The Pakistani Gazette

The Pakistani Gazette حق اور سچ کے لیئے ہمارا ساتھ دیں

13/06/2024

This’s Pakistan baby 😂

13/06/2024

🇮🇱 people stop the food and water containers 😔
ABC News

12/06/2024

عمران ریاض خان کی بازیابی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر،،جسٹس فاروق حیدر کچھ دیر تک سماعت کریں گے،،،دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے،، میاں علی اشفاق، ایڈوکیٹ اظہر صدیق، ایڈوکیٹ رانا معروف سمیت وکلاء عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔۔۔

تیری میری کیہہ ہوندی اےدھی تے دھی ہوندی اے😥بنوں خلیفہ گل نواز ہسپتال میں ایک بچی کی فریاد"مجھے صرف اتنا خون دے دیں کہ عی...
16/03/2024

تیری میری کیہہ ہوندی اے
دھی تے دھی ہوندی اے😥

بنوں خلیفہ گل نواز ہسپتال میں ایک بچی کی فریاد
"مجھے صرف اتنا خون دے دیں کہ عید گزار لوں۔ اس کے بعد بے شک مر جاؤں۔" 😥
خون گروپ A نیگیٹو، خون نہیں دے سکتے تو پلیز پوسٹ کو شیئر کر دو، ممکن ہے آپ کی وجہ سے کوئی خون دینے پہنچ جائے
بچی کے لواحقین کا رابطہ نمبر: 03313864950

بلال کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اطلاعات کے مطابق ڈاکو رکشے والے کو لوٹ رہے تو پولیس کے پہنچنے پر اندھا دہند فائرن...
28/02/2024

بلال کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید
اطلاعات کے مطابق ڈاکو رکشے والے کو لوٹ رہے تو پولیس کے پہنچنے پر اندھا دہند فائرنگ کر دی جس پر بلال موقع پر شہید ہو گیا
ڈاکوؤں کی تلاش میں پولیس کا آپریشن جاری
Punjab Police Pakistan

09/02/2024

Imran Khan

09/02/2024

congratulations Rana Tanveer Hussain and young boy رانا احمد عتیق انور
ch Hassan riaz
Ch Khurram Ijaz Chatha
Hope you will think well for the city of Muridke

Best of luck next time
CH Umer aftab dhillon
Ch M Arshad Virk PP 163

پبلک سروس میسیج
08/02/2024

پبلک سروس میسیج

07/02/2024

‏روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا

وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے۔

وارڈن نے تمام طلباء کو ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا۔ نہ آپس میں کوئی صلاح مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇

20 کھچڑی
18 انڈہ پراٹھا
16 پراٹھا چائے
14 روٹی سالن
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

اب کیا ہوا، اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں۔

پاکستان کے انتخابات کچھ ایسی ہی مثال ہیں۔۔

یہاں آپ 80 ہیں آپ کا اتحاد کیا کر سکتا ھے آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ 20 سے شکست صرف متحد نہ ہونے میں ھے تو ایک بن کے رہو، منظم رہو اور جدوجہد کرتے رہو ۔تب ہی کچھ تبدیلی ممکن ہے ۔۔

ورنہ وہ کھچڑی تیار ہے ۔۔۔۔۔۔ اگلی نسل کو کھلانے کے لیے!

25/01/2024

مریدکے میں اکثریت کونسے ووٹرز کی ہے
(1) ن لیگ
(2) کرین
(3) آزاد امیدوار

جعلی انجن آئل بنانے والی فیکٹری کے گودام پر چھاپہایف آئی کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کاروائیکاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں...
23/01/2024

جعلی انجن آئل بنانے والی فیکٹری کے گودام پر چھاپہ
ایف آئی کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کاروائی
کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم انعام الٰہی کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے گرفتار کیا گیا
ملزم معروف کمپنی کے نام سے جعلی انجن آئل تیار کرنے اور ان کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔ملزم کاپی رائٹ رجسٹریشن حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
گودام کو سیل کر کے بھاری مقدار میں جعلی مصنوعات کوتحویل میں لے لیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

20/01/2024

again active

25/12/2023

قیامت صورِاسرافیل کی اُس خوفناک چیخ کا نام ہے جس سے پوری کائنات زلزلہ میں آجائے گی، اس ہمہ گیر زلزلہ کے ابتدائی جھٹکوں ہی سے دہشت زدہ ہوکر دودھ پلانے والی مائیں اپنے دودھ پیتے بچوں کو بھول جائیں گی، حاملہ عورتوں کے حمل ساقط ہو جائیں گے، اس چیخ اور زلزلہ کی شدت دم بدم بڑھتی جائے گی جس سے تمام انسان اور جانور مرنے شروع ہوجائیں گےیہاں تک کہ زمین و آسمان میں کوئی جاندار زندہ نہ بچے گا، زمین پھٹ پڑے گی، پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی طرح اُڑتے پھریں گے، ستارے اور سیارے ٹوٹ ٹوٹ کر گر پڑیں گے اور پوری کائنات موت کی آغوش میں چلی جائے گی۔ اس عظیم دن کی خبر تمام انبیاءکرام علیہم السلام اپنی اپنی امتوں کو دیتے چلے آئے تھے مگر رسولِ خدا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلّم نے آکر یہ بتایا کہ قیامت قریب آپہنچی اور میں اس دنیا میں اللہ کا آخری رسول ہوں، قرآنِ حکیم نے بھی اعلان کیا کہ

'قیامت نزدیک آپہنچی اور چاند شق ہوگیا۔ :اور یہ کہہ کر لوگوں کو چونکایا سو کیا یہ لوگ بس قیامت کے منتظر ہیں کہ وہ ان پر دفعتہً آپڑے ؟ سو یاد رکھو کہ اس کی (متعدد) علامتیں آچکی ہیں، سو جب قیامت ان کے سامنے آکھڑی ہوگی اُس وقت ان کو سمجھنا کہاں میسر ہوگا۔ (سورہ محمد)

لیکن قیامت کب آئے گی اس کی ٹھیک ٹھیک تاریخ تو کُجا سال اور صدی اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں، یہ ایسا راز ہے جو خالقِ کائنات نے کسی فرشتے یا نبی کو بھی نہیں بتایا، جبریل امین نے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم سے پوچھا تو ان کو بھی یہی جواب ملا کہ جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ سائل سے زیادہ نہیں جانتا۔ قرآن حکیم نے بھی بتایا کہ قیامت کے مقررہ وقت کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں، چند آیات یہ ہیں

یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا۔ سو اس کے بیان کرنے سے آپ کا کیا تعلق؟ اس (کے علم کی تعین) کا مدار صرف آپ کے رب کی طرف ہے۔ (سورہ النازعات)

یہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ یہ کب آئے گی، آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم تومیرے رب کو ہی ہے، اُس کو اس کے وقت پراللہ کے سوا دوسرا کوئی ظاہر نہ کرے گا، وہ آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری حادثہ ہوگا، وہ تم پر اچانک آپڑے گی، وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے آپ گویا اس کی تحقیقات کرچکے ہیں، آپ فرمادیجئے کہ اُس کا علم اللہ ہی کے پاس ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں۔ (سورہ الاعراف آیت 187)

علاماتِ قیامت کی احادیث میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : موت قیامت ہے، پس جو مَرا اُس کی قیامت تو آہی گئی۔ (الاحیاء ص 421 ج 4)

اسی طرح مندرجہ ذیل احادیث میں بھی اگر تحقیق سے کام نہ لیا جائے تو تعارض نظر آتا ہے پہلے حدیث صحیح مسلم میں ہے،

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت میں ایک جماعت یومِ قیامت تک سر بلندی کے ساتھ حق کے لئے بر سرِ پیکار رہے گی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مؤمنین کی ایک ایسی جماعت یومِ قیامت تک زندہ رہے گی مگر مندرجہ ذیل احادیث میں صراحت ہے کہ قیامت سے پہلے تمام مؤمنین کو موت آجائے گی اور قیامت کے دن کوئی مؤمن زندہ نہ ہوگا، وہ احادیث یہ ہیں

بے شک اللہ عزّوجل ایک ہوا بھیجے گا جو ریشم سے زیادہ نرم ہوگی پس جس کے دل میں ایک دانہ یا ایک ذرہ کی برابر بھی ایمان ہوگا وہ اسے نہ چھوڑے گی اور اس کی روح قنض کرلے گی۔ (صحیح مسلم ص 75 ج 1) قیامت نہ آئے گی جب تک یہ کیفیت نہ ہوجائے کہ زمین میں اللہ اللہ نہ کہا جائے۔ (صحیح مسلم ص 84 ج 1)

قیامت ایسے کسی شخص پر نہیں آئے گی جو اللہ اللہ کہتا ہو۔ (صحیح مسلم ص 84 ج 1)

قیامت نہیں آئے گی مگر صرف بد ترین لوگوں پر۔ (صحیح مسلم ص 406 ج 2)

قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سب سے پہلی علامت حضرت امام مہدی کا ظہور ہے، احادیث مبارکہ میں حضرت امام مہدی کا ذکر بڑی تفصیل سے آیا ہے کہ حضرت مہدی حضرت سیّدہ فاطمة الزہراء کی اولاد سے ہوں گے، نام محمد، والد گرامی کا نام عبداللہ ہوگا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت مشابہت ہوگی پہلے ان کی حکومت عرب میں ہوگی پھر ساری دنیا میں پھیل جائے گی، سات سال حکومت کریں گے۔ امام مہدی مدینہ منورہ میں پیدا ہوں گے، آخری زمانے میں جب مسلمان ہر طرف سے مغلوب ہوجائیں گے، مسلسل جنگیں ہوں گی، شام میں بھی عیسائیوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، ہر جگہ کفار کے مظالم بڑھ جائیں گے، عرب میں بھی مسلمانوں کی باقاعدہ پُرشوکت حکومت نہیں رہے گی، خبیر کے قریب تک عیسائی پہنچ جائیں گے، اور اس جگہ تک ان کی حکومت قائم ہوجائے گی، بچے کھچے مسلمان مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے، اس وقت حضرت امام مہدی مدینہ منورہ میں ہوں گے، لوگوں کے دل میں یہ داعیہ پیدا ہوگا کہ اب امام مہدی کو تلاش کرنا چاہئے، ان کے ہاتھ پر بیعت کرکے ان کو امام بنالینا چاہئے، اس زمانے کے نیک لوگ، اولیاء اللہ اور اَبدال سب ہی امام مہدیکی تلاش میں ہوں گے، بعض جھوٹے مہدی بھی پیدا ہوجائیں گے، امام اس ڈر سے کہ لوگ انہیں حاکم اور امام نہ بنالیں، مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ آجائیں گے، اور بیت اللہ شریف کا طواف کر رہے ہوں گے، حجر اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان ہوں گے کہ پہچان لئے جائیں گے اور لوگ ان کو گھیر کر ان سے حاکم اور امام ہونے کی بیعت کرلیں گے، اسی بیعت کے دوران ایک آواز آسمان سے آئے گی جس کو تمام لوگ جو وہاں موجود ہوں گے سنیں گے، وہ آواز یہ ہوگی: ”یہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ اور حاکم بنائے ہوئے امام مہدی ہیں“ جب آپ کی بیعت کی شہرت ہوگی تو مدینہ منورہ کی فوجیں مکہ معظمہ مکرمہ میں جمع ہوجائیں گی، شام، عراق اور یمن کے اہل اللہ اور اَبدال سب آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور بیعت کریں گے۔ ایک فوج حضرت امام مہدی سے لڑنے کے لئے آئے گی، جب وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک جنگل میں پہنچے گی اور ایک پہاڑ کے نیچے ٹھہرے گی تو سوائے دو آدمیوں کے سب کے سب زمین میں دھنس جائیں گے، امام مہدی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آئیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہٴ مبارک کی زیارت کریں گے، پھر شام روانہ ہوں گے، دمشق پہنچ کر عیسائیوں سے ایک خونریز جنگ ہوگی جس میں بہت سے مسلمان شہید ہوجائیں گے، بالآخر مسلمانوں کو فتح ہوگی، امام مہدی ملک کا انتظام سنبھال کر قسطنطنیہ فتح کرنے کے لئے عازمِ سفر ہوں گے۔

قسطنطنیہ فتح کرکے امام مہدی شام کے لئے روانہ ہوں گے، شام پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد دجال نکل پڑے گا، دجال شام اور عراق کے درمیان میں سے نکلے گا اور گھومتا گھماتا دمشق کے قریب پہنچ جائے گا، عصر کی نماز کے وقت لوگ نماز کی تیاری میں مصروف ہوں گے کہ اچانک حضرت عیسیٰ علیہ السلام دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے آسمان سے اُترتے ہوئے نظر آئیں گے، دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھ کر بھاگے گا، بالآخر بابِ لُدّ پر پہنچ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کا کام تمام کردیں گے، اس وقت رُوئے زمین پر کوئی کافر نہیں رہے گا، سب مسلمان ہوں گے، حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی عمر پینتالیس، اڑتالیس یا انچاس برس ہوگی کہ آپ کا انتقال ہوجائے گا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، بیت المقدس میں انتقال ہوگا اور وہیں دفن ہوں گے۔

خروجِ دجال

قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے دوسری علامت خروجِ دجال ہے، احادیث مبارکہ میں دجال کا ذکر بڑی وضاحت سے آیا ہے، ہر نبی دجال کے فتنے سے اپنی اُمت کو ڈراتا رہا ہے، حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نشانیاں بھی بیان فرمائی ہیں، دجال کا ثبوت احادیث متواترہ اور اِجماعِ اُمت سے ہے۔ دجال یہودی ہوگا، خدائی کا دعویٰ کرے گا، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہوگا، دائیں آنکھ سے کانا ہوگا، دائیں آنکھ کی جگہ انگور کی طرح کا اُبھرا ہوا دانہ ہوگا، زمین پر اس کا قیام چالیس دن ہوگا، للہ تعالیٰ اس کے ہاتھ سے مختلف خرقِ عادت اُمور اور شعبدے ظاہر فرمائیں گے، وہ لوگوں کو قتل کرکے زندہ کرے گا، وہ آسمان کو حکم کرے گا آسمان بارش برسائے گا، زمین کو حکم کرے گا زمین غلہ اُگائے گی، ایک ویرانے سے گزرے گا اور اسے کہے گا: اپنے خزانے نکال! وہ اپنے خزانے باہر نکالے گی، پھر وہ خزانے شہد کی مکھیوں کی طرح اس کے پیچھے پیچھے چلیں گے، آخر میں ایک شخص کو قتل کرے گا، پھر زندہ کرے گا، اس کو دوبارہ قتل کرنا چاہے گا تو نہیں کرسکے گا، دجال پوری زمین کا چکر لگائے گا، کوئی شہر ایسا نہیں ہوگا جہاں دجال نہیں جائے گا، سوائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے، کہ ان دو شہروں میں فرشتوں کے پہرے کی وجہ سے وہ داخل نہیں ہوسکے گا، دجال کا فتنہ تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا فتنہ ہوگا۔ حضرت امام مہدی جب قسطنطنیہ کو فتح فرماکر شام تشریف لائیں گے، دمشق میں مقیم ہوں گے کہ شام اور عراق کے درمیان میں سے دجال نکلے گا، پہلے نبوت کا دعویٰ کرے گا، یہاں سے اصفہان پہنچے گا، اصفہان کے ستر ہزار یہودی اس کے ساتھ ہوجائیں گے، پھر خدائی کا دعویٰ شروع کردے گا اور اپنے لشکر کے ساتھ زمین میں فساد مچاتا پھرے گا، بہت سے ملکوں سے ہوتا ہوا یمن تک پہنچے گا، بہت سے گمراہ لوگ اس کے ساتھ ہوجائیں گے، یہاں سے مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگا، مکہ مکرمہ کے قریب آکر ٹھہرے گا، مکہ مکرمہ کے گرد فرشتوں کا حفاظتی پہرہ ہوگا، جس وجہ سے وہ مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہوسکے گا، پھر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگا یہاں بھی فرشتوں کا حفاظتی پہرہ ہوگا، دجال مدینہ منورہ میں بھی داخل نہ ہوسکے گا، اس وقت مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا جس سے کمزور ایمان والے گھبراکر مدینہ منورہ سے باہر نکل جائیں گے اور دجال کے فتنے میں پھنس جائیں گے۔ مدینہ منورہ میں ایک اللہ والے دجال سے مناظرہ کریں گے، دجال انہیں قتل کردے گا، پھر زندہ کرے گا، وہ کہیں گے اب تو تیرے دجال ہونے کا پکا یقین ہوگیا ہے، دجال انہیں دوبارہ قتل کرنا چاہے گا مگر نہیں کرسکے گا۔ یہاں سے دجال شام کے لئے روانہ ہوگا، دمشق کے قریب پہنچ جائے گا، یہاں حضرت امام مہدی پہلے سے موجود ہوں گے کہ اچانک آسمان سے حضرت عیسیٰ اُتریں گے، حضرت امام مہدی تمام انتظامات حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے کرنا چاہیں گے وہ فرمائیں گے منتظم آپ ہی ہیں، میرا کام دجال کو قتل کرنا ہے، اگلی صبح حضرت عیسیٰ مسلمانوں کے لشکر کے ساتھ دجال کے لشکر کی طرف پیش قدمی فرمائیں گے، گھوڑے پر سوار ہوں گے، نیزہ ان کے ہاتھ میں ہوگا، دجال کے لشکر پر حملہ کردیں گے، بہت گھمسان کی لرائی ہوگی، حضرت عیسیٰ کے سانس میں یہ تاثیر ہوگی کہ جہاں تک ان کی نگاہ جائے گی وہیں تک سانس پہنچے گا اور جس کافر کو آپ کے سانس کی ہوا لگے گی وہ اسی وقت مرجائے گا، دجال حضرت عیسیٰ کو دیکھ کر بھاگنا شروع کردے گا، آپ اس کا پیچھا کریں گے ”بابِ لُدّ“ پر پہنچ کر دجال کو قتل کردیں گے۔

نزولِ حضرت عیسیٰ علیہ السلام

قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے تیسری علامت حضرت عیسیٰ کا آسمانوں سے نازل ہونا اور دجال کو قتل کرنا ہے، نزولِ عیسیٰ کا عقیدہ قرآن کریم، احادث متواترہ اور اجماع اُمت سے ثابت ہے، اس کی تصدیق کرنا اور اس پر ایمان لانا فرض ہے، اور مسلمان ہونے کے لئے ضروری ہے، اس عقیدے کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آسمانوں سے حضرت عیسیٰ کے نازل ہونے کی تفصیل یہ ہے کہ جب حضرت امام مہدی مدینہ منورہ سے ہوکر دمشق پہنچ چکے ہوں گے اور دجال بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے دھتکارا ہوا دمشق کے قریب پہنچ گیا ہوگا، امام مہدی اور یہودیوں کے درمیان جنگیں زوروں پر ہوں گی کہ ایک دن عصر کی نماز کا وقت ہوگا، اَذانِ عصر ہوچکی ہوگی، لوگ نماز کی تیاری میں مشغول ہوں گے کہ اچانک حضرت عیسیٰ دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے ہوئے آسمان س اُترتے ہوئے نظر آئیں گے، سر نیچے کریں گے تو پانی کے قطرے گریں گے، سر اُونچا کریں گے تو چمک دار موتیوں کی طرح دانے گریں گے، دمشق کی جامع مسجد کے مشرقی جانب کے سفید رنگ کے مینار پر اُتریں گے، وہاں سے سیڑھی کے ذریعے نیچے اُتریں گے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام عدل و انصاف قائم کریں گے، عیسائیوں کی صلیب توڑ دیں گے، (صلیب توڑنے کا مطلب یہ ہے کہ عیسائیوں کے عقیدہٴ صلیب کو غلط قرار دیں گے) خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ کو ختم کردیں گے، یہودیوں اور دجال کو قتل کریں گے، یہاں تک کہ یہودی ختم ہوجائیں گے، جس کافر کو ان کا سانس پہنچے گا وہ وہیں مرجائے گا، ”بابِ لُدّ“ پر دجال کو قتل کریں گے، مال کی اتنی فراوانی ہوجائے گی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ حضرت اِمام مہدی کی وفات کے بعد تمام انتظام حضرت عیسیٰ سنبھالیں گے، آسمانوں سے اُترنے کے بعد بھی حضرت عیسیٰ نبی ہی ہوں گے، کیونکہ نبی منصب نبوت سے کبھی معزول نہیں ہوتا، لیکن اس وقت اُمت محمدیہ کے تابع مجدد اور عادل حکمران کی حیثیت میں ہوں گے، دجال کو قتل کرنے کے بعد حضرت عیسیٰ مسلمانوں کے احوال کی اصلاح فرمائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہیں کوہِ طور پر لے جائیں گے، چالیس یا پینتالیس برس کے بعد ان کی وفات ہوگی، اس دوران نکاح بھی کریں گے اور ان کی اولاد بھی ہوگی، مدینہ منورہ میں انتقال ہوگا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہٴ مبارک میں دفن ہوں گے، آپ کے بعد قحطان قبیلے کے ایک شخص جہجاہ حاکم بنیں گے، ان کے بعد کئی نیک و عادل حکمران آئیں گے، پھر آہستہ آہستہ نیکی کم ہونا شروع ہوجائے گی اور بُرائی بڑھنے لگے گی۔

یاجوج ماجوج

امام مہدی کے انتقال کے بعد تمام انتظامات حضرت عیسیٰ کے ہاتھ میں ہوں گے اور نہایت سکون و آرام سے زندگی بسر ہو رہی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ پر وحی نازل فرمائیں گے کہ میں ایک ایسی قوم نکالنے والا ہوں جس کے ساتھ کسی کو مقابلے کی طاقت نہیں ہے، آپ میرے بندوں کو کوہِ طور پر لے جائیں، اس قوم سے یاجوج ماجوج کی قوم مراد ہے۔ یاجوج ماجوج کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے، یہ قوم یافث بن نوح کی اولاد میں سے ہے، شمال کی طرف بحر منجمد سے آگے یہ قوم آباد ہے، ان کی طرف جانے والا راستہ پہاڑوں کے درمیان ہے، جس کو حضرت ذوالقرنین نے تانبا پگھلاکر لوہے کے تختے جوڑ کر بند کردیا تھا، بڑی طاقت ور قوم ہے دو پہاڑوں کے درمیان نہایت مستحکم آہنی دیوار کے پیچھے بند ہے، قیامت کے قریب وہ دیوار ٹوٹ کر گر پڑے گی اور یہ قوم باہر نکل آئے گی اور ہر طرف پھیل جائے گی اور فساد برپا کرے گی۔ یاجوج ماجوج آہنی دیوار ٹوٹنے کے بعد ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نظر آئیں گے، جب ان کی پہلی جماعت بحیرہٴ طبریہ پر سے گزرے گی تو اس کا سارا پانی پی جائے گی، جب دوسری جماعت گزریے گی تو وہ کہے گی: ”یہاں کبھی پانی تھا“ یاجوج ماجوج کی وجہ سے حضرت عیسیٰ اور مسلمان بڑی تکلیف میں ہوں گے، کھانے کی قلّت کا یہ عالم ہوگا کہ بیل کا سر سو دینار سے بھی قیمتی اور بہتر سمجھا جائے گا، حضرت عیسیٰ یاجوج ماجوج کے لئے بددُعا کریں گے، اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایک بیماری پیدا کردیں گے جس سے سارے مرجائیں گے، اور زمین بدبودار تعفن سے بھر جائے گی، حضرت عیسیٰ کی دُعا سے اللہ تعالیٰ بڑی بڑی گردنوں والے پرندے بھیجیں گے جو ان کو اُٹھاکر جہاں اللہ تعالیٰ چاہیں گے پھینک دیں گے، پھر موسلا دھار بارش ہوگی جو ہر جگہ ہوگی کوئی مکان یا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہوگا جہاں پر یہ بارش نہ پہنچے، وہ بارش پوری زمین دھوکر صاف و شفاف کردے گی اور بدبو ختم ہوجائے گی۔

سورج کا مغرب سے طلوع ہونا

قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے ایک بڑی علامت سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ہے، قرآنِ کریم اور احادیث مبارکہ میں اس کا ذکر موجود ہے۔ دُھویں کے ظاہر ہونے اور زمین دھنس جانے کے واقعے کے بعد ذوالحجہ کے مہینے میں دسویں ذوالحجہ کے بعد اچانک ایک رات بہت لمبی ہوگی کہ مسافروں کے دل گھبراکر بے قرار ہوجائیں گے، بچے سو سو کر اُکتا جائیں گے، جانور باہر کھیتوں میں جانے کے لئے چلانے لگیں گے، تمام لوگ ڈر اور گھبراہٹ سے بے قرار ہوجائیں گے، جب تین راتوں کے برابر وہ رات ہوچکے گی تو سورج ہلکی سی روشنی کے ساتھ مغرب کی طرف سے طلوع ہوگا اور سورج کی حالت ایسی ہوگی جیسے اس کو گہن لگا ہوتا ہے، اس وقت توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا اور کسی کا ایمان یا گناہوں سے توبہ قبول نہ ہوگی، سورج آہستہ آہستہ اُونچا ہوتا جائے گا، جب اتنا اُونچا ہوجائے گا جتنا دوپہر سے کچھ پہلے ہوتا ہے تو واپس مغرب کی طرف غروب ہونا شروع ہوجائے گا اور معمول کے مطابق غروب ہوجائے گا، پھر حسب معمول طلوع و غروب ہوتا رہے گا۔ مغرب سے سورج طلوع ہونے واقعے کے ایک سو بیس سال بعد قیامت کے لئے صور پھونکا جائے گا۔

دابۃالارض کا زمین سے نکلنا

قیامت کی بڑی علامتوں میں سے ایک بڑی علامت دابة الارض کا زمین سے نکلنا ہے، اس کا ذکر قرآنِ کریم اور احادیث مبارکہ میں موجود ہے۔ مغرب سے سورج طلوع ہونے کے واقعے کے کچھ ہی روز بعد مکہ مکرمہ میں واقع پہاڑ صفا پھٹے گا اور اس سے ایک عجیب و غریب جانور نکلے گا جو لوگوں سے باتیں کرے گا، اور بڑی تیزی کے ساتھ ساری زمین میں پھر جائے گا، اس کے پاس حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہوگا، ایمان والوں کی پیشانی پر حضرت موسیٰ کے عصا سے ایک نورانی لکیر کھینچ دے گا، جس سے ان کا سارا چہرہ روشن ہوجائے گا، اور کافروں کی ناک یا گردن پر حضرت سلیمان کی انگوٹھی سے سیاہ مہر لگادے گا، جس سے اس کا سارا چہرہ میلا ہوجائے گا، لوگوں کے مجمع میں ایمان والوں کو کہے گا: یہ ایمان دار ہے، اور کافر کے بارے میں کہے گا کہ: یہ کافر ہے، اس کے بعد وہ غائب ہوجائے گا۔

ٹھنڈی ہوا کا چلنا اور تمام مسلمانوں کا وفات پاجانا

جانور والے واقعے کے کچھ ہی روز بعد جنوب کی طرف سے ایک ٹھنڈی اور نہایت فرحت بخش ہوا چلے گی، جس سے تمام مسلمانوں کی بغل میں کچھ نکل آئے گا، جس سے وہ سب مرجائیں گے، حتیٰ کہ اگر کوئی مسلمان کسی غار میں چھپا ہوا ہوگا اس کو بھی یہ ہوا پہنچے گی اور وہ وہیں مرجائے گا، اب رُوئے زمین پر کوئی مسلمان نہیں ہوگا، سب کافر ہوں گے اور شرار الناس یعنی بُرے لوگ رہ جائیں گے۔

حبشیوں کی حکومت اور بیت اللہ کا شہید ہونا

جب سارے مسلمان مرجائیں گے اور رُوئے زمین پر صرف کافر رہ جائیں گے اس وقت ساری دُنیا میں حبشیوں کا غلبہ ہوجائے گا اور انہی کی حکومت ہوگی، قرآنِ کریم دلوں اور کاغذوں سے اُٹھالیا جائے گا، حج بند ہوجائے گا، دلوں سے خوفِ خدا اور شرم و حیا بالکل اُٹھ جائے گی، لوگ برسر عام بے حیائی کریں گے، بیت اللہ شریف کو شہید کردیا جائے گا، حبشہ کا رہنے والا چھوٹی پنڈلیوں والا ایک شخص بیت اللہ شریف کو گرائے گا۔

آگ کا لوگوں کو ملک شام کی طرف ہانکنا

قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے آخری علامت آگ کا نکلنا ہے، قیامت کا صور پھونکے جانے سے پہلے زمین پر بت پرستی اور کفر پھیل جائے گا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کے شام میں جمع ہونے کے اسباب پیدا ہوں گے، شام میں حالات اچھے ہوں گے، لوگ وہاں کا رخ کریں گے، پھر یمن سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو ارضِ محشر یعنی شام کی طرف ہانکے گی، جب سب لوگ ملک شام میں پہنچ جائیں گے تو یہ آگ غائب ہوجائے گی، اس کے بعد عیش و آرام کا زمانہ آئے گا، لوگ مزے سے زندگی بسر کر رہے ہوں گے، کچھ عرصہ اسی حالت میں گزرے گا کہ اچانک قیامت قائم ہوجائے گی

صور پھونکا جانا اور قیامت کا قائم ہونا

ان تمام علامات کے واقع ہوجانے کے بعد عیش و آرام کا زمانہ آئے گا، محرم کی دس تاریخ اور جمعہ کا دن ہوگا، لوگ اپنے اپنے کاموں میں لگے ہوں گے کہ اچانک قیامت قائم ہوجائے گی، دو آدمیوں نے کپڑا پھیلا رکھا ہوگا، اس کو سمیٹ نہ سکیں گے اور نہ ہی خرید و فروخت کرسکیں گے کہ قیامت قائم ہوجائے گی، ایک شخص اپنی اُونٹنی کا دُودھ لے کر جائے گا اور اسے پی نہیں سکے گا کہ قیامت قائم ہوجائے گی، ایک شخص اپنے پانی والے حوض کی مرمت کر رہا ہوگا اور اس سے پانی نہیں پی سکے گا کہ قیامت قائم ہوجائے گی، ایک شخص نے نوالہ منہ کی طرف اُٹھایا ہوگا اسے منہ میں ڈال نہیں سکے گا کہ قیامت قائم ہوجائے گی۔ قیامت حضرت اسرافیل کے صور پھونکنے سے برپا ہوگی جس کی آواز پہلے ہلکی اور پھر اس قدر ہیبت ناک ہوگی کہ اس سے سب جاندار مرجائیں گے، زمین و آسمان پھٹ جائیں گے، ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کر فنا ہوجائے گی، چالیس سال بعد دوبارہ حضرت اسرافیل صور پھونکیں گے جس سے سب زندہ ہوکر میدانِ محشر میں جمع ہونا شروع ہوجائیں گے۔

15/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں 40 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کر دی گئی
نوٹیفیکیشن جاری

12/10/2023

Reality ❤️

🤐
09/10/2023

🤐

حقیقت 😔
09/10/2023

حقیقت 😔

الحمدللہ 🥰
08/10/2023

الحمدللہ 🥰

08/10/2023

2006میں اسرائیل کا ایک فوجی حماس نے قیدی
بنا لیا۔
پانچ سال بعد مصر کے تعاون سے رہائ عمل میں آ ئ ایک فوجی کے بدلے ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدی رہا کروائے گے۔۔۔
جبکہ اب تک ایک میجر جنرل سمیت لا تعداد اسرائیلی لاپتہ ہیں۔۔۔

07/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے تک کمی کا امکان

پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرا...
02/10/2023

پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔
ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے رسید بنا کر دیتا تھا...
مقدمہ درج

01/10/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
8 روپے پٹرول
11 روپے ڈیزل
نوٹیفکیشن جاری

30/09/2023

انڈیا سے مقابلہ کرکٹ میں ہی کیوں دوسرے شعبوں میں کیوں نہیں؟
کاش ہم تماشبین کی بجائے قوم بنتے ؟

29/09/2023

افسوس ناک خبر 😞

*مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب عید میداانبی جلوس کے قریب خود کش دھماکہ*

*دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 6 افراد شہید 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ۔۔۔پولیس زرائع*

چشم آشوب کے باعث پنجاب میں سب سکول جمعرات سے سوموار تک بند !خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے گا
27/09/2023

چشم آشوب کے باعث پنجاب میں سب سکول جمعرات سے سوموار تک بند !
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے گا

27/09/2023

احتیاط کریں مریدکے میں چوروں کا ایک گروہ جو کہ مسلح گھوم رہا ہے
یہ دو دن پہلے کینال پارک کی ویڈیو ہے
ابھی تک کوئی واردات منظر عام پر نہیں آئی لہذا احتیاط ضروری ہے

Punjab Police Pakistan

25/09/2023

صحافی عمران ریاض خاں کو سیالکوٹ جیل سے رہائی مل گئی
وہ اپنے گھر اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں

Munir Bhatti ❤️مانانوالہ کے ایس ایچ او منیر بھٹی صاحب کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ ہونے پر مبارکباد اللہ پاک اور ترقی...
23/09/2023

Munir Bhatti ❤️
مانانوالہ کے ایس ایچ او منیر بھٹی صاحب کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ ہونے پر مبارکباد اللہ پاک اور ترقیاں عطا فرمائے

*فیروزوالہ ، خاتون بہنوئی سمیت*قتل*فیروزوالہ ، تھانہ فیروزوالہ کے علاقے رچنا ٹاؤن کالج سٹاپ پر بھائی نے سگی بہن اور بہنو...
23/09/2023

*فیروزوالہ ، خاتون بہنوئی سمیت*قتل*

فیروزوالہ ، تھانہ فیروزوالہ کے علاقے رچنا ٹاؤن کالج سٹاپ پر بھائی نے سگی بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزم کو اپنی بھنوئ اور چھوٹی بہن پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا بھنوئ سالی کو لیکر گاڑی میں جا رہا تھا کہ ملزم آفتاب نے گاڑی پر فائرنگ کرکے بہنوئی راشد اور چھوٹی بہن نادیہ کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا

فیروزوالہ ، تھانہ فیروزوالہ کے علاقے رچنا ٹاؤن کالج سٹاپ پر بھائی نے سگی بہن اور بہنوئی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا زرائع کے مطابق مقتول راشد اور سالی نادیہ کے درمیان ناجائز تعلقات تھے جس پر بھائی آفتاب نے بہنوئی اور چھوٹی بہن کو گاڑی میں جاتے دیکھ کر فائرنگ کردی فائرنگ سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے خاتون سمیت ایک شخص کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فیروزوالہ کی بھاری نفری موقع پر پھنچ گئی پولیس نے ڈیڈ باڈیوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

خوشخبری: میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین میں بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیئے سفر فری کر دیا گیا ہے نوٹ : سفر کے...
22/09/2023

خوشخبری:
میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین میں بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیئے سفر فری کر دیا گیا ہے
نوٹ : سفر کے لیئے صرف یونیفارم پہنا ہوا ہونا ضروری ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Pakistani Gazette posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share