Crime Reporter

  • Home
  • Crime Reporter

Crime Reporter Working as an Investigative Crime Reporter in a newspaper.

22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
تھانہ رمنا کے علاقہ سیکٹر جی ٹین فور میں ڈکیتی کی واردات میں ناکامی پرچھری سے مسلح ڈکیت نے حملہ کرکے باپ بیٹی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔مکان نمبر511، سٹریٹ نمبر47سیکٹر جی ٹین فور کے رہائشی الحاج قادر بخش نامی شہری نے پولیس تھانہ رمنا کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ 21جولائی2022ء کی رات ڈھائی بجے میں تہجد کی نماز کے لئے اٹھا تو اسی دوران ہمارے گھر میں نامعلوم چور گھس آیا۔میری بیٹی حنا فاطمہ بھی جاگ گئی۔ہمارے شورشرابے پر ملزم نے چھری سے حملہ کرکے مجھے اور میری بیٹی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔مدعی مقدمہ کا مزید کہنا تھاکہ تقریباً چار ماہ قبل بھی یہی ملزم ہمارے گھر داخل ہوا تھا اور چالیس ہزار روپے چھین کر لے گیا تھا۔آج دوبارہ اس نے واردات کرنے کی کوشش میں ہمیں زخمی کردیا۔پولیس تھانہ رمنا نے واقعہ کا مقدمہ نمبر591/22 بجرم394 درج کرلیا ہے۔

22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
فیصل موورز نیو سٹی ٹرمینل جھنگی سیداں کی انتظامیہ کو ایک روز قبل بھرتی کئے گئے خاکروب نے 11 لاکھ روپے کا ”چونا“ لگا دیا۔پولیس تھانہ نون نے کیش کاؤنٹر سے گیارہ لاکھ روپے چرا کر غائب ہونے والے خاکروب کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔فیصل موورز نیو سٹی ٹرمینل جھنگی سیداں اسلام آباد کے منیجر فخرزمان خواجہ نے پولیس تھانہ نون کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ رات والے کیش کاؤنٹر انچارج ٹیپو سلطان نے فون کرکے مجھے بتایا کہ کراچی والے کاؤنٹر سے گیارہ لاکھ روپے کم ہیں جوکہ رات کی ڈیوٹی پر بلال کراچی کاؤنٹر پر ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھا۔میں فوری طورپر ٹرمینل پر آگیا اور کیش کاؤنٹر میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز نکلوائی تو پتہ چلا کہ 21جولائی2022ء کی رات سوا تین بجے ملتان سے تعلق رکھنے والا ہمارا خاکروب راول مسیح ولد بشیر مسیح کمپنی کی کیش رقم گیارہ لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہورہا ہے۔ملزم کو ایک روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا۔پولیس تھانہ نون نے مقدمہ نمبر548/22 بجرم381 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ لیک ویو پارک کے پارکنگ سے وزارت انسانی حقوق میں تعینات لاء آفیسر کی گاڑی سے نامعلوم چور بیگ چرا لے گیا۔بیگ میں لیپ ٹاپ کے علاوہ اہم کاغذات بھی موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزم کو ٹریس نہ کرسکی۔21جولائی2022ء ساڑھے چھ بجے منسٹری آف ہیومن رائٹس اسلام آباد میں بطور لاء آفیسر تعینات محمدعلی دفتر سے نکلنے کے بعد چہل قدمی کی غرض سے اپنی گاڑی لیک ویو پارک کی پارکنگ میں کھڑی کی۔چہل قدمی کے بعد جب وہ واپس اپنی گاڑی کے پاس آئے تو دیکھا ایک شخص مشکوک حالت میں گاڑی کی طرف جھکا ہوا تھا۔جو چند لمحوں بعد اپنی سفید رنگ کی مہران گاڑی نمبر1022یا 1822 ایل سی ایف میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔گاڑی سے بیگ غائب تھا۔جس میں لیب ٹاپ،تعلیمی اسناد،دفتری اسٹیمپ اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔پولیس تھانہ سیکرٹریٹ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔تاہم ملزم ٹریس نہ ہوسکا۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے دوہر ے قتل میں ملو ث اشتہا ری مجرم کوگرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمو نی...
22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے دوہر ے قتل میں ملو ث اشتہا ری مجرم کوگرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزتھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے ایک کا میا ب کا رروائی کے دوران دوہر ے قتل میں ملوث ا شتہا ری مجر م انجیل عبا س ولد طا ر ق محمود کو گرفتار کرلیا۔ اشتہا ری مجرم تھا نہ نیلور کے ایر یا میں فائر نگ کرکے دو افراد کو قتل کر نے کے بعد روپو ش ہوگیاتھا۔ گرفتار مجرم کے قبضہ سے با رہ بو ر گن معہ ایمو نیشن برآمد کرکے تھا نہ بنی گا لہ میں الگ مقدما ت درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ایس ایس پی آپریشنز آفس کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا ...
22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ایس ایس پی آپریشنز آفس کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کی، اجلاس میں سب ڈویژ نل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سمیت انچارج سیکورٹی برانچ نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالہ سے تیار کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام تر انتظامات کو مضبوط اور یقینی بنانے کے احکامات جاری کی۔ محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر تمام امام بارگاہوں، مجالس روٹ اور جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی تعینات کی جائے۔پکٹ پوانٹس اور گشت پر اضافی نفری کو معمور کیا جائے اور تمام تر انتظامات کو عملی جامع پہناتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید موثر اور مضبوط بنایا جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تمام سب ڈویژنل ایس ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی کہ ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے جو انجمنِ جعفریہ کے منتظمین کے دیگر مسائل اور محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے پولیس کے ساتھ کارڈینیشن میں رہے تاکہ سیکیورٹی کے دیگر مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔اسلام آباد پولیس کیجانب سے محرم الحرام سیکیورٹی کے حوالے سے تمام امام بارگاہوں, جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے اقدامات جاری ہیں، تیار کردہ سیکیورٹی پلان کے تحت بہترین سیکیورٹی اور پر امن ماحول کو برقرار رکھا جائے گا۔

22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سیف سٹی اسلام آبادکی تنظیم نو کر دی۔ سیف سٹی کو دوبڑے حصوں ٹیکنیکل اور آپریشنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔جلد ہی فیز ون میں سی ڈی اے کے تعاون سے 1500کیمروں کا اضافہ کردیا جائے گا۔ آئی ٹی پر مشتمل تمام سسٹمز سیف سٹی منتقل کر دئیے گئے ہیں جبکہ انوسٹی گیشن ونگ کو تمام تر ٹیکنیکل سپورٹ سیف سٹی سے مہیا کی جائے گی۔ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کے ویڑن کوعملی جامہ پہنانے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سیف سٹی کی تنظیم نو کر دی ہے۔ سیف سٹی کو دوبڑے حصوں ٹیکنیکل اور آپریشنز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔جلد ہی فیز ون میں سی ڈی اے کے تعاون سے 1500کیمروں کا اضافہ کیا جائے گا جس سے سیف سٹی کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی اور اس سلسلہ میں سی ڈی اے کو درخواست دے دی گئی ہے۔ ڈی جی سیف سٹی کا نام تبدیل کر کے ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈائریکٹر آپریشنز سیف سٹی کو ایس ایس پی سیف سٹی کا نام دے دیا گیا ہے۔ تمام انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مشتمل برانچوں کو سیف سٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام سسٹمز یکجا ہوں گے اور یہاں سے پولیس رپورٹنگ، ایگل سکواڈ، ریسپانس ٹائم،الیکٹرانک میڈیا اور دیگر تمام امور کو مانیٹر کیا جا ئے گا، ایگل سکواڈ کا کسی بھی جائے وقوعہ پر پہنچے کا ریسپانس ٹائم مانیٹر کیا جائے گا اور ایگل سکواڈ کو کسی بھی جگہ اپنی مرضی سے ناکہ لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ انوسٹی گیشن ونگ کو تمام ٹیکنیکل سپورٹ سیف سٹی سے مہیا کی جائے گی تاکہ ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ میڈیا مانیٹرنگ اور سوشل میڈیا کو سیف سٹی منتقل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ پکار 15اور گاڑی کو ٹریک کرنے کا نظام بھی سیف سٹی میں قائم کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مانیٹرنگ کا تمام نظام سیف سٹی میں ہوگا اور اس نظام کے ایک جگہ مجتمع ہونے سے پولیس کے ریسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریااوید ارشاد بھٹی نے اسلام آباد ...
22/07/2022

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریااوید ارشاد بھٹی نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کی کنٹین کااچانک دورہ کیا۔کینٹین میں صفائی ستھرائی قائم نہ رکھنے اورمہنگی اشیاء فروخت کرنے پر2 ملازمین کو گرفتار کر کے تھانہ کراچی کمپنی منتقل کرا دیا۔بتایاگیا ہے کہ پمز ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو معتدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔جس پر گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے پمزہسپتال کی کینٹین انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی۔اس موقع پر اے سی انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ مفاد پرست عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پمزہسپتال علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں اور ان کے رشتہ داروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ کینٹین انتظامیہ ایک عرصہ سے مجبور شہریوں کو مہنگی اور ناقص اشیاء دے کر لوٹ رہے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا تھاکہ ہسپتال کی حدود میں واقع دیگر ٹک شاپس کی بھی یہی حالت ہے۔

By
22/07/2022

By

 #اخباراعظمہفتہ 30اپریل2022ئ(28رمضان المبارک)
30/04/2022

#اخباراعظم
ہفتہ 30اپریل2022ئ
(28رمضان المبارک)

 Thursday, April 28, 2022(26th Ramzan ul Mubarak)
28/04/2022


Thursday, April 28, 2022
(26th Ramzan ul Mubarak)

اخباراعظمبدھ 27 اپریل2022ء
27/04/2022

اخباراعظم
بدھ 27 اپریل2022ء

 :جمعہ 22 اپریل 2022ء
22/04/2022

:
جمعہ 22 اپریل 2022ء

13/03/2022

Address

Sector F/10/1

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime Reporter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Crime Reporter:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share