13/08/2023
بخدمت جناب چیرمین ہیومین رائٹس سیل سپریم کورٹ اسلام آباد پاکستان
جناب عالی مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہم اہلیان محلہ گھولہ کیال ایبٹ آباد مرد و خواتین بچے بوڑھے جوان اپیل کرتے ہیں کہ مورخہ 23/7/2023 ہمارے محلے میں نزیر جان زوجہ شکر کی فوتگی پر ناراضگی کی وجہ سے تبریز والد اسلم ، رزاق والد اسلم، مستفید والد اسلم ، نعمان تبریز اسفند تبریز کو نزیر جان زوجہ شکر کے جنازہ میں شرکت داری ان کے حقیقی بہنوئی شکر اور حقیقی بہنچوں انور زیب وغیرہ نہ کرنے دی گئی ، مورخہ 25/7,2023 : کو صبح گی میں آفاق زیب کو تبریز ولد اسلم ، نعمان تبریز نے مارا پینا شور غل غپاڑہ کیا اہلیان محلہ معاملہ رفع دفعہ کیا اور آفاق زیب کو تھانہ کینٹ میں اطلاع اور درخواست کے
لیے بھجوایا
اسی دوران نسرین زوجہ تبریز همراه سیف الله تبریز ، اسفند تبریز، مستفید اسلم ، مهوش زوجہ شہزاد ، عروج تبریز ، امیته تبریز وغیرہ نے فوتگی والے گھر پر چڑھائی کی گالم گوچ کی، تعزیت کیلئے آئے لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔ ٹونیہ دختر شہرام نے موقع پر عدلیہ اور پولیس کے محکمے کی تضحیک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں خود ہی تھانہ اور پولیس ہوں تم لوگوں کی کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہو گئی تو یہ شہرام پولیس یا انتظامیہ ضلع ایبٹ آباد میں ڈیوٹی انجام دیتی ہیں ، پولیس موقع پر تب تک نہ آئی تھی ، شام 4430 بجے فوتگی والے گھر پر مندرجہ زیل مردوں اور عورتوں نے دھاوا بول دیا، جن میں مہتاب والد امتیاز ضمن والد امتیاز ، شہزاد والد روشن دین وغیرہ شامل تھے علاقے کے لوگوں نے پھر بیچ بچاؤ کروایا مگر پولیس کا کہیں نام نشان تک نہیں تھا ، رات 10:30 بجے پھر فوتگی والے گھر دھاوا بولا انکے شور غل گالم گلوچ کی آوازیں آسمان تک بلند ہوئیں اور اسی اثنا میں خدا کا شکر پولیس موبائل آگئی ، مگر پولیس نے تبریز وغیرہ کو کچھ نہ کہا اور موقع سے انور زیب اور اس کے بیٹے آفاق زیب کو تھانہ کینٹ لے گئی ، رات 1130 سے 12 ہے گلی نمبر 2 نزد سردار یعقوب کے قریب گھات لگا کر تبریز وغیرہ نے گل فراز والد تاج ، دلاور والد گل فراز، سجاول والد گلفراز کو شدید زخمی کیا ان میں سے ایک دلاور ہسپتال میں دم توڑ گیا
اپیل کی جاتی ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزادی دی جائے تاکہ اس قسم کے واقعات میں ملوث لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ھو۔
اور علاقہ کے نمائندے کو نسلرز اور ہیومین رائٹس ایبٹ آباد سے اپیل کی جاتی ہیں کہ تبریز وغیرہ کو گھولہ کیاں کی بستی سے علاقہ بدر کیا جاوے تا کہ عوام
سکھ کا سانس لیں۔
Copy to chairperson national human rights Islamabad
Executive director Human rights protection and development council Islamabad
Executive director Human rights protection and development council Hazara Division
DIG Hazara Range
العارضين
اہلیان گھولہ کیال ایبٹ آباد