Mufti Muhammad Naseeb Ashrafi

  • Home
  • Mufti Muhammad Naseeb Ashrafi

Mufti Muhammad Naseeb Ashrafi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Muhammad Naseeb Ashrafi, News & Media Website, .

20/10/2022
25/07/2022

اسلامی سوالات، جوابات
آج کا سوال
وہ کونسا نبی تھا جنکو مچھلی نے نگل لیا تھا ؟
اور انکو کونسا کلمہ دیا تھا اللہ پاک نے پڑھنے کے لیے ؟

تکبیرات تشریق "اللّٰه أكبر اللّٰه أكبر، لا إله إلا اللّٰه و اللّٰه أكبر، الله أكبر و للّٰه الحمد " ابتدا میں دوبار "اللّ...
06/07/2022

تکبیرات تشریق "اللّٰه أكبر اللّٰه أكبر، لا إله إلا اللّٰه و اللّٰه أكبر، الله أكبر و للّٰه الحمد " ابتدا میں دوبار "اللّٰه أكبر" ہے، پھر کلمۂ تہلیل کےبعد دو بار "اللّٰه أكبر" ہے، یوں کل چار بار "اللّٰه أكبر" ہوا، اور ابتدا میں تین بار اللہ اکبر کہنا درست نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"صفته (اللّٰه أكبر اللّٰه أكبر، لا إله إلا اللّٰه و اللّٰه أكبر، الله أكبر و للّٰه الحمد) هو المأثور عن الخليل.

(قوله: صفته إلخ) فهو تهليلة بين أربع تكبيرات ثم تحميدة والجهر به واجب وقيل سنة قهستاني (قوله: هو المأثور عن الخليل) وأصله أن جبريل عليه السلام لما جاء بالفداء خاف العجلة على إبراهيم فقال: الله أكبر الله أكبر، فلما رآه إبراهيم عليه الصلاة والسلام قال: لا إله إلا الله، والله أكبر فلما علم إسماعيل الفداء قال: الله أكبر ولله الحمد كذا ذكر الفقهاء ولم يثبت عند المحدثين كما في الفتح بحر أي هذه القصة لم تثبت أما التكبير على الصفة المذكورة فقد رواه ابن أبي شيبة بسند جيد عن ابن مسعود أنه كان يقوله ثم عمم عن الصحابة وتمامه في الفتح، ثم قال فظهر أن جعل التكبيرات ثلاثا في الأول كما يقوله الشافعي لا ثبت له."

(باب العدین، ج:2، ص:178، ط:ایچ ایم سعید)

فقط والله اعلم

فتوی نمبر : 144112200828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

یہ حدیث ثابت نہیں
06/02/2022

یہ حدیث ثابت نہیں

اسلام میں عورت کے 20 بڑے حقوق ہے جو اسلام کے علاوہ کہی بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر  ”عورت“👈عورت  ماں ہے خدمت میں جنت ہے۔👈عو...
04/02/2022

اسلام میں عورت کے 20 بڑے حقوق ہے جو اسلام کے علاوہ کہی بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ”عورت“
👈عورت ماں ہے خدمت میں جنت ہے۔
👈عورت بہن ہے پروش میں جنت ہے۔
👈عورت بیٹی ہے پروشن میں جنت ہے
👈عورت بیوی ہے عزت اور ناموس ہے

لبرلر،سیکولرز مغربی تہذیب والےعورت کےلیے جو حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں وہ 2نمبر تصویر میں ہے اسلام جو دیتاہے وہ 1میں ہے۔۔۔
اب آپ بتادے عورت کےلیے کونسا حقوق ملنا چاہیے

1 یا 2

01/02/2022

اجتماع عام

تبلیغی اصلاحی وروحانی اجتماع
01/02/2022

تبلیغی اصلاحی وروحانی اجتماع

31/01/2022

دوم خلیفہ راشد امام العدل سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ لوگوں کے اَحوال جاننے کے لئے راتوں کوآبادی کا گشت کرتے اور لوگوں کی مدد فرماتے ،زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ایک رات مدینہ کی گلیوں میں گشت کررہے تھے کہ ایک جگہ دیکھا کہ ایک عورت گھر میں بیٹھی ہے اور اُس کے گرد بچے بیٹھے رورہے ہیں اور پانی سے بھری دیگچی آگ پر رکھی ہوئی ہے ۔ حضرت عمرؓ نے پوچھاکہ یہ دیگچی آگ پر کیوں رکھی ہے ؟ اُس نے جواب دیاکہ بچوں کو بہلانے کے لیے تاکہ یہ سمجھیں کہ کھانا پک رہاہے اور انتظار کرتے کرتے سوجائیں ۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رونے لگے اور بیت المال سے آٹا ،گھی ،کھجوریں ،چربی ،کپڑے اوردرہم لے کر ایک بوری میں ڈالے ، اپنے غلام اسلم سے کہا کہ یہ بوری مجھ پر لاد دو، غلام نے عرض کی : امیر المومنینؓ اس بوری کو میں اٹھالیتاہوں ،آپؓ نے فرمایا آخرت میں اس کے متعلق مجھ ہی سے سوال ہوگا، اس لیے یہ بوری مجھے ہی اٹھانے دو ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُن کے گھر گئے اور خود اپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر اُن کو کھلایا ، (اُسدالغابہ ، جلد4ص:48)‘‘۔

مساجد کا اصل آبادی مساجد کو عبادات سے آباد رکھناآفسوس صد آفسوس مساجد کو  تو آج کل تفریح گاہ سمجھاجارہاہے۔۔۔
30/01/2022

مساجد کا اصل آبادی
مساجد کو عبادات سے آباد رکھنا
آفسوس صد آفسوس مساجد کو تو آج کل تفریح گاہ سمجھاجارہاہے۔۔۔

ارے بھاٸیوں خادم بن جاۓ اور بڑوں کا احترام کیجیے😭🙏حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ ع...
30/01/2022

ارے بھاٸیوں خادم بن جاۓ اور بڑوں کا احترام کیجیے😭🙏

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إن من إجلال اﷲ إکرام ذي الشيبة المسلم، و حامل القرآن غير الغالي فيه، و الجافي عنه، و إکرام ذي السلطان المقسط.

’’1بوڑھے مسلمان کی تعظیم کرنا اللہ تعالیٰ کی تعظیم کا حصہ ہے،
2 اور اسی طرح قرآن مجید کے عالم کی جو اس میں تجاوز نہ کرتا ہو
3اور اس بادشاہ کی تعظیم جو انصاف کرتا ہو۔‘‘

1. ابو داؤد، السنن، کتاب الأدب، باب في تنزيل الناس، 4 : 261، رقم : 4843 2. بزار، المسند، 8 : 74، رقم : 3070 3. ابن ابي شيبه، المصنف، 6 : 421، رقم : 32561 4. بيهقي، السنن الکبريٰ، 8 : 163 5. طبراني، المعجم الاوسط، 7 : 21، 22، رقم : 6736
نوٹ
کیسا نہ روۓ؟
کس سے شکوہ کرے؟
کہاں جاۓ؟
اس عکس میں سبق ہے بھی عبرت بھی سوالیہ نشان بھی

اگر خادم بنا ہے تو ایسے سفید ریش لوگوں کی خادم بنے۔۔۔۔
باپ یہ تو جنت کی دروازہ ہے لیکن غافل اولاد محروم رہتے ہیں۔۔
ایک باپ سب اولاد کو کھلاتا پھیلاتاہےلیکن سب اولاد ایک باپ کی خدمت نہیں کرسکتے۔۔۔۔

خالق کاٸنات کا ذاتی نام اور اسم الاعظم
27/01/2022

خالق کاٸنات کا ذاتی نام اور اسم الاعظم

27/01/2022


المصرية العامة للكتاب۔ )

وفی مصنف ابن ابی شیبہ:
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سُوَيْدٍ الْكَاهِلِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا قَنَتَ فِي الْفَجْرِ بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ، وَلَا نَكْفُرُ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخْشَى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ الْجِدَّ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ»( ج:2 ،ص: 106، ط: دارالبشائر الاسلامیہ لبنان۔)

وفی کنز العمال:
عن عبيد بن عمير أن عمر بن الخطاب قنت بعد الركوع في صلاة الغداة، فقال: "بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد ولك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق. وزعم عبيد انه بلغه أنهما سورتان من القرآن في مصحف ابن مسعود. "عب ش ومحمد ابن نصر والطحاوي هق۔( ج:8، ص: 75، ط: موسسہ الرسالہ)

وفی مصنف عبدالرزاق:
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ الْكَاهِلِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقْنُتُ بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ فِي الْفَجْرِ، غَيْرَ أَنَّهُ يُقَدِّمُ الْآخِرَةَ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخَافُ عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكَافِرِينَ مُلْحَقٌ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ، وَنَسْتَهْدِيكَ، وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخ‍َيْرَ كُلَّهُ، وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ "
( ج:3 ،ص:114،ط:المجلس العلمي- الهند )

وفی الدعوات الکبیر للبیہقی:
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ، أَخْبَرَكَ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عَلَى مُضَرَ إِذْ جَاءَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنِ اسْكُتْ، فَسَكَتَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْكَ سَبَّابًا وَلَا لَعَّانًا، وَإِنَّمَا بَعَثَكَ رَحْمَةً وَلَمْ يَبْعَثْكَ عَذَابًا {لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ} [آلعمران: 128] ثُمَّ عَلَّمَهُ هَذَا الْقُنُوتَ: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ، وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَنَخْضَعُ لَكَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَكْفُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنُخَافُ عَذَابَكَ الْجِدَّ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكَافِرِينَ مُلْحِقٌ» وَرُوِّينَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَنَتَ بِذَلِكَ۔
(ج:1،ص: 559، ط: غراس للنشر والتوزيع)

وفی النهر الفائق شرح كنز الدقائق:
وإما خصوص اللهم إنا نستعينك فسنة فقط حتى لو أتى بغيره جاز إجماعا.(،ج:1،ص:200،ط:دار الكتب العلمية )

وفی الشامیة:
وَأَمَّا خُصُوصُ: «اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُكَ» فَسُنَّةٌ فَقَطْ، حَتَّى لَوْ أَتَى بِغَيْرِهِ جَازَ إجْمَاعًا۔(ج:1،ص:468،ط:دار الفكر،بيروت)

26/01/2022

cop

یہ مضمون آخر تک پڑھیں۔

* مولوی کا سیلفی فتنہ!*
صرف مولوی صاحبان کو ہی ارسال کریں؟

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ،
مولوی حضرات عوام الناس کو تصویر کا حرام ہونا بتاتے،
لیکن ڈیجیٹل تصویر کے جواز کا سہارا لے کر خود اپنی سیلفیاں فیس بک پر ڈال رہے ہیں،
حیرت ہے، مدرسے کے آٹھ دس سال بھی آپ کو فتوے اور تقوے کا فرق نہ سمجھا سکے،
مولوی بھی اگر فتوے کی آڑ لے کر اپنی خود نمائی کرے گا تو تقوی کون اختیار کرے گا؟
کچھ کام بظاہر فتوے کے اعتبار سے جائز معلوم ہوتے ہیں لیکن،
مولوی کی شان اس سے بلند ہوتی ہے،
یہ مولویوں کے شایانِ شان نہیں کہ وہ اپنی نمائش کرتے پھریں، مفتی تقی عثمانی صاحب نے ایک بار ختم بخاری شریف کے موقع پر ابتداء میں ہی کیمرے یہ کہہ کر بند کروا دئیے کہ،
یہ اس مبارک مجلس کے شایانِ شان نہیں، مفتی تقی عثمانی صاحب کے والد محترم،
مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ نے اپنے والد محترم مولانا یاسین صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ نقل فرمایا،
ایک بار فجر کی نماز کے وقت شدید بارش ہو رہی تھی، خود میں نے یعنی مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ نے گھر پر ہی نماز ادا کر لی اور والد صاحب رحمہ اللہ مسجد چلے گئے بارش میں،
جب نماز پڑھ کر گھر واپس آئے تو فرمانے لگے،
ہاں ہاں مفتی ہو ہمیں تو جواز کا فتوی سنا دو گے لیکن یہ تو بتاؤ کہ مولوی بھی فتوے پر عمل کرے گا تو تقوے پر عمل کون کرے گا؟ بعد میں معلوم ہوا کہ فجر کی نماز میں مؤذن کے سوا کوئی نہ تھا،اگر والد صاحب رحمہ اللہ بھی نہ جاتے تو مسجد میں جماعت ہی نہ ہوتی، میرے مولوی دوستوں عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ
اپنی سیلفیوں کی تشہیر کے بجائے،
اسلامی تعلیمات اور تاریخ اسلام اور نفاذ اسلام کی تشہیر کریں۔

*اب*
اس مندرجہ بالہ بدگمانی پیدا کرنے والے مضمون پر *تبصرہ*

98 % علماء دین سیلفی نہیں بناتے مولانا طارق جمیل اور سیاسی علماء کرام کا الگ مسئلہ ہے
اور وہ یہ سیلفی بنائنگے یہ ضروری ہے اسکی وجہ آخر بتاونگا۔۔۔۔
اب سنو کہ
ڈیجیٹل عکس ہے تصویر نہیں نہ حرام ہے نہ گناہ 98 % متقی مفتیوں کے ھاں
باقی
فیس بک پراکثر مولوی کی پیکچرز سے بھرپور ہے یہ عام نیک لوگ ہیں یااستاد کی بات نہ ماننے والے طالبعلم ہیں جو ان پیکچرز سے چسکا لیتے ہیں۔ جس سے بچنا بھتر ضرور ہے ان پیکچرز کی جگہ خیر کی اصلاحی غیر اختلافی سٹیکرز آیت حدیث فقہی مسئلہ یا بیان نشر فرمایا کریں۔
ہمارے پیارے سیاسی علمماءکرام دین اور مولاناطارق جمیل صاحب کے لیئے اسلئے یہ ڈیجیٹل عکس اور ضروری ہے کہ عام عوام کو میڈیا پر نمودار بدعقیدہ سیکولرز سکالرز اور شرک کے بدبو سے بدبودار افراد میڈیا سے جوراکٹ سے تیز ہے دھڑادھڑ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں یہ ہمارے میڈیا کے چست نیک علماءکرام اسکا جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے اسلام اور کم علم مسلمانوں کی حفاظت ہوجاتی ہے تو جس *کام* کیوجہ سے یہ ڈیجیٹل کی مدد سے جنت میں چلے جائینگے اور ہم لوگ بدگمانی کیوجہ فری میں گنھگار ہوجائینگے۔
*ایک واقعہ*
میڈیا پر ایک متحرک عالم ہے (جسکو ہم متقی نہیں سمجھے نگے) لیکن اس نے زندگی میں ٹیوی ڈراما نہیں دیکھا نہ گانا سنا ہے اور گیارہ سال سے تکبر اولی فوت نہیں ہوئی ہے۔ اب ہم لوگ گریبان میں جھانکیں ؟؟؟
*دوسراواقعہ*
ایک سیاسی مولوی ہے سات پارے روز تلاوت کرتا ہے زندگی میں تھجد قضا نہ کی نہ بے وضو زمین پر قدم رکھا۔
اور افسوس کہ اس *نامعلوم* مضمون کو اکثر وہی لو اپنے فیس بک پر نشر کرتے ہیں۔ جن کا فیس بک نامحرم کی تصویروں سے بھرپور ھوتا ہے۔
*اب* میڈیا استعمال کرنے والے دیندار جدید *نوجوان علماء* سے ایک نصیحت گذارش ہے کہ شہرت فتنہ ہے لہذا ہمارے استاد مولانا جمیل صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ 40 سال کے بعد میڈیا پر آو اس سے پہلے نہیں جوانی دیوانی ہوتی ہے لوگوں کو ھدایت دینے کے بجائے الٹا میڈیا سے خود گمراہ ہوجاتا ہے۔ یاد رہے کہ ہم مکلف ہیں کہ آمنے سامنے موجود افراد حلقہ تعارف رشتداروں کی فکر کریں جبکہ ان کی تجوید نماز صحیح نہیں ہم دور پار دس کمنٹس اور شئیر پر خوش ھوتے ہیں۔
*مفتی محمداسماعیل طورو*

کسی نے کیا خوب لکھا ہےکیوں عہدوں پر رہ کر اخلاق سے پیش آنا،انصاف کرنا تکبر،ظلم سے اجتناب کرنا بہت مشکل ہے کیوں کہ ایک نش...
25/01/2022

کسی نے کیا خوب لکھا ہے

کیوں عہدوں پر رہ کر اخلاق سے پیش آنا،انصاف کرنا
تکبر،ظلم سے اجتناب کرنا بہت مشکل ہے
کیوں کہ ایک نشہ ہے اور یہی تباہ برباد کا سبب بن جاتاہے
اور ریٹاٸرمنٹ کے بعد سب ٹھیک ہوجاتاہے

السلام علیکم ورحمةاللہحضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ ایک شخص حضور اقدس ﷺکی خدمت میں حاضرہوا ،اور عرض کیا: السلام عليك ي...
23/01/2022

السلام علیکم ورحمةاللہ
حضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ ایک شخص حضور اقدس ﷺکی خدمت میں حاضرہوا ،اور عرض کیا: السلام عليك يا رسول الله ، آپ جواب میں وعليك السلام ورحمة الله فرمایا۔ پھر دوسراشخص آیا اور اس نے کہا: السلام عليك يا رسول الله ورحمة الله ، آپ جواب میں وعليك السلام ورحمة الله وبركاته پھرایک اور شخص آیا،اوراس نے عرض کیا: السلام عليك يا رسول الله ورحمة الله وبركاته توآپ نے جواب میں ارشادفرمایا: وعليك ۔ ایک اس صحابی نے آپ سے پوچھاکہ اے اللہ کے نبی آپ پرمیرے ماں پاپ قربان ہوں،فلاں فلاں افراد آئے اور انھوں نے آپ کوسلام کیا توآپ نے ان کوان کے سلام سے بہترجواب دیا اور مجھے صرف وعلیک۔ تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :چونکہ آپ نے فضیلت کا کوئی کلمہ نہیں چھوڑا ،لہٰذا قرآن حکیم کے حکم کے مطابق"وعلیک "کہایعنی جتنا سلام تم نے مجھے کیا اتنا ہی آپ پر ہو۔
(تفسیرابن کثیر)
سلام کا مطلب یہ کہ سلام کرنے والا اپنے سلام کے ذریعے سامنے والے کو یہ دعا دیتا ہے کہ آپ تمام آفات سے سلامتی اور شرور سے حفاظت میں رہے خواہ دینی ہو یا دنیاوی، جانی ہو یا مالی، نیز سلام امن و شانتی کا پیغام، حفظ و سلامتی کا ذریعہ اور اتحاد و اتفاق کی شاہ کلید ہے ،سلام کوئی رسمی بول نہیں؛ بلکہ درحقیقت سلام ایک عالمگیر جامعیت کا نام ہے مثلاً (١) اس میں اللہ کا ذکر بھی ہے ،(٢) اپنے مسلمان بھائی سے اظہار تعلق و محبت بھی ،
(٣) تذکیر بھی ،
(٤) سامنے والے کے لئے بہترین دعا بھی ،
(٥) اور اس سے یہ معاہدہ بھی ہے کہ میرے ہاتھ اور زبان سے آپ کو کوئی تکلیف نہ پہونچے گی، وغیرہ .
سلام کو فروغ دینے اور عام کرنے کی اہمیت کتاب و سنت کی بے شمار نصوص سے ثابت ہے،

23/01/2022

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (میری اس مسجد میں نماز ادا کرنا (یعنی مدینہ منورہ کی مسجد) مسجد حرام کے سوا مساجد میں ہزار نماز کے ادا کرنے سے بہتر ہے،
اور مسجد حرام میں نماز دوسری مساجد کی ایک لاکھ نماز سے بہتر ہے)) (بخاری: 1406، مسلم: 14694)۔

22/01/2022

قرآن:
رزق کے مشکل کا حل یہ ہے⬇
وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مَخۡرَجٗاوَيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُۚ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ
ترجمہ:
هغه څوك چې له الله نه ووېرېږي، (نو) هغه به د ده لپاره د وتلو څه ځاى پیدا كړي او ده ته به له هغه ځایه رزق وركړي چې دى به ګمان هم نه كوي او هغه څوك چې په الله باندې توكل وكړي، نو همدى د ده لپاره بس (كافی) دے

22/01/2022

آج کل مختلف قسم کے وظاٸف پر تو ضرور دیا جاتا ہے
لیکن
نہ فرض واجب سنت کا اہتمام ہےاور
نہ حرام سے بچنے کا اجتناب ہے

22/01/2022

د ”موذن“ د قرآن وسنت پہ رنڑہ مختصر خکلے فضیلتونہ

سرعام گناہ کرنے شیٸر کرنے اور  اپنے گناہ کا اعلان کرنے کا وبال
20/01/2022

سرعام گناہ کرنے شیٸر کرنے اور اپنے گناہ کا اعلان کرنے کا وبال

19/01/2022

گھر والے آپ کی قبر کو باہر سے ماربل لگا کر خوب صورت کرسکتے ہیں
لیکن
قبر کی اندر کی خوبصورتی کےلیے آپ کو خود محنت کرنی پڑیگی

19/01/2022

ارطغرل ڈرامہ کتلو کی نقصان یافاٸدہ؟

السلام علیکم ورحمةاللہاہل اسلام متوجہ ہوہر چیز کے حفاظت کےلیے مختلف ادارے اور تنظیم موجود ہے تو مقدس اوراق کےلیے کیو نہی...
19/01/2022

السلام علیکم ورحمةاللہ
اہل اسلام متوجہ ہو
ہر چیز کے حفاظت کےلیے مختلف ادارے اور تنظیم موجود ہے
تو مقدس اوراق کےلیے کیو نہیں؟
خبردار !!!
بالخصص حکومت یہ معاملہ سنجیدگی سے لیں اور شہید مقدس اوراق کی حفاظت یقنی بناٸیں ورنہ عذاب الہی کی انتظار کیجیے.

اھم سوال

کے بوسیدہ (شہید)اوراق کی حفاظت کیسےکریں؟
الجواب باسم الملک الوھاب
یادرکھیں
قرآن مجید اللہﷻ کی عظیم مقدس کلام اور کتاب ہے جس کا احترام اور حفاظت کرنا ہر ایک پرفرض ہے
لہذہ جہاں بھی اور کسی کو بھی بوسیدہ(شہید) اوراق نظر آجاۓ
چاہیے قرآن کی ہو یا احادیث کی یا کسی بھی دینی کتاب کی کیوں کہ ان کتابوں میں ایات مبارکہ موجود ہوتاہے تو بلاتاخیر سعادت سمجھ کر فورا احترام سے اٹھایا جاۓ اسی میں آپ کےلیے اجر تحفظ جنت اور بقاہے
پھر اس کے اگر قرآنِ کریم ومقدس کتابوں کے جو اَوراق انتہائی بوسیدہ ہو اور استفادہ کے لائق نہ رہیں تو ان کی حفاظت کی سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ انہیں کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر گہرائی میں احترام کے ساتھ دفن کردیا جائے تا کہ ہمیشہ کےلیے بے حرمتی سے محفوظ ہو جاۓ،نیز ان کو جلانا خلافِ ادب ہے۔"درمختار مع ردالمحتار"
اور نہ ان کو آگے فروخت کرنے بھی درست ہے کیوں اکثر جگہوں فکٹریوں والے اس سے مختلف قسم کے ٹشوپیر بھی بناتے ہیں
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمدنصیب اشرفی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Muhammad Naseeb Ashrafi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share