KaDii HaNs v LiiYa KaRo کدی ہنس وی لِیّا کرو

  • Home
  • KaDii HaNs v LiiYa KaRo کدی ہنس وی لِیّا کرو

KaDii HaNs v LiiYa KaRo کدی ہنس وی لِیّا کرو This Page is dedicated for high quality stuff. Lay back and enjoy 😊😊 Fun unlimited
(1)

04/04/2024

Khuda Abad Rakhy

01/04/2024

Pakistani Awam

17/06/2023

میں آج بہت خوش ہوں میرے اللہ پاک نے مجھے پھول جیسی بیٹی اور اپنی رحمت سے نوازا ہے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
🤲🏼🤲🏼اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ.
کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جب بہت خوش ہوتا ہے تو زمین پر بیٹی جیسی رحمت اتارتا ہے.
اللہ پاک نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے.❤️🥰

01/04/2023
31/03/2023

🧡💛💚

28/03/2023

Strawberry Lover 😗

28/03/2023

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

31/01/2022

پری ذاد ایک بزدل اور ناکام آدمی کی کہانی ہے. جو زندگی میں نہ ایک اچھا بھائی بن سکا نہ ہی بزنس مین. لڑکیوں کے چکر میں عمر برباد کر دی. ہمارا معاشرہ اس طرح کے پری زادوں سے بھرا پڑا ہے

شادی شدہ حضرات بھی اپنا دکھ سنا سکتے 😝انکی بیگمات کا کیا کہنا ہے 😂
16/11/2021

شادی شدہ حضرات بھی اپنا دکھ سنا سکتے 😝
انکی بیگمات کا کیا کہنا ہے 😂

🤣🤣🤣
29/09/2021

🤣🤣🤣

08/09/2021

جب عــــــورت نے مرد سے محبّت کا معیار صرف دولت رکھ لیاتب سے مرد نے دل کے اوپر جیب سجا لی اور دل ڈھانپ لیا۔اور جب مــــــرد نے محبّت کا معیار ظاہری حُسن سمجھا تو اکثر عورتوں نے بھی دوپٹہ اتار دیا اور کاسمیٹکس اوڑھ لی یوں دونو پریکٹیکل ہوگئے اور سب ہنسی خوشی برباد ہونے لگے.

بکرا منڈی میں لی گئی ایک تصویر.جس کے دو رُخ ہیں.محبت بھی اور مجبوری بھی. 😥
13/07/2021

بکرا منڈی میں لی گئی ایک تصویر.
جس کے دو رُخ ہیں.
محبت بھی اور مجبوری بھی. 😥

10/07/2021

اب آئیں گے وہ دن
باجی لنگ جاؤ
بکرا کچھ نہی کہے گا
😂

04/07/2021

بوڑھا باپ بیٹی کے جہیز ک سامان لے کر جاتے ہوے !

جس نے ساری زندگی خود جل کر لوگوں کو روشنی دی اور راستہ دکھایا اسے لوگ "  مینٹل " کہتے ہیں۔👍👍
18/05/2021

جس نے ساری زندگی خود جل کر
لوگوں کو روشنی دی اور راستہ دکھایا
اسے لوگ " مینٹل " کہتے ہیں۔👍👍

09/05/2021

"ایک حوصلہ افزاء مضمون"

ہم کیوں قبرکی نعمتوں کےبارےمیں بات نہیں کرتے، کیوں نہ کوئی ہم سے یہ کہتا ہےکہ سب سے بہترین دن وہ ہوگا، جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔ ہمیں یہ کیوں نہیں بتایاجاتا کہ جب ہم اس دنیا سےکوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کےدونوں ہاتھ میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےایک جانور کو دیکھاجواپنا پاؤں اپنےبچے پر رکھنے سے بچا رہا تھا، توآپ نےصحابہ سےفرمایا "بےشک ہمارا رب ہم پراس ماں سےبھی زیادہ مہربان ہے"
کیوں ہمیشہ عذاب قبرکی باتیں ہو رہی ہیں، کیوں موت سے ہمیں نفرت دلائی جا رہی ہےاوراس سے ڈرایا جارہا ہے،یہاں تک کہ ہمیں پختہ یقین ہوگیا ہے کہ ہمارا رب ہمیں مرتے ہی ایسا عذاب دے گا جس کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔
ہم کیوں اس بات پر مصر ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صرف عذاب ہی دےگا، ہم یہ کیوں نہیں سوچتےکہ ہمارا رب ہم پر رحم کرے گا۔
ہم یہ بات کیوں نہیں کہتے کہ جب قبر میں مومن صالح سےمنکر نکیر کے سوال جواب ہوجائیں گے تو ہمارا رب کہےگا "میرے بندے نے سچ کہا، اس کے لئےجنت کا بچھونا بچھاؤ ، اس کو جنت کےکپڑے پہناو اور جنت کی طرف سےاس کے لئے دروازہ کھول دو اور اس کوعزت کے ساتھ رکھو۔ پھر وہ اپنامقام جنت میں دیکھےگا تو اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرے گا: پروردگار قیامت برپا کر تاکہ میں اطمینان کےساتھ جنت چلاجاوں۔ (احمد،ابوداوود)
ہم یہ بات کیوں نہیں بتاتے کہ ہمارا عمل صالح ہم سےالگ نہ ہوگا اور قبر میں ہمارا مونس اور غمخوار ہو گا۔
جب کوئی نیک آدمی وفات پاجاتا ہے تو اس کےتمام رشتہ دار جو دنیا سے چلےگئےہوں گے، ان کی طرف دوڑیں گےاورسلام کریں گے۔اس ملاقات کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ "یہ ملاقات اس سے کہیں زیادہ خوشی کی ہوگی جب تم دنیا میں اپنےکسی عزیز سےطویل جدائی کےبعد ملتے ہو۔ اور وہ اس سے دنیا کے لوگوں کے بارے میں پوچھیں گے۔ ان میں سےایک کہےگا اس کو آرام کرنے دو یہ دنیا کے غموں سےآیا ہے۔(صحیح الترغیب لالبانی)
موت دنیا کےغموں اور تکلیفوں سے راحت کا ذریعہ ہے۔ صالحین کی موت درحقیقت ان کےلئے راحت ہے۔اس لئے ہمیں دعا سکھائی گئی ہے ۔۔
اللھم اجعل الموت راحة لنا من كل الشر..
اے اللہ موت کو ہمارے لئے تمام شروں سے راحت کا ذریعہ بنا دے۔
ہم لوگوں کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ موت زندگی کا دوام ہے اور یہ حقیقی زندگی اورہمیشہ کی نعمتوں کا دروازہ ہے۔
ہم یہ حقیقت کیوں چھپاتے ہیں کہ روح جسم میں قیدی ہے اور وہ موت کے ذریعے اس جیل سے آزاد ہوجاتی ہے اور عالم برزخ کی خوبصورت زندگی میں جہاں مکان وزمان کی کوئی قید نہیں ہے، رہناشروع کرتی ہے۔
ہم کیوں موت کو رشتہ داروں سےجدائی، غم اور اندوہ کےطور پر پیش کرتے ہیں، کیوں نہیں ہم یہ سوچتےکہ یہ اپنے آباواجداد، احباب اور نیک لوگوں سے ملاقات کاذریعہ ہے۔
قبر سانپ کا منہ نہیں ہےکہ آدمی اس میں جائے گا اور سانپ اس کو چباتا رہے گا بلکہ وہ تو ان خوبصورت لوگوں کا دیس ہے جو ہمارے انتظار میں ہیں۔
اللہ سے نیک امید رکھو اور اپنے اوپر خوف طاری مت کرو ۔
ہم مسلمان ہیں، کافر نہیں ہیں اسلئے ہم اللہ کی رحمت سے دور نہیں پھینک دئے گئے ہیں۔
اللہ نے ہمیں عذاب کے خاطر پیدا نہیں کیا ہے۔اللہ نے ہمیں بتایا ہےکہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اللہ کی رضا کےکام کون سے ہیں اور ناراضگی کے کون سے ہیں اورہم دنیا میں آزاد ہیں جو چاہے کریں۔
"اللھم اجعل خیراعمالناخواتیمھاوخیر اعمارنااواخرھاوخیرایامنایوم ان نلقاک"
اے اللہ ہمارے اعمال کاخاتمہ بالخیر کریں، ہماری آخری عمرکو بہترین بنا دیں اور سب سے بہترین دن وہ جس دن آپ سے ملاقات ہوگی۔آمین
(ایک عربی پوسٹ کاترجمہ۔
محمدکمال ۔

علامہ اقبال نے مومن کی کیفیت بوقت وفات بہترین اندازمیں بیان کی ہے۔
نشان مردمومن باتوگوئم
چوں مرگ آیدتبسم برلب اوست۔
(مردمومن کی تونشانی یہی ہے کہ جب موت آتی ہے تو مسرت کے ساتھ اس کے ہونٹوں پرمسکراہٹ آجاتی ہے)

*اللہ سبحان و تعالٰی ھم سب کو موت سے پہلے موت کی تیاری کر نے کی توفیق عطا فرمائے.*
*آمین یارب العالمین ...*

شادی کے دس سال بعد اتنا تجربہ تو ہوجاتا ہے کہ بچنا کیسے ہے اے بھی باہر سنگیاں کو آخدہ مچ ڈردی ہے تریمت مڑے کولو😂😂
07/05/2021

شادی کے دس سال بعد اتنا تجربہ تو ہوجاتا ہے کہ بچنا کیسے ہے
اے بھی باہر سنگیاں کو آخدہ مچ ڈردی ہے تریمت مڑے کولو😂😂

13/04/2021

رمضان مبارک ❤️🧡💛

17سالہ  کنول آفتاب اور 18سالہ  زلقرینن کو 22 سالہ کنوارے  عبد الرحمان  کی طرف سے شادی مبارک😂😂
08/04/2021

17سالہ کنول آفتاب اور 18سالہ زلقرینن کو 22 سالہ کنوارے عبد الرحمان کی طرف سے شادی مبارک😂😂

لینے آئی تھی وہ بازار میں کپڑے..!❤😍بنا چائے پلائے میں کیسے جانے دیتا..🔥
05/04/2021

لینے آئی تھی وہ بازار میں کپڑے..!❤😍

بنا چائے پلائے میں کیسے جانے دیتا..🔥

Relationship is not about having a handsome boyfriend or having a beautiful girlfriend. It is not about looking for a pe...
20/03/2021

Relationship is not about having a handsome boyfriend or having a beautiful girlfriend. It is not about looking for a perfect because there is not perfect person on earth. It is not about looking for a well off or rich person. Money cannot buy love. A relationship is finding someone who respects you, who cares about you, who understands you, who is proud of having you, who loves the way you are, who is faithful to you, and who knows how to comfort you.❤️

13/03/2021

وجودِ ’مرد‘ سے ہے تصویر کائنات میں رنگ😎😋

آپ کو حیرت نہیں ہوتی کہ پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتاہے‘ بچوں کا عالمی دن منایا جاتاہے لیکن مردوں کا کوئی عالمی دن نہیں۔ کیا حرج ہے اگر کل ہم نے خواتین کا عالمی دن منایا تو آج مردوں کا عالمی دن منا لیں؟ یہ عالمی دن طے کرنے والا جو کوئی بھی ہے مردوں کا ازلی دشمن لگتاہے ورنہ کبھی اتنی بے انصافی نہ کرتا۔ مرد سے زیادہ بے بس اور جبر کا شکار دنیا میں کوئی مخلوق نہیں ‘ اس کے باوجود نہ ہمارا عالمی دن منایا جاتاہے نہ ہمیں عورتوں کے برابر حقوق دیے جاتے ہیں۔ عام طور پر یہی سمجھا جاتاہے کہ مرد بڑی آزادانہ اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں، لیکن بھائیو ! میں اور آپ ہی جانتے ہیں کہ ہم پر کیا کیا پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ہم اپنی مرضی سے ٹی وی کا چینل نہیں تبدیل کر سکتے‘ بس میں کوئی ہمارے لیے سیٹ خالی کرنے کی زحمت نہیں کرتا‘ ہمارے لیے کہیں کوئی نہیں کہتا کہ ’مردوں کی عزت کریں‘۔ مرد عورت کو چھیڑے تو کیس بنتا ہے‘ عورت مرد کو چھیڑے تو مذاق بن جاتاہے۔ عورت اسکرٹ پہن لے تو فیشن ایبل کہلاتی ہے، ہم نیکر پہن لیں تو بے شرم۔عورت آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے تو پُراعتماد کہلاتی ہے‘ ہم کریں تو لوفر کا لیبل لگ جاتاہے۔ عورت ہنس کر بات کرے تو خوش اخلاق کہلاتی ہے‘ یہی حرکت ہم کریں تو شکاری کہلاتے ہیں۔ ہمیں بار بار طعنہ دیا جاتاہے کہ یہ مردانہ معاشرہ ہے حالانکہ دوستو بزرگو! یہ سراسر زنانہ معاشرہ ہے۔ ہم مرد جس معاشرتی بے حسی کا شکار ہیں اس کے بارے میں لکھتے ہوئے میرا قلم کانپ رہا ہے‘ آنکھوں میں آنسو ہیں اوربہت بھوک لگی ہے۔آپ خود ہی سوچئے ، کیا ہم مرد آزادہیں؟ ہمیں تو ویگن خالی ہونے کے باوجود کوئی اگلی سیٹ پر بٹھانے کے لیے تیار نہیں ہوتا اور اگر کبھی خوش قسمتی سے یہ موقع مل بھی جائے تو ڈرائیور گھور کر کہہ دیتاہے ’پرے ہوکر بیٹھو، گیئر بھی لگانا ہوتاہے‘۔۔۔!!!
ہمارے لیے کوئی این جی او نہیں‘ کوئی دارالامان نہیں‘ کوئی مخصوص نشستیں نہیں‘ کوئی ادب و آداب کے قاعدے نہیں۔ ہمارا تو خوفناک ایکسیڈنٹ بھی ہوجائے تو ہمدرد لوگ ہمیں اُٹھانے کی بجائے اُس خاتون کی طرف لپکتے ہیں جسے خراش تک نہیں آئی ہوتی۔ ہم فیس بک پر اپنی تازہ تصویر لگا دیں تو جگتیں پڑنے لگتی ہیں‘ خاتون لگائے تو ماشاء اللہ‘ سبحان اللہ اور واہ واہ کی صدائیں بلند ہونے لگتی ہیں۔ ہم ہر قسم کے حالات کا ’’زنانہ وار‘‘ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کوئی ہم پر یقین ہی نہیں کرتا۔ ہم تو اتنے قابلِ رحم ہیں کہ عورتوں کی برابری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ کاش دنیا ہم سے بھی میٹھے لہجے میں بات کرے‘ کاش ہماری تصویر بھی تحریر سے زیادہ ہِٹ ہوجائے‘ کاش کوئی ہمارے شعروں کے بھی ڈیزائن بنا کر ہمیں گفٹ کرے‘ کاش کوئی ہمیں بھی ایزی لوڈ کرائے‘ کاش کوئی ہمارے لیے بھی کسی جگہ لکھ کر لگائے کہ مرد باپ‘ بیٹا ‘ بھائی اور شوہر ہوتاہے۔ کاش ہمارے لیے بھی کوئی کما کرلائے ‘ ہمارے بھی کوئی ناز نخرے اٹھائے۔۔۔ لیکن نہیں! ہماری قسمت میں باس کی جھاڑیں ہیں، دوکاندار کے طعنے ہیں‘ گھر کے خرچے ہیں اور بچوں کی فرمائشیں ہیں۔
مرد ہونا کوئی آسان کام ہے؟ یہ مرد ہی ہے جو اپنی چھت بناتا ہے‘ یہ مرد ہی ہے جو رکشہ چلاتاہے‘ یہ مرد ہی ہے جو صبح سے شام تک کولہو کے بیل کی طرح صرف اس لیے کام میں جتا رہتا ہے تاکہ گھر کا کرایہ ادا کر سکے‘ بچوں کے سکول کی فیس دے سکے۔ پھر بھی ہمارا کوئی دن نہیں منایا جاتا‘ حالانکہ ہمارا تو پورا ہفتہ منانا چاہیے۔جس کو دیکھو وہ خواتین کے حقوق کے لیے کمربستہ نظر آتاہے‘ گویا ہم مردوں کو سارے حقوق حاصل ہوچکے ہیں۔کس کس کو بتائیں کہ یار !ہم عورتوں سے زیادہ مجبور ہیں، آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ کسی ناکے پر پولیس والوں نے عورت کی گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی ہو۔ یہ صدمہ بھی ہم مردوں کو جھیلنا پڑتاہے۔ہمیں تو فقیر اُس وقت تک منہ نہیں لگاتا جب تک ہمارے ساتھ کوئی عورت نہ بیٹھی ہو۔ ہم کدھر جائیں، کس سے فریاد کریں؟ عورتیں کھلے گلے پہن کر دفتر آئیں تو روشن خیال کہلاتی ہیں ، ہم گریبان کا ایک بٹن بھی کھول لیں تو باس دانت پیسنے لگتاہے’اوئے تینوں تمیز نئیں دفتر آن دی؟‘۔
کیا کریں، کدھر جائیں۔۔۔ یہ حق بھی عورت ہی کو حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مرد پر کوئی بھی الزام لگا سکتی ہے، سارا زمانہ اس کی حمایت میں کھڑا ہوجاتاہے، ہمیں کوئی ٹھڈا بھی مارجائے تو ہم شکایت نہیں کر سکتے کیونکہ ہم مرد ہیں۔ فیس بک پر آپ نے اکثر خواتین کا سٹیٹس پڑھا ہوگا جس میں وہ صاف صاف لکھ دیتی ہیں کہ ’اگر کسی نے مجھے ان باکس میں الٹا سیدھا میسج بھیجا تو میں اسے بلاک کر دوں گی‘۔ اور بلاک بھی ایسے لکھتی ہیں گویا ’ہلاک‘ کردیں گی۔ بندہ پوچھے بی بی اگر یہی حرکت تم کرو تو اس کی کیا سزا ہے؟۔۔۔ اصل میں خواتین کو بھی پتا ہے کہ وہ کس قدر اختیارات کی حامل ہیں۔ یہ مردوں کے برابر حقوق تو چاہتی ہیں لیکن وین میں مردوں کے برابر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں۔ یقین کیجئے انہیں مردوں سے ڈیڑھ دو سو گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں لیکن چونکہ ان کا دن منایا جاتاہے‘ چونکہ ان کی اہمیت ہے‘ چونکہ یہ شور مچانے کی اہلیت رکھتی ہیں لہذا ہم جیسے ’نمانے‘ مرد دبک جاتے ہیں ۔
آپ نے آج تک مختلف دفاتر میں یہی لکھا دیکھا ہوگا کہ ’خواتین کا احترام کریں‘۔کبھی یہ بھی دیکھا ہے کہ کہیں ٹوٹی پھوٹی عبارت میں مرد کے احترام کا بھی نوٹس لگا ہو؟ صرف اس لیے کہ مرد کا احترام سننے میں ہی بڑا مضحکہ خیز لگتاہے۔ شادی کے وقت بھی یہ حق لڑکی والوں کا ہوتا ہے کہ وہ لڑکے کے دوستوں سے ملیں اور پوچھیں کہ موصوف کا کردار کیسا ہے؟ لڑکے والے کبھی لڑکی کی سہیلیوں سے رابطہ کرکے ایسا بیہودہ سوال نہیں پوچھتے۔ عورت اپنے شوہر کے لیے دو وقت کی روٹی بنائے تو معتبر ٹھہرتی ہے لیکن اُس مرد کے بارے میں کیا کہیں گے جو شدید گرمی میں جھلستے ہوئے تندور پر کھڑا روزانہ ہزاروں روٹیاں لگاتاہے۔ لڑکیاں بال چھوٹے کروا لیں‘ جوگر پہن لیں‘ پینٹ پہن لیں۔۔۔ کوئی حرج نہیں، لیکن لڑکے کان میں بالی پہن لیں تو ابا جی جوتی اتار لیتے ہیں کہ’بے غیرتا!اپنے مامے تے ای گیا ایں ناں‘۔
میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ہم مرد لوگ انتہائی شریف النفس‘ باکردار اور شرم و حیا کے پیکر ہوتے ہیں۔ جو لوگ اس بات پر دندیاں نکال رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ حقیقت تو یہی ہے کہ مرد ہر طرف سے ٹھکرائی ہوئی مخلوق ہے۔ ہم گنجے ہوں‘ موٹے ہوں یا کالے۔۔۔ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم محنت کرتے ہیں اور خود دھوپ میں جل کر بھی اپنے بیوی بچوں کو سایہ فراہم کرتے ہیں۔ ہماری خوبصورتی ہمارے چہروں میں نہیں ہمارے دل میں ہوتی ہے۔ ہم عید پر بے شک اپنے لیے کوئی کپڑا نہ خریدیں لیکن بیوی بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرلیتے ہیں۔ میری گذارش ہے کہ ہمیں بھی 100میں سے کم ازکم 33 نمبرضرور دیے جائیں اور کچھ ایسا ہمارے بارے میں بھی کہہ دیا جائے کہ جس سے ہمیں احساس ہو کہ ہم بھی کوئی حق رکھتے ہیں۔ کاش ہمارے لیے بھی کہیں تحریر ہوکہ۔۔۔ وجودِ ’مرد ‘سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘۔۔!!
_______________

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KaDii HaNs v LiiYa KaRo کدی ہنس وی لِیّا کرو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share