ایک ڈرامے میں لڑکا اپنی نوکرانی سے محبت کر بیٹھتا ہے اور اسکی ماما اس رشتے کی مخالفت کرتی ہیں کیونکہ انکو سوسائٹی کا ڈر ہوتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ بیٹے نے نوکرانی سے شادی کر لی ۔۔۔۔میری ماما ڈرامہ دیکھ کر لڑکے کی ماں کو برا بھلا کہہ رہی تھیں کہ بیچاروں کئ شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔۔۔میں نے ماما سے پوچھا کہ فرض کریں مجھے maid آنٹی کی بیٹی پسند آ جاتی ہے تو کیا آپ میری شادی maid آنٹی کی بیٹی سے کر دیں گی تو ماما نے غصے سے مجھے دیکھا اور بولیں سوچ کر بولا کرو یہ کیا فضول بات کر رہے ہو۔۔۔۔ ۔
اسی طرح مجھے ایک کیریکٹر یاد آیا
ہیر رانجھا میں ایک کردار کیدو کا تھا جس کو ولن کے طور پر بیان کیا جاتا ہے. لیکن کام تو اس نے غیرت والا کیا تھا. اپنی بھتیجی کو غیر مرد سے ملنے سے روکتا تھا. رانجھا نے ہیر کو پھنسایا تھا اور چھپ چھپ کے ملتے تھے اس کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا ہے.
ہم لوگ کسی اور کی لو سٹوری میں ان کے ہمدرد بن جاتے ہیں جبکہ اپنے گھر میں کوئی ایسا کیس سامنے آ جائے تو اسکا جینا حرام کر دیتے ہیں کسی دوسرے کی لو سٹوری میں جو ہیرو ہیروئن نظر آتے ہیں وہی ہمیں اپنے گھروں میں ولن دکھتے ہیں اور لو سٹوری میں جو ولن ہوتے ہیں ہم سب انکو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ہم سب کا کردار بھی وہی ہوتا ہے
15/10/2020
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک آفیسر سمیت 5 فوجی اہلکار شہید۔
ISPR NEWS
Be the first to know and let us send you an email when BNP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.