Hamara Hazara

  • Home
  • Hamara Hazara

Hamara Hazara اس نیوز چینل کے توسط سے عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم او?

08/02/2024

پاکستان تحریک انصاف نے ہزارہ بھر میں جھرلو پھیر دیا۔

این اے-17 سے علی خان جدون، پی کے 43 سے رجب علی عباسی ، پی کے 45 سے مشتاق احمد غنی، این اے-18 سے عمر ایوب خان اور پی کے 46 سے اکبر ایوب خان نے بہت بڑی برتری کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

پی کے 44 کے 162/184 حلقوں کے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان جدون 2 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری پر ہیں۔ این اے- 15 مانسہرہ سے میاں محمد نواز شریف پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گستاسب سے شکست کے قریب ہیں۔

جبکہ این اے- 16 کا نتیجہ تاحال رکا ہوا ہے۔

08/02/2024

حویلیاں-پی کے 44 کے 184 میں سے 162 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے افتخار خان جدون 28988 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ 26465 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور سہیل شیر خان 10527 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

25 پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران تاحال آر او آفس نہیں پہنچے جس کی وجہ سے نتیجہ تعطل کا شکار ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے حویلیاں میں کیا جانے والے جشن قبل از وقت ہے۔ اس وقت تک کسی امیدوار کی جیت کنفرم نہیں ہوئی۔

06/02/2024
حویلیا ں۔ محلہ محبوب آباد سادات حجرہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ اہلیان علاقہ کی مختلف برادریوں نے متفقہ طور پر افتخ...
05/02/2024

حویلیا ں۔ محلہ محبوب آباد سادات حجرہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ
اہلیان علاقہ کی مختلف برادریوں نے متفقہ طور پر افتخار احمد خان،علی اصغر خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

عوام سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کرچکی ہیں۔عمران خان ایک سوچ کا نام ہے جو کھبی ختم نہیں ہو سکتی۔افتخار خان کا جلسہ سے خطاب

علی اصغر خان ( انتخابی نشان پیالہ)
افتخار خان جدون( انتخابی نشان پریشر ککر)
تحصیل صدر بابو جاوید اقبال ، جنرل کونسلر سید افضال حسین شاہ،فاروق خان،خانویز خان کی زیر قیادت عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت سید دلاور شاہ نے کی۔
جلسہ میں سکندر اعظم خان ، سردار مظہر ، ملک یاسر اعوان ، خانویز خان ، ملک فیصل رفیق اعوان ، کاشف خان ، جمعہ خان سلمانخیل ، سید مقصود حسین شاہ،چوہدری نعمان فضل ،سید ذوالفقار شاہ،سید فیضان شاہ،سید بلال شاہ،سید فرزند شاہ،سید میسم شاہ، پی ٹی آئی ورکرز عہدیداران سمیت معززین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت۔

22/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کا حویلیاں میں تاریخی پاور شو، تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت۔ ملک بھر میں حویلیاں جلسے کے چرچے۔ مسلم لیگ ن کے لیئے مشکلات مزید بڑھنے لگیں۔ تمام تر تفصیلات پروگرام الیکشن اپڈیٹس میں

12/01/2024

حویلیاں کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پروگرام الیکشن اپڈیٹس۔ پی کے 44 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ افتخار خان جدون کو مل گیا، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و سابقہ صوبائی وزیر قلندر خان لودھی الیکشن کی دوڑ سے باہر

22/12/2023

مانسہرہ NA 15 سے نواز شریف سے مقابلہ کے لیۓ خواجہ سرا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیۓ۔
ذرائع

محمد نبیل عباسی مشکل ترین وقت میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم۔محمد نبیل عباسی ک...
20/12/2023

محمد نبیل عباسی مشکل ترین وقت میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم۔محمد نبیل عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے لیئے پریشانیاں مزید بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سیاسی گروہ بندیوں، غلط پالیسیوں اور ورکرز کو عزت نہ دینے کے باعث پہلے ہی مسلم لیگ ن کے کئی کارکنان اور سابق عہدیداران پارٹی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں اور محمد نبیل عباسی کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں محمد نبیل عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت حلقہ این اے 17 اور پی کے 44 سے مسلم لیگ ن کے لیئے دیوار میں آخری کیل ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

اعلان لاتعلقیہم سید شہباز شاہ، سید، سید زبیر شاہ، سید شاہد شاہ سکنہ محلہ قصاب حویلیاں اعلان تعلقی کا اعلان کرتے ہیں کہ ح...
16/10/2023

اعلان لاتعلقی
ہم سید شہباز شاہ، سید، سید زبیر شاہ، سید شاہد شاہ سکنہ محلہ قصاب حویلیاں اعلان تعلقی کا اعلان کرتے ہیں کہ حویلیاں کی سادات برادری سے ہمارا کوئی لینا دینے تعلق واسطہ نہیں ہے ہماری کسی غم و خوشی میں آنے کی ضروت نہیں
ورنہ اپنے زمہ دار خود ہوں گے

منجانب۔سید شہباز شاہ، سید، سید زبیر شاہ، سید شاہد شاہ
سکنہ حویلیاں محلہ قصاب

حویلیاں؛ 21 اکتوبر مہنگائی مارچ مسلم لیگ ن کے اعصاب پر سوار ہوگیا،نصیر جدون اور نبیل عباسی کا اعلان ہر سٹیج پر زیربحث ہو...
10/10/2023

حویلیاں؛ 21 اکتوبر مہنگائی مارچ مسلم لیگ ن کے اعصاب پر سوار ہوگیا،نصیر جدون اور نبیل عباسی کا اعلان ہر سٹیج پر زیربحث ہونے لگا،ہمارا حدف کوئی جماعت نہیں بلکہ عیاش حکمران ہیں ان خیالات کا اظہار ہزارہ کی ممتاز سیاسی شخصیات نصیر خان جدون اور محمد نبیل عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کی پہیہ جام اور مہنگائی مارچ کا اعلان واپڈا کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا گیا تھا یہ اعلان کسی شخصیت یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے "چور کی داڑھی میں تنکہ" کے مصداق اس عوامی احتجاج کو ذاتی سمجھ کر دھونس اور دھمکیاں دینی شروع کر دیں نصیر خان جدون اور نبیل عباسی نے کہا کہ 21 اکتوبر کی ہڑتال اور مہنگائی مارچ عیاش حکمران طبقہ کے خلاف ہے جنہوں نے واپڈا کے بلوں میں ناجائزٹیکسوں اور گیس پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے تہاشہ اضافہ کرکے سفید پوش طبقہ کی زندگی مشکل بنا دی ہے انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر 21 اکتوبر کو گھروں سے باہر نکلیں اور حکمران طبقہ پر ثابت کر دیں کے عوام ان کے ظالمانہ ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں نصیر خان جدون نے کہاکہ ہمارے عوامی احتجاج کو سیاسی مخالفت سمجھنے والے عوام کے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے غلام ہیں 21 اکتوبر کو پہیہ جام اور مہنگائی مارچ ضرور ہوگا اور اس کو روکنے والے عوامی غیض و غضب کا سامنا نہیں کر سکیں گے؛رپورٹ حویلیاں پریس کلب

09/10/2023

حویلیاں مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن کی جھلکیاں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

سابق امیدوار تحصیل میئر حویلیاں سردار شمعریز یونس کا محمد نبیل عباسی کی مہنگائی کیخلاف ریلی کی مکمل حمایت اور شرکت کا اع...
05/10/2023

سابق امیدوار تحصیل میئر حویلیاں سردار شمعریز یونس کا محمد نبیل عباسی کی مہنگائی کیخلاف ریلی کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان

05/10/2023

21 اکتوبر
گزشتہ نااہل حکمرانوں ، گیس پٹرول بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف تمام جماعتوں کے سیاسی کارکنوں ، عمائدین علاقہ ، تاجروں ، مزدوروں ، نوکری پیشہ افراد اور سول سوسائٹی کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
امیر شہر کی آنکھوں میں خوف طاری ہے
میں غریب شہر کا رستہ ہموار کر رہا ہوں
تو جو سمجھا کہ اب بغاوت کون کرے گا
میں کر رہا ہوں اور سر بازار کر رہا ہوں

05/10/2023

حویلیاں جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم۔ڈی۔ آفتاب احمد سکول میں لگے چارروزہ #کتاب #میلہ کی اختتامی تقریب خطاب کررہے ہیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت انسانی حقوق پاکستان کے تحت ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہیومن رائٹس کی کمیٹیوں کو...
03/10/2023

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت انسانی حقوق پاکستان کے تحت ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہیومن رائٹس کی کمیٹیوں کو متحرک کرنے اور قوانین کی آگاہی کے لئے ایبٹ آباد میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔سنگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے آگاہی ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری لاء وانسانی حقوق ظہیر الدین بابر مہمان خصوصی تھے ۔جب کہ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق خیبر پختونخوا زاہد ریحان ،ذوالفقار علی جھمٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکشن پلان ،ایڈووکیٹ احسن نواز ڈپٹی ڈائریکٹر ایکشن پلان وزارت انسانی حقوق پاکستان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف وانسانی حقوق ایبٹ آباد رابعہ سجاد ،سوشل ویلفیئر آفیسر ساحرہ مشتاق کے علاوہ سنگی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عزیز ،ضلعی انسانی حقوق کمیٹی کے اراکین ،وکلاء ،منیارٹی اور خصوصی افراد کے نمائندوں کے علاوہ خواتین بھی شریک تھیں۔ ورکشاپ میں بنیادی انسانی حقوق کے قومی اور بین الاقوامی قوانین سے آگاہی دی گئی ۔اور اقوام متحدہ کی جانب سے لاگو کئے گئے 9 کنونشن میں سے 7 پر عملی اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی وضاحت کی گئی۔جس میں شکایت کے اندراج کے لئے 1099 ہیلپ لائن ،فیملی پروٹیکشن بحالی سنٹر ،زینب الرٹ ،چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹوٹ ،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس سمیت دیگر قوانین پر بحث کی گئی۔وزارت انسانی حقوق کے زمہ داران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور متاثرہ افراد کو ریلیف فنڈ کی فراہمی کے حوالہ سے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری لاء پارلیمنٹری افیئر و ہیومن رائٹس خیبر پختونخوا ظہیر الدین بابر کا کہناتھا صوبائی ٹاسک فورس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار تین سو 96 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 88 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی سطح پر قائم کمیٹیوں میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کو بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا اور شرکاء کی جانب سے تحصیل کی سطح پر ہیومن رائٹس کمیٹیوں کے قیام کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے سنگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے بہترین ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور شرکاء نے آگاہی سیشن ہو مفید قرار دیتے ہوئے ایسی مذید ورکشاپ کے انعقاد پر زوردیا ہے ۔

حویلیاں سٹی فیڈر، کوکل فیڈر، ٹاون فیڈر اور انڈسٹری فیڈر درج ذیل تاریخوں 5 اکتوبر ،10 اکتوبر 12اکتوبر، 17اکتوبر، 19اکتوبر...
03/10/2023

حویلیاں سٹی فیڈر، کوکل فیڈر، ٹاون فیڈر اور انڈسٹری فیڈر درج ذیل تاریخوں 5 اکتوبر ،10 اکتوبر 12اکتوبر، 17اکتوبر، 19اکتوبر، 24اکتوبر، 26اکتوبر، اور 31اکتوبر کو بجلی بوجہ نئے فیڈر کا کام کی وجہ وجہ سے صبح 8بجے شام 3بجے تک بجلی بند رہے گی
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

حویلیاں ٹریفک نظام میں بہتری اور ٹریفک نظام کا حل میری اولین ترجیح ہے ڈی ایس پی سرکل حویلیاں میڈم ثمینہ ٹریفک پولیس اور ...
03/10/2023

حویلیاں ٹریفک نظام میں بہتری اور ٹریفک نظام کا حل میری اولین ترجیح ہے ڈی ایس پی سرکل حویلیاں میڈم ثمینہ ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے حویلیاں کی ناجائزات تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاروائیاں شہر بھر میں ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ بننے والی ریڑی تھڑوں کو سڑک اور فٹ پاتھ سے ہٹانے کی وارننگ دے دی گئی سوزوکی؛ رکشہ؛ پر حویلیاں بازار میں پابندی سے حویلیاں شہر میں ٹریفک نظام میں ائے روز بہتری ثابت ہو رہی ہے جس میں تھڑوں اور ریڈھیوں کو ٹریفک پولیس کی ڈی ایس پی میڈم ثمینہ اور ٹی ایم اے تحصیل حویلیاں کی ٹی او آر میڈم عائشہ طاہرہ کو اس احسن اقدام پر عوامی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا؛رپورٹ حویلیاں پریس کلب

حویلیاں ڈی۔ایس۔پی ٹریفک میڈیم ثمینہ کی تعیناتی سے حویلیاں ٹریفک کے نظام میں بہتری ثابت ہو رہی ہے آن خیالات کا اظہار سیف ...
22/09/2023

حویلیاں ڈی۔ایس۔پی ٹریفک میڈیم ثمینہ کی تعیناتی سے حویلیاں ٹریفک کے نظام میں بہتری ثابت ہو رہی ہے آن خیالات کا اظہار سیف ٹریول اور یونیورسل اسٹڈی ایڈوائزر کے فہد عباسی احسن شہزاد؛ گل اصغرعرف سدا تنولی؛ قاضی عمر؛خرم خان ممبر حویلیاں پریس عمر رشید؛ حارث خان جدون؛ بابر خان اور دیگر نے ڈی ایس پی ٹریفک حویلیاں میڈیم ثمینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا حویلیاں ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی شہر بھر میں ٹریفک کے نظام میں رکاوٹیں بننے والی ریڑھی رکشہ تھڑوں کو سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ہٹایا گیا ڈی۔ ایس پی ٹریفک میڈیم ثمینہ ٹی او ٹریفک وزیر محمد خان اور انکی پوری ٹیم کو شہریوں اور تاجر برادری اور سماجی شخصیا ت کا خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ٹریفک پولیس عارف جاوید کی خصوصی ہدایات کے مطابق گزشتہ کئی روز سےحویلیاں شہر میں ٹریفک کے نظام میں آئے روز بہتری ثابت ہو رہی ہے جس میں رکشہ تھڑوں اور ریڑھیوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے کنٹرول کیا گیا جس سے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہو رہا تھا اس کو ایک ساہیڈ پر ریڑھی تھڑے اور رکشہ کی شہر پورے میں گھومنے کی پابندی سے ٹریفک کا نظام درست ہونا شروع ہو گیا ہے؛رپورٹ حویلیاں پریس کلب

حاجی محمد اسحاق عباسی ، مشتاق احمد عباسی ، اشفاق عباسی کے بھائی ، کوثر علی عباسی کے والد اور محمد نبیل عباسی کے چچا حاجی...
09/09/2023

حاجی محمد اسحاق عباسی ، مشتاق احمد عباسی ، اشفاق عباسی کے بھائی ، کوثر علی عباسی کے والد اور محمد نبیل عباسی کے چچا حاجی بنیامین عباسی بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں ۔ نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام 4:00 بجے نزد پی -ایس -او پٹرول پمپ سلطانپور میں ادا کیا جائے گا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamara Hazara:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share