Barikot Kohistan Media Center.

  • Home
  • Barikot Kohistan Media Center.

Barikot Kohistan Media Center. بریکوٹ کوہستان میڈیا سنٹر آپ لوگوں کو ہر لمحہ باخبر رکھیں گے اور علاقے کی مسائل کو آپ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
(1)

31/05/2024

وفاقی حکومت کا 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

آئندہ 200 یونٹ تک کے ٹیرف میں اضافہ بھی نہ کرنے کا فیصلہ۔

28/05/2024
28/05/2024

جو لوگ عوام اور سرکاری انتظامیہ کے درمیان چاپلوس کا کردار ادا کر رہیں ہیں دراصل یہی لوگ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
کمراٹ سڑک کامیاب بنانے کا واحد حل عوامی دباؤ ہے۔

17/05/2024

پاتراک ٹو کمراٹ روڈ پر کام کی بندش افسوس ناک ہے قوم احتجاج کیلیے تیار رہیں مولانا گل نور شاہ۔

دیر براول نایاب مجسمہ۔۔۔دیر کا اثاثہدیر میوزیم کا حق ہےپولیس نے مجسمہ سمگل کرتے ھوئے ملزم کو پکڑ لیا ملزم کا کہنا ھے کہ ...
16/05/2024

دیر براول نایاب مجسمہ۔۔۔دیر کا اثاثہ
دیر میوزیم کا حق ہے

پولیس نے مجسمہ سمگل کرتے ھوئے ملزم کو پکڑ لیا ملزم کا کہنا ھے کہ مجسمہ کھدائی کے دوران ملا۔ مقدمہ درج تفتیش شروع

باشندگان دیر کا مطالبہ ہے مجسمہ فورا دیر میوزیم حوالہ کیا جاۓ۔۔۔

سوات کنال اور جنیا کے عوام بے یار مددگار دشوار گزار پہاڑوں میں یرغمال ہے سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں یہ لوگ زندگی کی بنی...
07/05/2024

سوات کنال اور جنیا کے عوام بے یار مددگار دشوار گزار پہاڑوں میں یرغمال ہے سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں یہ لوگ زندگی کی بنیادی ضروریات سے مکمل طور پر محروم ہیں روزمرہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش, گھریلو سامان, اور اپنے مریضوں کو اپنے کندھوں پر پیدل تین چار گھنٹوں کی طویل مسافت سے دوشوار گزار اور خطرناک راستوں پر لے جاتے ہیں،
یہ بھی پاکستان کے وفادار شہری ہیں، لیکن بدقسمتی سے وطن عزیز کے منتظمین ان لوگوں کو ترقی کی دوڑ سے برسوں سال تک پیچھے دھکیل رہے ہیں،
قدرتی حسن سے مالا مال یہ خطہ ترقی کی دوڑ سے برسوں سال پیچھے ہیں، سوات کنال اور جنیا بنسبت کمراٹ سڑک کی آس پاس ابادی سے کئی گنا زیادہ انتہائی مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں،
بدقسمتی سے یہاں صحت، تعلیم، اور مواصلاتی نظام شے کی کوئی تصور تک موجود نہیں ہے یہ روزمرہ کی بنیاد پر سینکڑوں اور ہزاروں واقعات کی صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے، رمضان المبارک میں چودہ سالہ بچی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور طبی سہولیات کی محرومی کی وجہ سے اٹھ دس گھنٹے بعد چارپائی اور کندھوں کی مدد سے ہسپتال پہنچانے سے پہلے پہلے ان کو برین ہیمرج لا حق ہوتی ہے اور پھر چار پانچ دن بعد اس معصوم عمر کی بچی برین ہیمرج سے انتقال ہوتی ہے،
ان لوگوں کیلئے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سب سے ضروری چیز سڑکوں کی تعمیر کی انتہائی اشد ضرورت ہے موجودہ حکومت کی نمائندگان غفلت میں نہ رہیں ان لوگوں کی فریاد سن لے۔

یو ضرورى خبر ده ٹولوں مسلمانانو روڼو  دہ پارہملگرو چہ کلہ ھم سوک بجلئ اونیوو نو پہ زمکہ کی یی بالکل مہ حخوئ پہ دی وخت کی...
03/05/2024

یو ضرورى خبر ده ٹولوں مسلمانانو روڼو دہ پارہ
ملگرو چہ کلہ ھم سوک بجلئ اونیوو نو پہ زمکہ کی یی بالکل مہ حخوئ پہ دی وخت کی مونگ سرہ 6 منٹو پوری ڈیر قیمتی وخت وی چہ گولڈن ٹائم ورتہ وائی چہ ھغہ مونگ د مریض پہ خخلو باندی ضائع کو
داسی ھیس قسمہ کنسیپٹ نشتہ چہ د انسان بدن لکہ د بیٹری چارج کیگی او بجلی پکی سٹور کیگی ، چہ کلہ ھم بدن تہ د بھر نہ کرنٹ راشی نو د انسان د زڑہ حرکت اودریگی او یا بے ترتیبہ شی او ساہ یی بندہ شی دی تہ کلینیکل ڈیتھ وائی پہ دی وخت کی د انسان زڑہ پہ مصنوعی طریقہ پہ حرکت کی راوستل پکار دی او چی داسی عمل (سی پی آر) پہ 6 منٹو کی دننہ اونشو نو زڑہ دماغو تہ وینہ نہ پاس کوی او دی دوران کی د انسان دماغی حلئیی مستقل طور مڑی شی چہ ورتہ بائیولوجیکل ڈیتھ وائی او انسان وفات شی،

د کرنٹ لگیدو سرہ سمدست ایمبولینس یا ذاتی گاڈی راتلو پوری مریض پہ زڑہ باندی پہ دواڑہ لاس سرہ دومرہ زور ورکئ چہ د ھغہ سینہ دوہ انچہ پوری لاندی زی ((کہ پوحتئ یی ماتی شی خیر دے ھو چہ جوند یی بچ شی )) او دا عمل بہ دومرہ تیز کوئ چہ 15 سیکنڈ کی دیرش حرکتونہ برابر شی دی نہ پس بہ مریض لہ پہ پوزہ لاس کیدئ او پہ خلہ کی بہ دوہ پوکی ورکئ او دا عمل بہ دوبارہ شروع کئی انشاء اللہ پہ ڑومبی سائکل یا پہ دویم کی بہ مریض روغ شی او کہ اونہ شو نو د ایمبولینس یا د ہسپتال رسیدو پورے بہ د عمل جاری ساتئ ،
او کہ چرتہ مریض ماشوم وو نو پہ دواڑہ لاس بہ زور نہ ورکوئ صرف پہ دوہ گوتو بہ زور ورکوئ،

آگے شئیر کریں شاید کسی کی جان بچ جائے

30/04/2024

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ پختونخوا کلئے نہیں ہے پنجاب کیلئے ہیں کیونکہ ہماری ترجیح تعلیم نہیں ہے:

‏پنجاب پولیس اور پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے درمیان ایم او یو طے پا گیا

پولیس شہداء کے بچوں کو مفت داخلہ، تعلیمی اخراجات میں 100 فیصد رعایت ملے گی

دوران سروس انتقال کرنے والے اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی

نجی تعلیمی ادارے کے سکولز، کالجز، ایوننگ کوچنگ سنٹرز، ایم ڈی کیٹ سمیت ٹیسٹوں کی تیاری میں فیس پر خصوصی رعایت ملے گی.

خوشخبریگندھارا ویژن نے سیشن25 _2024 کیلئے لیول 1 سے 4 تک گریڈ 1st سے 9th  تک طلبا اور طالبات کیلئے ٹیلنٹ سکالرشپ منعقد ک...
27/04/2024

خوشخبری
گندھارا ویژن نے سیشن25 _2024 کیلئے لیول 1 سے 4 تک گریڈ 1st سے 9th تک طلبا اور طالبات کیلئے ٹیلنٹ سکالرشپ منعقد کیا ھے۔۔۔طلبہ اور طالبات اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔اور اپنا مستقبل خود سنواریں۔

نوٹس برائے عوام الناس!پی ار او ٹو ڈپٹی کمشنرPMRU Khyber PakhtunkhwaCommissioner Malakand DivisionPDMA Khyber Pakhtunkhwa...
22/04/2024

نوٹس برائے عوام الناس!
پی ار او ٹو ڈپٹی کمشنر
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Malakand Division
PDMA Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
۔۔۔۔۔

20/04/2024

افسوس ناک خبر(باڈا جونکس:)
ملک خان بہادر بابو کا چچا، محمد رحمان، حیات خان اور محیب کا والد محترم عبد الوکیل بابا باڈا اس دارفانی سے رخصت ہو گئے مرحوم وکیل بابا حاجی شاہ حسین، محمد حسین اور ملک گل بادشاہ کے ماموں تھے،
اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں۔ آمین ثم آمین
نمازِ جنازہ:
نماز جنازہ آ ج مورخہ 20/04/024 بوقت pm 6:00 بمقام باڈا کوہستان میں ادا کیا جائے گا انشاء اللہ.

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

19/04/2024
محیب اللہ ولد فضل اکبر ساکن کوہستان بریکوٹ گلوم دورانِ قومی بجلی لائن بحال کرنے، پہاڑی چوٹی سے پتھر گر کر سر پر چوٹ آئی ...
16/04/2024

محیب اللہ ولد فضل اکبر ساکن کوہستان بریکوٹ گلوم دورانِ قومی بجلی لائن بحال کرنے، پہاڑی چوٹی سے پتھر گر کر سر پر چوٹ آئی ہے بعد ازاں فوری طور پر کیٹگری ڈی ہسپتال تحصیل کلکوٹ پاتراک منتقل کر دیا گیا حالات تشویش سے باہر ہے الحمدللہ۔

16/04/2024

دیر مردان شاہراہ۔
تالاش شمشی خان کے مقام پر جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا.

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*-پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ چار روز کے دوران مسلسل تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصان...
16/04/2024

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*

-پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ چار روز کے دوران مسلسل تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری.

صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے چار روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 21 افراد جان بحق جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ

-رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد میں 9 بچے 9مرد اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 5خواتین ، 23 مرد اور 4 بچے شامل ہے . پی ڈی ایم اے رپورٹ

۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 330 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 53 گھروں کو مکمل جبکہ 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ

تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی وزیرستان، کوہاٹ اور اورکزئی میں رونما ہوئے . پی ڈی ایم اے رپورٹ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ افراد کے لواحقین کو امدادی چیکس بھی دئیے جا رہیں ہیں

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، پشاور اور مہمند کے متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا . پی ڈی ایم اے

ہر اضلاع کو امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل، 100 ہاجین کیٹس، 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریسس، اور روزمرہ زندگی کی دیگر ازشیا شامل ہیں۔ ترجمان
لوئر چترال کے متاثرین کے لئے بھی پی ڈی ایم اے کے ؤییر ہاوس سے 200 خیمے راوانہ کر دئیے گئے. پی ڈی ایم اے

-پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت. پی ڈی ایم اے

متاثرہ اضلاع میں بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری. پی ڈی ایم اے

-پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. پی ڈی ایم اے

-پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں

ڈوگدرہ، کیلوٹ۔ :حاجی محمد جان کا 9 کمروں پر مشتمل گھر منہدم ۔الحمد للہ کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا !
15/04/2024

ڈوگدرہ، کیلوٹ۔ :
حاجی محمد جان کا 9 کمروں پر مشتمل گھر منہدم ۔

الحمد للہ کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا !

بریکوٹ جونکس اور باڈا کے درمیان کوئی رابطہ پل نہیں بچا دونوں اطراف کی نظام آمد و رفت مکمل طور پر متاثر،سرکاری محکموں C&W...
15/04/2024

بریکوٹ جونکس اور باڈا کے درمیان کوئی رابطہ پل نہیں بچا دونوں اطراف کی نظام آمد و رفت مکمل طور پر متاثر،
سرکاری محکموں C&W وغیرہ سے جونکس پل پر ابھی تک لاکھوں روپے نکالے گئے ہیں اور بیشمار دیار درخت 🌲 کاٹھی گئی ہے لیکن تاحال مستقل پل کی تعمیر ناکام رہا ہے جونکس، جنیا، سوات کنال اور باڈا کے ہزاروں عوام ایک بار پھر مشکلات میں آ گئے ہیں۔

بریکینگ۔۔تین دنوں سے مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی کوہستان بریکوٹ باڈا میں شاہ وزیر خان، اور ملک گل بادشاہ کی گھر لینڈ سل...
15/04/2024

بریکینگ۔۔
تین دنوں سے مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی کوہستان بریکوٹ باڈا میں شاہ وزیر خان، اور ملک گل بادشاہ کی گھر لینڈ سلائیڈنگ سے مکمل زمین بوس ہو گئے الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

14/04/2024
12/04/2024

عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں سے کمراٹ آئے ہوئے مہمانوں کی انتظامیہ کے نام چند گذارشات۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کوہستان بریکوٹ حاجی عبدالرقیب اور اوورسیز رہنما ملک محمد صدیق خان آج عید کے تیسرے دن ایم این ا...
12/04/2024

رہنما پاکستان تحریک انصاف کوہستان بریکوٹ حاجی عبدالرقیب اور اوورسیز رہنما ملک محمد صدیق خان آج عید کے تیسرے دن ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ صاحب اور ایم پی اے ملک گل ابرہیم خان سے ملاقات کیا، علاقے کی مسائل پر گفتگو ہوئی،
ملاقات کے دوران یقین دہانی کی کہ سوات کنال روڈ سلائیڈنگ صفائی کیلئے اسی ہفتے میں مشینری بھجوایا جائگا، جونکس پل کی جلد از جلد ٹینڈر اور معیاری تعمیر کرنے کی پوری یقین دہانی کی۔
ایم پی اے ملک گل ابرہیم اور ایم این صاحب زادہ صبغت اللہ علاقے کی مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی!
09/04/2024

شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی!

02/04/2024

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barikot Kohistan Media Center. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share