احوال دیامر

  • Home
  • احوال دیامر

احوال دیامر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from احوال دیامر, Media/News Company, .

چلاس جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر کے زیر اہتمام رکنیت سازی مہم کا آج دوسرا روز نیو لاری اڈا چلاس میں منعقد ہوا ۔۔ ۔
05/11/2024

چلاس
جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر کے زیر اہتمام رکنیت سازی مہم کا آج دوسرا روز نیو لاری اڈا چلاس میں منعقد ہوا ۔۔ ۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر انجنئیر ضیاء الرحمن  نے صوبائی کوآرڈینیٹرز کے تقرر کا اعل...
03/11/2024

ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر انجنئیر ضیاء الرحمن نے صوبائی کوآرڈینیٹرز کے تقرر کا اعلان کردیا گیا گلگت بلتستان سے طیب قریشی کو ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا بہت بہت مبارک ہو

سید  بشارت اللہ کو ہومن رائٹس مانیٹرنگ کونسل (HRMC )  humman Rights monitoring council گلگت بلتستان کا جنرل سیکرٹری منتخ...
02/11/2024

سید بشارت اللہ کو ہومن رائٹس مانیٹرنگ کونسل (HRMC ) humman Rights monitoring council گلگت بلتستان کا جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا نوٹیفکیشن ۔۔۔

آزادی گلگت بلتستان میں علمائے کرام کا کردار تحریر طیب قریشی آزادی ایک نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو اس دنیا میں آ...
01/11/2024

آزادی گلگت بلتستان میں علمائے کرام کا کردار
تحریر طیب قریشی

آزادی ایک نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو اس دنیا میں آزاد پیدا کیا گیا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن دنیا میں آنے کے بعد انسان کو یہ اختیار بھی اللہ تعالیٰ نے دیا ہے کہ وہ آزاد ہوکر زندگی گزارے یا پھر کسی کی غلامی کو قبول کرکے غلام بن کر زندگی گزارے اصل موضوع پر آنے سے پہلے میں دو تین لائن گلگت بلتستان کی آزادی سے پہلے کی حثیت قارئین کی نظر کرونگا گلگت بلتستان جیسے نادرن ایریاز بھی کہا جاتا ہے اس میں موجودہ گلگت بلتستان، لداخ، لیہ،گریز،تبت، اور اس کے آس پاس کے علاقے شامل ہیں جن میں 77 فیصد مسلمان ، 3 فیصد سکھ،و بدمت و عیسائی اور 20 فیصد ہندو تھے کو حکومت برطانیہ نے مہاراجہ کشمیر سے 1935ء میں پٹہ پر خریدار تھا لیکن جب ہندوستان کا بٹوارہ ہونے لگا تو ہندوستان کے طول وعرض میں ہندو مسلم سکھ فسادات نے لاکھوں گھروں کو اجاڑ دیا ۔ اسلام کے نام پر ایک الگ ملک پاکستان وجود میں آیا تو برطانیہ نے گلگت بلتستان جو پٹہ پر دیا گیا تھا کا میعاد ختم ہونے سے پہلے یہ پورا علاقہ دوبارہ مہاراجہ کو واپس کیا گیا برطانوی حکومت گلگت بلتستان کو بھارت کے ساتھ الحاق کر وانا چاہتے تھے یا گلگت بلتستان کو بفر زون سٹیٹ کی حیثیت سے رکھنا چاہتے تھے جس سے مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہوئی گلگت ایجسنی میں برطانوی جھنڈے کی جگہ مہاراجہ کشمیر کی تڑنگانے لےلی اور یہ افواہ پھیلی گئی کہ مسلم اکثریتی خطہ کے باوجود مہاراجہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا الحاق بھارت سے کرنا چاہتا ہے جو اس خطے کے مسلمانوں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔۔یہی وجہ ہے کہ جب برگیڈیئر گھنسارا سنگھ بحثیت گورنر گلگت وراد ہوا اور گلگت اسکاؤٹس کے لئے مہاراجہ کے فوجی کمانڈر کی حیثیت سے میجرولیم الیگزنڈر براؤن کو گلگت بھیجا گیا جو پہلے بھی میجر براؤن برطانوی حکومت کی طرف سے ان علاقوں گلگت اور چترال میں گلگت اور چترال اسکاؤٹس کا کمانڈر رہے چکا تھا میجر براؤن کی تعیناتی سے خطے میں آزادی کی لہر مزید تیز ہونے لگی میجر براؤن کو خطے میں چلنے والی آزادی کی لہر کا اندازہ ہوگیا تھا میجر براؤن عوامی جذبات کو بھی خوب جانتے تھے اس لیے وہ ایسی اقدام اٹھانا نہیں چاہتے تھے میجر براؤن موقع کی تلاش میں تھا یہی وجہ سے میجر براؤن نے اپنے دست راز اور بااعتماد ساتھی کپتان میتھی سن کو دیامر داریل تانگیر بھیج دیا گیا اس نازک مرحلے میں ریاستی فوج کے انقلابی مسلمان افسران ، صوبیدار و جمعدار صاحبان و عہدیداروں نے جو قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور جزبہ اسلامی سے سرشار تھے ، نے سر جوڑے اور ایک خفیہ انقلابی کونسل قائم کی ۔۔۔۔ میجر مرزا احسن خان ملٹری کراس کونسل کے سربراہ مقرر ہوئے اور انہوں نے معاہدہ قائمہ کی غیر موافق صورت میں چلنے جانے یعنی مہاراجہ کے انڈیا کی طرف جانے کی صورت میں علم بغاوت کرنے کا پوری ریاست کو قبضے میں لے کر ایک آزاد اور خودمختار ملک بنانے کا عزم کیا گیا میجر احسن خان جس نے مخلتف جنگوں میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ وہاں سے جنگ جیت کر بھی آئے اور انگریز حکومت کو خوف کی علامت بھی تھا ۔۔۔ قصہ مختصر 4 جموں و کشمیر انفینٹری نے مظفرآباد سے علم بغاوت بلند کیا اسی طرح تتر بتر ہو جانے پر ریاست کی فوج مسلمان عناصر نے موجودہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر انقلابی اقدامات کئے اور علاقہ آزاد کروائے ۔۔۔۔۔خیر یہ ایک لمبا بحث ہے جو پھر کبھی کرینگے اب آتے ہیں کہ تاریخ میں علمائے کرام کے کردار کو نظر انداز کردیا گیا ہے ان کو آج قارئین کے سامنے پیش خدمت ہے جنگ کا عملی طور پر آغاز ہو چکا تھا میجر احسن خان اپنی اسکاؤٹس کو لے کر بونجی کی طرف نکلے گلگت ایجسنی میں صوبیدار میجر بابر خان اور ساتھیوں نے اپنا مشین پر کام شروع کردئیے ہر طرف گہما گہمی تھی کہیں مسلمان اور کہیں میجر براؤن کی جاسوس کا گلگت میں مختلف افواہیں گردش کررہی تھی گلگت جامع مسجد میں جب عمائدین جس میں یاسین ، اشکومن ، پونیال سے مہاراجہ کی طرف سے مقررہ گورنر گھنسارا سنگھ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے چونکہ دن جمعہ کا تھا تو نماز جمعہ پڑھنے کے لئے وہ بھی جامع مسجد تشریف آئے اس دوران حضرت قاضی عبدالرزاق صاحب کو معلوم ہوا کہ عمائدین گھنسارا سنگھ کو مبارکباد دینے آئے ہیں تو آپ نے جمعہ کی تقریر میں کافر حکومت کی مذمت کی ، اور اعلان کیا کہ اس خطے کے عوام سب مسلمان ہیں اس لئے کافر حکومت عمل داری حرام ہے آزادی کے لئے جہدوجہد ضروری ہے اور الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اس سخت لہجے کی تقریر نے گلگت میں ایک عجیب کیفیت پیدا کی اور مسلمانوں میں مذید جہاد کے جذبات پیدا ہوئے قاضی صاحب کے اس تقریر کے چرچے نہ صرف گلگت بلکہ غذر ،چترال ، اور چلاس داریل تانگیر تک پہنچ گئی اور جہاں جہاں خبر ملتی فوری پھیل جاتی گو کہ قاضی صاحب نے ایک طرف برطانوی حکومت کے خلاف پہلے جہاد کا فتویٰ دیا گیا جس سے میجر براؤن کا پاکستان کا حامی ہوں کا منصوبہ ناکام ہوا ۔۔۔۔ دوسری طرف قاضی عبدالرزاق صاحب کے اس تقریر اور کافر حکومت کے خلاف جہاد کے اعلان پر صوبیدار میجر بابر خان نے کشروٹ کے عمائدین کے ذریعے رات کے اندھیروں میں قاضی صاحب کے ساتھ ملاقات کی اور قاضی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا گیا یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے پر محیط رہی اور آخر میں قاضی صاحب سے کامیابی کے دعا کرواکر واپس چلے گئے اس کے بعد گلگت اسکاؤٹس کے دیگر افسران اور قاضی صاحب کے درمیان ملاقاتیں وقت فوقتاً ہوتی رہی اور آپس میں صلاح و مشورے ہوتے رہے اس کے علاؤہ خدد قاضی صاحب نے مجیر براؤن کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی کرنل حسن خان صاحب جب گلگت آئے تو انہوں نے سب سے پہلے قاضی عبدالرزاق صاحب سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور ان کو جنگ آزادی میں بھرپور ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کی اس کے علاؤہ جب گلگت اسکاؤٹس کے جوانوں اور افسروں نے علماء سے جہاد کا فتویٰ مانگا تو چلاس کے علمائے کرام مولانا شعیب صاحب ،مولوی عبدالروف صاحب ، میر زمان صاحب ،مولوی حرمت خان صاحب جبکہ گلگت سے شیعہ برادری کا عالم شیخ کثیر نجفی و دیگر نے جہاد کا فتویٰ دیا گیا حتیٰ کہ مولانا عبدالمنان جو قاضی صاحب کے سینئر قراء میں تھے کو شرعی ضرورتوں کو پیش نظر رکھ کر گلگت اسکاؤٹس کے جوانوں اور افسروں کے ساتھ نمائندہ بناکر محاذ پر بھی بھیجا گیا تھا۔۔۔
یکم نومبر 1947ء کو سورج آزادی کا پیغام لے کر طلوع ہوا گلگت کو ڈوگروں کی غلامی کی زنجیروں سے آزاد کیا گیا تھا گلگت کے باشندے اس صبح ایک آزاد اور خودمختار قوم کی حیثیت سے غلامی کی گراں خوابی سے بیدار ہوگئے تھے جو تاریخ میں ایک باب کا اِضافہ ہوا لوگ گھروں سے آزادی کے گیت گاتے ہوئے خوشی سے ناچتے ہوئے گلگت کے بازاروں میں نکل آئے یہ ایک نافراموش اور قابل دید نظارہ تھا آزاد ریاست جمہوریہ گلگت کا اعلان ہوا ایجنسی ہاؤس اور گلگت اسکاؤٹس کے مینار سے ڈوگروں کے جھنڈوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اتار کر تالیوں اور نعروں کی گونج میں گلگت بلتستان کا پرچم لہرایا گیا اس پرچم کو بلند کرنے کی سعادت صوبیدار میجر بابر خان کو نصیب ہوئی ان ہنگاموں کے درمیان اس میدان میں حضرت قاضی عبدالرزاق صاحب کی دعا پر پورا مجمع آمین کی صدا سے گونج اٹھی اور شہر کے تمام مساجد امام بارگاہیں اور جماعت خانے شکرانے کی دعاوں سے بھرے ہوئے ۔۔۔۔ اسی طرح کرنل احسن خان اور گلگت اسکاؤٹس اور عوام سمت علمائے کرام نے گلگت بلتستان آزاد کروایا گیا ۔۔۔۔ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کی جنگ آزادی میں کردار ادا کرنے والے علماء اکرام کے روشن کرداروں کو ہمارے قومی نصاب میں شامل کرلیا جائے تاکہ ان کے کرداروں کا پتا چلے گا اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اسلام ذندہ باد گلگت بلتستان پائندہ باد
جاری ۔۔۔۔

30/10/2024

شرعی احکامات پر عمل درآمد ضروری ہے جی بی میں عورتوں کو بی آئی ایس پی کے تحت ملنے والے پیسے غیر محرم کے ذریعے دینے کی بجائے اے ٹی ایم کے ذریعے دیا جائے...!
امیر مجاہدین گلگت بلتستان و کوہستان کمانڈر عبدالحمید

جمعیت طلبہ اسلام صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ عظیم الشان تحریک ہے،طلبہ اور نئی نسل کی تربیت کا بڑا ادارہ ہے، لاکھوں طلبہ اس ت...
19/10/2024

جمعیت طلبہ اسلام صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ عظیم الشان تحریک ہے،طلبہ اور نئی نسل کی تربیت کا بڑا ادارہ ہے، لاکھوں طلبہ اس تحریک سے وابستہ ہیں،جمعیت طلبہ اسلام نے نئی نسل کو اسلام اور پاکستان سے محبت سکھائی ہے۔رضائے الہی کا حصول جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کا نصب العین اور مقصد ہے۔
جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے 55ویں یومِ تاسیس پر جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان بشیر احمد قریشی کا خصوصی پیغام
Bashir Ahmad Qureshi

چلاسجمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر کی جانب سے پارٹی کے 55 واں یوم  تاسیس سابق صدر جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر طیب قریشی کنوین...
19/10/2024

چلاس
جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر کی جانب سے پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس سابق صدر جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر طیب قریشی کنوینئر جمعیت طلبہ اسلام گلگت بلتستان محمد رئیس کی قیادت میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر نے بڑی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر کی سئنیر قیادت میڈیا کوآرڈینیٹرز و کنوینئر و معاون کنوینئر و دیگرعہدیداروں نے شرکت کی اور تجدیدِ عہد وفا کا اظہار کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاری کردہ
ضیاء اللہ گلگتی میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر

یوتھ علماء کے صدر جناب عبدالمالک کا موقف پہ سو فیصد اتفاق کرتے ہیں
13/10/2024

یوتھ علماء کے صدر جناب عبدالمالک کا موقف پہ سو فیصد اتفاق کرتے ہیں

12/10/2024

دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین کے ہجوم میں بہت سارے چہرے ڈی سی فیاض کے چمچے ہیں جو کہ صرف اور صرف پری پلان کے تحت چلتے اور اس طرح متاثرین کی احتجاج بھی کمزور ہوگی اور ڈی سی اپنی مقاصد میں بھی کامیاب ہوگا
متاثرین ایسے چہروں کو اپنے قافلے سے باہر کرے
جناب چیف سیکٹری صاحب ایسے کام چور اور عوام و سٹیٹ کے غداروں کو جلد از جلد عہدے سے برطرف کرے

10/10/2024

ٹیم احوال دیامر مسنگ چولہا متاثرین کی کل ہونے والی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے:

06/10/2024

ڈی سی دیامر فیاض احمد حکومت اور عوام دونوں کیلے غدار ہے
فیاض دیامر میں ایز ڈی سی واپڈہ کو بھی بلیک میل کر کے مختلف ایونٹ کے زریعے پیسے بٹور رہا ہے۔
دیامر میں ایز ڈی سے تمام کمپنوں کو بلیک میل کر کے اپنے من پسند لوگوں کو نوکریاں دلا رہا ہے۔
فیاض ایز ڈی سی دیامر کے غریب عوام کیلے ماز دھوکہ، فراڈ، جھوٹ کے سوا کچھ نھی کر رہا البتہ اثر اثوق والوں کے کام ادھی رات کو کرتا ہے۔
فیاض نے ایز ڈی شی دیامر کے لوگوں کو اپس میں لڑوا رہا ہے اور سب کو کہتا اپ کا یہ کام کرنگا اپ کا وہ کام کرنگا سادہ لوح غریب عوام کو اپنی مطلب کیلے روڈوں میں لا کے خوار کروا رہا ہے
اور جب اپنی حق کیلے غریب لوح عوام روڈ میں اتے ہیں
تو اے ٹی اے لگاتا ہے۔
جناب چیف سیکٹری صاحب اس سے پہلے دو کمشنر دیامر استور نے اس کی کرپشن کے خلاف انکواری کا لیٹر کیا اور کرپشن کے باوجود دیامر کے ممبروں نے ملکر چوری کیلے اس کو دیامر لایا گیا ہے جناب چیف سیکٹری صاحب اس کے خلاف میرے پاس تمام ثبوت موجود ہے اس کے خلاف انکواری بیٹھا دیں اور جلد از جلد کوئی عوام دوست بندہ ڈی سی دیامر تعینات کرے۔




گلگت بلتستان کی حکومتی اور اداروں کو چلانے والا اکلوتا مرد حر مولانا سرور شاہ!!!
06/10/2024

گلگت بلتستان کی حکومتی اور اداروں کو چلانے والا اکلوتا مرد حر مولانا سرور شاہ!!!

04/10/2024

آج کل ہر گھر یعنی پوری چلاس شہر میں ڈینگی وبا پھیل گئی ہے۔۔۔۔۔
حکومت بروقت عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے

03/10/2024

ڈی سی فیاض کا دیامر کے اس طرح کے لوگوں کو کھالانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے
جبکہ غریب عوام رل رہی ہے

یوتھ علماء کا بیانیہ اگیا
02/10/2024

یوتھ علماء کا بیانیہ اگیا

ڈی سی فیاض نے ماز جھوٹ، منافقت، دھوکہ اور کرپشن کے سوا کچھ نھی کیا عوام دیامر کیلےعوام دیامر نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ ...
02/10/2024

ڈی سی فیاض نے ماز جھوٹ، منافقت، دھوکہ اور کرپشن کے سوا کچھ نھی کیا عوام دیامر کیلے
عوام دیامر نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کر دیا ہے

چلاس ضیاء اللہ گلگتی اور شیر بہادر کو جمعیت طلبہ اسلام گلگت بلتستان کے معاونین اکرام اللہ قریشی کو کنوینئر ضلع دیامر جبک...
28/09/2024

چلاس
ضیاء اللہ گلگتی اور شیر بہادر کو جمعیت طلبہ اسلام گلگت بلتستان کے معاونین اکرام اللہ قریشی کو کنوینئر ضلع دیامر جبکہ عبد الکریم اور وقار اللہ جاوید کو معاون کنوینئر جمعیت طلبہ اسلام ضلع دیامر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

 جمعیت علمائے اسلام  گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری محترم بشیر قریشی صاحب کی پرخلوص دعوت پر  حضرت قاری عبدالکریم بخاری صا...
28/09/2024


جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری محترم بشیر قریشی صاحب کی پرخلوص دعوت پر حضرت قاری عبدالکریم بخاری صاحب کے اپنے وفد کے ہمراہ چلاس قریشی ہاؤس آمد ۔
جس پر محترم بشیر قریشی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا ۔
حضرت بخاری صاحب نے ان کے لئے ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
وفد میں محترم Mir Bahadur صاحب مفتی رفیع صاحب اور محترم عنایت بھائی شامل تھے۔

چلاس انچارج ٹریفک پولیس دیامر عتیق اللہ قریشی نو تعینات ایس ایس پی دیامر جمعہ گل صاحب کو ہار پہنا رہے ہیں
25/09/2024

چلاس
انچارج ٹریفک پولیس دیامر عتیق اللہ قریشی نو تعینات ایس ایس پی دیامر جمعہ گل صاحب کو ہار پہنا رہے ہیں

چلاس صدر پولو ایسوسی ایشن دیامر ابوزر عادل نے بشیر احمد جنرل سیکرٹری (جے یو آٸی)گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد دے ر...
24/09/2024

چلاس
صدر پولو ایسوسی ایشن دیامر ابوزر عادل نے بشیر احمد جنرل سیکرٹری (جے یو آٸی)گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں
ابوزر عادل نے بشیراحمد کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔۔
ابوزر عادل کا کہنا تھا کہ بشیراحمد جنرل سیٹکریری گلگت بلتستان منتخب ہونے پر پورے دیامر نے خوشی مناٸی۔۔۔

چلاس شہر اور منشیات کے آمد ۔۔۔منشیات ایک ایسی لت ہے جو دین اسلام اور دنیاوی سماجی دونوں کے نظروں میں حرم اور نقصاندہ ہے ...
22/09/2024

چلاس شہر اور منشیات کے آمد ۔۔۔

منشیات ایک ایسی لت ہے جو دین اسلام اور دنیاوی سماجی دونوں کے نظروں میں حرم اور نقصاندہ ہے ۔
منشیات میں ہر وہ چیز شامل ہے جو انسانی دماغی توازن کو کھونے میں مدد فراہم کرتی ہے مثلا چرس، شراب ،آئس، نشے کی انجکشن اور افیم وغیرہ شامل ہے۔
منشیات کے عادی افراد نہ تو نشے کے حالت میں ذہنی اور جسمانی طور پر ٹھیک رہتا ہے اور نہ تو نشے کو دیر سے ملنے کی وقت ٹھیک رہتا ہے ۔
منشیات کے آزادی سے قوموں کے تباہیوں کا تصور عام ہے ۔جب معاشرے کے نوجوان اور مستقبل کے معماروں کو منشیات جیسے کاموں کے عادی بنائیے جائینگے تو اس قوم کو قتل و غارت ، گنڈا گردی ،اور معاشرتی بدعنوانیاں اس کے وراثت میں مل جاتی ہیں ۔
خیر یہ ایک وسیع مضمون ہے ہم اپنے مین ٹاپک کے طرف آتے ہیں ۔ چلاس میں منشیات پچھلے چار دہائیوں سے شدت پکڑتی ہے ایک منحوس شخص ملنگی نامی سوات سے تعلق رکھنے والے شخص ان تمام نحوستیں اپنے ساتھ سمیٹ کے دیامر نوجوانوں کے جولی میں ڈالا تا ہے۔
اور اس منحوس شخص کے ہجرے میں غیر معمولی رش لگا رہتا تھا ،ہے ، اور مستقبل کا پتہ نہیں ، اس بے غیرت شخص نے نجانے کتنے غیور عوام کو چرس ، شراب اور اعلیٰ درجے کے منشیات سے بے غیرت بنانے میں مدد فراہم کیا ہے ۔
پولیس اور ملنگی کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل ازل سے ہے ایک دو دن کےلئے گرفتار کرتے ہیں پھر ایس۔ ایچ۔ او، ایس پی ، ڈی سی ، اور انٹلیجنس کے افسران اور جج صاحبان کو منشیات کے اہم ضرورت پیش آتی ہیں۔
کیونکہ اس کے بغیر منصفانہ اور عادلانہ نظام کا قائم کرنا ممکن نہیں پھر ملنگی کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ملنگی کو ہار پہتے ہوئے جیل اور تھانہ سے رہا کر دیا جاتا ہے ۔۔
پچھلے ایک دہائی سے منشیات فروشی کرنے کےلئے ملنگی چلاس کے لوکل چرسی اور سستے منشیات کے عادی شہریوں کو ڈیلری کے طور پر ہائیر کرتا ہے ۔
اور وہ چرس ڈیلر انٹلیجنس اداروں کے پشت پناہی حاصل کرتے ہوے ملنگی کو خیر باد کرتے ہیں اور ملنگی سے بھی دو قدم آگے جاچکے ہیں ۔
اس نتائج ہمارے سماج کو قتل و غارتگری ، عدم برداشت ، خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت اور دوسرے بہت سے معاشرتی برائیوں کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کرتے دیکھائی دیتی ہیں ۔۔
مثال آپ کے سامنے ہے پچھلے دنوں دونوں ورداتوں کا تعلق منشیات سے وابستگی رکھنے والوں کے گروہ کے آپس میں ہوا ہے ۔
ہمارے نوجوان نسل کو اس منشیات نے اتنے بے غیرت اور ضمیر فروش بنایا ہے کہ ہم اپنے روزانہ کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے، دیامیر بھاشا ڈیم کے نام سے غیور عوام کے زمینوں کو مفت اور کوڑیوں کے دم پاکستان نے اٹھایا ہے، چولہا متاثرین کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے یہ سب بے غیرتی اور اس کے خلاف نہ بولنے اس کے روٹس کہی نہ کہیں یہ منشیات کا اور لاشعور لوگوں کا میڈیا ،پولیٹیکل جیسے اعظیم الشان پیشوں پر غلط اور نا اہل لوگوں کا ہونا ہے ۔
اگر ابھی یہ منشیات کے عادی سرکار نے تھوڑا بہت احساس کیا ہے منشیات کے خلاف آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو چند گروہ جو اس آپریشن کے خلاف بولنے والے لوگوں کےلئے چند لائنوں پر مشتمل پیرگراف تو بن تا ہے ۔
یہ وہ دانشور ہے جن کو پتہ نہیں کہ منشیات کے نقصان کیا ہوتی ہے ا؟ ور اس کو استعمال کرنا بخوبی جانتے ہیں میرے مراد سستے آور دسی لوکل چرسی جو کہ ان ڈیلڑ حضرات کے ہجرے میں آپ کو محفلوں میں ایز آ سستے چرسی کے طور پر اپنے حاضری کو یقینی بناتے ہیں۔
منشیات کے خلاف آپریشن صرف دیامر نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں ہونا چاہیے ۔

منشیات سے پاک گلگت بلتستان ۔
راجا شاکر ۔

۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احوال دیامر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share