13/10/2023
فری لانسنگ کرتے ہوئے بعض اوقات ہم ڈی موٹیویٹ ہو جاتے ہیں۔
کبھی کبھار ہماری کام میں دلچسپی پیدا نہیں ہو رہی ہوتی یا پھر ہمارا کام کرنے کو دل نہیں کررہا ہوتا تو ایسی صورت میں کیا کریں!
دیکھیں ایسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ہمارا کام سے دل اکتا گیا ہے یا ہم تھک چکے ہوں ایسے میں فرسٹریشن کا شکار ہو کر مایوس اور ناامید ہونے کی بجائے کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا میرے بس کا روگ نہیں ہم یہ کر ہی نہیں سکتے ایسا ہرگز نہیں آپ بھی سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ بھی اپنے آپکو اپنے اس سفر میں متحرک رکھ کر اپنی منزل کو پا سکتے ہیں۔ آپ کے خوابوں کو بھی تعبیر مل سکتی ہے۔ بس آپکو اپنے معمول میں کچھ تبدیلیاں لیکر آنےکی ضرورت ہے۔
اس کے لیے سب سے ضروری اور اہم چیز گول سیٹینگ Goal Setting ہے آپ اپنے لیے ایک ایسا روڈ میپ تیار کریں جو آپکو آپ کے اس سفر میں متحرک رکھے آپ کا حوصلہ اور ہمت پست نا ہونے پائے جو آپ کے گولز، آپ کے خوابوں کو اچیو کرنے میں آپ کی مدد کرے۔
یاد رکھیں منزل پر پہلا قدم رکھ لینا منزل نہیں ہوتی منزل اس سے کئی آگے سفر کرنے کا نام ہے ایک ایسا مقام جو آپ کی پہچان بن سکے۔
شیکسپیئر کہتا ہے ”سب لوگوں کو اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ وہ جانیں کہ وہ کیا ہیں؟ لیکن اس بات میں بہت کم لوگ دلچسپی لیتے ہیں کہ وہ کیا بن سکتے ہیں؟
گولز سیٹینگ کر لینے کے بعد ان کو دو حصوں میں تقسیم کریں۔
ایک شارٹ ٹرم گولز Short term goals
دوسرا لونگ ٹرم گولز long term goals
شارٹ ٹرم گولز جو آپ نے کم وقت میں حاصل کرنے ہیں۔ جس پر آپ کو زیادہ فوکس ہو کر کام کرنا ہو گا تاکہ آپ وقت پر اپنے گول کو حاصل کر سکیں کیونکہ ان کو حاصل کرنے کے لیے کم وقت درکار ہوگا۔
مثال کے طور پر اگر میں کہوں کہ مجھے 2024 کے آغاز میں اپنے ٹیم ممبرز کو 8 سے بڑھا کر 15 تک لے کر جانا ہے دیکھیں 2024 کے آنے میں تو کم عرصہ باقی ہے تو اس کے لیے مجھے زیادہ محنت اور ڈٹ کر کام کرنا ہوگا مجھے زیادہ سے زیادہ پروجیکٹس پر کام کرنا پڑےگا۔ مزید لوگوں سے رابطہ کرنا پڑےگا ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو پرکھنا پڑے گا آخرکار ہم وقت پر اپنے اس ٹارگٹ کو حاصل کر لیں گے۔اس کے علاوہ آپ کے بھی کئی چھوٹے چھوٹے گول ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح لونگ ٹرم گول جس کو پورا کرنے کےلیے ہمیں زیادہ وقت درکار ہوگا بہترین اسٹریٹجیز کو اپنانا ہو گا تاکہ آپ اپنے گول تک پہنچ سکیں۔
مثال کے طور پر اگر مجھے iPhone 15 یاSportage لینی ہے تو اس کے مجھے زیادہ رقم درکار ہو گی اس کے لیے مجھے زیادہ پروجیکٹس پر کام کرنا پڑےگا اور زیادہ وقت کے لیے متحرک ہونا پڑے گا۔
جیسا گول ہو گا ویسے ہی آپکا subconscious آپکو موٹیویٹ کرے گا کچھ کر دکھانے ک لیے کچھ بن دکھانے کے لیے
اگر آپ یہ سوچیں گے میں یہ بھی کر لوں گا وہ بھی کر لوں لیکن کوئی لائحہ عمل یا اسٹریٹجی نہیں بنائیں گے تو آپ اپنے خوابوں کو تعبیر نہیں دے سکتے ۔
بہت سے لوگ باکمال صلاحیتوں کے مالک ہونے کے باوجود نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ ان کے پاس کوئی گول سیٹ نہیں ہوتا۔ تو اگر آپ کا زندگی میں کوئی مقصد ہے تو ڈیموٹیویٹ ہونے کی بجائے خود کےلیے چھوٹے چھوٹے گولز بنائیں جب آپ ایک گول حاصل کر لیں تو اس کو مارک کر کے اگلے مقصد کی طرف بڑھیں۔
اگر آپ ابھی beginner ہیں تو چھوٹے اور شارٹ ٹرم گولز سے سٹارٹ لیں انشا اللہ کامیاب ہوں گے
بہت سی دعائیں🌸🫶