Jaag News

Jaag News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jaag News, News & Media Website, .

اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں ...
09/05/2023

اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک می...
22/02/2023

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔
انہوں نے فیس بک پر جیل بھرو تحریک سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ تحریک ملک کو آزاد اور خوش حال پاکستان بنائے گی، پاکستان تب خوش حال ہو گا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی۔


لاہور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا۔جیل بھرو تحریک کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہو گئے جو مرکزی دفتر سے ...
22/02/2023

لاہور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا۔
جیل بھرو تحریک کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہو گئے جو مرکزی دفتر سے چیئرنگ کراس پہنچیں گے۔دوسری جانب چیئرنگ کراس مال روڈ پر قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی پہلے ہی پہنچا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 200 کارکنوں کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا ہے


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔لاہور میں پروی...
21/02/2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں پرویز الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سابق صدر نے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔
ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔احتساب عد...
21/02/2023

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔شاہد خاقان عباسی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 ر...
20/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔
عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے خود عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے، بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

ترکی کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے ش...
20/02/2023

ترکی کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے جو دیر تک جاری رہے۔زلزلے سے انتاکیہ میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، یہ جھٹکے لبنان، مصر، شام اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس ک...
09/02/2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پر بند ہوا تھا.

امریکی ڈالر کی قدر میں کمیانٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کار...
09/02/2023

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے پیر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ...
09/02/2023

پاکستان تحریکِ انصاف نے پیر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان کے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

‏عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں جانے کا سوچ رہے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے قتل کا ٹاسک وزیرستان میں دے کر پیمنٹ...
08/02/2023

‏عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں جانے کا سوچ رہے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے قتل کا ٹاسک وزیرستان میں دے کر پیمنٹ کر دی گئی، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے ک...
08/02/2023

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام کو کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کر دیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ...
08/02/2023

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کر دیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سے نہیں ہو سکتا، پہلے سے زلزلے کا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا.

پنجاب میں پٹرول کی قلت کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بڑی کمپنیز کے علاوہ چھوٹی تیل کم...
08/02/2023

پنجاب میں پٹرول کی قلت کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بڑی کمپنیز کے علاوہ چھوٹی تیل کمپنیز پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں۔
پنجاب میں ان ہی چھوٹی کمپنیز کے پمپس ہیں۔ اس لیے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا زیادہ اثر ہے۔

امریکی فوج نے کانگریس کو بتایا ہے کہ چین کے پاس ہم سے زیادہ بین البراعظمی میزائل لانچرز ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے ...
08/02/2023

امریکی فوج نے کانگریس کو بتایا ہے کہ چین کے پاس ہم سے زیادہ بین البراعظمی میزائل لانچرز ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق چین کے پاس زمین پر نصب اور موبائل لانچرز کی تعداد امریکا سے زیادہ ہے۔
امریکی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل انتھونی کاٹن نے یہ بات 26 جنوری کو بذریعہ خط کانگریس کو بتائی تھی۔
خط میں یہ نہیں کہا گیا کہ چین کے پاس زیادہ میزائل یا نیوکلیئر وارہیڈز ہیں لیکن میزائل لانچرز میں امریکا پیچھے رہ گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسیوں پر ...
08/02/2023

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسیوں پر بات ہوئی، باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کیا جائے گا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ  ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ان کی میت سخت ...
07/02/2023

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ان کی میت سخت سیکیورٹی میں گورا قبرستان سے متصل سی ایس ڈی قبرستان لائی گئی جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 21 فروری کو طلب کرلیا۔عمر...
07/02/2023

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 21 فروری کو طلب کرلیا۔
عمران خان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے کا ہوگیا۔ جبکہ عالمی...
07/02/2023

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے کا ہوگیا۔
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام ایک ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 869 ڈالر فی اونس ہے۔

وفاقی کابینہ نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری ا...
07/02/2023

وفاقی کابینہ نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق وفاق کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

حرا مانی اور ان کی ٹیم پر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حملہ۔حملے کا یہ واقعہ کراچی میں شوٹنگ کے دوران پیش آ یا ابھی تک کی اطل...
07/02/2023

حرا مانی اور ان کی ٹیم پر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حملہ۔
حملے کا یہ واقعہ کراچی میں شوٹنگ کے دوران پیش آ یا ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اہل علاقہ کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے عملے کو ذدوکوب کیا اور ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔

عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان سے ڈالرز کی اسمگلنگ کو افغانستان میں طالبان حکومت کی لائف لائن قرار دیا ہے۔رپورٹ میں انک...
07/02/2023

عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان سے ڈالرز کی اسمگلنگ کو افغانستان میں طالبان حکومت کی لائف لائن قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تاجر اور دیگر ذرائع سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرپاکستان سے افغانستان جارہے ہیں .افغانستان کی یومیہ ضرورت 1 سے ڈیڑھ کروڑ ہے، اقوام متحدہ افغانستان کو ہفتہ وار 4 کروڑ ڈالر امداد دیتا ہے

ترکی میں اموات 912 ہو گئیںترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے کم از کم 1 ہزار 710 عمارتیں گر گئیں، 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امداد...
06/02/2023

ترکی میں اموات 912 ہو گئیں
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے کم از کم 1 ہزار 710 عمارتیں گر گئیں، 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہو گئی، جبکہ 5 ہزار 383 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی میں زلزکہ، شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ ، 76 ہلاکترکی سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 او...
06/02/2023

ترکی میں زلزکہ، شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ ، 76 ہلاک
ترکی سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

Jaag

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پ...
05/02/2023

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔

ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔ لڑکی دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، جسے مسلح افراد نے چہل...
04/02/2023

ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔
لڑکی دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، جسے مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا.ملزمان نے لڑکی کی جانب سے شور کرنے پر تھپڑ مارے اور درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کرکے کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

**e

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ریو...
04/02/2023

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ریونیو بڑھانے، گردشی قرضہ میں کمی اور معاشی و توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ انرجی کنزرویشن اور مالی کفایت شعاری کے ذریعے اخراجات میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو ب...
04/02/2023

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں مجھے خوف ہے ہم بچیں گے بھی نہیں۔ سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان۔جمعے کے روز سربراہ ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی...
04/02/2023

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان۔
جمعے کے روز سربراہ ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں کمائی جانے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کو ان اشتہارات کے دِکھائے جانے کی مد میں حصہ دے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ...
04/02/2023

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔
کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے، انکا عہدہ اعزازی ہوگا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaag News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share