🌀اک تیرا حُسن ہے کہ بیان ہی نہ ہو سکا 🥀
لوگ تھک گئے کشمیر _ پر شاعری کرتے کرتے 🥀
کشمیر جنت نظیر .
22/12/2022
تتا پانی آزاد کشمیر
17/12/2022
17/12/2022
Pir Chanasi Muzaffarabad Azad Kashmir ❤️
16/12/2022
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا خوبصورت منظر 🔥♥️
16/12/2022
آزاد کشمیر وادی نیلم کا خوبصورت گاؤں شاردہ
جو ہزاروں سال پرانی تہذیب اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے🧡❤📸
16/12/2022
راولاکوٹ
16/12/2022
جموں کشمیرکے پہاڑی سلسلہ "پیرپنجال " کا سیالکوٹ سے منظر 💝💮🥀Kashmir
16/12/2022
کافی شہروں میں حسن کا زور رہا لیکن دلکشی میں اول میرا باغ رہا
15/12/2022
اپنا ہجیرہ ، كيا آپ كو علم ہے كہ
ہجیرہ کو ہجیرہ کیوں کہا جاتا ہے؟
كہا جاتا ہے كہ پرانے زمانے ميں ایک سلطان نے شادى كا اراده كيا تو اس نے تمام شہزاديوں كو جمع كر كے ان كو كچھ بيج ديئے اور كہا کہ تم ميں سے جو بهى 6 ماه بعد گلاب كا پهول لے كر آئے گی وہی ميرى زوجہ اور سلطنت كى ملكہ ہوگی 6 ماه گزرنے كے بعد تمام شہزادياں ہاتهوں ميں پهول اٹهائے محل ميں حاضر ہو گئيں،كچھ كے ہاتھ ميں سرخ ، كچھ كے ہاتھ ميں پيلے غرض ہر ايک كے ہاتھ ميں الگ یی رنگ كے پهول تهے سوائے ان ميں سے ايک كے كہ جس كے ہاتھ ميں كوئى بهى پهول نہيں تها۔ بادشاه نے اس سے دريافت كيا كہ تمهارے پهول كہاں ہیں تو اسنے جواب ديا كہ اے سلطان آپ نے ہميں جو بيج ديئے تهے وه گلاب كے نہيں تهے سلطان كو شہزادى كا جواب اور اسكى صداقت پسند آئى اور اس سے شادى كر كے اسے ملكہ سلطنت كے خطاب سے نواز ديا
جہاں تک ہجیرہ كا معاملہ ہے تو یقین جانیے اسكے بارے ميں مجھے كچھ پتہ نہيں اور سارى زندگى اس بارے ميں كوئى كہانى بھی نہيں سنی
توجہ سے پڑھنے کا شکریہ۔
😜😜
15/12/2022
دیساہ پھگواٹی ہجیرہ
15/12/2022
قدرتی حسن پر مبنی ڈنہ چار بیاڑ کا گراؤنڈ کھلاڑیوں کو کرکٹ سے زیادہ اپنے حسن کی طرف مائل کرنے پر مجبور کرتا ہے ، ڈنہ چار بیاڑ آزاد کشمیر ضلع سدھنوتی میں ایک بہت ہی خوبصورت پہاڑی سلسلہ ہے ، یہ علاقہ بیاڑ کے گھنے جنگلوں اور قدرتی حسن سے دو چار ہے ، اس کے ٹاپ سے آپ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے خوبصورت علاقوں کا نظارہ کر سکتے ہیں ، مگر افسوس کے ساتھ حکومت ابھی تک یہاں سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، اس علاقے تک پہنچنے کے لیے بہت مشکل روڈ کا سامنہ کرنا ہو گا آپکو مگر جو نہی آپ منزل پر پہنچے گے تو چار بیاڑ کی خوبصورتی آپ کے سفر کی تھکاوٹ کو ختم کرنے میں کافی ہوگی ،
چند دنوں سے سب دوست چار بیاڑ کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے محنت اور کوششوں میں لگے ہیں امید ہے ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے ۔
19/11/2022
کشمیر۔۔۔۔🍁🚩
یہ شعلہ نہ دب جائے یہ آگ نہ سو جائے
پھر سامنے منزل ہے ایسا نہ ہو کھو جائے
ہے وقت یہی یارو، جو ہونا ہے ہو جائے
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
ہر جابر و ظالم کا کرتے ہی چلو سر خم
اس وادی پرخوں سے اٹھے گا دھواں کب تک
محکومی گلشن پر روئے گا سماں کب تک
محروم نوا ہوگی غنچوں کی زباں کب تک
ہر پھول ہے فریادی آنکھوں میں لیے شبنم
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
وتنام و فلسطیں ہو انگولا کہ ہو کانگو
انسان کی آنکھوں سے گرتے ہوں جہاں آنسو
اے شامِ ستم ہر جا توڑیں گے ترا جادو
دیکھا نہیں جاتا اب مظلوم کا یہ عالم
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
اٹھے ہو نگاہوں میں تم سوز یقیں لے کر
امریکہ کی بندوقیں ہو جائیں گی خاکستر
پروردہ واشنگٹن جائیں گے کہاں بچ کر
ان جنگ پرستوں سے ہے سارا جہاں برہم
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
✍❤❤❤❤
Be the first to know and let us send you an email when Zeeshi Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.