The Journalist

  • Home
  • The Journalist

The Journalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Journalist, Media/News Company, .

29/06/2020

غربت کا حل:-

یورپ کے اکثر قصبوں کے ریسٹورنٹ اور کافی شاپس میں اج بھی یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ وہاں وائیٹ بورڈ نصب ہوتا ہے
ریسٹورنٹ اور کافی شافس کے گاہک اپنے لیے چائے، کافی یا کھانا منگواتے ہوئے ایک چائے، کافی یا کوئی کھانا وائیٹ بورڈ کے لیے بھی ارڈر کرتے ہیں
ویٹر گاہک کا ارڈر انھیں دے کر اضافی چائے، کافی یا کھانے کی رسید وائیٹ بورڈ پر چسپاں کر دیتا ہے
لوگ کھا پی کر اپنا اور وائیٹ بورڈ کی رسید کا بل ہنسی خوشی ادا کر دیتے ہیں
چائے، کافی یا کھانے کی یہ رسیدیں گاوں کے ان لوگوں کے لیے ہوتی ہیں جو یہ سب افورڈ نہیں کر سکتے
یہ غریب لوگ بھی یہاں عام گاہک کی طرح اتے ہیں وائیٹ بورڈ کے پاس رکتے ہیں اور اپنی مرضی کی رسید اتار لیتے ہیں ٹیبل پر بیٹھ کر یہ رسید ویٹر کو دے دیتے ہیں اور ویٹر عام گاہکوں کی طرح انھیں بھی چائے، کافی یا کھانا سرو کر دیتے ہیں
یہ لوگ اگر خود وائیٹ بورڈ سے رسید نہ اتارنا چاہیں تو یہ ویٹر کے کان میں سرگوشی کر دیتے ہیں کہ مجھے وائیٹ بورڈ کی چائے، کافی یا کھانا دے دو
او ویٹر وائیٹ بورڈ سے وہ رسید اتار کر انھیں عام گاہکوں کی طرح سرو کر دیتا ہے
یہ غریبوں کو چائے، کافی یا کھانا عزت کے ساتھ دینے کا مہذب ترین طریقہ ہے
اور یہ پاکستان میں بھی رائج کیا جا سکتا ہے۔“
____________________

26/06/2020
29/12/2019

ترکی کا ارتغل ڈرامہ:
ارتغل فقط ایک ڈرامہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سحر ہے جو مسحور کر دیتا ہے ،یہ ایک طلسم ہے جو جکڑ لیتا ہے ،یہ مغرب کے ہر قلعے کو پاش پاش کر دینے والا جانباز سپاہی ہے،مغرب اس سے کتنا پریشان ہے ،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ
نیویارک ٹائمز میں اسے ترکی کا سافٹ ایٹم بم قرار دیا گیا ہے،کہا گیا ہے کہ اردگان اس کے ذریعےمسلمان نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے اور انہیں عظیم اسلامی سلطنت کے دلکش خواب دکھا رہا ہے،اس کے ذریعے ایک ایسا جذبہ پیدا کیا جارہا ہے ،جو عنقریب قیامت خیز طوفان کی صورت میں نمودار ہوگا
در اصل بات یہ ہے کہ
اس ڈرامے کے ذریعے مسلمانوں کی بزدلی اور احساس کمتری کو ختم کیا جا رہا ہے ،انہیں اپنی تھذیب پر فخر کرنا سکھایا جا رہا ہے ،صوفیاء کرام سے تعلق قائم کرنے کیلئے انہیں محی الدین ابن عربی
کی مجالس دکھائی جا رہی ہیں،اس وقت یہ ڈرامہ دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جارہا ہے
میری نظر میں یہ ڈرامہ اسلامی انقلاب کا ایک عظیم داعی ہے،مسلم نوجوانوں کو ضرور یہ ڈرامہ دیکھنا چاہیے ،اگرچہ اس کو مکمل اسلامی ڈرامہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس میں بعض سین ایسے ہیں ،جو قابل اعتراض ہیں ،لیکن اس کی بھی ایک وجہ ہے ،دراصل یہ تاریخ ہے، اس میں جو کچھ ہوا ،وہی کچھ دکھایا گیا ہے، لیکن ایسے سین آٹے میں نمک کے برابر ہیں
اب بات کرتے ہیں کہ آخر اس ڈرامے میں کیا دکھایا گیا ہے
یہ ڈرامہ ترکی کے ایک خانہ بدوش قبیلے قائی پر بنایا گیا ہے ، جس کے پاس فقط دو ہزار جنگجو تھے لیکن یہ جرات و بہادری میں اپنی مثال آپ تھے،یہاں تک کہ صلیبی اور منگول بھی ان سے فکر مند رہتے تھے ،ارطغل قبیلے کے سردار سلمان شاہ کا بیٹا تھا ،یہ بے خوف اور نڈر مسلمان تھا ،یہ اسلامی اتحاد کا عظیم داعی تھا ،یہ کافروں کی ہر ایک سازش کو ناکام بنانے والا عظیم ہیرو تھا ، اس ڈرامے میں عیسائیوں کی سازشوں کو بڑی تفصیل سے دکھایا گیا ہے ،عالم اسلام کی نااتفاقی بھی بڑی ایمان داری سے دکھائی گئی ہے،مسلمانوں میں چھپے غداروں کو بھی بہت احسن انداز سے دکھایا گیا ہے
اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد آپ بھی ضرور سوچیں گے کہ آخر کیوں ؟
یورپ ہمارے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر اتنا زور دے رہا ہے ،یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ مسلمانوں کی آپس کی لڑائیوں سے کون کس کس طرح فائدے اٹھا رہا ہے
اگر آپ تلاش کریں گے ،تو آج بھی آپ کو اس ڈرامے کے کردار جگہ جگہ نظر آئیں گے
اس ڈرامے کے متعلق کیے گئے پروپگنڈے کے متعلق طیب اردگان نے فقط ایک جملہ کہا تھا
جب تک شیر خود اپنی تاریخ نہیں لکھیں گے تب تک شکاری ہی ہیرو بنے رہیں گے۔۔۔!!!

: سوشل میڈیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے ش...
17/11/2019

: سوشل میڈیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کر لی۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے دوست سے منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

14/11/2019
SHO meer Riaz in action....
11/11/2019

SHO meer Riaz in action....

11/11/2019

ماشااللہ

10/11/2019

معیشت کی بہتری یا غریب کے ساتھ دغابازی.

کہا جاتا ہے کہ انفراسٹرکچر , کارخانوں اور نو آبادیاتی سے ملک کی معیشت کو تقویت ملتی ہے اور غریب عوام کو اپنی چولہا جلانے کیلئے ایک امید کی کرن نظر آتی ہے. بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کمپنی کی نئی آبادیت نے ایک طرف کوہلو کی معیشت کو سہارا دیا ہے وہی دوسری طرف غریب عوام کے ساتھ دغابازیاں کرتی جا رہی ہے. پورے پاکستان میں گیس کمپنی کے ورکرز کو 30 سے 40 ہزار روپے ملتی تو کوہلو والوں نے ایسا کیا جرم کیا کہ انہیں 18 یا 17 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں. وہ ہر روز اسی امید سے اپنے رب کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کیلئے جاتے ہیں کہ وہ وقت کے ساتھ اپناگزر بسر کرنے کے قابل ہو سکیں
وہ ہر روز 50 سے 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مختلف علاقوں میں گرمی اور سردی کاپروا کیے بغیر ان پہاڑوں پر چڑھ کر بطور سکیورٹی سر انجام دیتے ہیں اور گیس کمپنی کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں.
وہ ہر صبح شفق سے پہلے جاتے ہیں اور غروب آفتاب کے بعد گھر پہنچ جاتے ہیں.
لیکن پھر بھی ان بچاروں کے ساتھ دغابازی کیا جا رہا ہے. ان کو صرف 18 یا 17 ہزار کا لالچ دے کر ان کو دھوکہ دیا جا رہا ہے.
وہ 18 .17 ہزار روپے بھی ان کو 10 سے 20 تاریخ کے بعد ملتا ہے.
یہ بھی اسی طرح کا ایک دھوکہ ہے جس طرح 2007 میں کوئلہ کمپنی والوں نے مری قوم کو دیا. آج وہ 8000 سے 9000 کیلئے چمالنگ کے پہاڑوں پر ویرانہ زندگی بسر کر رہے ہیں.
میر معتبر اور وڈیرے تو اپنا رئلٹی نکالتے رہیں گے زلیل پھر بھی غریب عوام کو ہونا ہے.

بی این پی کے رہنما ایم پی اے واجہ ثناءالللہ بلوچ کامن ویلتھ کی جانب سے سری لنکا کے صیدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلے بین...
10/11/2019

بی این پی کے رہنما ایم پی اے واجہ ثناءالللہ بلوچ کامن ویلتھ کی جانب سے سری لنکا کے صیدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلے بین الاقوامی مبصر کی حثیت سے سری لنکا پنچ گئے - کامن ویلتھ ممالک کے 9 مبصرین پر مشتمل وفد سری لنکا کے سیاسی جماعتوں، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں ، سیاسی جماعتوں و حکومت اداروں سے ملاقاتیں کرینگیں- واضح رہے کہ واجہ ثناء بلوچ کو بین الاقومی سطح پر ایک ماہر مبصر، آہین ساز ، و بین الاقوامی سیاسی امور کی حثیت سے اس سے قبل کافی ممالک کے کام کا تجربہ حآصل ہے اور وقتا فوقتا اقوام متحدہ و کامن ویلتھ سمیت اھم ادارے سیاسی و آئینی معاملات کیلے انکی خدمات طلب کرتے ہیں -

today's colunm
05/11/2019

today's colunm

تمام کوئٹہ شہر کے گیس بلوں میں یہ جی ایس ڈی نامی بھتہ ڈالا گیا ہے۔ ڈھائی سو روپے کے بل پر سات ہزار ٹیکس۔ گیس سیکیورٹی ڈی...
04/11/2019

تمام کوئٹہ شہر کے گیس بلوں میں یہ جی ایس ڈی نامی بھتہ ڈالا گیا ہے۔ ڈھائی سو روپے کے بل پر سات ہزار ٹیکس۔ گیس سیکیورٹی ڈیپازٹ کے نام پر لوگوں کی جیب پر ڈاکہ مارا جارہا ہے جبکہ کنکشن لگواتے وقت یہ ڈیپازٹ صارف سے پہلے ہی وصول کرلیا جاتا ہے۔ اب دوبارہ ڈیپازٹ مانگا جارہا ہے
SSGC Head Office

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔  عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے ج...
04/11/2019

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کوہلو میں بجلی کی اوقات کو تبدیل کیا جائے شہریوں کی اپیل ۔شام کے وقت بجلی کا دیر سے آنا غریب عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن...
03/11/2019

کوہلو میں بجلی کی اوقات کو تبدیل کیا جائے شہریوں کی اپیل ۔
شام کے وقت بجلی کا دیر سے آنا غریب عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں
03/11/2019

اپنی رائے کا اظہار کریں

03/11/2019

تربت میں ظلم کی انتہا ۔۔۔

02/11/2019

plz stop her videos to viral... we all will be responsible on the day of judgment.

اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔۔
02/11/2019

اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔۔

سوال اٹھائیں اور تصدیق کروا دیں۔کئریر ٹیسٹنگ سروس پاکستان (سی ٹی ایس پی) کی طرف پہلا غیر حتمی نتائج سامنے آگیا مزید بھی ...
02/11/2019

سوال اٹھائیں اور تصدیق کروا دیں۔
کئریر ٹیسٹنگ سروس پاکستان (سی ٹی ایس پی) کی طرف پہلا غیر حتمی نتائج سامنے آگیا مزید بھی آنے ہیں ایک ہی ضلع کی دونوں لڑکیاں ایک ہی پیپر میں پاس بھی ہیں اور فیل بھی ہیں۔ ایک نیا مزاق۔ یہ صرف ایک ضلع کا نتیجہ ہے باقی ضلعوں میں کئی ایسے نتائج نکلے گے اس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ سی ٹی ایس پی منی بارگیننگ کر رہی ہے ۔ آخر کب تک اسی طرح میرٹ کی پامالی ہوتی رہے گی اور کب تک پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلا جائے گا ۔ ہم انصاف چاہتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان سے درخواست کی جاتی ہے اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ باقی امیدواروں کی زندگی سے نہ کھیلا جائے۔

02/11/2019

پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی

پاکستانی برآمدات میں اکتوبر کے دوران 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ درآمدات میں 17 فیصد کمی آئی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اکتوبر 2019 میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات برآمد کی گئیں جب کہ اکتوبر 2018 میں برآمدات کا حجم 1 ارب 89 کروڑ ڈالر تھا۔

مشیر تجارت کے مطابق گزشتہ ماہ درآمدات کا حجم 3 ارب 98 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رہا جب کہ اکتوبر 2018 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں ایک تہائی کمی پہلی سہہ ماہی کا تسلسل ہے۔ اس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی نمایاں کمی آئے گی اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی

وفاقی حکومت کا ایف بی آر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہلاہور:  وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ذرا...
02/11/2019

وفاقی حکومت کا ایف بی آر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا نام تبدیل کر کے پاکستان ریونیو اتھارٹی بنانے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے اس سلسلہ میں 3 اکتوبر کو پرپوزل وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور دو ڈپٹی چیئرمین ہونگے، ایک ڈپٹی چیئرمین آئی آر ایس، دوسرا ڈپٹی چیئرمین کسٹمز ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاکستان بھر میں 22 ہزار ملازمین میں سے 11 ہزار ملازمین کو سرپلس پول بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جس کے باعث ایف بی آر ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ایسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، 1979 میں قائم ہونے والے سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کر کے 2007 میں ایف بی آر کیا گیا تھا۔

وادی کوہلو میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ۔
02/11/2019

وادی کوہلو میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ۔

اسپیشل افغان فورسز پر عام شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کردیا گیایہ فورسز خاص طور پر امریکی تربیت یافتہ تھیں،جس نے سی...
02/11/2019

اسپیشل افغان فورسز پر عام شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کردیا گیا
یہ فورسز خاص طور پر امریکی تربیت یافتہ تھیں،جس نے سینکڑوں افراد کو ناجائز قتل کا الزام ۔

اسپیشل افغان فورسز پر عام شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

واشنگٹن ۔ ( 02 نومبر2019ء) واشنگٹن:بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔جب افغان طالبان اور مقامی افراد شور مچاتے تھے کہ امریکی افواج کی زیرنگرانی افغان فورسز عام شہریوں کا قتل عام کرتی ہے تو تب اس بات کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا تھا مگر اب یہ الفاظ انٹرنیشنل ایجنسی نے دہرا دیے ہیں۔ امریکا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ہیومن رائٹس واچ نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی حمایت یافتہ افغان فورسز کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور صحت کے مراکز پر حملے کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔
اس چشم کشا رپورٹ میں اہداف کو نشانہ بنانے کے امریکی طریقہ میں تبدیلی کی تفصیلات بھی بتائی گئیں، جس کے مطابق ان فورسز کی جانب سے اندھا دھند فضائی حملوں میں اضافہ ہوا اور شہریوں کو بے پناہ نقصان پہنچا۔
(جاری ہے)

سی آئی اے کی حمایت یافتہ افغان فوج کی رات کی غیر انسانی چھاپہ مار کارروائیاں‘ کے نام سے جاری کردہ رپورٹ میں افغان فوج کی بدسلوکیوں کے انفرادی واقعات بھی تحریر کیے گئے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن کے دعوے کے مطابق رپورٹ میں درج کردہ 14 واقعات ’جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا عکاس ہیں اور کچھ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘۔مذکورہ رپورٹ میں سال 2017 کے اواخر سے لے کر 2019 کے وسط تک کے واقعات درج ہیں، جس میں ان ’حملہ آور‘ فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول، سی آئی اے کے کردار، امریکی فوج اور افغان حکومت کی نگرانی کی عدم موجودگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وسیع تر سیاسی استحکام کی غیر موجودگی میں امریکا اور طالبان کے درمیان کوئی بھی معاہدہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین تنازعہ کو ختم نہیں کرسکتا اور نہ ہی مختلف افغان گروہوں کے درمیان لڑائی کو بھڑکانے والے اختلافات کو حل کرسکتا ہے۔مزید یہ کہ اگر سیاسی استحکام ہو بھی تو بننے والی افغان حکومت، ملکی دفاعی فورسز کا ڈھانچہ اور موجودہ ملیشیاز اور شورش پسند قوتوں کو غیر متحرک کرنے کا عمل بھی انتہائی اہم ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018 میں فورسز نے رات گئے ایک سرچ آپریشن کے دوران 6 شہریوں کو ماردیا جس میں 60 سالہ قبائلی رہنما کی آنکھوں میں گولی ماری گئی اور ان کے ساتھ ان کے بھتیجے کو منہ میں گولی مار قتل کیا گیا۔اسی طرح کی بے دردی میں کیے گئے سینکڑوں قتل فورسز کے نام درج کیے گئے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share