13/02/2022
ہاڑی گہل تاجر دوست پینل کے نامزد امیدوار صدر ارسلان کشمیری نے ہمرا نامزد جنرل سیکرٹری مسعود محمود , عدنان خورشید , رشید چغتائی شکیل احمد آصف راجہ عماد خالق خرم خان سخاوت علی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ میں ہارا یا جیتا تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا ہم کسی کی سہولت کے لیے میدان میں نہیں آئے ہیں بلکہ ہم اپنا منشور لے کر آئے ہیں تاجران افواہوں پر دھیان نہ دیں ہم ہاڑی گہل کی بہتری چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہاڑی گہل لوگوں کے ذاتی تنازات کا گڑھ نہ بنے میرے پینل میں موجود تمام ممبران کرائے دار ہیں کوئی بلڈنگ مالکان نہیں ہم تاجروں کی بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں اللّٰہ نے چاہا تو ہم سب تاجر، مالکان بلڈنگ اور سول سوسائٹی مل جل کر ھاڑی گہل سے ہر قسم کا تعصب ختم کریں گے اور نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں پروموٹ بڑوں کی سرپرستی میں کریں گے، تاجران اور بلڈنگ مالکان کے درمیان بے تحاشہ کرایے کے ایشوز پر ملکی قوانین کے مطابق ایگریمنٹ کرائیں گےتاکہ کسی فریق کے ساتھ ذیادتی نہ ہو، ھماری کسی پینل کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے سب ھمارے تاجر بھائی ہیں البتہ ھم ہر چوک چرائے میں اسکی مخالفت کریں گے جو تاجروں اور مالکان بلڈنگ کو آپس میں لڑانے کی بیرونی سازش کر رہا ہو اور جو گھر کی جنگ کو تاجروں پر مسلط کرنا چاہتا ہو.تاجروں کے کسی بھی معاملے میں بیرونی مداخلت کی روک تھام کرنا ہمارے منشور کی ترجیحات میں سے ہے، پنڈی، راولاکوٹ اور باغ، لوکل وغیرہ کے لیے جدید سہولیات کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے اڈے الگ الگ قائم کرنے کے لیے جستجو کرنا، تاجروں، مسافروں اور گاہکوں کی سہولیات کے لیے باتھ رومز بنانے کے علاوہ بلڈنگ مالکان کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی اپنی بلڈنگز میں کرایہ داروں کے لیے باتھ رومز کی سہولت مہیا کریں، جو ہمارے منشور کا حصہ ہے، اس کے علاوہ تاجر ویلفیئر فاؤنڈیشن، روزانہ غریب امدادی کمیٹی ڈالنا، پارکنگ کے مسائل حل کرنا، سب ڈویژن ھاڑی گہل کے دفاتر ، ھاڑی گہل پونچھ ملحقہ پل باولی، سستے بازار اور سستی کرایے کی دکانوں کا قیام، تاجران کے ہر قسم کے انسانی حقوق کا تحفظ، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیکورٹی کیمرے، دو یا تین چوکیدار سیکورٹی کمپنی سے، ھاڑی گہل بائی پاس روڈ، نوجوان تاجروں کی بے راہ روی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام اورتمام معاشرتی برائیوں کے خاتمے کی جدوجہد کرنا،ھمارے منشور کا حصہ ہے.انتظامیہ بغیر وارننگ اور انجمن تاجران کے مشورے کے بغیر کسی تاجر کو جرمانہ نہ کرنے کو یقینی بنانا.غیر ریاستی تاجر جو ایڈانس کرایہ اور پکڑی سسٹم کو رواج ڈال کر غریب تاجروں کو بے دخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسکی روک تھام کرنا.امیدوار صدر انجمن تاجران ھاڑی گہل ارسلان راجپوت نے مزید کہا ہے کہ تجارتی آئین اور ملکی، اسلامی تجارتی قوانین فالو کرنے کو یقینی بنانا ہے.جدید ھاڑی گہل سٹی بنانے کے لیے انجمن تاجران،بلڈنگ مالکان، معزین علاقہ، حلقے کے ایم ایل اےاور انتظامیہ پر مشتمل ایک کور کمیٹی قائم کرنا.تجارت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے اور ایک کامیاب بزنس مین بننے کے لیے فری ورکشاپ کا انعقاد کرانا.تاجروں کے مسائل سننے اور اس پر فوری عمل درآمد کے لئے کم از کم ہر چھ ماہ بعد کور کمیٹی کی موجودگی میں کھلی کچہری لگانا.جس میں انجمن تاجران اور اپوزیشن انجمن تاجران بھی اپنی چھ ماہ کی کارگزاری پیش کرنے کی پابند ہو. انتہائی غریب تاجروں سے کسی قسم کا چندہ نہ لینے کو یقینی بنانا.
یہ سب تب ہی 100 ٪ممکن ہو سکتا ہے جب آپ عقاب کو نہ بھولیں ہمارا انتخابی نشان عقاب ہے، عقاب پر 16 فروری کو مہر لگا کر ملی بیداری اور شعور کا ثبوت دیں ہم تاجروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے، فرد قائم ربط ملت سے ھے تنہا کچھ نہیں، موج ھے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں. وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آسان تھا
مجھے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری،اگر چار دن عقاب اڑنا چھوڑ دے تو آسمان کبوتروں کا نہیں ہو جاتا۔جھوٹے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرنا ان شاءاللہ جیت عقاب کی ہوگی.جیت انقلابی، نڈر اور حق پر ڈٹ جانے اور سٹینڈ کرنے والے نوجوان تاجروں اور انکی سرپرستی کرنے والے بزرگ تاجروں کی ہوگی.