گردونواح کی خبریں

  • Home
  • گردونواح کی خبریں

گردونواح کی خبریں گردونواح کی خبریں ۔۔ کا مقصد آپ کو گردونواح کےحالات سے ?

📢 کھلی کچہری کا انعقادکنٹونمنٹ بورڈ واہ کی طرف سے ایک اہم اعلان!کنٹونمنٹ بورڈ واہ میں رہائش پذیر افراد اور ہمارے معزز عم...
10/06/2024

📢 کھلی کچہری کا انعقاد

کنٹونمنٹ بورڈ واہ کی طرف سے ایک اہم اعلان!

کنٹونمنٹ بورڈ واہ میں رہائش پذیر افراد اور ہمارے معزز عملے کے لیے کھلی کچری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ آپ کی شکایات سننے اور آپ کے مسائل پر بات چیت کرنے کا بہترین موقع ہے۔

🗓 تاریخ: 11 جون 2024، بروز منگل
🕒 وقت: دوپہر 1:30 بجے
📍 مقام: کنٹونمنٹ بورڈ واہ آفس

کینٹ بورڈ ٹیم اور رہائشیوں کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینے کے لیے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ کینٹ بورڈ آپ کی آراء کو سنتے ہیں اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں

10/06/2024
10/06/2024
انا لله وانا اليه راجعون تسکین ظفر (1957 - 2024)
09/06/2024

انا لله وانا اليه راجعون

تسکین ظفر (1957 - 2024)

گورنر پنجاب سے التماس ہے کہ وہ واہ جنرل ہستال کا بھی دورہ کریں ۔ اور اس کو اپنےپرپوزل کے مطابق فحال کریںSardar Saleem Ha...
06/06/2024

گورنر پنجاب سے التماس ہے کہ وہ واہ جنرل ہستال کا بھی دورہ کریں ۔ اور اس کو اپنےپرپوزل کے مطابق فحال کریں

Sardar Saleem Haider Khan

ٹیکسلا محلہ جمیل آباد کی مین روڈ کا نام شاہراہِ ابو بکر صدیق رکھ دیا گیا ۔ جس کا افتتاح ممبر پنجاب اسمبلی ملک فہد مسعود ...
02/06/2024

ٹیکسلا محلہ جمیل آباد کی مین روڈ کا نام شاہراہِ ابو بکر صدیق رکھ دیا گیا ۔ جس کا افتتاح ممبر پنجاب اسمبلی ملک فہد مسعود صاحب نے کیا۔ان کے ساتھ دیگر احباب میں جناب سمیع اللہ بٹ , بھائی سردار شاہد اقبال ، سبیل بٹ (سنی بھائی ) مولانا عزت اللہ ،مولانا سعید چترالی ، بھائی عتیق الرحمان ،ملک زاھد عرف زیدی اور کثیر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آج اس روڈ کا نام عظیم صحابی رسول ص ابو بکر صدیق رض کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد ان کی زندگی میں اسلام کے لئیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور نوجوان نسل کو پیغام دینا ہے کے صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر معاشرے کو امن و سکون کی طرف لایا جا سکتا ہے آج ہماری بدحالی کا ایک سبب اسلام سے دوری ہے جس وجہ سے معاشرے میں بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہیں اگر ہم امن و سکون ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں دینی و دنیاوی معاملات میں نبی اکرم ص اور ان کے تربیت یافتہ صحابہ کرام و اہلیبیت عظام کی زندگیوں سے سبق لینے کی ضرورت ہے ۔

واہ کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کچھ دن قبل جو دکانیں نان کمرشل ہونے کی وجہ سے سیل کی گئی تھی وائس چیئرمین ملک ارشد محم...
15/05/2024

واہ کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کچھ دن قبل جو دکانیں نان کمرشل ہونے کی وجہ سے سیل کی گئی تھی وائس چیئرمین ملک ارشد محمود ممبر کنٹونمنٹ بورڈ /و جنرل سیکرٹری مرکزی متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ راجہ عامر سعید ممبر فرخ پرویز بٹ کی کاوشوں سےآج ایگزیکٹو افیسر جناب غلام صابر بصرہ صاحب نے ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے وقت ممبران موقع پر موجود تھے اس موقع پر وائس چیئرمین ملک ارشد اور ممبر کینٹ بوڈ راجہ عامر سعید فرخ پرویز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں تاجر تنظیم کے عہدے دوران بھی شامل ہو گے کمیٹی کا مقصد نان کمرشل بلڈنگ میں موجود تاجروں اور مالکان کے درمیان معاملات طے کروا کے شیڈول فائیو جمع کروانا کے عمل کو یقینی بنانا ہے

11/05/2024

واہ کینٹ بورڈ اور تاجر کمیونٹی کے درمیان موجود صورتحال مین تازہ ترین بیانیہ سامنے آیا ہے ۔۔

کنٹونمنٹ بورڈ واہ نے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی غیر موافق رہائشی املاک کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہماری ٹھوس کوششوں کے باوجود، مختلف ٹریڈ یونینوں کے سربراہان اور سیاسی اداروں نے ان معاملات میں مداخلت کی ہے، جس سے صورتحال کو بہتر کرنے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ ٹریڈ یونین سربراہان، جن کی حمایت مختلف سیاسی وابستگیوں سے ہوتی ہے، ذاتی فائدے کے لیے ان مسائل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ مداخلت نہ صرف قرارر داد کے عمل کو پیچیدہ بناتی ہے بلکہ ان کے اعمال کے پیچھے حقیقی عزائم کو بھی دھکیل دیتی ہے۔

ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سیاسی ایجنڈوں پر اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ واہ ضوابط کو برقرار رکھنے اور اپنے علاقے کی منظم ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔ سیاسی مداخلت محض ہماری ترقی کو روکتی ہے اور ہمارے فیصلوں کی سالمیت پر سمجھوتہ کرتی ہے۔

ہم اس میں شامل تمام فریقین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزید مداخلت سے پرہیز کریں اور تعمیری قراردادوں کے لیے تعاون کریں جو ہمارے رہائشیوں کے بہترین مفادات کو پورا کریں۔

مرکزی انجمن تاجرآن رجسٹرڈ واہ کینٹ کا احتجاج اور بعد ازاں کامیاب مذاکرات کینٹ بورڈ انتظامیہ نے تاجرآن کے وہ تمام  مطالبا...
09/05/2024

مرکزی انجمن تاجرآن رجسٹرڈ واہ کینٹ کا احتجاج اور بعد ازاں کامیاب مذاکرات کینٹ بورڈ انتظامیہ نے تاجرآن کے وہ تمام مطالبات جن کا حل ان کے اختیار میں تھا تسلیم کر لئیے کمرشل ریٹ اور نان کمرشل زون جیسے مسائل جو کہ کینٹ بورڈ کے دائرہ اختیا ر سے باھر ھیں اور وہ ڈی جی آفس یا پرا ئم منسٹر آفس سے تعلق رکھتے ھیں کے حل کیلئیے تاجر کمیٹی کا قیام عمل میں لا یا گیا ھے جو ان شاء اللہ جلد سفارشات مرتب کر کے دونوں آفسزز سے رابطہ کر کے مسائل کو حل کی جانب لے کر جا ئے گی

مورخہ 25 اپریل 2024: ایڈیشنل سی ای او واہ مسٹر غلام صابر بسراء کے ذریعہ منعقدہ بورڈ میٹنگ کی جھلکیاں، پی سی بی بریگیڈیئر...
25/04/2024

مورخہ 25 اپریل 2024: ایڈیشنل سی ای او واہ مسٹر غلام صابر بسراء کے ذریعہ منعقدہ بورڈ میٹنگ کی جھلکیاں، پی سی بی بریگیڈیئر ندیم مشتاق کی زیر صدارت اجلاس میں نائب صدر، منتخب اور نامزد اراکین نے شرکت کی۔

22/04/2024

Watch, follow, and discover more trending content.

سردار رحمت خان آف پسوال مرحوم کے رسم قل کی تصویری جھلکیاں۔
18/04/2024

سردار رحمت خان آف پسوال مرحوم کے رسم قل کی تصویری جھلکیاں۔

ترجمان لیگل افیرز حکومت پاکستان بیریسٹر عقیل ملک کی جانب سے حلقے کی عوام کے روزمرہ مرہ امور، مسائل کے حل اور رابطے کے لی...
16/04/2024

ترجمان لیگل افیرز حکومت پاکستان بیریسٹر عقیل ملک کی جانب سے حلقے کی عوام کے روزمرہ مرہ امور، مسائل کے حل اور رابطے کے لیے جناب وسیم ملک کو تحصیل ٹیکسلا کے لیے معاون خصوصی ک نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

04/04/2024

تھانہ ٹیکسلا 15پر کال کرنے والے ہی کوپابند سلاسل کر دیا گیا ۔
روڈ پر ہونے والے جھگڑے پر ایک پارٹی نے 15 پر کال کی ٹیکسلا پولیس نے یہ کہہ کر گرفتار کر لیا کہ آپ نے ڈکیتی کی غلط کال کی ہے ۔لیکن مدعی کا اس موئقف سے انکار۔

ہے سیاست سے تعلق تو فقط اتنا ساکوئی کم ظرف میرے شہر کا سلطان نہ ہوجس میں گفتار ہو،نہ کردار، نہ ایمان کی رمقایسا انسان می...
31/03/2024

ہے سیاست سے تعلق تو فقط اتنا سا
کوئی کم ظرف میرے شہر کا سلطان نہ ہو
جس میں گفتار ہو،نہ کردار، نہ ایمان کی رمق
ایسا انسان میرے شہر کا نگران نہ ہو
جب سے پولیٹیکل ورکر کی حیثیت سے سیاست کا آغاز کیا تب سے لے کر آج تک اپنا قبلہ تبدیل نہیں کیا - 2015 میں جب سیاست کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی تب ہی سے حاجی صاحب کے اخلاق، کردار اور ایمانداری کی وجہ سے متاثر ہونا شروع ہوگیا اور سیاست میں اپنا لیڈر حاجی ملک عمر فاروق صاحب کو بنایا اور پھر کبھی اپنا لیڈر تبدیل نہیں کیا یہاں تک کہ آج 8 سے 9 سال گزر گئے لیکن کبھی بھی دل میں غداری کی سوچ نہیں آئی بلکہ جب بھی حاجی صاحب سے ملا تو ان سے مزید متاثر ہوتا گیا
حاجی صاحب نے بھی ہمیشہ میرے اوپر شفقت کی اور ہمیشہ میرے کام کو سراہا - اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور میرے اور ان کے اس رشتے کو مزید مضبوط بنائے آمین

29/03/2024

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا

سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے

کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقرر کر دیا گیا

29/03/2024

‏آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ۔

No PR-56/2024-ISPRجنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS)، آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا دورہ کیا...
29/03/2024

No PR-56/2024-ISPR

جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS)، آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیڈر ٹینک (پائلٹ پراجیکٹ) کے رول آؤٹٹ تقریب کے موقع پر چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی۔

اس تقریب میں پیپلز ریپبلک آف چین کے سفیر، چین کی ریاستی کمپنی NORINCO کے کلیدی اہلکار، حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی کے اہم اہلکار، اور HIT کے مختلف فوجی اور سول سولہ اہلکار شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران، HIT نے اپنا نیا ٹینک حیدر کا افتتاح کیا ، جو کہ NORINCO چین اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

حیدر ٹینک نے ٹینک جنگ کے شعبے میں تیزابی تکنولوجی اور دلچسپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس میں قابلِ ذکر فائر پاور، حفاظت ی خصوصیات شامل ہیں۔ حالات کی پیشگوئی تکنولوجیوں کے حالاتی تجربات کے ساتھ بنایا گیا ہے، حیدر پاکستانی دفاعی صنعت کی بے حد تقویت کی مثال ہے۔

COAS کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں اور ہتمام آرمز اینڈ آرمامنٹ کی انڈیجنائزیشن میں کی جانے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

چیف اف ارمی اسٹاف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کادورہ کیا اور افسران اور ورک فورس کی کامیابی میں ایک اور ٹیکنالوجیکل مائل اسٹون کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

24/03/2024

حکومت پنجاب کا اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ

آیندہ چند دن تک ریکروٹمنٹ پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا

پہلے مرحلے میں 33,000 ایجوکیٹرز بھرتی ہونگے

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصرنواز اور اے ایس پی ٹیکسلا کو تعریفی لیٹرز،واہ کینٹ کے ع...
22/03/2024

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصرنواز اور اے ایس پی ٹیکسلا کو تعریفی لیٹرز،

واہ کینٹ کے علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہادری اور بہترین حکمت عملی سے قابو پانے پر حوصلہ افزائی کی،

فرائض کی بہترین انجام دہی سے محکمہ کے لیے عزت کا باعث بننے والے افسران ہمارا فخر ہیں، سی پی او

راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

ترجمان راولپنڈی پولیس

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 13 ملک فہد مسعود اکبر بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔۔
22/03/2024

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 13 ملک فہد مسعود اکبر بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔۔

30/12/2023

واہ کے ملازمین وفا کا بدلہ وفا سے دیتے ہیں۔مجھے ان پر مان ہے چوہدری نثار علی خان

15/12/2023

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی۔
اطلاق آج رات 12 سے ہو گا

15/12/2023

وارڈ نمبر 7 میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈھیرے ڈال لیے۔
انتظامیہ نوٹس لیں۔

13/12/2023

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کردیا
فوجی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کر سکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات سے مشروط ہوگا، عدالت

04/12/2023

راجہ پرویز اشرف بھی چوپدری نثار علی خان کے حق میں بول پڑے۔۔

ایچ ایم سی افیسرز کلب کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا یوتھ کامرہ اور جانبازہ ت...
07/10/2023

ایچ ایم سی افیسرز کلب کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام۔
ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا
یوتھ کامرہ اور جانبازہ تربیلا غازی فائنل تک۔پہنچے ۔دونون جانب سے گول برابر ہونے لر
جانباز تربیلا غازی نے پنلٹی اسٹروک سے کامیابی حاصل کی۔۔
ایچ ایم سی افیسر کلب کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ ،کا مقصد کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ ایکٹوٹیز کو فروغ دینا تھا

ونر ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار نقد انعام تھا۔
موجودہ حالات میں جہاں نوجوان عملی کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے اور انکی صحت و کارکردگی مفلوج ہوتی جارہی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے ۔تاکہ نوجوان نسل صحت مند اور تندرست رہے ۔شہزادہ سید عمران حیدر نقوی

ایچ ایم سی انتظامیہ نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دیا اور کوشش کی کہ نوجوانوں میں صحت مندانہ ایکٹویٹیز کو فروغ دیں۔ افیسر کلب جہاں اپنے اسٹاف کے لیےصحت مندانہ ایکٹویٹیز کرواتا رہتا ہے یہ فٹبال ٹورنامنٹ اسی ہی کی کڑی ہے ۔۔فہیم رسول

ایچ ایم سی آفیسر گراٶنڈ میں فٹبال میچ کے فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ سید عمران حیدر نقوی، فہیم رسول انچارچ ایچ آر ایچ ایم سی تھے، فاٸنل میں جانباز ایف سی تربیلا غازی ہریپور نے کامرہ اٹک کی کو شکست دی،تقریب کے اختتام پر شہزادہ سید عمران حیدر نقوی، فہیم رسول نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات شیلڈز تقسیم کی۔

26/09/2023

Inter School Naat Competitions
In pakistani School In Muscat Oman and chief. Guest is Ch Sarwar

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گردونواح کی خبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share