Peshawar Daudzai News

  • Home
  • Peshawar Daudzai News

Peshawar Daudzai News we will inform you about truthful news

06/01/2023
برف باری کے بعد لواری دیر اپر/چترال کے اطراف کے خوبصورت مناظر
06/01/2023

برف باری کے بعد لواری دیر اپر/چترال کے اطراف کے خوبصورت مناظر

Good
05/01/2023

Good

05/01/2023
05/01/2023

تاریخ رقم ہوگی کہ ایک شخص اکیلا کھڑا تھا وہ ریاست خدا داد پاکستان سے مخلص تھا سرٹیفائڈ صادق و امین تھا وہ اپنے ملک خدا داد پاکستان کے وفادار خودار حقیقی آزادی کا خواہش مند تھا اس نے منی لانڈرنگ کر کے بیرورنی ملک جائیدادیں بنانے کے بجائے قوم کے ہر فرد کی جیب میں شناختی کی شکل میں دس لاکھ روپے علاج کے لئے کھیے تھے اور وہ شخص ❤️پاکستان کے لئے قائداعظم ثانی ھے اللہ اپنے حفاظت وامان میں رکھیں امین ثمہ امین یا رب العالمیین

04/01/2023

عوام کےپاس کھانےکوروٹی دال سبزی نہی
بجلی کا بل3گنا
بچوں کی فیس نہیں
کوکنگ آئل گھی بجلی گیس پٹرول مہنگا
آٹاایسےجیسےسنارکی دوکان سےسونا
ارےارےاب میں بھی غدارdeclareہوجاؤں گی

03/01/2023
‏دنیا کے طاقتور ملک کا دو مرتبہ صدر رہنے والا بندہ کس عاجزی میں ہے اور ہمارے ہاں اگر کوئی ایک دفعہ کونسلر بن جائے پھر وہ...
03/01/2023

‏دنیا کے طاقتور ملک کا دو مرتبہ صدر رہنے والا بندہ کس عاجزی میں ہے اور ہمارے ہاں اگر کوئی ایک دفعہ کونسلر بن جائے پھر وہ انسان مشکل سے بنتا ہے
قوموں کی ترقی ایسے ہی نہیں ہوجاتی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پلوسئی چوک میں تعمیر ہونے والے مارخور چوک کے ڈیزائن...
02/01/2023

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پلوسئی چوک میں تعمیر ہونے والے مارخور چوک کے ڈیزائن بارے بریفنگ دیں رہے ہیں
Hajee hayat noor CEO Peshawar Daudzai News

31/12/2022

کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ائر پورٹ 25 سال کی لیز پر بھارت سمیت 44 ممالک کو دیئے جائیں گے ،
مبارک ہو ، امپورٹڈ حکومت اپنے آقاؤں کے حکم کے مطابق پاکستان کی تقسیم پر ایک قدم اور آگے

30/12/2022

*"ملک دیوالیہ کرنے والوں کی اندازِ حکمرانی…"*

تحریر وتحقیق حاجی حیات نور

*اللّٰه* کرے کسی کو ملک پر رحم آ جائے ،
ورنہ کچھ دن بعد *ملک برائے فروخت* لکھا ہوگا۔۔۔

*اراکینِ پارلیمان کی صرف تنخواہوں کا کل حجم*

*35,54,70,00,000*

*بلوچستان اسمبلی*
اراکین کی تعداد = 65
ایک رکن کی تنخواہ = 125,000

125,000 × 65 × 12 = *97,500,000*

*خیبر پختون خواہ اسمبلی*
اراکین کی تعداد = 145
ایک رکن کی تنخواہ = 150,000

150,000 × 145 × 12 =
*2,61,000,000*

*سندھ اسمبلی*
اراکین کی تعداد = 168
ایک رکن کی تنخواہ = 175,000

175,000 × 168 × 12 =
*35,28,00,000*

*پنجاب اسمبلی*
اراکین کی تعداد =371
ایک رکن کی تنخواہ = 250,000

250,000 × 371 × 12 =
*1,11,30,00,000*

*قومی اسمبلی*
اراکین کی تعداد = 342
ایک رکن کی تنخواہ = 300,000

300,000 × 342 × 12 =
*1,23,12,00,000*

*سینٹ*
اراکین کی تعداد = 104
ایک رکن کی تنخواہ = 400,000

400,000 × 104 × 12 =
*4,99,200,000*

*کل تنخواہ*

*35,54,70,00,000*

*ہاؤس رینٹ ، گاڑی ، گھر کے بل ، ٹکٹ ، بیرون ملک دورے اور رہائش*

*اس میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر ، وزراء ، وزیر اعلی ، گورنرز ، وزیر اعظم ، صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں۔۔۔*

مختلف اجلاسوں کے اخراجات اور بونس ملا کر
*سالانہ خرچ 85 ارب* کے قریب پہنچ جاتا ہے۔۔۔
اور اکثر یہ لوگ خود ٹیکس نہیں دیتے۔۔۔

یہ معلومات جاننا آپ کا حق ہے۔۔۔
کیونکہ
یہ سارا پیسہ آپ کا ہی ہے۔۔۔

*معزز شہری پاکستان !*

اگر اس ملک میں واقعی تبدیلی چاہتے ہو ،
تو پھر یہ جنگ آپکو لڑنا ہوگی۔۔۔

آپ سے درخواست ہے
کہ آپ اس میسج کو پڑھیں
اور اگر آپ اتفاق کرتے ہیں ،
تو اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کم از کم 20 افراد کو لازمی سینڈ کریں ،
اور بعد میں ان کی رائے لیں۔۔۔

پاکستان میں ہر شہری کو آواز بلند کرنا چاہئے۔۔۔

*"2020 کی اصلاحات ایکٹ"*

*1 :* پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے ،
کیونکہ
یہ نوکری نہیں ہے ،
بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے ،
اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے۔۔۔
مزید یہ
کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کر اس پوزیشن پر آسکتے ہیں۔۔۔

*2 :* مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے۔۔۔
ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیے۔۔۔
*(فی الحال وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں)*

*3 :* ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو ،
جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے۔۔۔

*4 :* تمام رعایتیں جیسے مفت سفر ، راشن ، بجلی ، پانی ، فون بل ختم کیا جائے ،
یا یہ ہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں۔۔۔
*(وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں ، بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں ، جو کہ سرا سر بدمعاشی اور بے شرمی ، بے غیرتی کی انتہا ہے.)*

*5 :* ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو ،
حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں ،
موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے ،
اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصّہ لینے پر پابندی عائد ہو ،
اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔۔۔

*6 :* تمام پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کا پابند ہونا چاہئے۔۔۔

*7 :* اگر لوگوں کو گیس ، بجلی ، پانی پر سبسڈی نہیں ملتی ،
تو پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنا چاہیے۔۔۔

*8 :* ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے.
اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے ،
اگر میڈیکلی ان فٹ ہو ،
تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے۔۔۔
پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے ،
لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں۔۔۔

*9 :* ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے ،
اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیے ،
اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو۔۔۔
*اور NTS ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو۔۔۔*

*10 :* ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں۔۔۔

*11 :* سیکورٹی کے لیے کوئی گارڈز رکھنے کی اجازت نہ ہو۔۔۔

*کیا آپ نہیں سوچتے
کہ اس مسئلے کو اٹھاے جانے کا وقت ہے**…؟

**اگر آپ اس سے متفق ہیں ،
تو اس کو شئیر کریں۔۔۔*
اپنے لیے ، اپنی آنے والی نسلوں کے لیے

Hajee hayat noor CEO Peshawar Daudzai News مولانا طارق جمیل کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ ا...
28/12/2022

Hajee hayat noor CEO Peshawar Daudzai News
مولانا طارق جمیل کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ اللہ انہیں صحتِ کاملہ عطاء فرمائے اور اُن کا سایہ تادیر ہم پر سلامت رکھے۔ 🤲 آپ سب حضرات سے بھی ان کی صحت یابی کی دُعا کی درخواست ہے۔

Sho عبداحمیدخان پولیس اسٹیشن داودزئی پشاور نے سرچ اپریشن کے دوران  مختلف بور کے اسلحہ اور منشیات برامد کرکے ملزمان کو گر...
28/12/2022

Sho عبداحمیدخان
پولیس اسٹیشن داودزئی پشاور نے سرچ اپریشن کے دوران مختلف بور کے اسلحہ اور منشیات برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیے ۔

26/12/2022

حاجی حیات نور
( جنات کا سائنسی تجزیہ )
ایک سائنسدان کے قلم سے۔۔۔۔

بہت دلچسپ تجزیہ ۔۔۔ضرور پڑھیں

‏جنات اللّٰہ کی مخلوق ہیں یہ ہمارا یقین ھے ،
وہ آگ سے پیدا کیئے گئے ،
ان میں شیاطین و نیک صفت دونوں موجود ہیں
اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ھے

یہ فیچر جنات کی سائینٹفیک تشریح کے بارے میں ھے ۔
کیا وہ ہمارے درمیان موجود ہیں ؟

اور زیادہ اہم سوال یہ کہ ھم انہیں دیکھ کیوں نہیں سکتے ؟

لفظ جن کا ماخذ ھے ‘‘نظر نہ آنے والی چیز’’ اور اسی سے جنت یا جنین جیسے الفاظ بھی وجود میں آئے ۔
جنات آخر نظر کیوں نہیں آتے ؟
اس کی دو وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں ۔
پہلی وجہ یہ کہ انسان کا ویژن بہت محدود ھے ۔
اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں ‏‏جو (electromagnetic spectrum)
بنایا ھے اس کے تحت روشنی کی 19 اقسام کی ہیں ۔
جس میں سے ہم صرف ایک قسم کی روشنی دیکھ سکتے ہیں جو سات رنگوں پر مشتمل ھے ۔
میں آپ کو چند مشہور اقسام کی روشنیوں کے بارے میں مختصراً بتاتا ہوں ۔

اگر آپ gamma-vision میں دیکھنے کے قابل ہو جائیں تو آپ کو دنیا ‏میں موجود ریڈی ایشن نظر آنا شروع ہو جائے گی ۔

اگر آپ مشہور روشنی x-ray vision میں دیکھنے کے قابل ہوں تو آپ کے لیئے موٹی سے موٹی دیواروں کے اندر دیکھنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی ۔

اگر آپ infrared-vision میں دیکھنا شروع کر دیں تو آپ کو مختلف اجسام سے نکلنے والی حرارت نظر آئے گی ۔

‏روشنی کی ایک اور قسم کو دیکھنے کی صلاحیت
ultraviolet-vision
کی ہو گی جو آپ کو انرجی دیکھنے کے قابل بنا دے گا ۔
اس کے علاوہ microwave-vision اور
radio wave-vision
جیسی کل ملا کر 19 قسم کی روشنیوں میں دیکھنے کی صلاحیت سپر پاور محسوس ہونے لگتی ھے ۔

کائنات میں پائی جانی والی تمام ‏چیزوں کو اگر ایک میٹر کے اندر سمو دیا جائے تو انسانی آنکھ صرف 300 نینو میٹر کے اندر موجود چیزوں کو دیکھ پائے گی ۔
جس کا آسان الفاظ میں مطلب ھے کہ ھم کل کائنات کا صرف %0.0000003 فیصد حصہ ہی دیکھ سکتے ہیں ۔
انسانی آنکھ کو دکھائی دینے والی روشنی visible light کہلاتی ھے اور یہ‏ الٹرا وائلٹ اور انفراریڈ کے درمیان پایا جانے والا بہت چھوٹا سا حصہ ھے ۔

ہماری دنیا میں ایسی مخلوقات موجود ہیں جن کا visual-spectrum
ھم سے مختلف ھے ۔
سانپ وہ جانور ھے جو انفراریڈ میں دیکھ سکتا ھے
ایسے ھی شہد کی مکھی الٹراوائلٹ میں دیکھ سکتی ھے ۔
دنیا میں سب سے زیادہ رنگ ‏مینٹس شرمپ کی آنکھ دیکھ سکتی ھے ،
الو کو رات کے گھپ اندھیرے میں بھی ویسے رنگ نظر آتے ہیں جیسے انسان کو دن میں ۔
امریکن کُک نامی پرندہ ایک ہی وقت میں 180 ڈگری کا منظر دیکھ سکتا ھے ۔
جبکہ گھریلو بکری 320 ڈگری تک کا ویو دیکھ سکتی ھے ۔
درختوں میں پایا جانے والا گرگٹ ایک ہی وقت میں ‏دو مختلف سمتوں میں دیکھ سکتا ھے
جبکہ افریقہ میں پایا جانے والا prongs نامی ہرن ایک صاف رات میں سیارے saturn کے دائرے تک دیکھ سکتا ھے ۔ اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ انسان کی دیکھنے کی حِس کس قدر محدود ھے اور وہ اکثر ان چیزوں کو نہیں دیکھ پاتا جو جانور دیکھتے ہیں ۔

‏ترمذی شریف کی حدیث نمبر 3459 کے مطابق نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ
جب تم مرغ کی آواز سنو تو اس سے اللّٰہ کا فضل مانگو کیوں کہ وہ اسی وقت بولتا ھے جب فرشتوں کو دیکھتا ھے.........
اور جب گدھے کی رینکنے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللّٰہ کی پناہ مانگو کیوں کہ اس وقت وہ شیطان کو دیکھ رہا ہوتا ھے ۔

‏جب میں نے مرغ کی آنکھ کی ساخت پر تحقیق کی تو مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مرغ کی آنکھ انسانی آنکھ سے دو باتوں میں بہت بہتر ھے ۔
پہلی بات کہ جہاں انسانی آنکھ میں دو قسم کے
light-receptors
ہوتے ہیں وہاں مرغ کی آنکھ میں پانچ قسم کے لائیٹ ریسیپٹرز ہیں ۔
اور دوسری چیز fovea جو‏انتہائی تیزی سے گزر جانے والی کسی چیز کو پہچاننے میں آنکھ کی مدد کرتا ھے جس کی وجہ سے مرغ ان چیزوں کو دیکھ سکتا ھے جو روشنی دیں اور انتہائی تیزی سے حرکت کریں

اور اگر آپ گدھے کی آنکھ پر تحقیق کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اگرچہ رنگوں کو پہچاننے میں گدھے کی آنکھ ھم سے بہتر نہیں ھے لیکن‏ گدھے کی آنکھ میں rods کی ریشو کہیں زیادہ ھے اور اسی وجہ سے گدھا اندھیرے میں درختوں اور سائے کو پہچان لیتا ھے یعنی آسان الفاظ میں گدھے کی آنکھ میں اندھیرے میں اندھیرے کو پہچاننے کی صلاحیت ھم سے کہیں زیادہ ھے ۔

البتہ انسان کی سننے کی حِس اس کی دیکھنے کی حس سے بہتر ھے اگرچہ دوسرے‏ جانوروں کے مقابلے میں پھر بھی کم ھے
مثال کے طور پہ نیولے نما جانور بجو کے سننے کی صلاحیت سب سے زیادہ یعنی 16 ہرٹز سے لے کر 45000 ہرٹز تک ھے
اور انسان کی اس سے تقریباً آدھی یعنی 20 ہرٹز سے لے کر 20000 ہرٹز تک ۔
اور شاید اسی لیئے جو لوگ جنات کے ساتھ ہوئے واقعات رپورٹ کرتے ہیں وہ‏ دیکھنے کے بجائے سرگوشیوں کا زیادہ ذکر کرتے ہیں ۔
ایک سرگوشی کی فریکوئینسی تقریباً 150 ہرٹز ہوتی ھے
اور یہی وہ فریکوئینسی ھے
جس میں انسان کا اپنے ذہن پر کنٹرول ختم ہونا شروع ہوتا ھے ۔
اس کی واضح مثال
ASMR
تھراپی ھے
جس میں 100 ہرٹز کی سرگوشیوں سے آپ کے ذہن کو ریلیکس کیا جاتا ھے ۔‏
اس تجزیہ کے شروع میں ، میں نے جنات کو نہ دیکھ پانے کی دو ممکنہ وجوہات کا ذکر کیا تھا جن میں سے ایک تو میں نے بیان کر دی لیکن
دوسری بیان کرنے سے پہلے میں ایک چھوٹی سی تھیوری سمجھانا چاہتا ہوں ۔

سنہء 1803 میں ڈالٹن نامی سائنسدان نے ایک تھیوری پیش کی تھی کہ کسی مادے کی سب سے چھوٹی‏ اور نہ نظر آنے والی کوئی اکائی ہو گی اور ڈالٹن نے اس اکائی کو ایٹم کا نام دیا ۔
اس بات کے بعد 100 سال گزرے جب تھامسن نامی سائنسدان نے ایٹم کے گرد مزید چھوٹے ذرات کی نشاندہی کی جنہیں الیکٹرانز کا نام دیا گیا ۔
پھر 7 سال بعد ردرفورڈ نے ایٹم کے نیوکلیئس کا اندازہ لگایا ،
صرف 2 سال‏ بعد بوہر نامی سائنسدان نے بتایا کہ الیکٹرانز ایٹم کے گرد گھومتے ہیں
اور دس سال بعد 1926 میں شورڈنگر نامی سائنسدان نے ایٹم کے اندر بھی مختلف اقسام کی انرجی کے بادلوں کو دریافت کیا ۔

جو چیز 200 سال پہلے ایک تھیوری تھی ، آج وہ ایک حقیقت ھے ، اور آج ھم سب ایٹم کی ساخت سے واقف ہیں‏ حالانکہ اسے دیکھ پانا آنکھ کے لیئے آج بھی ممکن نہیں ۔
ایسی ھی ایک تھیوری 1960 میں پیش کی گئی جسے
string theory
کہتے ہیں ۔ اس کی ڈیٹیلز بتانے سے پہلے میں ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
انسان کی حرکت آگے اور پیچھے ، دائیں اور بائیں ، اوپر اور نیچے ہونا ممکن ھے جسے تین ڈائیمینشنز یا 3D کہتے ہیں ۔ ہماری دنیا یا ہمارا عالم انہی تین ڈائیمینشز کے اندر قید ھے ھم اس سے باہر نہیں نکل سکتے ۔

لیکن string theory کے مطابق مزید 11 ڈائمینشنز موجود ہیں ۔ میں ان گیارہ کی گیارہ ڈائمینشنز میں ممکن ہو سکنے والی باتیں بتاؤں گا ۔

اگر آپ پہلی ڈائنمینش‏ن....
میں ہیں تو آپ آگے اور پیچھے ہی حرکت کر سکیں گے ۔

اگر آپ دوسری ڈائیمینشن....
میں داخل ہو جائیں تو آپ آگے پیچھے اور دائیں بائیں حرکت کر سکیں گے ۔

تیسری ڈائیمینشن .....
میں آپ آگے پیچھے دائیں بائیں اور اوپر نیچے ہر طرف حرکت کر سکیں گے اور یہی ہماری دنیا یا جسے ھم اپنا عالم کہتے ہیں ، ھے ۔‏اگر آپ کسی طرح سے
چوتھی ڈائیمینشن....
میں داخل ہو جائیں تو آپ وقت میں بھی حرکت کر سکیں گے ۔

پانچویں ڈائیمینشن.....
میں داخل ہونے پر آپ اس عالم سے نکل کر کسی دوسرے عالم میں داخل ہونے کے قابل ہو جائیں گے جیسا کہ عالم ارواح ۔

چھٹی ڈائیمینشن .....
میں آپ دو یا دو سے زیادہ عالموں میں حرکت کرنے کے‏قابل ہو جائیں گے اور میرے ذہن میں عالم اسباب کے ساتھ عالم ارواح اور عالم برزخ کا نام آتا ھے ۔

ساتویں ڈائیمینشن....
آپ کو اس قابل بنا دے گی کہ اس عالم میں بھی جا سکیں گے جو کائنات کی تخلیق سے پہلے یعنی بِگ بینگ سے پہلے کا تھا۔

آٹھویں ڈائیمینشن....
آپ کو تخلیق سے پہلے کے بھی مختلف عالموں‏ میں لیجانے کے قابل ہو گی ۔

نویں ڈائیمینشن....
ایسے عالموں کا سیٹ ہو گا جن میں سے ہر عالم میں فزکس کے قوانین ایک دوسرے سے مکمل مختلف ہوں گے ۔ ممکن ھے کہ وہاں کا ایک دن ہمارے پچاس ہزار سال کے برابر ہو ۔

اور آخری اور دسویں ڈائیمینشن ۔۔۔
اس میں آپ جو بھی تصور کر سکتے ہیں ، جو بھی سوچ‏ سکتے ہیں اور جو بھی آپ کے خیال میں گزر سکتا ھے ، اس ڈائیمینشن میں وہ سب کچھ ممکن ہو گا ۔

اور میری ذاتی رائے کے مطابق جنت ۔۔۔ شاید اس ڈائیمینشن سے بھی ایک درجہ آگے کی جگہ ھے کیوں کہ
حدیث قدسی میں آتا ھے کہ جنت میں میرے بندے کو وہ کچھ میسر ہو گا جس کے بارے میں نہ کبھی کسی آنکھ نے‏دیکھا ، نہ کبھی کان نے اس کے بارے میں سنا اور نہ کبھی کسی دل میں اس کا خیال گزرا ۔
اور دوسری جگہ یہ بھی آتا ھے کہ میرا بندہ وہاں جس چیز کی بھی خواہش کرے گا وہ اس کے سامنے ھی آ موجود ہو گی ۔

بالیقین جنات ، ھم سے اوپر کی ڈائیمینشن کے beings ہیں....
اور یہ وہ دوسری سائینٹیفیک وجہ ھے
جس کی‏ بناء پر ھم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔
ان دس ڈائیمینشنز کے بارے میں جاننے کے بعد آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ جنات کے بارے میں قرآن ہمیں ایسا کیوں کہتا ھے کہ وہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ،

یا پھر عفریت اتنی تیزی سے سفر کیسے کر سکتے ہیں جیسے سورۃ سباء میں ذکر ھے‏کہ ایک عفریت نے حضرت سلیمانؑ کے سامنے ملکہ بلقیس کا تخت لانے کا دعویٰ کیا تھا ۔
یا پھر کشش ثقل کا ان پر اثر کیوں نہیں ہوتا اور وہ اڑتے پھرتے ہیں ۔

یا پھر کئی دوسرے سوالات جیسے عالم برزخ ، جہاں روحیں جاتی ہیں ،
یا عالم ارواح جہاں تخلیق سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ نے تمام ارواح سے عہد لیا‏تھا کہ تم کسی اور کی عبادت نہیں کرو گے اور سب نے ہوش میں اقرار کیا تھا ، یا قیامت کے روز دن کیسے مختلف ہو گا ،
یا شہداء کی زندگی کس عالم میں ممکن ھے ۔

ان تمام عالموں یعنی عالم برزخ ، عالم ارواح یا عالم جنات کے بارے میں تحقیقی طور پر سوچنا ایک بات ھے ،
لیکن جس چیز نے ذاتی طور پر‏ میرے دل کو چھوا ......
وہ سورۃ فاتحۃ کی ابتدائی آیت ھے ۔

الحمد للہ رب العالمین ۔

تمام تعریفیں اس اللّٰہ کے لیئے ، جو تمام عالموں کا رب ھے ۔
اور میں سمجھتا ہوں کہ ‘‘تمام عالم’’ کے الفاظ کا جو اثر اب میں اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں ، وہ پہلے کبھی محسوس نہ کیا تھا...
حاجی حیات نور

Hajee hayat noor Peshawar Daudzai News وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور( ڈبلیو ایس ...
26/12/2022

Hajee hayat noor Peshawar Daudzai News
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور( ڈبلیو ایس ایس پی) کو 41 کروڑ 35 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئی نئی سالڈ ویسٹ مشینری حوالے کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ کار میں شامل 11 نئی نیم شہری یونین کونسلز کے لیے خریدی گئی سالڈ ویسٹ مشینری حوالے کی۔ نئی خریدی گئی سالڈ ویسٹ مشینری میں 33 منی ڈمپرز، 55 کنٹینرز، 16 ٹریکرز اور ٹرالیاں، 11 آرم رولز، 4 ایف ای لوڈرز، اور 4 ایکسکیویٹرز شامل ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی میں شامل کی گئی ضلع پشاور کی گیارہ نئی یونین کونسلز میں اچینی بالا، چمکنی، لڑمہ، پجگی، پخہ غلام، پشتخرہ پایان، ریگی، سربند، سفید ڈھیری، وڈ پگہ اور میرہ کچوڑی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صفائی ستھرائی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس مقصد لیے ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔موجودہ حکومت صوبہ بھر میں سروس ڈیلیوری کو بہتر اور تمام شہریوں کی خدمات تک آسان اور یکساں رسائی یقینی بنانے پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں تمام سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہر شعبے میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کے طرز زندگی میں ایک مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکے پانچ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارکوں اورتفریحی مقامات کی تعمیر، نکاسی آب اور کوڑ ا کرکٹ کومناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے 97 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ(KPCIP) شروع کیا گیا ہےجو عوام کو بہترین شہری خدمات اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

26/12/2022

مالدیپ کے صدر کو کرپشن ثابت ہونے پر پچاس لاکھ جرمانہ گیارہ سال قید۔

لے دس 🙄 پاکستان پر حکمرانی کرتا عیاشی مار رہا ہوتا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Daudzai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share