضلع میں کھلی کچہری لگائی جاتی ہے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء مشائخ ونگ خوشاب کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی اشاعت التوحیدوالسنت...
29/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء مشائخ ونگ خوشاب کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی اشاعت التوحیدوالسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا خداداد شاکر نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام اور پاکستان کی ترقی کے لیے باہمی اختلافات کا خاتمہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کوآپس میں رحم دل رہنے کا حکم دیتا ہے مسلمانوں کو جوڑنے والے اسلام کےحقیقی علمبردار ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی تہذیب وتمدن کواسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا معاشرے کی اخلاقی تربیت کرنا اہم ذمہ داری ہے مسلمانوں نے ہمیشہ متحدہوکر کامیابی حاصل کی ہے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت مسلمہ ہے مسلمانوں کوآپس میں لڑوانے والوں کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو کھڑا ہونا ہوگا وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمارا تن من دھن اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے وقف ہے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)سیاسی سماجی شخصیت ملک محمد اسلم جانی چشتی گولڑوی نے کہا ہے کہ جو ختم نبوت پہ کام کرتاہ...
29/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)سیاسی سماجی شخصیت ملک محمد اسلم جانی چشتی گولڑوی نے کہا ہے کہ جو ختم نبوت پہ کام کرتاہے اسکی پشت پہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ ہوتا ہے فرمان مبارک حضور اعلٰی فاتح قادیان پیرسید مہرعلی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نبی آخر الزماں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے پہ جو ایمان نہیں رکھتا ہے نہ تو وہ مسلمان ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ساز فتح مبین کی یاد میں ہرسال آستانہ عالیہ گولڑہ مقدسہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس 28ربیع الثانی منعقد ہوتی ہے ہمیشہ کی طرح امسال بھی 2نومبر2024بروز ہفتہ کو دن ایک بجے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں جانشین حضورنصیرملت پیرسید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی زیر صدارت میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر مشائخ عظام علماء کرام دنیا بھر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سمیت کثیر تعداد میں محبان تاجدار گولڑہ قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے ان شاءاللہ تعالیٰ 2نومبر بروز ہفتہ کو وادی سون سے قافلہ روانہ ہوگا۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ملک بھر کی طرح  نوشہرہ میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کے...
29/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کے دن کو یوم سیاہ" کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن چیف آفیسر ایم سی محمد اشرف گوندل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل اقوام متحدہ کی کشمیر کی خودارادیت کے قوانین پر عمل کرنا ہے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر اپنی افواج مقبوضہ کشمیر میں داخل کر کے ریاست جموں و کشمیر پر اپنا تسلط قائم کر لیا تھا آج کے دن ہر سال کشمیری اور پاکستانی بھارت کے اس غیر قانونی قدم کو سیاہ دن کے طور پر مناتے ہیں پاکستانی قوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کے حق خودارادیت کے لیے سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ہماری دعائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے) گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹ سے RHC پدھراڑ کی تعزین و آرائش کام جاری ہے ...
29/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے) گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹ سے RHC پدھراڑ کی تعزین و آرائش کام جاری ہے لیکن اہسپتال کی توڑ پھوڑ پر بے سود فنڈز لگائے جا رہے ہیں اہلیان پدھراڑ نے بتایا کہ گورنمنٹ پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر پدھراڑ کے لئے1975 میں فنڈز مہیا کئے اسوقت بلڈنگ کی تعمیر مٹی کے گارا اور اینٹوں سے سیمنٹ پلستر سے کی گئی تھی اب 2024 میں RHC پدھراڑ کی تعزین و آرائش کےلئے گورنمنٹ پنجاب نے فنڈز منظور کئے فنڈز کا ناجائز استعمال اس طرح سے ہورہا ہے کہ چھت پر لینٹر ڈالنے کےلئے کمروں سے دروازے کھڑکیاں اور پرانی چھتوں کی توڑ پھوڑ سے بلڈنگ کی بنیادیں کھوکھلی اور ناکارہ ہوگئی ہیں اہلیان پدھراڑ کے لوگوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تحریری درخواست میں گزارشات کی گئیں کہ مذکورہ بلڈنگ کو نئے سرے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا جائے کیونکہ یہ علاقہ وادی سون کے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے 60/70 کلومیٹر تک مرکز صحت نہ ہے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور علاقہ کے مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے گورنمنٹ کا واحد اہسپتال ہے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خوشاب ملک عبد الرحمن  کی ہدایت انچارج پٹرولنگ پوسٹ جابہ ملک طا...
24/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خوشاب ملک عبد الرحمن کی ہدایت انچارج پٹرولنگ پوسٹ جابہ ملک طارق سب انسپکٹر کی زیرنگرانی ہیڈ کانسٹیبل احمد نواز نے ہمراہ ٹیم دوران ناکہ بندی محمد انور سکنہ ٹہی تحصیل تلہ گنگ(چکوال) کو جدید تکنیکی وسائل بذریعہ E police ایپ چیک کیا جو کہ تھانہ چکڑالہ ضلع میانوالی کو اشتہاری مجرم مطلوب تھا جس کو حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ(خوشاب)میں بند کرا دیا۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)پٹرولنگ پولیس ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کے مقابلہ جات بمقام سپورٹس...
24/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)پٹرولنگ پولیس ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کے مقابلہ جات بمقام سپورٹس کمپلیکس سرگودھا کرائے گئے جس کے مہمان خصوصی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ارشد محمود گوندل تھے مقابلہ جات میں سرگودھا ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ کی پٹرولنگ پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ پٹرولنگ پولیس سرگودھا اور پٹرولنگ پولیس ضلع میانوالی کی ٹیموں کے مابین ہوا جس میں پٹرولنگ پولیس سرگودھا کی ٹیم نے فتح حاصل کی آخر میں ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ارشد محمود گوندل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب ملک عبدالرحمن کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم کی ناجائ...
20/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب ملک عبدالرحمن کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر عمر دراز اور ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ عمر نواز سے رائفل308 G3معہ205 کارتوس تیمور علی سکنائے کوٹ مومن سے رائفل 223 معہ 200 کارتوس برآمد کر کے دو الگ الگ مقدمات ایف آئی آر نمبر 561،562 تھانہ خوشاب میں رجسٹر کرا کر ملزمان کو حوالات میں بند کرادیا ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب ملک عبدالرحمن کی جانب سے شاباش اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ کی ڈی سی کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس بریفننگ ڈپٹی...
18/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ کی ڈی سی کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس بریفننگ ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نےصحافیوں کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے گفتگو کی پریس بریفننگ میں پریس کلب کے عہدیداران، الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور نیشنل و لوکل اخبارات کے نمائندے اور صحافیوں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہیں شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر میڈیا کے تمام نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ضلع کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کیلئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وادی سون کے تمام قصبات میں زہریلی گندی گاجری بوٹی کے پھیل جانے سے یہاں کے لوگ پریشان ہ...
14/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وادی سون کے تمام قصبات میں زہریلی گندی گاجری بوٹی کے پھیل جانے سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں زہریلی بوٹی کے چھو جانے سے انسانی جسم پر سخت قسم کی الرجی سے شدید خارش ہونے لگتی ہے جس کا دورانیہ ایک ماہ سے زائد کا ہے جو ڈینگی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے زہریلی بوٹی وادی سون میں عرصہ دراز سے پھیلی ہوئی ہے ہے متاثرہ لوگوں اور اہل علاقہ نے مقامی اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد بار گزارشات کیں مگر ابھی تک عدم توجہی کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں مقامی وضلعی انتظامیہ اور حکام محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زہریلی بوٹی تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)منحرف ارکان کے ووٹ کو شمارکرنے کے فیصلے سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی سپریم کورٹ کی ج...
11/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)منحرف ارکان کے ووٹ کو شمارکرنے کے فیصلے سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل63-Aکےنظرثانی کیس میں منحرف ارکان کے ووٹ کا شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کاباظہارپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی81ممبرصوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےتمام کارکنان پر امن رہیں اور کوئی ایسا غیر قانونی کام نہ کریں جس سے پی ٹی آئی پر انگلی اٹھے حکومت تو پہلے ہی چاہتی ہے کہ کسی طرح کارکنوں کو اشتعال دلوا کر ناخوشگوار فضا کی جائے مگر ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا دینگےجس طرح ہمارے کارکنوں کو پکڑ کر ان پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ناکام حکومت سے دہشتگرد تو پکڑے نہیں جاتے سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہونگے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعلان کردہ ہمت کارڈ...
09/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعلان کردہ ہمت کارڈ تقسیم آغاز کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے سپیشل خصوصی افراد کو ہمت کارڈ تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کےلئے ہمت کارڈ انقلابی منفرد تحفہ ہے ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی دس ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جائے گی اور پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افراد میٹرو بس،اورنج ٹرین میں ٹریول کارڈ کے طور پر استعمال کرکے مفت سفر کرسکیں گے ہمت کارڈ کا مقصد سپیشل خصوصی طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے در پیش مشکلات کے باوجود ملک پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں معثیت اور کاروبار میں ترقی ہوتی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کیا ہے انہوں نے ہمت کارڈ تقسیم تقریب میں وادی سون کی عوام کو یقین دلایا کہ جابہ تا نوشہرہ اوچھالی سڑک کی تعمیر ومرمت پر جلد کام شروع ہوگا سابق ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کے اقدام کو سراہا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سی ڈی نجمہ النساءملک نے ہمت کارڈ کی افادیت اور استعمال بارے تفصیل سے حاضرین اور سپیشل افراد کو بریف کیا اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن شفاف اور میرٹ پر کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن، تحصیل نوشہرہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سپیشل افراد کےلئے ہمت کارڈکسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وادی سون کی ادبی تنظیم بزم قاسمی کے زیراہتمام وادی سون کا پہلا نعتیہ مشاعرہ زیر صدارت ...
06/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)وادی سون کی ادبی تنظیم بزم قاسمی کے زیراہتمام وادی سون کا پہلا نعتیہ مشاعرہ زیر صدارت شاعر علیم ملک منعقد ہوا مہمان خصوصی معروف شاعر ظہیر باقر بلوچ آف خوشاب نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض نعتیہ دیوان سبیل عطا کے خالق اور میزبان شاعر حافظ الیاس حافظ نے کی آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول مقبول حسن رضا قادری نے پڑھی بزم قاسمی کے سیکرٹری غلام مجتبی اعوان نے بزم کے قیام اور اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بزم کا مقصد احمد ندیم قاسمی کے ادبی سلسلے کو آگے بڑھانا ہے اور ہم ان شاءاللہ اس پلیٹ فارم سے ہر سال نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کرتے رہیں گے روحانی محفل مشاعرہ میں نعتیہ کلام مدثر سجاد ساجد،قاضی احمد رضا،تصور عباس،منیر احمد ساون،حافظ الیاس،غلام مجتبی اعوان،خالد محمود سیالوی،غلام مصطفیٰ عابد علوی،ڈاکٹر نذیر مخلص،ذوالفقار ہمدم اعوان،ظہیر باقر بلوچ اور علیم ملک نے نعتیہ کلام پڑھ کر حاضرین نے محلوظ ہوکر داد دی اور کاوش کو سراہا بزم قاسمی کی انتظامیہ نے مشاعرے کے انعقاد میں خصوصی تعاون پر الحاج قاری بلال مدنی کا شکریہ ادا کیا۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)اساتذہ کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے نجی ...
05/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)اساتذہ کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے نجی کالج میں منعقدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا سابق صوبائی وزیر،ایم پی اے ملک محمد آصف بھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نےقوم کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا جو معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وادی سون کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہمہ وقت حاضر ہوں تعلیم،صحت اور سیاحت کو فروغ اولین ترجیحات ہیں اس تقریب کا انعقاد ملک سہیل اعوان نے کیا تقریب میں اساتذہ، طلباء اور مقامی معززین علاقہ نے شرکت کی بعد ازاں بطور ہیلتھ کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب ملک محمد آصف بھا نے ٹی ایچ کیو اہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک سے ڈاکٹروں کی کمی،ادویات اور اہسپتال کے بارے بریفنگ لیتے ہوئے کہا اہسپتال کے مسائل بارے وزیر اعلی پنجاب کو گزارشات کی جائیں گی انہوں نے اہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ حسن اخلاق کے ساتھ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور زیر علاج مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب ملک عبدالرحمن کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس خوشاب کی ماہ ستمبر 20...
04/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب ملک عبدالرحمن کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس خوشاب کی ماہ ستمبر 2024 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں پٹرولنگ پولیس خوشاب نے ماہ اگست 2024 میں ناجائز اسلحہ کا01 مقدمہ درج کرایا منشیات کے 04 مقدمات درج کرائے اور 60 لیٹر شراب برآمد کی ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 28 مقدمات تیز رفتار،اوورلوڈ،غفلت لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف 18 مقدمات رجسٹر کیے اس کے علاوہ جدید پولیس ایپ کے ذریعے52350 افراد اور19645 گاڑیوں کو چیک کیا جس میں سے01 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا 05 اشتہاری مجرمان اور 03 عدالتی مفروران کوگرفتار کیا اوورلوڈ گاڑیوں، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور ڈرائیوران کے خلاف 3631 چالان کر کے 16 لاکھ 27 ہزار 700 روپے جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کروایا اس کے علاوہ روڈ پر مسافروں کو 517 مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کیں ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک عبدالرحمن نے پٹرولنگ پولیس کی ماہ ستمبر 2024 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)صاحب استطاعت اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کرنے سے آخرت میں بڑے اجر اور...
03/10/2024

نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)صاحب استطاعت اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کرنے سے آخرت میں بڑے اجر اور دنیا میں بھی ان کے مال و دولت میں برکت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سی ڈی میڈم نجمہ النساء ملک نے انجمن بہبود مریضاں ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں ملک انور اعوان کی جانب سے معذور افراد کے لئے 10عدد وہیل چیئر تقسیم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح مخیر حضرات مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو اسپیشل افراد کو محرومیوں کا احساس نہیں ہوگا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک،ڈپٹی ڈی ایچ او خالد سعید اعوان،ملک سلطان اکبر اور دیگر سماجی شخصیات موجود تھیں10 عدد وہیل چیئر وادی سون کے مختلف قصبات کے معذور افراد کو تقسیم کردی گئیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DailyNews wadi e soon By Z.F AWAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share