15/06/2025
🚨ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی زیرصدارت خیرپور پولیس کا محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں اجلاس۔۔۔
👈 ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس کے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کئے
👈ایس ایس پی خیرپور حسم سردار نیازی نے پولیس کو ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت کے عمل کو مزید تیز کرنے اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو سختی سے چیک کرنے کے احکامات دیئے۔۔!
👈تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پرمٹ ہولڈرز /امن کمیٹی کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ اجلاس کریں اور ان کہ ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور ان کہ جائز مسائل و مطالبات سفارشات کو فوری طور پہ حل کریں.ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی
👈 تمام افسران اپنی حدود میں پئٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کہ عمل کو یقینی بنائیں، ایس ایس پی خیرپور
👈کوئی بھی نیا پروگرام نہیں کیا جائے گا.وال چاکنگ، اشتعال انگیز مواد اور انتشار پھیلانے والی تقاریر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، ایس ایس پی خیرپور
👈ماتمی جلوسوں اور مجالس کے گردنواح میں سی سی ٹی وی کئمراز لگائے جائیں گے، ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر گاڑیوں کی آمدورفت کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی تکلیف پیش نا آئے،
👈ماتمی جلوسوں، مجالس اور دیگر معلومات کنٹرول اور محرم بیس کو بروقت نوٹ کرائیں،موٹرسائیکلز و دیگر گاڑیاں ماتمی جلوسوں اورمجالس سے کم سے کم 200 فٹ کی دوری پر پارک کی جائیں اسکے علاوه مجالس اور جلوسوں میں آنے والے ہر شخص کی والینٹر کے معرفت جامع تلاشی لی جائے، ایس ایس پی خیرپور
👈دوران جلوس گلیوں کو کھاردار تاروں سے سیل کیاجائے اور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیاجائے، دوران جلوس کے گذرگاہوں فل پروف سیکیورٹی بھی لگائی جائے تاکہ جلوس کے اردگرد نظر رکھی جاسکے ایس ایس پی خیرپور
👈محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالس اور دوسرے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابلِ برداشت ہوگی، ایس ایس پی خیرپور
👈مجالس اور جلوسوں کے دوران تمام پولیس افسران جوان وائرلیس واکی ٹاکی کے ذریعے ہر وقت آپس ميں رابطے میں رہینگے اور دوران جلوس ہر خبر پولیس کنٹرول روم پر وائرلیس کے ذریعے دینی ہوگی، ایس ایس پی خیرپور
👈 کسی بھی افسر یا اہلکار نے اپنے فرائض سرانجام دینے میں غفلت کی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ایس ایس پی خیرپور