Othman

Othman Health | Travel | Story Time:)

آج نشے میں سارا جہاں ہے💫
17/05/2023

آج نشے میں سارا جہاں ہے💫

26/03/2023

آب ِحَیات سی کَشش ہے اَے حُسنِ مَاہ جَبِین ۔۔

ہَم اپنی عُمر بڑھانا چاہتے ہیں آپکو دیکھ کر۔۔

23/03/2023

تجارت کرنے کا موقع ہو اور وہ بھی ایسی تجارت جس میں منافع ہی منافع ہو، ایسا موقع کوئ بدنصیب ہی گنوا سکتا ہے۔ رب کریم ہر انسان کے ساتھ اس کی ساری زندگی ایسا سودا کرنے کو تیار ہیں جس میں انسان کی جان اور مال کے بدلے اس کے لیے ابدی جنت جیسا منافع ہے۔

اسی تجارت کا بہترین سیزن رمضان المبارک ہے جس میں ہر عمل کا اجر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے یعنی اگر سات سو فیصد تک منافع کمانا ہو تو رمضان کریم میں اپنے اعمال کے ذریعے انویسٹ کریں۔

یہ انویسٹمنٹ دن میں روزہ اور رات کی تراویح کی صورت میں ہو یا لوگوں سے حسن اخلاق کی صورت میں، مخلوق خدا کی معاشی مدد کے ساتھ ہو یا ان کے معاشرتی دکھ، درد اور مسائل کے حل کی صورت میں، ہمیشہ منافع ہی دے گی۔ کوشش کریں رمضان کے اس مہینے میں رب کریم کے سا تھ تجارت کرنے کے کسی موقع کو ضایع نہ ہونے دیں۔

21/03/2023

وہ میری بات پر الجھ سا گیا۔ کہنے لگا بھای جان یہ تو کتنا منافع بخش کاروبار ہے کہ نہ تو گرمی کی سخت دھوپ میں بازار جانا پڑتا ہے اور نہ ہی جاڑے کی سردی میں بستر چھوڑنا پڑتا ہے۔
بس یہی بات، میں نے اسے آرام سے ٹوک دیا اور سمجھانے لگا کہ اسلام شخصی ترقی سے زیادہ معاشرتی ترقی پر زور دیتا ہے اور سود آسان پیسے(easy money) کے طور پر معاشرے کے کچھ لوگوں کی ہی طرقی کا موجب ہو سکتا ہے یعنی شخصی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
یقین مانیں میرے دوست، جب کوی شخص سود لیتا ہے تو وہ شاید اردگرد کے افراد کی معیشت پر اثرانداز نہ ہو مگر دنیا میں کسی نہ کسی انسان کی زندگی کو تنگ کر کے لیتا ہے۔ ایسے میں فلاحی ریاست کا وجود کیسے ہو سکتا ہے

14/03/2023

اپنی زوجہ کو انسان ہونے کی سپیس(space) ضرور دینا۔ شادی سے ایک دن پہلے والد محترم نے اپنی کپکپاتی ہوئی آواز میں مسلے پر بیٹھے ہوے کہا۔ میں ان کی بات سمجھ نہیں پایا تو فوراً کہ ان کے دائیں طرف دو زانوں ہو کر بیٹھ گیا۔

میں سمجھ نہیں پایا ، میں نے نہایت عزت سے استفسار کیا ۔ وہ گویا ہوے بیٹا کہ ہر انسان کی ایک پرسنل سپیس (space) ہوتی ہے جو اس کے اور اس کے خالق کے درمیان راز ہوتی ہے اس سپیس میں کسی اور کا خلل انسان کبھی برداشت نہیں کر پاتا۔

میں مانتا ہوں کہ مرد کو اللہ نے ایک درجہ فضیلت ضرور دی ہے مگر ہم مرد اس فضیلت کی آڑ میں خواتین کی انسان ہونے کی سپییس بھی بھول جاتے ہی۔بیٹا اپنی پسند ناپسند کو ان پر مت تھوپنا، کبھی ماضی کی زندگی پر بے جا سوال نہ کرنا کہ یہ انسانی تقاضا ہے کہ وہ کچھ چیزوں کو بھول جانا چاہتا مگر اگر وہ خود بتائیں تو اتنی عزت ضرور دینا کہ آپ کی زوجہ کو آپ کے ساتھ پر فخر ہو اور ہاں ان کی شخص آذادی کا خیال رکھنا کہ انسان اس دنیا میں آزاد پیدا ہوا اور ہمیشہ آزاد ماحول میں ہی ترقی کر سکتا ہے۔

13/03/2023

رب کریم انسان سے اپنے آپ کو مختلف نشانیوں میں تلاش کرنے کیلئے کہتے ہیں یعنی مخلوق میں خالق کو ڈھونڈنے کا کہتے ہیں۔ جب خدا اپنی شناخت اپنی مخلوق(زمین وآسمان) کے ذریعے کروا رہا ہے تو خدا سے عشق کرنے کیلئے مخلوق کا سہارا لینے میں کیا حرج ہے۔

عشق انسان سے ہو یا انسان کے بنانے والے سے ، عشق ہمیشہ حقیقی ہی ہوتا ہے یعنی اس میں کوئی عیب نہیں کہ آپ عشق خالق سے کریں یا مخلوق سے ، اس کا اخیر رب کریم سے عشق ہی کی صورت میں ہوتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Othman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share