RED News

RED News ضلع نوشہرو فیروز کی تمام خبریں سب سے پہلے ریڈ نیوز پر

07/02/2021

اہلسنت و الجماعت کی جانب سے قاری خالد رحمانی اور مولانا نعمت اللہ فاروقی کی قیادت میں اسلامی ریاست کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رضہ کے یوم وصال اور کشمیر کے مسلمانوں سے اظہارے یکجہتی کے حوالےسے الفردوس مسجد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔


07/02/2021

نوشہرو فیروز
نوشہرو فیروز کے وکلاء کا ڈی ایس پی اعجاز میمن خلاف امر امتیاز میمن اور شیر محمد اجن کی قیادت میں سیشں کورٹ کے گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرا کیا گیا


06/02/2021

کشمیریوں سے اظہار یکجھتی ہے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشہرو فیروز ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن شہید بینظیر آباد کے سنئیر نائب صدر چوہدری سرور آرائیں نے کی جس میں ڈویژن شہید بینظیر آباد کے صدر ایڈووکیٹ عبدالحفیظ کھوسہ صاحب اور ضلع نوشہرو فیروز کے صدر ایڈووکیٹ ملک وسیم احمد اعوان نے خصوصی شرکت کی،


06/02/2021

گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کی آمد
روڈ سیفٹی اسٹال کا معائنہ کیا اور گائیڈنس سینٹر کا وزٹ کیا
بروقت مدد، محفوظ اور آسان سفر موٹروے پولیس کا مقصد


06/02/2021

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مخلتف ریلیوں کاانعقاد بھارتی مظالم پر شہری سراپا احتجاج



06/02/2021

پورے ملک کی طرح ضلع نوشہروفیروزمیں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن منایاجارہاہے
اس سلسلے میں ضلعے کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہے ہیں


06/02/2021

ڈسٹرکٹ اکاٶنٹس آفس نوشہروفیروز کرپشن کا گڑھ بن گٸ۔رٹاٸر ملازمین کی اور ایریگیشن ملازمین اور دوسرے محکموں کے ملازمین کی رہی ہوٸ تنخواہ اور بل بڑی رشوت کے عیوض دینے کےخلاف ملازموں کی اکاٶنٹس آفس کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ اور سخت نعرے


06/02/2021

پولیس ہیڈ کوارٹر نوشہرو فیروز میں رٹائرڈ پولیس آفیسر انسپیکٹر عبداللہ خان اعوان کا پولیس محکمہ سے ریٹائرمنٹ لینے پر پروقار اور الوداعی تقریب و پارٹی کا اہتمام


03/02/2021

نوشہرو فیروز: سیپکو ملازمین کی جانب واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ضلع بھر میں احتجاج آفیسز کی تالا بندی

نوشہرو فیروز: سیپکو ملازمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹریک لیبر یونین کی کال پر انجنئیر آفیس سمیت آفیسز کی تالا بندی کرکے ریلی نکالی


03/02/2021

ڈگری کالج غلام ربانی آگرو اور موٹر وے پوليس کی جانب سے کشميريوں سے اظھار يکجھتی کے سلسلے ميں ايک ريلی نکالی گٸی


03/02/2021

حکومت نےواپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نا لیاتو ملک بھر کی بجلی بند کرتے ہوئے ایک لاکھ 22 ہزار واپڈا مزدور اسلام آباد دھرنے کیلئے نکل پڑینگے یونین چئیر مین یونس راجپر


03/02/2021

پڈعیدن ٹاؤن مین سے ایک ہی رات میں 3 گھروں سے چوریوں 4 بکرہ اور 4 بکری کی چوری علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا


03/02/2021

مدینے کی ریاست کے دعوے دار حکمران ذرا یہاں بھی تو دیکھے
اس دور میں بھی لوگ وڈیروں کے آگے بی بس جو انہیں پڑھاٸی کے بجاۓ اپنے غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں آج کے اس دور میں بھی ظلم وستم اور جہالت کے اندھیرے میں ڈوبہ ہوا ہے


03/02/2021

پڈعیدن اسٹیشن سے پڈعیدن ٹاؤن کا روڈ کا کام جاری جس میں ناقص میٹریل استعمال ہونا کے خلاف سیاسی وسماجی تنظیموں شہریوں صحافیوں کا پڈعیدن ٹاؤن سے پڈعیدن اسٹیشن روڈ پر احتجاج


03/02/2021

پڈعیدن ریلوے کالونی کے رہائشی راشد سومرو کے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں موجود گھریلوں سامان جل کر خاکستر کوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہی ہوا


03/02/2021

پڈعیدن چادر وچار دیواری کا تقدس پامال ۔مری برادری کے ڈنڈہ بردار افراد کا سیال برادری کے گھر پر پر چڑھائی گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ تشدد سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی اسپتال داخل۔


03/02/2021

نوشہرو فیروز سندھی ادبی سنگت شاک بچل مھر اور پریس کلب نوشہرو فیروز کی جانب سے استاد اقبال حسین کی تعلیمی اور ادبی خدمات پرتقریب منعقد کی گئی


03/02/2021

بهریاروڈ کے قریب گائوں نبی بخش منگریو میں 8 روز قبل خاصخیلی برادری کی اندھا دھند فائرنگ میں ضمیر مری قتل ہوگئے تھے ۔جب کہ قلندر بخش مری،عمران منگریو سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قلندر بخش مری اور عمران منگریو اسپتال میں دم توڑ گئے اور دوسرے تین افراد شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال میں داخل ہیں


28/01/2021

گوٹھ چاکر خان لاشاری پر SHOرفیق بوھیو۔شفیع محمد ملاح۔سلیم راجپر۔ عبدالحفیظ کورائی۔ ودیگر پولیس نفری کی چڑھائی۔ چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس نفری نے ڈاکووں کی طرح لوٹ مار کرتے ہوئے قربانی کیلئے پالے گئے 26قیمتی بکروں سمیت گھر کا قیمتی سامان لے اُڑے اور گھر میں موجود تین افرادشیر خان۔ قمرالدین اور منور کو گرفتار کرکے لے گئے۔ واقعہ کیخلاف مکینوں شاہد ۔حفیظ اور مٹھل لاشاری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں شک ہے کہ پولیس ہمارے گرفتار لوگوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مارڈالیں گے۔ پولیس ہمارا لاکھوں کا مال مویش۔ سامان اور زیورات کھانے کے چکر میں ہے ہم آئی جی سندھ ۔شیشن جج اور ssp نوشہرو فیروز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکوؤں کا کردار ادا کرنے والے SHO رفیق بوھیو ودیگر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمارا مال واپس کرتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے


28/01/2021

مورو ۾ واقع ايشيا کے سب سے بڑی فيکٽري النو ايم ڊي ايف مل سے نکل نے والے زہريل اور کیمیکل والے پانی سر عام گائون کے بیچ میں قائم سرکاری نہر میں چہوڑ دیا گیا


15/01/2021

ایس ایس پی نوشہرو فیروز جناب الطاف حسین لغاری کی جانب سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ کرائیم کی روکتھام، روپوش و اشتہاری، اور جرائیم پیشہ افراد کی گرفتاری متعلق میٹنگ کا انعقاد


15/01/2021

ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی جانب سے پولیس آفسران اور جوانوں کے مسائل سننے اور شوکاز نوٹسز فائل کرنے کے لئے اردلی روم کا انعقاد ایس ایس پی نوشہرو فیروز جناب الطاف حسین لغاری کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کیا گیا


15/01/2021

واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف آل واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین پڈعیدن کیجانب سے چیئرمین محمد یونس راجپر، شاہد آرائیں، اعجاز سومرو، طالب حسین، اسلم شر، خالد سیف اللہ تُنیو، عقیل خانزادہ، اور غلام شبیر سولنگی، کی قیادت میں سیپکو پڈعیدن آفس کے سامنے دھرنا دیا اور سخت نعریبازی کی مظاہرین نے بازوُں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے یونین چئیر مین یونس راجپر اور طالب حسین منگریو نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری سے سوا لاکھ ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے اور ہم واپڈا کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے اگر حکومت نے واپڈا کی زبردستی نجکاری کی تو ملک بھر کے یونین ورکرز اسلام آباد کا رخ کرینگے اور دمادم مست قلندر ہوگا


15/01/2021

بھریاروڈ کے قریب گاؤں شیر محمد ابڑو کے رہائشی بخشل ابڑو کے قتل کو 15 روز گزر گئے مگر ابھی تک اس کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے


15/01/2021

پڈعیدن کے قریب SHO منیر لغاری نے نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جلالجی روڈ پر کاروائی کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 روپوش ملزمان سومر بگٹی اور بخشل بگٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی


15/01/2021

نوشہروفیروز: پڈعیدن میں پولیس اہلکاروں کی بھرے بازار میں خواتین کی تذلیل, ویڈیو وائرل

نوشہروفیروز: پولیس اہلکاروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر تشدد کرتے موبائل میں بیٹھایا۔


10/01/2021

پریس کلب نوشہروفیروز کے سال 2021 کے انتخابات کے بعد حلف برداری کی تقریب۔ ایم ظفر تگر صدر اور محمد شکیل آرائیں نائب صدر منتخب


10/01/2021

سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری کے شہداء کے حق میں شیعان حیدر کرار مورو, شیعہ علماء کائونسل کا مورو قومی شاہراہ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ دھرنا نماز جمہ بھی قومی شاہراہ پر ہی ادا کی گئی مظاہرین نے ہزارہ برادری کے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی مظاہرین کی قیادت سید کاظم شاہ, کوڑل شاہ اور دیگر نے کی


10/01/2021

بھریاروڈ میں انجمن غلامان عباس کی جانب سے مچھ سانحہ کے خلاف آج مسجد امام علی رضا سے بھریاروڈ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی


10/01/2021

مچھ واقعہ کے خلاف اور ھزارہ برادری کے ساتھ اظھار یکجھتی کے طور پر پڈعیدن کی مرکزی امام بارگاہ سے شیعا علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا


10/01/2021

اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے بینکوں, نادرا آفیس اور دیگر پبلک مقامات کا وزٹ کیا ماسک بانٹے


10/01/2021

پی ایف یو جے کی مرکزی کال پر صحافیوں کے حقوق کیلئے نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کیجانب نیشنل پریس کلب پڈعیدن کے سامنے احتجاج کیا گیا



10/01/2021

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش کے 93 سال مکمل ہونے پر نوشہرو فیروز شادی ہال میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا



10/01/2021

ملک بھر کی طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93 یوم پیدائش بھنبرو ہائوس نوشہروفیروز میں منایا گیا


10/01/2021

پی ایف یو جے کی مرکزی کال پر صحافیوں کے حقوق کیلئے محراب پور یونین آف جرنلسٹس کیجانب صحافی چوک پر احتجاج کیا گیا


09/01/2021

نوشہروفیروز پولیس نے سال 2020 کے دوران لاتعداد کامیاب کاروائیاں اپنے نام کی، جس کا کریڈٹ ان کی عوام دوست پالیسیوں، ٹیم کی دن رات جدوجہد، اور نوشھروفیروز کے باشعور عوام کا اعتماد ہے۔۔ (ترجمان شوکت کلو)


09/01/2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید MPA لیڈیز ونگ کی سابق صدر شہناز انصاری 46 ویں سالگرہ انکی رہائشگاہ پر انکی بیٹی پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر ڈاکٹر فاطمہ انصاری کی سربراہی میں منائی گئ


09/01/2021

نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر وائس پریزیڈنٹ اور دربار چیھو شریف پڈعیدن کے پیر عبداللہ شاہ کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے روحانی ملاقات اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی


09/01/2021

پڈعیدن میں راجپوت نظریاتی سنگت RNS کیجانب سے ۔راجپوت بھیٹک میں راجپوت ڈے بڑی دھوم دھام سے منایاگیا اور راجپوت ڈے کا کیک بھی کاٹاگیا


31/12/2020

نوشہرو فیروز کے قریب کنڈیارو میں قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے مقام پر آئل ٹینکر ٹرالر سے ٹکرا گیا,آئل ٹینکر میں بیٹھے تین افراد موقعے پر جانبحق ہوگئے


Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RED News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share