Mualana syed Imran Haider Abdi Ghazipuri

  • Home
  • Mualana syed Imran Haider Abdi Ghazipuri

Mualana syed Imran Haider Abdi Ghazipuri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mualana syed Imran Haider Abdi Ghazipuri, Magazine, .

زیارت امام حسینؑ روز عید فطر و قربان(امام صادقؑ سے روایتِ معتبر میں نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص بھی ان تین راتوں میں امام ح...
09/04/2024

زیارت امام حسینؑ روز عید فطر و قربان

(امام صادقؑ سے روایتِ معتبر میں نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص بھی ان تین راتوں میں امام حسینؑ کی زیارت کرے اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ شبِ عید فطر ، شبِ عیداضحیٰ اور شبِ نیمۂ شعبان۔ دوسری روایت میں امام موسیٰ بن جعفرؑ سے نقل کیا گیا ہے تین راتیں ہیں جن میں امام حسینؑ کی زیارت کرنے والے کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ شب نیمۂ شعبان۔ شب ۲۳ رمضان۔ شبِ عیدِ فطر____امام صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص امام حسینؑ کی زیارت شبِ نیمۂ شعبان، شبِ عیدِ فطر اور شبِ عرفہ ایک ہی سال میں کرےپروردگار اس کے لئے ہزار مقبول حج اور ہزار مقبول عمرہ لکھ دیتا ہے اور دنیا و آخرت کی ہزار حاجتیں پوری کر دیتا ہے۔ امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جو شخص شبِ عرفہ کربلا میں رہے اور وہاں رہ کر روزِ عید امام مظلوم کی زیارت کرے وہ جب پلٹےگا تو پروردگار اس کو سال بھر کے شر سے محفوظ رکھے گا۔ واضح رہے کہ علماء نے ان دونوں عیدوں کے لئے دو زیارتیں نقل کی ہیں۔ ایک وہی سابقہ زیارت ہے جس کا ذکر شب قدر میں ہو چکا ہے اور دوسری یہ زیارت ہے جس کے بارے میں علماء کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ سابقہ زیارت روز عیدین کی تھی اور یہ زیارت شبِ عیدین کی ہے بہرحال جو بھی حضرت امام حسینؑ کی زیارت کا ارادہ کرے ان دو راتوں میں ۔ پہلے قبہ مطہر کے دروازہ پر کھڑے ہو کر قبر پر نگاہ ڈالے اور پھر بطور اجازت طلبی کہے۔)

يَا مَوْلَايَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ عَبْدُكَ وَ ابْنُ اَمَتِكَ الذَّلِيْلُ بَيْنَ يَدَيْكَ وَ الْمُصَغَّرُ فِيْ عُلُوِّ قَدْرِكَ وَ الْمُعْتَرِفُ بِحَقِّكَ جَاۤءَكَ مُسْتَجِيْرًا بِكَ قَاصِدًا اِلٰى حَرَمِكَ مُتَوَجِّهًا اِلٰى مَقَامِكَ مُتَوَسِّلًا اِلَى اللّٰهِ تَعَالٰى بِكَ اَ اَدْخُلُ يَا مَوْلَايَ اَ اَدْخُلُ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ اَ اَدْخُلُ يَا مَلَاۤئِكَةَ اللّٰهِ الْمُحْدِقِيْنَ بِهٰذَا الْحَرَمِ الْمُقِيْمِيْنَ فِيْ هٰذَا الْمَشْهَدِ۔

(اس کے بعد اگر دل نرم ہوجائے اور آنکھوں میں آنسو آ جائیں تو داہنے قدم کو آگے بڑھاتے ہوئے داخل ہو جائے اور کہے۔)

بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ وَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَ عَلٰى مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ۔

(پھر کہے)

اَللّٰهُ اَكْبَرُ كَبِيْرًا وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَ اَصِيْلًا وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الْفَرْدِ الصَّمَدِ الْمَاجِدِ الْاَحَدِ الْمُتَفَضِّلِ الْمَنَّانِ الْمُتَطَوِّلِ الْحَنَّانِ الَّذِيْ مِنْ تَطَوُّلِهِ سَهَّلَ لِيْ زِيَارَةَ مَوْلَايَ بِاِحْسَانِهِ وَ لَمْ يَجْعَلْنِيْ عَنْ زِيَارَتِهِ مَمْنُوْعًا وَ لَا عَنْ ذِمَّتِهِ مَدْفُوْعًا بَلْ تَطَوَّلَ وَ مَنَحَ ۔

(اس کے بعد داخل ہو کر جب روضہ کے اندر پہنچے تو قبر کے سامنے کھڑے ہوکر خضوع و خشوع اور گریہ کے ساتھ یوں کہے۔)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ اٰدَمَ صِفْوَةِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ نُوْحٍ اَمِيْنِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ اِبْرَاهِيْمَ خَلِيْلِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُوْسٰى كَلِيْمِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عِيْسٰى رُوْحِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ حَبِيْبِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عَلِيٍّ حُجَّةِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْوَصِيُّ الْبَرُّ التَّقِيُّ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ثَارَ اللّٰهِ وَ ابْنَ ثَارِهِ وَ الْوِتْرَ الْمَوْتُوْرَ اَشْهَدُ اَنَّكَ قَدْ اَقَمْتَ الصَّلَاةَ وَ اٰتَيْتَ الزَّكَاةَ وَ اَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ جَاهَدْتَ فِي اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهِ حَتَّى اسْتُبِيْحَ حَرَمُكَ وَ قُتِلْتَ مَظْلُوْمًا۔

(اس کے بعد بالائے سر کھڑے ہو کر رنجیدہ دل اور چشمِ گریاں کے ساتھ کہے)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاۤءِ سَيِّدَةِ نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَطَلَ الْمُسْلِمِيْنَ يَا مَوْلَايَ اَشْهَدُ اَنَّكَ كُنْتَ نُوْرًا فِي الْاَصْلَابِ الشَّامِخَةِ وَ الْاَرْحَامِ الْمُطَهَّرَةِ لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاهِلِيَّةُ بِاَنْجَاسِهَا وَ لَمْ تُلْبِسْكَ مِنْ‏ مُدْلَهِمَّاتِ ثِيَابِهَا وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ مِنْ دَعَاۤئِمِ الدِّيْنِ وَ اَرْكَانِ الْمُسْلِمِيْنَ وَ مَعْقِلِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ الْاِمَامُ الْبَرُّ التَّقِيُّ الرَّضِيُّ الزَّكِيُّ الْهَادِي الْمَهْدِيُّ وَ اَشْهَدُ اَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوٰى وَ اَعْلَامُ الْهُدٰى وَ الْعُرْوَةُ الْوُثْقٰى وَ الْحُجَّةُ عَلٰىۤ اَهْلِ الدُّنْيَا۔

(اس کے بعد قبر لپٹ کر کہے)

اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ يَا مَوْلَايَ اَنَا مُوَالٍ لِوَلِيِّكُمْ وَ مُعَادٍ لِعَدُوِّكُمْ وَ اَنَا بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَ بِاِيَابِكُمْ مُوْقِنٌ بِشَرَاۤئِعِ دِيْنِيْ وَ خَوَاتِيْمِ عَمَلِيْ وَ قَلْبِيْ لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ وَ اَمْرِيْ لِاَمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ يَا مَوْلَايَ اَتَيْتُكَ خَاۤئِفًا فَاٰمِنِّيْ وَ اَتَيْتُكَ مُسْتَجِيْرًا فَاَجِرْنِيْ وَ اَتَيْتُكَ فَقِيْرًا فَاَغْنِنِيْ سَيِّدِيْ وَ مَوْلَايَ اَنْتَ مَوْلَايَ حُجَّةُ اللّٰهِ عَلَى الْخَلْقِ اَجْمَعِيْنَ اٰمَنْتُ بِسِرِّكُمْ وَ عَلَانِيَتِكُمْ وَ بِظَاهِرِكُمْ وَ بَاطِنِكُمْ وَ اَوَّلِكُمْ وَ اٰخِرِكُمْ وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ التَّالِيْ لِكِتَابِ اللّٰهِ وَ اَمِيْنُ اللّٰهِ الدَّاعِيۤ اِلَى اللّٰهِ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ لَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً ظَلَمَتْكَ وَ اُمَّةً قَتَلَتْكَ‏ وَ لَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ۔

(اس کے بعد بالائے سر دورکعت نماز ادا کرے اور سلام کے بعد کہے۔)

اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ لَكَ صَلَّيْتُ وَ لَكَ رَكَعْتُ وَ لَكَ سَجَدْتُ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ فَاِنَّهُ لَا تَجُوْزُ الصَّلَاةُ وَ الرُّكُوْعُ وَ السُّجُوْدُ اِلَّا لَكَ لِاَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ اَللّٰهُمَ‏ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اَبْلِغْهُمْ عَنِّيۤ اَفْضَلَ‏ السَّلَامِ وَ التَّحِيَّةِ وَ ارْدُدْ عَلَيَّ مِنْهُمُ السَّلَامَ اَللّٰهُمَّ وَ هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ هَدِيَّةٌ مِنِّيۤ اِلٰى سَيِّدِيِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ عَلَيْهِ وَ تَقَبَّلْهُمَا مِنِّيْ وَ اجْزِنِيْ عَلَيْهِمَاۤ اَفْضَلَ اَمَلِيْ وَ رَجَاۤئِيْ فِيْكَ وَ فِيْ وَلِيِّكَ يَا وَلِيَّ الْمُؤْمِنِيْنَ۔

(اس کے بعد قبر سے لپٹ کر بوسہ دے اور کہے)

اَلسَّلَامُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ۟اِلْمَظْلُوْمِ الشَّهِيْدِ قَتِيْلِ الْعَبَرَاتِ وَ اَسِيْرِ الْكُرُبَاتِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَشْهَدُ اَنَّهُ وَلِيُّكَ وَ ابْنُ وَلِيِّكَ وَ صَفِيِّكَ الثَّاۤئِرِ بِحَقِّكَ اَكْرَمْتَهُ بِكَرَامَتِكَ وَ خَتَمْتَ لَهُ بِالشَّهَادَةِ وَ جَعَلْتَهُ سَيِّدًا مِنَ السَّادَةِ وَ قَاۤئِدًا مِنَ الْقَادَةِ وَ اَكْرَمْتَهُ بِطِيْبِ الْوِلَادَةِ وَ اَعْطَيْتَهُ مَوَارِيْثَ الْاَنْبِيَاۤءِ وَ جَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلٰى خَلْقِكَ مِنَ الْاَوْصِيَاۤءِ فَاَعْذَرَ فِيْ الدُّعَاۤءِ وَ مَنَحَ النَّصِيْحَةَ وَ بَذَلَ مُهْجَتَهُ فِيْكَ حَتَّى اسْتَنْقَذَ عِبَادَكَ مِنَ الْجَهَالَةِ وَ حَيْرَةِ [وَ خَيْبَةِ] الضَّلَالَةِ وَ قَدْ تَوَازَرَ عَلَيْهِ مَنْ غَرَّتْهُ الدُّنْيَا وَ بَاعَ حَظَّهُ مِنَ الْاٰخِرَةِ بِالْاَدْنٰى وَ تَرَدّٰى فِيْ هَوَاهُ وَ اَسْخَطَكَ وَ اَسْخَطَ نَبِيَّكَ وَ اَطَاعَ مِنْ عِبَادِكَ اُوْلِي الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَ حَمَلَةِ الْاَوْزَارِ الْمُسْتَوْجِبِيْنَ النَّارَ فَجَاهَدَهُمْ فِيْكَ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ لَا تَأْخُذُهُ فِيْ اللّٰهِ لَوْمَةُ لَاۤئِمٍ حَتّٰى سُفِكَ فِيْ طَاعَتِكَ دَمُهُ وَ اسْتُبِيْحَ حَرِيْمُهُ اَللّٰهُمَّ الْعَنْهُمْ لَعْنًا وَبِيْلًا وَ عَذِّبْهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا۔

(اس کے بعد قبر حضرت علی اکبرؑ کی طرف پائینِ پائے حضرت امام حسینؑ جائے اور جا کر یوں کہے۔)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ فَاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْمَظْلُوْمُ الشَّهِيْدُ بِاَبِيۤ اَنْتَ وَ اُمِّيْ عِشْتَ سَعِيْدًا وَ قُتِلْتَ مَظْلُوْمًا شَهِيْدًا۔

(اس کے بعد قبر شہداء کا رخ کر کے یوں کہے)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَيُّهَا الذَّآبُّوْنَ عَنْ تَوْحِيْدِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ بِاَبِيۤ اَنْتُمْ وَ اُمِّيْ فُزْتُمْ فَوْزًا عَظِيْمًا۔

(اس کے بعد روضۂ حضرت عبّاسؑ کے پاس جائے اور ضریح کے پاس کھڑے ہو کر کہے۔)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ وَ الصِّدِّيْقُ الْمُوَاسِيْ اَشْهَدُ اَنَّكَ اٰمَنْتَ بِاللّٰهِ وَ نَصَرْتَ ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ دَعَوْتَ اِلٰى سَبِيْلِ اللّٰهِ وَ وَاسَيْتَ بِنَفْسِكَ فَعَلَيْكَ مِنَ اللّٰهِ اَفْضَلُ التَّحِيَّةِ وَ السَّلَامِ۔

(اس کے بعد قبر سے لپٹ جائےاور کہے)

بِاَبِيۤ اَنْتَ وَ اُمِّيْ يَا نَاصِرَ دِيْنِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَاصِرَ الْحُسَيْنِ الصِّدِّيْقِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَاصِرَ الْحُسَيْنِ الشَّهِيْدِ عَلَيْكَ مِنِّيِ السَّلَامُ مَا بَقِيْتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ۔

(اس کے بعد بالائے سر دو رکعت نماز ادا کرے۔ اس کے بعد جو دعا حرم امام حسینؑ میں پڑھی تھی اس دعا کو پھر پڑھے)

اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ‏ صَلَّيْتُ۔۔۔

(اور اس کے بعد پھر پلٹ کر حرم امام حسینؑ میں آئے اور جب تک چاہے وہیں رہے اور مستحب ہے کہ اس جگہ کو رات گذارنے کی منزل نہ قرار دے اور جب حضرت کو رخصت کرنا چاہے تو بالائے سر کھڑے ہو کر گریہ کرے اور یوں کہے۔)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَايَ سَلَامَ مُوَدِّعٍ لَا قَالٍ وَ لَا سَئِمٍ فَاِنْ اَنْصَرِفْ فَلَا عَنْ مَلَالَةٍ وَ اِنْ اُقِمْ فَلَا عَنْ سُوۤءِ ظَنٍّ بِمَا وَعَدَ اللّٰهُ الصَّابِرِيْنَ يَا مَوْلَايَ لَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنِّيْ لِزِيَارَتِكَ وَ رَزَقَنِي الْعَوْدَ اِلَيْكَ وَ الْمَقَامَ فِيْ حَرَمِكَ وَ الْكَوْنَ فِيْ مَشْهَدِكَ اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ ۔

(اس کے بعد ضریح کو بوسہ دے کر اپنے بدن کو مس کرے کہ باعثِ امان و حفظ ہے اور اس کے بعد وہاں سے اس طرح باہر جائے کہ حضرت کی طرف پشت نہ ہونے پائے اور یوں کہے۔)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَابَ الْمَقَامِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا شَرِيْكَ الْقُرْاٰنِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ الْخِصَامِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَفِيْنَةَ النَّجَاةِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا مَلَاۤئِكَةَ رَبِّيَ الْمُقِيْمِيْنَ فِيْ هٰذَا الْحَرَمِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَبَدًا مَا بَقِيْتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ

(اور کہے)

اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔

(اس کے بعد باہر نکل جائے۔ )
(سید بن طاؤسؒ اور محمد بن مشہدیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر یہ اعمال انجام دے دیئے تو گویا عرشِ اعظم پر خدا کی زیارت کرلی ہے۔)

🌹التماس دعا 🤲
🌹عمران عابدی 🌹

انتیسواں دناَللّٰهُمَّ غَشِّنِيْ فِيْهِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِيْ فِيْهِ التَّوْفِيْقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَهِّرْ قَلْب...
08/04/2024

انتیسواں دن

اَللّٰهُمَّ غَشِّنِيْ فِيْهِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِيْ فِيْهِ التَّوْفِيْقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَهِّرْ قَلْبِيْ مِنْ غَيَاهِبِ التُّهْمَةِ، يَا رَحِيْمًا بِعِبَادِهِ الْمُؤْمِنِيْنَ۔

انتیسواں دن

📚ترجمه : خدایا آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ لے مجھے توفیق دے اور گناہوں سے تحفظ عنایت فرما۔ میرے دل کو تہمتوں کی تاریکیوں سے پاکیزہ بنا دے۔ اے بندگان مومنین پر مہربانی کرنے والے۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

اٹھائیسواں دناَللّٰهُمَّ وَفِّرْ حَظِّيْ فِيْهِ مِنَ النَّوَافِلِ، وَاَكْرِمْنِيْ فِيْهِ بِاِحْضَارِ الْمَسَاۤئِلِ، وَقَ...
07/04/2024

اٹھائیسواں دن

اَللّٰهُمَّ وَفِّرْ حَظِّيْ فِيْهِ مِنَ النَّوَافِلِ، وَاَكْرِمْنِيْ فِيْهِ بِاِحْضَارِ الْمَسَاۤئِلِ، وَقَرِّبْ فِيْهِ وَسِيْلَتِىْ اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسَآئِلِ، يَا مَنْ لَا يَشْغَلُهُ اِلْحَاحُ الْمُلِحِّيْنَ۔

اٹھائیسواں دن

📚 ترجمه : خدایا نوافل میں میرے حصہ کو زیادہ کر دے اور مجھے مسائل کے حاضر رکھنے کی کرامت عنایت فرما میرے وسیلہ کو تمام وسائل سے قریب تر بنادے۔ اے وہ خدا کہ جسے مختلف فریادیوں کی فریاد مشغول نہیں کر پاتی۔

🤲🏻 التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

ستائیسواں دناَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ فِيْهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَيِّرْ اُمُوْرِيْ فِيْهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى ا...
06/04/2024

ستائیسواں دن

اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ فِيْهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَيِّرْ اُمُوْرِيْ فِيْهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعَاذِيْرِيْ، وَحُطَّ عَنِّيْ الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، يَا رَؤُوْفًا بِعِبَادِهِ الصَّالِحِيْنَ۔

ستائیسواں دن

📚 ترجمه : خدایا آج کے دن مجھے شبِ قدر کی فضیلت عنایت فرما اور میرے امور کی دشواری سے آسانی کی طرف موڑ دے۔ میرے عذر کو قبول کر لے۔ مجھ سے ہر گناہ او ربوجھ کو دور کر دے۔ اے اپنے نیک بندوں پر مہربانی کرنے والے۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

یوم القدس، تیاری کا دِنمیں یوم القدس کو اسلام کا دِن اور رسول اکرمؐ کا دِن سمجھتا ہوں، اور یہ ایک ایسا دِن ہے کہ جس میں ...
05/04/2024

یوم القدس، تیاری کا دِن

میں یوم القدس کو اسلام کا دِن اور رسول اکرمؐ کا دِن سمجھتا ہوں، اور یہ ایک ایسا دِن ہے کہ جس میں ہمیں اپنی تمام طاقت کو تیار رکھنا چاہیے، اور مسلمان اُس تنہائی سے کہ جس طرف انہیں دھکیلا گیا تھا (اُس تنہائی سے) باہر نکل آئیں اور پوری طاقت اور قوّت کے ساتھ غیروں کے مقابل کھڑے ہو جائیں۔

رھبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفه امام؛ ج 9، ص: 278

چوبیسواں دناَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ فِيْهِ مَا يُرْضِيْكَ، وَاَعُوْذُبِكَ مِمَّا يُؤْذِيْكَ، وَاَسْاَلُكَ التَّوْفِ...
03/04/2024

چوبیسواں دن

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ فِيْهِ مَا يُرْضِيْكَ، وَاَعُوْذُبِكَ مِمَّا يُؤْذِيْكَ، وَاَسْاَلُكَ التَّوْفِيْقَ فِيْهِ لِاَنْ اُطِيْعَكَ وَلَا اَعْصِيْكَ، يَا جَوَادَ السَّآئِلِيْنَ۔

چوبیسواں دن

📚 ترجمه : خدایا آج کے دن میں وہ چیزیں چاہتا ہوں جو تجھے راضی کر دیں۔ ان چیزوں سے پناہ چاہتا ہوں جو اذیت دیں۔ اس بات کی توفیق چہتا ہوں کہ تیری اطاعت کروں اور نافرمانی نہ کروں۔ اے سائلوں کے لئے ذاتِ کریمی ۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

تیئیسواں دناَللّٰهُمَّ اغْسِلْنِيْ فِيْهِ مِنَ الذُّنُوْبِ، وَطَهِّرْنِيْ فِيْهِ مِنَ الْعُيُوْبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبِيْ ...
02/04/2024

تیئیسواں دن

اَللّٰهُمَّ اغْسِلْنِيْ فِيْهِ مِنَ الذُّنُوْبِ، وَطَهِّرْنِيْ فِيْهِ مِنَ الْعُيُوْبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبِيْ فِيْهِ بِتَقْوَى الْقُلُوْبِ، يَا مُقِيْلَ عَثَرَاتِ الْمُذْنِبِيْنَ۔

تیئیسواں دن

📚 ترجمه : خدایا آج کےدن مجھے گناہوں سے پاک کر دے اور ہر عیب سے پاکیزہ بنا دے اور دل کو صاحبانِ تقویٰ کی طرح خالص بنا دے۔ اے گنہگاروں کو لغزشوں سے بچانے والے۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

🌹تیئسیویں شب کے اعمال مخصوصہ🌹(ہدیۃ الزائر میں ہے کہ یہ دوسری شبہائے قدر سے افضل ہے اور بہت سی حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ...
02/04/2024

🌹تیئسیویں شب کے اعمال مخصوصہ🌹
(ہدیۃ الزائر میں ہے کہ یہ دوسری شبہائے قدر سے افضل ہے اور بہت سی حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اصلی شب قدر یہی ہے۔ اس شب میں تمام امور حکمت خدا کے مطابق مقدر ہوتے ہیں۔ اس شب کے لئے دو شبوں کے اعمال کے علاوہ چند اعمال ہیں: )
(۱)سورۂ عنکبوت و روم کو پڑھنا کہ امام صادقؑ نے بقسم فرمایا ہے کہ ان دونوں سوروں کا اس رات میں پڑھنے والا اہلِ بہشت میں ہے۔ )
(۲)سورۂ حٰمٓ دخان کا پڑھنا۔ )
(۳)ہزار مرتبہ سورۂ اناانزلناہُ پڑھنا ۔)
(۴)اس شب میں بلکہ تمام اوقات میں دعا۔۔۔
اَللّٰهُمَّ كُنْ لِوَلِيِّكَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلٰى اٰبَآئِهِ فِي هٰذِهِ السَّاعَةِ وَفِيْ كُلِّ سَاعَةٍ وَلِيًّا وَحَافِظًا وَقَآئِدًا وَنَاصِرًا وَدَلِيْلًا وَعَيْنًا حَتّٰى تُسْكِنَهُ اَرْضَكَ طَوْعًا وَتُمَتِّعَهُ فِيْهَا طَوِيْلًا۔
(۵)یہ دعا پڑھے ۔)
اَللّٰهُمَّ امْدُدْ لِي فِي عُمْرِيْ، وَاَوْسِعْ لِي فِي رِزْقِي، وَاَصِحَّ لِي جِسْمِيْ، وَبَلِّغْنِيْ اَمَلِيْ، وَاِنْ كُنْتُ مِنَ الْاَشْقِيَاۤءِ فَامْحُنِيْ مِنَ الْاَشْقِيَاۤءِ، وَاكْتُبْنِيْ مِنَ السُّعَدَاۤءِ، فَاِنَّكَ قُلْتَ فِيْ كِتَابِكَ الْمُنْزَلِ عَلٰى نَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ صَلَوٰتُكَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ يَمْحُو اللهُ مَا يَشَاۤءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ اُمُّ الْكِتَابِ۔
(۶)یہ دعا پڑھے۔)
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِيْمَا تَقْضِيْ وَفِيْمَا تُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ، وَفِيْمَا تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَكِيْمِ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، مِنَ الْقَضَاۤءِ الَّذِيْ لَا يُرَدُّ وَلَا يُبَدَّلُ اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ فِيْ عَامِيْ هٰذَا الْمَبْرُوْرِ حَجُّهُمْ الْمَشْكُوْرِ سَعْيُهُمُ، الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُهُمُ، الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ، وَاجْعَلْ فِيْمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ اَنْ تُطِيْلَ عُمْرِيْ وَتُوَسِّعَ لِي فِيْ رِزْقِيْ۔
(۷)یہ دعا پڑھے جو اقبال میں نقل کی گئی ہے ۔)
يَا بَاطِنًا فِيْ ظُهُوْرِهِ، وَيَا ظَاهِرًا فِيْ بُطُوْنِهِ وَيَا بَاطِنًا لَيْسَ يَخْفٰى، وَيَا ظَاهِرًا لَيْسَ يُرٰى، يَا مَوْصُوْفًا لَا يَبْلُغُ بِكَيْنُوْنَتِہِ مَوْصُوْفٌ وَلَا حَدٌّ مَحْدُوْدٌ، وَيَا غَآئِبًا غَيْرَ مَفْقُوْدٍ، وَيَا شَاهِدًا غَيْرَ مَشْهُوْدٍ، يُطْلَبُ فَيُصَابُ، وَلَمْ يَخْلُ مِنْهُ السَّمَاوَاتُ وَالْاَرْضُ وَمَابَيْنَهُمَا طَرْفَةَ عَيْنٍ، لَا يُدْرِكُ بِكَيْفٍ وَلَا يُؤَيَّنُ بِاَيْنٍ وَلَا بِحَيْثِ، اَنْتَ نُوْرُ النُّوْرِ وَرَبَّ الْاَرْبَابِ، اَحَطْتَ بِجَمِيْعِ الْاُمُوْرِ، سُبْحَانَ مَنْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ هٰكَذَا وَلَا هٰكَذَا غَيْرُهُ۔
(اس کے بعد اپنی حاجتیں طلب کرے ۔)
(۸)اوّل شب کے غسل کے علاوہ ایک غسل آخری شب میں بھی وارد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس رات کے غسل، شب بیداری، زیارت امام حسین ؑ اور سو رکعت نماز کی بے پناہ فضیلت اور تاکید وارد ہوئی ہے۔ شیخؒ نے تہذیب میں ابو بصیر کے حوالہ سے امام صادقؑ سے روایت کی ہے کہ اس شب کے بارے میں یہ امید ہے کہ یہ شب قدر ہے لہٰذا سو رکعت نماز پڑھو ہر رکعت میں دس مرتبہ قل ھو اللہ پڑھو۔ ابوبصیرؒ نے عرض کی کہ مولا اگر اتنی طاقت نہ ہو کہ کھڑے ہو کر ادا کر سکوں۔ فرمایا بیٹھ کر پڑھو یا اگر بیٹھ کر پڑھنے کی بھی طاقت نہ ہو تو فرمایا کہ بستر پر لیٹ کر پڑھو۔ دائم الاسلام کی روایت ہے کہ رسول اکرمؐ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں اپنے بستر کو لپیٹ دیتے تھے اور کمر کو محکم باندھ لیتے تھے عبادت کے لئے اور تیئسیویں شب میں اپنے گھر والوں کو بیدار کرتے تھے اور اگر کسی کو نیند آتی تھی تو اس کے چہرہ پر پانی چھڑکتے تھے ۔ حضرت فاطمہ علیہاالسلام بھی اپنے گھر والوں کو اجازت نہیں دیتی تھیں کہ سو جائیں اور ان کی نیند کا علاج غذا کی قلّت سے فرماتی تھی اور سب کو اس شب بیداری کے لئے آمادہ کرتیں تھیں کہ دن میں آرام کر لیں تاکہ رات کو نیند نہ آئے اور بیدار رہیں اور فرماتی تھیں کہ محروم وہی شخص ہے جو آج کی رات کی برکات سے محروم رہ جائے ۔ روایت میں ہے کہ امام صادقؑ سخت مریض تھے۔ مگر جب تیئسیویں شب آئی تو آپ نے اپنے غلاموں کو حکم دیا اور وہ آپ کو اٹھا کر مسجد میں لے آئے اور آپ صبح تک مسجد ہی میں رہے۔ علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ اس شب میں جتنا قرآن ممکن ہو پڑھے اور صحیفۂ کاملہ کی دعاؤں کو پڑھے خصوصاً دعائے مکارم الاخلاق دعائے توبہ اور یہ بھی یاد رہے کہ ان راتوں کے دن بھی راتوں ہی کی طرح محترم ہیں لہٰذا ان میں تلاوت، عبادت اور دعاؤں کا سلسلہ رہنا چاہئے۔ بلکہ معتبر روایات میں وارد ہوا ہے کہ روزِ قدر بھی فضیلت میں مثل شبِ قدر ہے۔ )
ماہِ رمضان کی آخری دس راتوں کے اعمال
(بہرحال آج کی رات ان دعاؤں کو شروع کرے جو کہ آخری عشرے کی دعائیں ہیں جن میں سے یہ بھی دعا ہے جسے شیخ کلینیؒ نے کافی میں امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں ہر شب یہ دعا پڑھے۔)
اَعُوْذُ بِجَلَالِ وَجْهِكَ الْكَرِيْمِ اَنْ يَنْقَضِيَ عَنِّي شَهْرُ رَمَضَانَ اَوْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتِيْ هٰذِهِ وَلَكَ قِبَلِيْ ذَنْبٌ اَوْ تَبِعَةٌ تُعَذِّبُنِيْ عَلَيْهِ۔
(۲)کفعمیؒ نے بلدالامین کے حاشیہ میں نقل کیا ہے کہ امام جعفر صادقؑ آخری عشرہ کی رات میں فرائض اور نوافل کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے۔)
اَللّٰهُمَّ اَدِّ عَنَّا حَقَّ مَا مَضٰى مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ وَاغْفِرْ لَنَا تَقْصِيْـرَنَا فِيْهِ، وَتَسَلَّمْهُ مِنَّا مَقْبُوْلًا، وَلَا تُؤَاخِذْنَا بِاِسْرَافِنَا عَلٰى اَنْفُسِنَا، وَاجْعَلْنَا مِنَ الْمَرْحُوْمِيْنَ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ المَحْرُوْمِيْنَ۔
(فرمایا کہ جو شخص ایسا کہے گا پروردگار گذشتہ ایّام کی تمام کوتاہیوں کو معاف کردے گا اور آئندہ آخر ماہ تک اسے گناہوں سے محفوظ رکھے گا۔)
(۳)سید ابن طاؤسؒ نے اقبال میں ابن ابی عمر سے مرازم سے نقل کیا ہے کہ امام صادق علیہ السلام آخری عشرہ کی ہر شب میں یہ دعا پڑھتے تھے۔)
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ فِيْ كِتَابِكَ الْمُنْزَلِ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ فَعَظَّمْتَ حُرْمَةَ شَهْرِ رَمَضَانَ بِمَا اَنْزَلْتَ فِيْهِ مِنَ الْقُرْاٰنِ، وَخَصَصْتَهُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَهَا خَيْرًا مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ، اَللّٰهُمَّ وَهٰذِهِ اَيَّامُ شَهْرِ رَمَضَانَ قَدِ انْقَضَتْ، وَلَيَالِيْهِ قَدْ تَصَرَّمَتْ، وَقَدْ صِرْتُ يَا اِلـٰهِيْ مِنْهُ اِلٰى مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّي وَاَحْصٰى لِعَدَدِهِ مِنَ الْخَلْقِ اَجْمَعِيْنَ، فَاَسْاَلُكَ بِمَا سَاَلَكَ بِهِ مَلَآئِكَتُكَ الْمُقَرَّبُوْنَ وَاَنْبِيَآؤُكَ الْمُرْسَلُوْنَ، وَعِبَادُكَ الصَّالِحُوْنَ، اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفُكَّ رَقَبَتِيْ مِنَ
النَّارِ، وَتُدْخِلَنِى الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ، وَاَنْ تَتَفَضَّلَ عَلَيَّ بِعَفْوِكَ وَكَرَمُكَ وَ تَتَقَبَّلَ تَقَرُبِيْ وَ تَسْتَجِيْبَ دُعَآئِيْ وَتَمُنَّ عَلَيَّ بِالْاَمْنِ يَوْمَ الْخَوْفِ مِنْ كُلِّ هَوْلٍ اَعْدَدْتَهُ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ، اِلـٰهِيْ وَاَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ، وَبِجَلَالِكَ الْعَظِيْمِ اَنْ يَنْقَضِيَ اَيَّامُ شَهْرِ رَمَضَانَ وَلَيَالِيْهِ وَلَكَ قِبَلِيْ تَبِعَةٌ اَوْ ذَنْبٌ تُؤَاخِذُنِيْ بِهِ اَوْ خَطِيْئَةٌ تُرِيْدُ اَنْ تَقْتَصَّهَا مِنِّيْ لَمْ تَغْفِرْهَا لِيْ سَيِّدِيْ سَيِّدِيْ سَيِّدِيْ اَسْاَلُكَ يَا لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اِذْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اِنْ كُنْتَ رَضَيْتَ عَنِّي فِيْ هٰذَا الشَّهْرِ فَازْدَدْ عَنِّيْ رِضًا، وَاِنْ لَمْ تَكُنْ رَضَيْتَ عَنِّي فَمِنَ الْاٰنَ فَارْضَ عَنِّيْ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ، يَا اَللهُ يَا اَحَدُ يَا صَمَدُ يَا مَنْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ۔
(۴)بعدہ اس دعا کی تکرار کرے)
يَا مُلَيِّنَ الْحَدِيْدِ لِدَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَا كَاشِفَ الضُرِّ وَالْكُرَبِ الْعِظَامِ عَنْ اَيُّوْبَ (عليه السلام) اَيْ مُفَرِّجَ هَمِّ يَعْقُوْبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، اَيْ مُنَفِّسَ غَمِّ يُوْسُفَ عَلَيْهِ السَّلَامُ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا اَنْتَ اَهْلُهُ اَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ وَافْعَلْ بِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ وَلَا تَفْعَلْ بِيْ مَا اَنَا اَهْلُهُ۔
(۵)وہ دعا بھی ہے جو کافی میں اپنی سند کے ساتھ مقنعہ اور مصباح میں بغیر سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے کہ آخری عشرہ کی پہلی رات یعنی اکیسویں شب یہ دعا پڑھے۔)
يَامُوْلِجَ اللَّيْلِ فِي النَّهَارِ، وَمُوْلِجَ النَّهَارِ فِي اللَّيْلِ، وَمُخْرِجَ الْحَيِّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَمُخْرِجَ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ، يَا رَازِقَ مَنْ يَشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، يَااَللهُ يَارَحْمٰنُ، يَااللهُ يَارَحِيْمُ، يَااللهُ يَااللهُ يَااللهُ لَكَ الْاَسَّمَاۤءُ الْحُسْنٰى، وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا، وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ، اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ، وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ، وَاِحْسَانِيْ فِي عِلِّيِّيْنَ، وَاِسَآئَتِيْ مَغْفُوْرَةً، وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ، وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّي، وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِي، وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ، وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ، وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَآلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔

🌹التماس دعا 🤲🤲🤲🤲🤲
🌹عمران عابدی غازی پوری 🌹

بائیسواں دناَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِىْ فِيْهِ اَبْوَابَ فَضْلِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ فِيْهِ بَرَكَاتِكَ، وَوَفِّقْنِيْ فِيْ...
01/04/2024

بائیسواں دن

اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِىْ فِيْهِ اَبْوَابَ فَضْلِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ فِيْهِ بَرَكَاتِكَ، وَوَفِّقْنِيْ فِيْهِ لِمُوْجِبَاتِ مَرْضَاتِكَ، وَاَسْكِنِّيْ فِيْهِ بُحْبُوْحَاتِ جَنَّاتِكَ، يَا مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ۔

بائیسواں دن

📚ترجمه : خدایا آج کے دن میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے اور مجھ پر اپنی برکتیں نازل کر دے۔ مجھے اعمال کی توفیق دے جو تیری خوشنودی کا سبب بنے اورمجھے اپنی جنت کے بہتر مقامات پر جگہ عنایت فرما اے پریشان حالوں کی دعا قبول کرنے والے ۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

اکیسواں دناَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لِىْ فِيْهِ اِلٰى مَرْضَاتِكَ دَلِيْلًا، وَلَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيْهِ عَلَيَّ سَبِي...
31/03/2024

اکیسواں دن

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لِىْ فِيْهِ اِلٰى مَرْضَاتِكَ دَلِيْلًا، وَلَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيْهِ عَلَيَّ سَبِيْلًا، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لِىْ مَنْزِلًا وَمَـقِـيْـلًا، يَـا قَـاضِـيَ حَوَآئِـجِ الطَّالِبِيْنَ۔

اکیسواں دن

📚ترجمه : خدایا آج کےدن میرے لئے اپنی مرضی کی طرف راہنما قرار دے اور شیطان کو میرے اوپر کوئی راستہ نہ دینا جنت کو میری منزل قرار دینا اے طلبگاروں کی حاجتوں کو پورا کرنے والے۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

بیسواں دناَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ فِيْهِ اَبْوَابَ الْجِنَانِ، وَاَغْلِقْ عَنِّيْ فِيْهِ اَبْوَابَ النِّيْرَانِ، وَوَفِّ...
30/03/2024

بیسواں دن

اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ فِيْهِ اَبْوَابَ الْجِنَانِ، وَاَغْلِقْ عَنِّيْ فِيْهِ اَبْوَابَ النِّيْرَانِ، وَوَفِّقْنِيْ فِيْهِ لِتِلَاوَةِ الْقُرْاٰنِ، يَا مُنْزِلَ السَّكِيْنَةِ فِى قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ۔

بیسواں دن

📚 ترجمه : خدایا میرے لئے آج کے دن جنت کے دروازوں کوکھول دے اور جہنم کے دروازوں کو بند کر دےمجھے تلاوت قرآن کی توفیق دے اے مومنین کے دلوں پہ سکون نازل کرنے والے۔

🤲🏻التماس دعا 🤲🏻
🌹عمران عابدی غازی پوری🌹

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِسورۃ القدراس سورۃ مبارکہ کا نام لفظ الۡقَدۡرِ سے ماخوذ ہے جو پہلی آیت میں مذکور ہ...
30/03/2024

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ القدر
اس سورۃ مبارکہ کا نام لفظ الۡقَدۡرِ سے ماخوذ ہے جو پہلی آیت میں مذکور ہے۔

یہ سورۃ مکی ہے یا مدنی؟ اس میں اختلا ف ہے۔ اکثر نے مکی کہا ہے لیکن اس سورۃ مبارکہ کے شان نزول میں جو روایت ہے اس سے اس کا مدنی ہونا ظاہر ہوتا ہے۔

اس سورۃ مبارکہ کا مضمون نہایت اہمیت کا حامل، امت محمدی کے لیے ایک بہت بڑی نعمت اور احسان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو ایک رات ایسی عنایت فرمائی جو ایک عمر (۸۳ سال) کے برابر بلکہ بہتر ہے۔

روایت ہے:

رأی رسول اللّٰہ ص فی نومہ کأَنّ قروداً تصعد منبرَہُ، فَغَمَّہُ، فأنزل اللّٰہ اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ۔ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ﴿﴾ۥۙ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ۔ تملکُہُ بنُو أمیّۃ لیس فیہا لیلۃُ قَدْرٍ۔ (تفسیر القمی۲: ۴۳۱)
رسول اللہ نے (ص)خواب میں دیکھا کہ بندر آپ (ص) کے منبر پر اچھل کود کر رہے ہیں، آپؐ اس سے غمگین ہوئے تو اللہ نے یہ آیات نازل کیں: ’’ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا۔ اور آپ کو کس چیزنے بتایا شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘ بنو امیہ اس پر حکومت کریں گے جس میں شب قدر نہیں ہو گی۔
ممکن ہے اس کا مطلب یہ ہو کہ قدر کی رات اس مدت کے ثواب سے بہتر ہے جو بنی امیہ کے مظالم اور بالادستی جیسی آزمائش اور امتحان میں صبر کرنے والے کو ملنا ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ ۚ﴿ۖسورہ قدر آیت ۱﴾
ترجمہ ۱۔ ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ۔

🌹تفسیر آیات

ہم نے قرآن شب قدر میں نازل کیا۔ کیا قرآن دفعتاً نازل ہوا ہے یا تدریجاً۔ اگر دفعتاً نازل ہوا ہے تو کہاں کس پر نازل ہوا؟ اس کا شافی جواب نہایت تحقیق طلب ہے چونکہ ایک طرف مسلم ہے کہ قرآن کا نزول ۲۳ سالوں پر محیط ہے۔ دوسری طرف قرآن کی بعض آیات کے مطابق قرآن ماہ رمضان اور شب قدر میں نازل ہوا ہے۔

پہلے ہم قرآن کے تدریجی نزول پر دلالت کرنے والی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں:

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَا نُزِّلَ عَلَیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ جُمۡلَۃً وَّاحِدَۃً ۚۛ کَذٰلِکَ ۚۛ لِنُثَبِّتَ بِہٖ فُؤَادَکَ وَ رَتَّلۡنٰہُ تَرۡتِیۡلًا﴿﴾ ( ۲۵ فرقان: ۳۲)اور کفار کہتے ہیں: اس (شخص) پر قرآن یکبارگی نازل کیوں نہیں ہوا؟ (بات یہ ہے کہ) اس طرح (آہستہ اس لیے اتارا) تاکہ اس سے ہم آپ کے قلب کو تقویت دیں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سنایا ہے۔

دوسری آیت یہ ہے:

وَ قُرۡاٰنًا فَرَقۡنٰہُ لِتَقۡرَاَہٗ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکۡثٍ وَّ نَزَّلۡنٰہُ تَنۡزِیۡلًا﴿﴾ (۱۷ بنی اسرائیل: ۱۰۶)
اور قرآن کو ہم نے جدا جدا رکھا ہے تاکہ آپ اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ہم نے اسے بتدریج نازل کیا ہے۔
قرآن کے دفعتاً نازل ہونے پر بظاہر دلالت کرنے والی آیات:

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ ﴿﴾ (۹۷ قدر: ۱)
ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا۔

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ۔۔ (۲ بقرہ: ۱۸۵)
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ۔۔۔ (۴۴ دخان: ۳)
ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں نازل کیا ہے۔

اگر ہم ان آیات میں قرآن سے مراد پورا قرآن لیتے ہیں تو اس صورت میں یہ آیات قرآن کے دفعتاً نازل ہونے پر دلیل بن سکتی ہیں لیکن اگر ہم اس بات کے قائل ہو جائیں کہ ایک آیت اور ایک سورہ پر بھی قرآن صادق آتا ہے تو اس صورت میں یہ آیات پورے قرآن کے دفعتاً نازل ہونے پر دلیل نہیں بن سکتیں۔ محققین کا موقف ہے:

و یطلق علی مجموع القرآن و علی ابعاضہ۔اور پورے پر اور بعض پر قرآن صادق آتا ہے۔

وَ اِنۡ تَسۡـَٔلُوۡا عَنۡہَا حِیۡنَ یُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَکُمۡ۔۔۔۔ (۵ مائدہ: ۱۰۱)
اور اگر ان کے بارے میں نزول قرآن کے وقت پوچھو گے تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی۔
اس آیت سے ثابت ہوتا ہے بعض پر قرآن صادق آتا ہے۔

ان دو باتوں کو جمع کرنے کے لیے متعدد موقف اختیار کیے گئے ہیں:

i۔ قرآن شب قدر کو دفعتاً قلب رسولؐ پر نازل ہوا اور ۲۳ سالوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسب وحی تدریجاً تبلیغ فرمایا۔

ii۔ قرآن دفعتاً آسمان اول یا بیت المعمور یا بیت العزت میں نازل ہوا پھر تدریجاً بذریعہ وحی قلب رسولؐ پر نازل ہوا۔ احادیث سے اس موقف کی تائید ہوتی ہے۔

iii۔ شب قدر کو قرآن کا نزول شروع ہوا بعد میں تدریجاً اس کی تکمیل ہوئی۔

iv۔ قرآن دوبار نازل ہوا ہے: ایک بار خلاصے اور کلیات کی صورت میں دفعتاً ایک شب میں قلب رسولؐ پر نازل ہوا پھر تفصیلات کے ساتھ تدریجاً نازل ہوا ہے۔ اس موقف کو بعض محققین کی طرف سے پذیرائی ملی ہے اور وہ اس آیت سے استدلال کرتے ہیں:

کِتٰبٌ اُحۡکِمَتۡ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَکِیۡمٍ خَبِیۡرٍ ﴿﴾ (ھود: ۱)یہ وہ کتاب ہے جس کی آیات مستحکم کی گئی ہیں پھر باحکمت باخبر ذات کی طرف سے تفصیل بیان کی گئی ہے۔
لیلۃ القدر تقدیر ساز رات
اس مبارک رات کو قدر کی رات اس لیے کہا ہے کہ اس شب میں لوگ سال بھر کے لیے اپنی تقدیر اور نصیب بہتر کر سکتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے کہ اس نے پورے سال کی قسمت ایک رات میں بہتر کرنے کا موقع فراہم فرمایا ہے۔

اس کی صورت یہ ہے کہ شب قدر کو اللہ تعالیٰ نے اپنے لطف و کرم سے ایک ہزار مہینوں (۸۳ سال) سے بہتر بنایا ہے۔ یہ نہیں فرمایا: ہزار مہینوں کے برابر ہے بلکہ فرمایا: بہتر ہے۔ کس قدر بہتر ہے؟ دوگنا، دس گنا اور۔۔۔۔ اسے صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ہزار مہینوں سے کس قدر بہتر ہے۔

دوسری طرف یہ بات اپنی جگہ مسلم ہے کہ دعا تقدیر ساز ہوتی ہے۔ یعنی دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ یہ پورے سال کے دوران کسی بھی دن، کسی بھی وقت کی جانے والی دعا کے بارے میں ہے۔ ا ب اگر ایک مومن صدق دل سے شب قدر کو دعا کرتا ہے تو ہزار مہینوں کی دعاؤں سے بہتر ہے۔ شب قدر کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے تو اس رات کی دعا اور عبادت سے تقدیر کا بدل جانا ناقابل فہم نہیں ہے۔

لہٰذا شب قدر کو سال بھر کی تقدیر بنتی ہے کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنا فیصلہ بالجبر مسلط فرماتا ہے بلکہ اس رات میں بندے کے عمل کے مطابق فیصلہ صادر ہوتا ہے۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ کو پہلے سے علم ہے کہ فلاں بندہ کیا کچھ عمل کرنے والا ہے یا عمل کرنے والا نہیں ہے تاہم اللہ اپنے علم کی بنیاد پر فیصلہ نہیں فرماتا بلکہ بندے سے عمل صادر ہونے اور اس کی جانب سے اپنے میں اہلیت پیدا کرنے کے بعد اللہ اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔

لہٰذا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ سے فیصلہ لینا بندے کے ہاتھ میں ہے۔ دوسرے لفظوں میں رحمت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس کی اہلیت پیدا کرنا بندے کے ہاتھ میں ہے۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ؕ﴿سورہ قدر آیت ۲﴾
ترجمہ ۲۔ اور آپ کو کس چیز نے بتایا شب قدر کیا ہے؟

🌹تفسیر آیات

۱۔ مَاۤ: استفہامیہ ہے جو اہمیت اور عظمت بتانے کے لیے تمہید کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

۲۔ اَدۡرٰىکَ: یہ لفظ دَرَیٰ سے ہے باب افعال میں جا کر تین مفعولوں تک متعدی ہوتا ہے۔ ادرکنی زیدٌ لیلۃ القدر امرا عظیماً

۳۔ مَاۤ اَدۡرٰىکَ: آپ کو کس نے بتایا؟ عام طور پر یہ ترکیب ’’ آپ کیا جانے‘‘ کے معنوں میں بطور ضرب المثل استعمال ہوتی ہے۔ کسی بھی ضرب المثل کی ترکیب میں تبدیلی نہیں لائی جاتی۔ یہی وجہ ہے وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ میں ’’کاف‘‘ سے خطاب کسی معین مخاطب کے لیے نہیں ہوتا اور یہ ’’کاف‘‘ ہمیشہ مفرد استعمال ہوتا ہے، تثنیہ اور جمع نہیں ہوتا اور نہ تانیث ہوتا ہے۔

لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ﴿ؔسورہ قدر آیت ۳﴾
ترجمہ ۳۔ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

🌹تفسیر آیات

یہ نہیں فرمایا: شب قدر ہزار مہینوں کے برابر ہے بلکہ فرمایا: ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ کس قدر بہتر ہے؟ دو گنا، دس گنا، سو گنا۔۔۔۔ یہ صرف اللہ جانتا ہے۔

ہزار مہینے تراسی (۸۳) سال کے برابر ہیں۔ تراسی (۸۳) سال ایک عمر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت پر بہت بڑا احسان ہے کہ مومن کو ہر سال ایک رات میں ایک عمر میسر آتی ہے۔ اگر ایک مومن بلوغ کے بعد پچاس سال زندہ رہتا ہے اور ہر سال اس نے شب قدر کو حاصل کیا ہے تو اس کو چار ہزار ایک سو پچاس (83x50=4150) سال کی عبادت سے بہتر ثواب اور درجہ ملے گا۔ یہ کس قدر اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضل و کرم کی فراوانی ہے کہ صرف ایک رات میں اتنی وسیع رحمتوں کی ارزانی۔

شب قدر کی فضیلت کی وجہ
اللہ تعالیٰ نے اس رات کو اپنے نیک بندوں کے لیے اپنی فیاضی کی رات بنایا ہے جس کے تحت ان بندوں کی قسمتوں کا فیصلہ ہوتا ہے اور تقدیر ساز لمحات ہمیشہ قیمتی ہوا کرتے ہیں۔ مثلاً حدیث ہے:

فِکْرُ سَاعَۃٍ خَیْرٌ مِنْ عِبَادَۃِ سَنَۃٍ۔۔۔۔ (مستدرک الوسائل ۲: ۱۰۵)ایک گھڑی کی سوچ ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
چونکہ انسان اگر اپنی عاقبت کے بارے ایک گھڑی کے لیے بھی سوچتا ہے تو یہ سوچ اس کی قسمت بدلنے اور عاقبت سنوارنے کا سبب بنتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس شب کے تقدیر ساز ہونے کی بنیاد، انسانیت کی تقدیر ساز کتاب، قرآن مجید اسی رات نازل فرمائی ہے۔

تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمۡرٍ ۙ﴿ۛسورہ قدر آیت ۴﴾
ترجمہ ۴۔ فرشتے اور روح اس شب میں اپنے رب کے اذن سے تمام (تعیین شدہ) حکم لے کر نازل ہوتے ہیں۔

سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ ﴿سورہ قدر آیت ۵﴾
ترجمہ ۵۔ یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے۔

🌹تفسیر آیات

۱۔ تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ: اس آیت میں شب قدر کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دینے کی وجہ کا بیان ہے کہ اس رات فرشتے اور روح زمین پر بسنے والوں کے لیے’’ہر امر‘‘ لے کر نازل ہوتے ہیں۔ وہ امرکیا ہے جسے لے کر یہ فرشتے نازل ہوتے ہیں؟ اسے سورہ دخان میں بیان فرمایا ہے:

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ اِنَّا کُنَّا مُنۡذِرِیۡنَ﴿﴾ فِیۡہَا یُفۡرَقُ کُلُّ اَمۡرٍ حَکِیۡمٍ ﴿﴾ اَمۡرًا مِّنۡ عِنۡدِنَا ؕ اِنَّا کُنَّا مُرۡسِلِیۡنَ ﴿﴾ رَحۡمَۃً مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿﴾ ( ۴۴ دخان: ۳ تا ۶)
ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں نازل کیا ہے، یقینا ہم ہی تنبیہ کرنے والے ہیں۔ اس رات میں ہر حکیمانہ امر کی تفصیل وضع کی جاتی ہے۔ ایسا امر جو ہمارے ہاں سے صادر ہوتا ہے (کیونکہ) ہمیں رسول بھیجنا مقصود تھا۔ (رسول کا بھیجنا) آپ کے پروردگار کی طرف سے رحمت کے طور پر، وہ یقینا خوب سننے والا، جاننے والا ہے۔
کہ اس رات ہر حکیمانہ امر کا فیصلہ ہوتا ہے۔ یُفۡرَقُ کے معنی ہیں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا:

فَافۡرُقۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ﴿﴾ (۵ مائدہ: ۲۵)
ہمارے اور فاسق قوم کے درمیان فیصلہ فرما۔
اور قرآن کو فرقان کہتے ہیں۔ فیصلہ کرنے والی کتاب۔

لہٰذا یہ بات قرآن سے واضح ہوجاتی ہے کہ یہ فرشتے اور روح اللہ تعالیٰ کے حکیمانہ امور کے فیصلے یعنی سال بھر کے مقدرات کے فیصلے لے کر نازل ہوتے ہیں۔

۲۔ وَ الرُّوۡحُ: روح سے مراد بعض جبرائیل لیتے ہیں۔ مروی ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے الروح کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا جبرئیل ہیں؟ فرمایا:

جبرائیل من الملائکۃ و الروح اعظم من الملائکۃ۔
(تفسیر البرھان)
جبرئیل فرشتوں میں شامل ہیں اور روح فرشتوں سے زیادہ عظیم ہے۔
روح کے جدا ذکر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک جدا مستقل وجود ہے اور تنظیم مقدرات میں اللہ تعالیٰ کے اہم کارندوں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق روح کی اہمیت ملائکہ سے زیادہ ہے۔

قرآن مجید میں فرشتوں کے ساتھ وَ الرُّوۡحُ کا ذکر دو اور مقامات پر آیا ہے:

تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ اِلَیۡہِ فِیۡ یَوۡمٍ کَانَ مِقۡدَارُہٗ خَمۡسِیۡنَ اَلۡفَ سَنَۃٍ ﴿﴾ (۷۰ معارج: ۴)
ملائکہ اور روح اس کی طرف اوپر چڑھتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔

دوسری جگہ فرمایا:

یَوۡمَ یَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ صَفًّا۔۔۔۔ (۷۸ نباء: ۳۸)
اس روز روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے۔
اس طرح قرآن مجید میں جہاں وَ الرُّوۡحُ بغیر کسی اضافے کے مذکور ہے اس سے مراد ایک ایسی طاقت ہے جو فرشتوں سے بھی بالاتر ہے اور اللہ تعالیٰ کے ارادوں کے نفاذ میں ایک اہم کردار کی مالک ہے۔ واللہ اعلم بمخلوقاتہ۔

۳۔ بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ: اپنے رب کے حکم سے نازل ہوتے ہیں، اذن سے مراد یہاں امر اور حکم ہی ہے۔ جیسے فرمایا:

قُلۡ مَنۡ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبۡرِیۡلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰی قَلۡبِکَ بِاِذۡنِ اللّٰہِ۔۔۔۔
(۲ بقرہ: ۹۷)
آپ کہدیجیے: جو کوئی جبرائیل کا دشمن ہے (وہ یہ جان لے کہ) اس نے (تو) اس قرآن کو باذن خدا آپ کے قلب پر نازل کیا۔
آیت میں بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ سے مراد بامر اللّٰہ ہی ہو سکتا ہے۔

یہاں اذن سے مراد عدم المانع یا بعلمہ لینا سیاق آیت کے مطابق نہیں ہے۔

۴۔ مِنۡ کُلِّ اَمۡرٍ: میں امر سے مراد وہ امر ہے جس کی جمع امور ہے۔ یعنی ہر بات، ہر معاملہ۔ وہ امر مراد نہیں ہے جس کی جمع اوامر آتی ہے اور مِنۡ اس صورت میں سب بیان کرنے والے لام کے معنوں میں ہے یعنی لاجل کل امر۔ امر کی تشریح اسی آیت کے ذیل میں ہو چکی ہے۔

۵۔ سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ: یہ رات سلامتی کی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے علاوہ نامطلوب چیز کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انسان اللہ کی رحمتوں کے حصول میں کامیاب ہو رہا ہو گا۔ شیطان کو بندوں کو گمراہ کرنے کا موقع فراہم نہیں ہو گا چونکہ فرشتے اس رات میں خیر، سلامتی اور برکتیں لے کر نازل ہو رہے ہوں گے۔

شب قدر کا تعین
شب قدر کی انتہائی اہمت کے پیش نظر اس کا تعین نہیں فرمایا تاکہ اسے تلاش کرنے والے متعدد راتوں میں اسے تلاش کریں جس سے اس شب کو حاصل کرنے میں خلوص رکھنے والے اور اسے اہمیت دینے والے ہی تلاش کریں گے۔

احادیث امامیہ میں کثرت سے وارد ہے کہ شب قدر کو انیس، اکیس اور تیئس رمضان کی راتوں میں تلاش کریں۔ ان راتوں میں شبِ ۲۳ رمضان کی زیادہ تاکید ہے۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے:

۱۹، رمضان کی شب تقدیر بنتی ہے۔ ۲۱ کی شب حتمی فیصلہ ہوتا ہے اور ۲۳ کی شب کو نافذ العمل ہوتا ہے۔ (الکافی)

موطأ میں امام مالک نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا:

فمن اراد ان یقوم من الشھر شیئا فلیقم لیلۃ ثلاث و عشرین۔اگر کوئی اس ماہ میں رات کو قیام کرنا چاہتا ہے تو ۲۳ ویں رات کو قیام کرے۔
صحیح مسلم میں عبد اللہ بن انیس راوی ہیں:

میں نے ۲۳ ویں کی صبح رسول اللہؐ کی پیشانی پر پانی اور خاک (کے آثار ) دیکھے۔

صحیح بخاری و مسلم میں ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں:

میں نے ۲۱ رمضان کی صبح کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی اور ناک مبارک پر مٹی اور پانی کے اثرات دیکھے۔

صحیح مسلم اور بیہقی میں ہے عبد اللہ بن انیس سے شب قدر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے:

التمسوھا اللیلۃ و تلک اللیلۃ لیلۃ ثلاث و عشرین۔شب قدر کو رات میں تلاش کرو وہ رات ۲۳ویں کی رات ہے۔
بعض احادیث میں ہے لیلۃ القدر رمضان کی آخری سات راتوںمیں تلاش کرو۔ بعض دیگر احادیث میں ہے رمضان کے آخری عشرے کی تاک راتوں میں تلاش کرو۔ ان تمام احادیث میں ۲۱ اور ۲۳ کی راتیں شامل ہیں۔

ابو نضر جہنی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی: میرا گھر مدینہ سے دور ہے۔ میرے لیے ایک رات کی نشاندہی فرمائیں جس میں، میں مدینہ آؤں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

انزل لیلۃ ثلاث و عشرین۲۳ویں کی رات کو مدینہ آ جاؤ۔
ملاحظہ ہو سنن بیہقی، موطا، الدالمنثور اور من لایحضرہ الفقیہ ۲: ۱۶۰۔ چنانچہ ۲۳ ویں کی رات لیلۃ الجھنی سے مشہور ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ شیعہ مصادر میں شب قدر تین راتوں ۱۹، ۲۱، ۲۳ میں تلاش کرنے کا حکم ہے اور احادیث بکثرت موجود ہیں کہ شب قدر ان تین راتوں میں منحصر ہے۔

مگر اہل سنت کے مصادر میں شب قدر کے بارے میں اس قدر اختلاف اور اقوال ہیں کہ انہیں دیکھ کر انسان پریشان ہو جاتا ہے۔ البتہ ان کے علماء نے ۲۷ ویں کی شب کو ترجیح دی ہے۔

شب قدر میں فرشتے کس پر نازل ہوتے ہیں؟

روایت ہے حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے ابن عباس سے فرمایا:

ِانَّ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ فِی کُلِّ سَنَۃٍ وَ اِنَّہُ یَنْزِلُ فِی تِلْکَ اللَّیْلَۃِ اَمْرُ السَّنَۃِ وََ لِذَلِکَ الْاَمْرِ وُلَاۃً بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صلی اللہ علیہ والہ وسلم، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَنْ ھُمْ؟ قَالَ: اَنَا وَ اَحَدَ عَشَرَ مِنْ صُلْبِی اَئِمَّۃٌ مُحَدَّثُونَ۔ (الکافی ۱: ۵۳۲)
شب قدر ہر سال ہوتی ہے اور اس رات میں سال بھر کا امر نازل ہوتا ہے اور اس امر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد چند ایک والی ہیں۔ ابن عباس نے کہا: وہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا: وہ میں ہوں اور میرے گیارہ فرزند۔ یہ سب ائمہ ہیں اور مُحَدَّث ہیں۔
واضح رہے مُحَدَّث اس ہستی کو کہتے ہیں جس سے ملائکہ باتیں کرتے ہیں اور دکھائی نہیں دیتے۔ بعض شخصیات اہل سنت کے نزدیک ایسی ہیں جو محدث ہیں۔

شیعہ امامیہ کے نزدیک ان کے بارہ ائمہ علیہم السلام اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا مُحَدَّث ہیں۔ یعنی ان سے فرشتے کلام کرتے تھے اور دکھائی نہیں دیتے تھے۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے آپ نے فرمایا:

اِنَّہُ لَیَنْزِلُ فِی لَیْلَۃِِ الْقَدْرِ اِلَی وَلِیَّ الْاَمْرِ تَفْسِیرُ الْاُمُور سَنَۃً سَنَۃً۔۔۔۔ (الکافی ۱: ۲۴۸)
شب قدر میں ولی امر کی طرف سال بہ سال کے امور کی تشریح نازل ہوتی ہے۔
مروی ہے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے سوال ہوا: کیا آپ کو شب قدر کا علم ہو سکتا ہے کہ کون سی رات ہے؟ آپ نے فرمایا:

کیف لا نعرف و الملائکۃ یطوفون بنا بھا۔
(بحارالانوار ۹۴:۱۴۔ تفسیر قمی ذیل آیت)
اس رات کی پہچان کیسے نہیں ہو سکتی جب کہ اس شب فرشتے ہمارے گرد موجود رہتے ہیں۔

📚حوالہ کتاب تفسیر کوثر 🌹

🌹التماس دعا 🤲
🌹عمران عابدی 🌹

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mualana syed Imran Haider Abdi Ghazipuri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share