News and knowledge

  • Home
  • News and knowledge

News and knowledge This page is all about newsand knowledge around the world. keep learning to improve your knowledge

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیاٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہ...
20/12/2023

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیا
ٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہیں تو سزا ملے گی
ایک غریب بچی جرابیں ناں خرید سکی شاپر پاؤں پر باندھ کر آگئی
ھم نہیں جانتے یہ بچی کس سکول کی ہے لیکن پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے اردگرد میں گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والی بچیاں اور بچے آپکی ایک نظر کرم کے مستحق ہیں۔😔

""""""کون کس کے پاس رہتا ھے""""" ایک عورت جس کی عمر نوے سال سے زیادہ ہے اس کا بیٹا کہتا ہے: ایک دن میرے پاس ایک رشتہ دار...
19/12/2023

""""""کون کس کے پاس رہتا ھے"""""

ایک عورت جس کی عمر نوے سال سے زیادہ ہے
اس کا بیٹا کہتا ہے:

ایک دن میرے پاس ایک رشتہ دار آیا اور میری والدہ میرے پاس بیٹھی تھیں۔
جب وہ اندر داخل ہوا تو اس نے کہا: ماشاء اللہ آپکی والدہ آپکے پاس رہتی ہیں!!!

میں نے کہا:
نہیں، بلکہ میں اپنی والدہ کے پاس رہتا ہوں
بیٹے نے تعظیما ایسے کہا تھا

ماں نے کہا:
نہیں بیٹا جب تم چھوٹے تھے تو ہمارے ساتھ تھے

لیکن جب ہم بڑے ہوئے تو تمہارے ساتھ ہو گئے

کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں پڑھا اما یبلغن عندک الکبر احدھما او کلاھما فلا تقل لھما اف ولا تنھرھما

جب تیرے پاس ماں باپ میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انکو اف تک نہ کہو اور نہ جھڑکو

یہاں پر اللہ تعالیٰ نے رہنے کی نسبت اولاد کی طرف کی ہے کہ ماں باپ انکے پاس رہتے ہیں

بیٹا کہتا ہے: گویا میں نے پہلی بار یہ آیت سنی۔

ہر چیز عمر کے ساتھ کمزور ہو جاتی ہے
سوائے والدین کی محبت کے
یہ صرف مضبوط ہوتی جاتی ہے

خبردار تم اس جذبے کو اپنے احساس کی سرد مہری سے بجھا نہ دینا
اپنے والدین کو اپنی نافرمانی سے نہ تھکاؤ
کیونکہ خدا کی قسم ایک آنسو جو ماں کے گال یا باپ کے سفید بالوں والی داڑھی پر گرتا
یہ آپ کو زندگی کو اندھیروں میں غرق کر سکتا ہے!!
کثرت سے والدین کے لئیے دعا کیا کریں
رب اغفر لی ولوالدی
{اے رب مجھے اور میرے والدین کو معاف فرما}
اس میں تین عبادات جمع ہو جاتی ہیں
دعاء، نیکی اور بخشش
اے اللہ ہماری کوتاہیوں' ہمیں اور ہمارے والدین کو معاف فرما دیں۔۔آمین ثم آمین۔

19/12/2023
"عمران خان بھارت سمیت دنیا بھر میں خبروں کا مرکز "
19/12/2023

"عمران خان بھارت سمیت دنیا بھر میں خبروں کا مرکز "

عمران خان کی AI تقریر کے دنیا میں چرچے
19/12/2023

عمران خان کی AI تقریر کے دنیا میں چرچے

"ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو عام قومیں نہیں کرسکتیں" نواز شریف
18/12/2023

"ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو عام قومیں نہیں کرسکتیں" نواز شریف

لوئر چترال کے توشی شاشا گیم ریزرو میں، ایک امریکی شکاری، ڈیرون جیمز مل مین نے ایک نو سالہ کشمیری مارخور کا پرمٹ حاصل کرن...
18/12/2023

لوئر چترال کے توشی شاشا گیم ریزرو میں، ایک امریکی شکاری، ڈیرون جیمز مل مین نے ایک نو سالہ کشمیری مارخور کا پرمٹ حاصل کرنے اور شکار کرنے کے لیے 65 ملین روپے یا 232,000 ڈالر کی ریکارڈ رقم ادا کی۔ یہ علاقے میں ٹرافی ہنٹنگ کے لیے سب سے زیادہ بولی کا نشان ہے۔ مارخور کا 45 انچ کا سینگ تھا، جو چترال میں 53 انچ ریکارڈ کیے گئے سب سے بڑے سینگ سے تھوڑا چھوٹا تھا۔

شکار کے اجازت نامے کے فنڈز کا ستر فیصد مقامی کمیونٹی کو فائدہ پہنچائے گا، باقی 30 فیصد سرکاری خزانے کو بھیجے جائیں گے۔ مقامی کمیونٹیز پر مشتمل حالیہ اقدامات نے چترال کے تحفظات اور کھیل کے ذخائر میں مارخور کی گرتی ہوئی آبادی کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

یہ ہے وہ شارک جس نے  پاکستان کے انٹرنیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے
18/12/2023

یہ ہے وہ شارک جس نے پاکستان کے انٹرنیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے

پاکستانی‏جج کی بیوی ائیرپورٹ سے  بغیر چیکنگ کے گزرتے ہوئے..
17/12/2023

پاکستانی‏جج کی بیوی ائیرپورٹ سے بغیر چیکنگ کے گزرتے ہوئے..

میڈم ہور کو ئی ساڈے لئی حکم ھووے تاں دسو۔۔
16/12/2023

میڈم ہور کو ئی ساڈے لئی حکم ھووے تاں دسو۔۔

ساری دنیا کے اقوال کتابوں کے بارے اور آخر میں پاکستانیوں کا قول جو سب پر بھاری ہے ❤️ایک چینی کہاوت یاد ہے کہ” جب آدمی 10...
16/12/2023

ساری دنیا کے اقوال کتابوں کے بارے اور آخر میں پاکستانیوں کا قول جو سب پر بھاری ہے ❤️

ایک چینی کہاوت یاد ہے کہ” جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کا سفر کرلیتا ہے۔

گورچ فوک کتاب کے بارے میں کہتے ہیں: ” اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردے، بلکہ اچھی کتابیں
وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک ۔۔۔۔”

ائولس گیلیوس کہتے ہیں: ” کتابیں خاموش استاد ہیں ۔۔۔”

فرانس کافکا: ” ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے ۔۔۔”

گوئٹے : ” بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے
اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔۔۔۔۔”

تھومس فون کیمپن: ” جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں
تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔۔۔۔۔”

جین پاؤل: ” کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔۔۔”

گٹھولڈ لیسنگ: ” دنیا اکیلے کسی کو مکمل انسان نہیں بنا سکتی، اگر مکمل انسان بننا ہے تو پھر اچھے مصنفین کی
تصانیف پڑھنا ہونگی ۔۔۔۔”

نووالیس : ” کتابوں سے بھری ہوئی لائبریری ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم ماضی اور حال کے دیوتاؤں سے
آزادی کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔”

جرمن کہاوت

” کتابیں پیالے کی مانند ہیں جن سے پانی پینا تمہیں خود سیکھنا ہوگا۔۔۔۔”

اور اب آتی ہے پاکستانی کہاوت:

زیادہ مت پڑھا کرو! پاگل ہو جاؤ گے .

کل ہم  ڈگری کنونشن میں شرکت کے لئے کنونشن سینٹر گئے ہوۓ تھے۔ بڑے آرام آرام سے میڈل اور ڈگریاں بانٹیں جا رہی تھیں۔ ہر نام...
15/12/2023

کل ہم ڈگری کنونشن میں شرکت کے لئے کنونشن سینٹر گئے ہوۓ تھے۔ بڑے آرام آرام سے میڈل اور ڈگریاں بانٹیں جا رہی تھیں۔ ہر نام پر ایک آدھ تالی بجتی اور بچہ اپنی ڈگری لے کر آگے بڑھ جاتا ۔ اچانک کمپیر نے نام پکارا ۔ عمران خان۔ اور پورا ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا۔ میں جو غائب دماغ سا بیٹھا تھا اچانک ہڑ بڑا گیا کہ یہ کون اتنا پاپولر اور خوش نصیب بچہ ہے۔ معلوم ہوا کہ نام ہی ایسا تھا۔
سوچیئے کہ یہ جو عمران خان کو مائنس کرنے کی بات کرتے ہیں کیا ان سے یہ ہو پاۓ گا ؟؟جہاں پر نوجوان بچوں کا حال یہ ہے کہ صرف نام سن کر ایک تال میں تالیاں پیٹ رہے تھے۔ اس نام کو یہ ٹی وی پر پابندی لگا کر ان کی یاداشتیں سے محو کرنا چاہتے ہیں۔

سردیوں کی چھٹیاں سردیوں میں ہی کریںانگریزوں نے دراصل کرسمس اور نیو ایر کی دو ہفتے کی چھٹیاں رکھیں . ہمارے لیے وہ سردیوں ...
14/12/2023

سردیوں کی چھٹیاں سردیوں میں ہی کریں

انگریزوں نے دراصل کرسمس اور نیو ایر کی دو ہفتے کی چھٹیاں رکھیں . ہمارے لیے وہ سردیوں کی چھٹیاں ہوگئیں اور اب تک چلی آرہی ہیں. Winter vacation کے نام سے ہی نوٹیفکیشن ہوتا ہے. تاریخیں وہی ہوتی ہیں. حالانکہ موسمیاتی تبدیلی سے اب شدید سردی جنوری میں جاکر ہوتی ہے. اُن دنوں سکول کھلے اور بچے ٹھٹھر رہے ہوتے ہیں. والدین کی طرف سے چھٹیاں بڑھانے کے مطالبے ہونے لگتے ہیں.
ان چھٹیوں کی تاریخوں پر اب نظر ثانی ہونی چاہیے. یہ جنوری کے دوسرے تیسرے یا تیسرے چوتھے ہفتے میں مناسب ہوں گی.
مسیحی برادری کو البتہ کرسمس پر تین اور نیو ایر پر ایک چھٹی بھی دی جانی چاہیے.

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خوشگوار موڈ میں
13/12/2023

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خوشگوار موڈ میں

‏چوہدری شجاعت کا چیف جسٹس کو خط۔ ‏پاکستان میں ساگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ 😎
13/12/2023

‏چوہدری شجاعت کا چیف جسٹس کو خط۔
‏پاکستان میں ساگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ 😎

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری، ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جارہی ہے، زرداری، بلاول عدالت...
12/12/2023

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری، ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جارہی ہے، زرداری، بلاول عدالت میں موجود

12/12/2023

پانچ لوگوں کا وزیراعظم ماشاءاللہ اللہ نظر نہ لگائے

جب ریاست ماں جیسی ہو ❤️ ‏ افغانستان کے شہر قندھار میں تمام ریڑھیوں کو ضبط کرکے بلدیہ نے اک مقام پہ شیڈز بنا دئیےتاکہ ٹری...
11/12/2023

جب ریاست ماں جیسی ہو ❤️
‏ افغانستان کے شہر قندھار میں تمام ریڑھیوں کو ضبط کرکے بلدیہ نے اک مقام پہ شیڈز بنا دئیےتاکہ ٹریفک کا مسئلہ بھی نہ بنے اور شہر کی خوبصورتی بھی برقرار رہے
ہماری بلدیہ ہوتی تو ریڑھی الٹا پلٹا کر گاڑیاں فروٹ سے بھر کے نکل جاتے

11/12/2023

مریم تیرے چاہنے والے پنڈی والے پنڈی والے

‏پیسے سوچ کو تبدیل کرتے ہیں!‏ایک عربی تحریر سے ترجمہ:‏ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا ‏لوگوں نے قاضی کے پاس ...
11/12/2023

‏پیسے سوچ کو تبدیل کرتے ہیں!

‏ایک عربی تحریر سے ترجمہ:

‏ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا
‏لوگوں نے قاضی کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی
‏اس شخص کو قاضی کے پاس طلب کیا گیا
‏قاضی نے غضبناک ہو کر اس سے پوچھا کیا تو نے ہی قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا
‏اس شخص نے کہا ہاں کتے کی وصیت میں نے پوری کردی
‏قاضی نے کہا تیرا ستیاناس ہو کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر کے پھر میرا مذاق اڑارہے ہو
‏اس شخص نے کہا جلدی نہ کریں کتے نے قاضی کے لئے ایک ہزار دینار کی بھی وصیت کی ہے
‏قاضی نے کہا اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے
‏قاضی کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے
‏قاضی نے کہا تم حیران کیوں ہو رہے ہو میں نے اس کتے پر کافی غور کیا میں اس نتیجہ پر پہنچا یہ کتا اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا 😂

*یہ چیتا پاکستان کی اشرافیہ ہیں۔ اس کے جبڑوں میں پھنسی بندریا نہیں، پاکستانی عوام ہیں۔ اور اس سب سے بے خبر ماں کے سینے س...
10/12/2023

*یہ چیتا پاکستان کی اشرافیہ ہیں۔
اس کے جبڑوں میں پھنسی بندریا نہیں،
پاکستانی عوام ہیں۔
اور اس سب سے بے خبر ماں کے سینے سے لگا بچہ ، مستقبل کے انبچوں کی طرح ہے
جنھیں معلوم نہیں کہ والدین پر کیا گزر رہی ہے۔۔۔ اور یہ بھی پتہ نہیں کہ انکا اپنا کیا مستقبل ہے

*وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی ہے اور اج 23،  24 سال اس کی عمر ہو چکی ہے۔۔ پوری دنیا میں یہ نسل انسانی تاریخ کی سب ...
10/12/2023

*وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی ہے اور اج 23، 24 سال اس کی عمر ہو چکی ہے۔۔ پوری دنیا میں یہ نسل انسانی تاریخ کی سب سے جسمانی طور پر کمزور لاغر اور ذہنی طور پر نفسیاتی مریض نسل سمجھی جاتی ہے۔۔۔ یہ جس دور میں بڑی ہوئی ہے وہ تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دور ہے۔۔۔ انفارمیشن ایج۔*

*یہ نسل بڑی ہوئی ہے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے۔۔ اس کی دسترست میں انٹرنیٹ موبائل فون ٹیبلٹ ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا ہے۔ اس نسل کی تربیت بزرگوں نے نہیں سوشل میڈیا نے کی ہے۔*

*پوری دنیا میں اس نسل کا ایک ہی مسئلہ ہے۔۔ ان میں صبر کم ہے غصہ زیادہ، ان کی گردنوں میں خم آ گیا ہے جھک کر ہر وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے۔۔۔ ہر وقت سکرین کے اگے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنے کی وجہ سے ان کی انکھیں کمزور ہیں۔۔۔ سارا وقت بیٹھ کر ٹیکنالوجی سے کھیلنے کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت انتہائی نحیف اور ناتوان ہے۔۔ اور انسانی تاریخ میں یہ نسل سب سے زیادہ وقت لے رہی ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں۔*

*مغربی دنیا میں لاکھوں نوجوان زی جنریشن کے اب واپس اپنے ماں باپ کے گھر لوٹ رہے ہیں کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں گزارا ہی نہیں کر سکتے۔۔ ان کو بومی رینگ جنریشن کہا جا رہا ہے یا بومی رینگ چلڈرن۔۔۔ اسٹریلیا کے اس قدیم ہتھیار کے نام پر کہ جس کو ہوا میں پھینکو تو وہ گھوم کر واپس اپنے مالک کے پاس ا جاتا ہے۔*

*پاکستان میں اپ ان کو ٹک ٹاک جنریشن کہہ سکتے ہیں۔۔ اور کسی پاکستانی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس جنریشن کا کیا حال ہے۔۔ کیا ان کے اخلاق ہیں، کیا ان کی تعلیم ہے، کیا ان کی تہذیب ہے، کیا ان کی زبان ہے، کیا ان کی تربیت ہے، اور کیا تاریک ان کا مستقبل ہے۔*

*ذرا سوچیں یہ ملک کی تقریبا 40 سے 50 فیصد آبادی ہے۔۔۔ یعنی تقریبا 10 12 کروڑ۔*

*سوچیں اگر پاکستان کو غزہ عراق شام لیبیا یا یمن جیسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تو اس نسل کا کیا حال ہوگا۔*

*یہ لکڑی سے آگ نہیں جلا سکتے، ان کو نقشہ دیکھ کر مشرق اور مغرب کا علم نہیں ہے، ہتھیاروں کا استعمال اور سروائیول تو چھوڑ ہی دیں، یہ دھوپ میں آدھا گھنٹہ نہیں کھڑے رہ سکتے نہ پانچ کلومیٹر پیدل چل سکتے ہیں۔۔ یہ نسل نہ جسمانی سختیاں برداشت کر سکتی ہے نہ نفسیاتی سختیاں۔*

*اسی لیے معاشرے میں سب سے زیادہ شادیاں اسی نسل کی فیل ہو رہی ہیں، کیونکہ ان کو رشتوں کو نبھانا ہی نہیں آتا، چھوٹے بڑوں سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں ہے، معاملات کو سلجھانے کا صبر نہیں ہے۔*

*آج آپ ویڈیو گیم کھیلتے کسی بچے کا نیٹ بند کر دیں پھر دیکھیں کہ اس میں کس طرح جن گھستا ہے۔۔۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے پورے پورے خاندان قتل کر دیے صرف انٹرنیٹ بند ہونے پہ.*

09/12/2023

ان کے دلوں پر اب
*ِایّاک نَعبُدو وَاَیّاک نَستَعِین* بجلی بن کر گرنے لگا ہے
انشاءاللہ زیادہ سے زیادہ لوگ سوشل میڈیا پر *ایّاک نَعبُدو وَاَیّاک نَستَعِین* کی آواز کو بلند کریں گے۔

‏ایک دوست  نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“دوست جواباً کہنے ل...
09/12/2023

‏ایک دوست نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“

دوست جواباً کہنے لگا ”اگر میں فوت ہوا ہوتا تو دُکانیں اس طرح کُھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔“

ایک دن واقعی اس کا دوست فوت ہوگیا۔

بتانے والا بتاتا ہے ‏کہ بازار میں کوئی دُکان بند ہونا تو درکنار اس کے سگے بھائی کی بھی دُکان کھلی ہوئی تھی۔جب اس کے بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ ”جنازہ ابھی لیٹ ہے۔دودھ، دھی خراب نہ ہوجائے۔میں جلدی سے ان کو بیچ کر دُکان بند کرکے آتا ہوں۔“

قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی!!

اپنے اعمال کی اصلاح کیجئے جانے کب بلاوا آ جائے اور توبہ کا موقع بھی نہ مل سکے۔اللہ کریم ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے..(آمین یارب العالمین)

*کیا آپ جانتے ہیں؟؟🤔دنیا میں سب سے زیادہ بھیڑیں 🐑🐑 چین میں پائی جاتی ہیں،، اندازے کے مطابق چین میں تقریباً سترہ کروڑ پچا...
08/12/2023

*کیا آپ جانتے ہیں؟؟🤔

دنیا میں سب سے زیادہ بھیڑیں 🐑🐑 چین میں پائی جاتی ہیں،، اندازے کے مطابق چین میں تقریباً سترہ کروڑ پچاس لاکھ بھیڑیں پائی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔
اس سے بھی حیران کن خبر یہ ہے کہ نیوزی لینڈ ایسا ملک ہے جہاں انسانوں سے پانچ گنا زیادہ بھیڑیں پائی جاتی ہیں،، نیوزی لینڈ میں انسانوں کی تعداد باون لاکھ سے زائد ہے جبکہ بھیڑوں کی تعداد اڑھائی کروڑ سے زیادہ ہے

جِس شخص کو صرف کھانے،پینے اور جسمانی صحت میں اپنے اوپر اللہ کا فضل و احسان نظر آتا ہے،تو اُس کو عقل چُھو کر بھی نہیں گزر...
08/12/2023

جِس شخص کو صرف کھانے،پینے اور جسمانی صحت میں اپنے اوپر اللہ کا فضل و احسان نظر آتا ہے،تو اُس کو عقل چُھو کر بھی نہیں گزری،
بیشک ایمان اور اسلام،اللہ کی طرف رجوع کی تڑپ،اُس کی اطاعت میں لذّت،یہ سب سے بڑی نعمتیں ہیں،
اور اِن نعمتوں کا اِدراک اللہ کی توفیق اور نور بصیرت سے ہی ہوتا ہے...!

امام ابن القيم رحمه الله
(مدارج السالکین : 277/1)

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر حلال ملاقاتباہمی دلچسپی کے امور پر بات ...
07/12/2023

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر حلال ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ، جے یو آئی کا اعلامیہ جاری

07/12/2023

سگے بھائی کے جنازے پر نواز شریف زندہ باد کے نعرے اس لیے لگائے کہ اس نواز شریف کی بنی موٹر وے کی وجہ سے میں بھائی کے جنازے پر بر وقت پہنچ پایا

نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، شہبازشریف اور مریم نواز بھی ہمراہ
06/12/2023

نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، شہبازشریف اور مریم نواز بھی ہمراہ

"اگر کسی کو اپنا ورلڈکپ واپس چاہئے تو لے لے مگر ملک اور نوجوان نسل کی جان چھوڑ دے" فردوس عاشق اعوان
06/12/2023

"اگر کسی کو اپنا ورلڈکپ واپس چاہئے تو لے لے مگر ملک اور نوجوان نسل کی جان چھوڑ دے" فردوس عاشق اعوان

06/12/2023

بشریٰ انصاری نے اپنے والد احمد بشیر کی نواز شریف کی رشوت سے انکار کے بارے میں بات کی۔ اصل انٹرویو میں اس کے بعد کے دو منٹ بھی دلچسپ ہیں، غور کریں تو سلیم صافی اور سہیل وڑائچ بھی سامعین میں ہیں۔

بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا توکمہار سے پوچھا"تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟"کمہار نے جواب دیا کہ"جو بھی گدھا...
05/12/2023

بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو
کمہار سے پوچھا
"تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟"
کمہار نے جواب دیا کہ
"جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں
اسی خوف سے یہ سب سیدھے چلتے ہیں۔"

بادشاہ نے کہا، "کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟"
کمہار نے حامی بھر لی
بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا
پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا
کمہار نے فیصلہ سنایا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔"
اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی
کہ "جناب تھوڑا خیال کریں
یہ اپنا خاص آدمی ہے۔"
کمہار بولا،
"چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں
اور سفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔"
اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد
پورے ملک میں امن قائم ہو گیا
ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے
مگر اس کے لئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے
اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی

لوگوں کو بے وقوف بنانے کی یہ پرانی تکنیکیں آج کل کام نہیں آئیں گی۔
04/12/2023

لوگوں کو بے وقوف بنانے کی یہ پرانی تکنیکیں آج کل کام نہیں آئیں گی۔

پاکستانیو جاگتے رہنا یہ فلمیں چلنے والی ہیں۔بریانی، نان ہر جگہ سے کھائیں۔ لیکن ووٹ ضمیر کی آواز پر دیں۔ 🙏
04/12/2023

پاکستانیو جاگتے رہنا یہ فلمیں چلنے والی ہیں۔
بریانی، نان ہر جگہ سے کھائیں۔ لیکن ووٹ ضمیر کی آواز پر دیں۔ 🙏

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News and knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share