Kurram Update

  • Home
  • Kurram Update

Kurram Update Kurram update:
Update of Kurram and all over the world.
(1)

07/11/2020

District Kurram | Sada bypass road approval | 2020 .....🌟🌟🤳🏞️ Like the channel for listen and watch the voice of Pak Tribals. ...

08/09/2020

اہم خبر

پاراچنار،ٹریفک وارڈن کے لئے چپس رائیڈر ز اور ٹریفک ایجوکیشن موبائل یونٹ کا افتتاحضلع کرم پاراچنار ڈی پی او محمد قریش کاں...
08/09/2020

پاراچنار،ٹریفک وارڈن کے لئے چپس رائیڈر ز اور ٹریفک ایجوکیشن موبائل یونٹ کا افتتاح

ضلع کرم پاراچنار ڈی پی او محمد قریش کاں صاحب کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے لئے چپس رائیڈرز موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا ۔۔منگل کے روز پولیس لائن پاراچنار میں ایک پر وقار تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک وارڈن پولیس میں نئے شامل ہونے والے تین چپس رائیڈ رز موبائل یونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرDSB انچارج افتخار،انویسٹیگیشن انچارج کرمان علی ،،او ایس آئی رحمان علی، پولیس لائن عبد نبی،اینٹی ڈرگ سکواڈ (ADS)انچارج زاہد حسین طوری ،انچارج مہدی حسین،انچارج جلیل۔ ،،ٹریفک انچارج سید ریاض حسین ،بھی ہمراہ تھے ۔ چپس رائیڈر ز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک وارڈنز پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ اصلاحیتوں کو مفاد عامہ کے لیے بروئے کار لائیںاور ٹریفک نظام کو مزید منظم بنانے کے لیے عوام کے اندر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کریں۔

ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہوئے ٹریفک نظام کو قانون کے مطابق ریگولیٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو سہولت دینی ہے اذیت نہیں اور اسی حکمت عملی پر عمل پیرا رہتے ہوئے عوام کی بلا امتیاز خدمات کویقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کر دیا کہ ٹریفک وارڈن پولیس کے قیام کا اصل مقصد عوام کی تکالیف و مسائل کا ازالہ ہے نہ کہ غیر ضروری چالان کرنے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اپنی تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے پر مرکوزکرتے ہوئے عوام کو قانون کا پابند بنائیں۔ کم عمر افراد کی گاڑی و موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی کریں اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے خلاف کسی رعایت کے بغیر بھرپور کریک ڈائون عمل میں لائیں۔ گاڑیوں سے غیر ضروری جنگلے و پائیدان ، موسیقی کے آلات ، نازیبا تحریریں اور پریشر ہارن فوری طور پر ہٹائے جائیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ٹریفک وارڈن پولیس اپنا کردار ادا کریں۔
کرم پولیس زندہ باد

14 تاریخ کو طوری قوم کاایف سی میں بھرتی ہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
07/09/2020

14 تاریخ کو طوری قوم کاایف سی میں بھرتی ہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

https://youtu.be/FSHBxKDT6U4
07/09/2020

https://youtu.be/FSHBxKDT6U4

Welcome to the Official Daily Malomat YouTube channel. Are you interested in the current affairs and the happenings of Pakistan and all over the world? Want ...

06/09/2020
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢خبر غم کوہاٹ کے ڈی اے میں  قیصر عباس ولد ضامن علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ...
06/09/2020

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢
خبر غم
کوہاٹ کے ڈی اے میں قیصر عباس ولد ضامن علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کیجانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ضلع مہمند/6ستمںرافواج پاکستان اور فرنٹئیر کور اپنے عوام کے شانہ بشانہ دشمن کے تمام ایجنڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔اور...
06/09/2020

ضلع مہمند/6ستمںر

افواج پاکستان اور فرنٹئیر کور اپنے عوام کے شانہ بشانہ دشمن کے تمام ایجنڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔اور دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔۔کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل جمیل
یوم دفاع کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز غلنئ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پر وقار تقریب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل جمیل,ایم این اے ساجد خان مہمند سمیت شہدا کے لواحقین نے بھی شرکت کی,
اس موقع پر یادگار شہداء پر سلامی دی,پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئ۔
تقریب سے خطاب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل جمیل کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے عوام کی دلیری اور وطن سے محبت کی وجہ سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پچھلے دس سالوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے جوان اپنے وطن کی خاطر لہو کا نذرانہ دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔اور ملک کی بقا اورسلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں ایم این اے ساجد خان مہمند کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی شہدا کے لہو سے لکھی گئی ہے اور اس آزادی کی قیمت وہ سب شہید ہیں جنہوں نے اس دھرتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان دو قومی نظریہ پر بنا اور دشمن کو اب سمجھ لینا چاہئیے کہ اس کے تمام ہتکھنڈے چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، تمام کے تمام خاک تلے روند دئیے جائیں گے۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی پاک فوج سے پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دئیے گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kurram Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share