07/09/2021
.الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن بنوں کا اجلاس سوشل میڈیا کلب میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع بھر کے سوشل میڈیا سے وابستہ ایکٹیویسٹ نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر امجد علی شاہ ،اور جنرل سیکرٹری احمد سہیل نے واضح کیا ۔کہ ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ہم بنوں کے تمام سینئر صحافیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اور ہم ان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں ۔نہ ہم پہلے کسی گروپ بندی کا حصہ رہے ہیں ۔اور نہ آئندہ رہیں گے ۔ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔اور یہی ہمارا منشور ہے ۔بعد میں جنرل سیکرٹری نے مشاورت سے کابینہ مکمل کر لی ہے ۔صدر امجد علی شاہ ،جنرل سیکرٹری احمد سہیل ،نائب صدر ظاھرین شاہ ،سینئر نائب صدر فاروق خان سکندری ،جوائنٹ سیکریٹری بادشاہ وزیر، سیکرٹری اطلاعات عاصم خان ،سیکرٹری فنانس ظاہر شاہ جبکہ جنرل باڈی اور مشاورتی کونسل کے لیے 6 افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ۔