15/01/2022
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے
کہ مملکت میں اب تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں-
حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعے کو عمرہ زائرین اور نمازیوں کو بارش اور موسمی حالات سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم کی
سعودی عرب کے کسی شہر میں اپنے گھر یا رہائشی مرکز میں موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہزاروں کلومیٹر دور پاکستان آبائی گھر میں موجود کسی پیارے تک آپ کی رقم فوراً پہنچ جائے۔ کچھ عرصہ قبل تک تو شاید یہ ممکن نہ تھا لیکن اب دنیا بھر کے سمندروں میں بچھی انٹرنیٹ کیبلز کی وجہ سے چند لمحوں میں رقم کی منتقلی کا یہ کام کیا جا سکتا
پاکستان میں گزشتہ ہفتے سیاحتی مقام مری میں برفباری کے دوران پھنس جانے والے 22 افراد کی گاڑیوں میں ہلاکت سب سے بڑی خبر رہی جس نے ملک بھر میں شہریوں کو صدمے، غم اور غصے کی کیفیت سے دوچار کیا۔
شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس واقعے کو انتظامی نااہلی قرار دیا۔ پنجاب حکومت نے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو سات دن میں رپورٹ جمع کرائے گی
پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے گھروں میں قرنطینہ کی اجازت دینے کے فیصلے کو بھی اہم خبر کے طور پر دیکھا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کی اجازت دیتے ہوئے محکمہ صحت کے قائم کردہ سینٹرز اور ہوٹلز میں قرنطینہ کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔