Dera NewsNetwork DNN

  • Home
  • Dera NewsNetwork DNN

Dera NewsNetwork DNN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dera NewsNetwork DNN, Media/News Company, .

02/11/2021

تصاویر میں موجود اشخاص ڈیرہ پولیس کو مطلوب ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ تصاویر میں موجود اشخاص کی شناخت میں مدد کریں اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے نمبر (03461119384) پر رابطہ کریں!!شناخت کرنے والے کو دو لاکھ (20,0000) روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

نوٹ!! شناخت کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.

ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس۔

30/10/2021

Pride of D.I.Khan.. sir Irfan mehsood

What is the reality of these two contradictory news
11/01/2021

What is the reality of these two contradictory news

Dera ki sughat
27/11/2020

Dera ki sughat

One of Dera Ismail Khan’s famous and cultural desert.

ڈیرہ اسماعیل خان کے پرائیوٹ تعلمیمی ادارہ مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں قدرت اللہ نامی ڈرائیور پچھلے ایک سال ایک  خاتون ...
24/10/2020

ڈیرہ اسماعیل خان کے پرائیوٹ تعلمیمی ادارہ مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں قدرت اللہ نامی ڈرائیور پچھلے ایک سال ایک خاتون کو جنسی زیادتی کاشکار بناتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر تک ناہوئی .

03/10/2020
چوہدری محمد طفیل اسیسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی بقضاے الہی وفات پاگۓ ہیں
28/09/2020

چوہدری محمد طفیل اسیسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی بقضاے الہی وفات پاگۓ ہیں

 Day 6, Wana, South Waziristan80 Shortlisted Players joined today's camp held in Wana, South WaziristanZalmi Coaching Pa...
23/09/2020



Day 6, Wana, South Waziristan

80 Shortlisted Players joined today's camp held in Wana, South Waziristan

Zalmi Coaching Panel including Muhammad Akram, Wahab Riaz and Kamran Akmal were impressed by the talent at display. Former Pakistan Cricketer Rashid Latif was also present at the trials to provide valuable tips to the Youngsters💪
Thank you Zalmi for considering our talent

16/09/2020

ڈی آئی خان کا ایدھی.. کلاس نہم کے پریکٹیکل کےامتحانات شروع تھے, ہر کوئی اپنے والد یا چچا کے ہمراہ امتحان ہال میں آیا, اور فخر سے اچھے نمبرات لینے کا دعوی کرتا نظر آیا.. میرے والد چونکہ پی ایچ ڈی کیلئے دیار غیر تھے اور بھائیوں میں سب سے بڑا میں ہی تھا تو کوئی نہیں تھا جو سفارش تو درکنار اس مشکل مرحلہ میں حوصلہ افزائی کرتا, پس میں ایک کونے میں کھڑا حسرت سے سفارشی طلباء کی بھڑکیں سنتا رہا.. ممتحن کے سامنے حاضری دی, روائتی شرم اور حوصلہ کی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے میں شدید دباؤ میں تھا اور ان کے کسی سوال کا خاطر خواہ جواب نہ دے پایا.. وینسم کالج میں ہریکٹیکل امتحان میں اچھے نمبرات لینے کے بس دو ہی اصول تھے, یا تو آپ کلاس کے قابل ترین طلباء میں سے ہوں یا پھر آپکی تگڑی سفارش ہو. اور ان دونوں سے میں مبراء تھا. غرض امتحان ہال سے نہایت پریشانی کی حالت میں نکلا تو طلباء کا ایک ہجوم دیکھا جو کسی شخص کو گھیرے میں لئے ہوے تھا, قریب جانے پر معلوم ہوا ایک بھاری بھرکم شخصیت ہیں جو طلباء سے چٹ پر ان کے رولنمبر لیکر پریکٹیکل میں اچھے نمبرات کی یقین دہانی کروا رہے تھے. نام "حنیف پیپا بھیا" بتایا گیا.. دل چاہا آخری امید سمجھ کر ان کو اپنا رولنمبر پکڑا دوں لیکن کم ہمتی یہاں پھر آڑے آگئی.. اور اپنے بس سٹاپ کی طرف سر جھکا کر پاؤں گھسیٹتا چل پڑا.. بس سٹاپ پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل کا ہارن بجا اور مڑ کر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ "پیپا بھیا" ہیں, انہوں نے پریشانی کی وجہ پوچھی اور خود ہی جان کر بتایا کہ معلوم پڑتا ہے پریکٹیکل میں سفارش نہیں ہے تو پریشان ہوں.. میں نے اثباب میں سر ہلایا تو رولنمبر طلب کیا, میرے دل میں خیال آیا کہ بیسیوں طلباء نے رولنمبر دیا ہے میرے رولنمبر کی بھلا کیا حیثیت ہوگی,لیکن چارو نا چار رولنمبر ایک چٹ پر لکھ کر دے دیا. رزلٹ نکلا, ڈی ایم سی نکالی تو معلوم ہوا تینوں پریکٹیکل میں پورے پورے نمبرات دئے گئے تھے.. یہ واقعہ جب دوست احباب کو سنایا تو حیران کن طور پر کئی دوستوں کے ساتھ وہ اس طرح مدد کر چکے تھے.. ان کی شفقت, محبت اور ملنساری شاید ہی ڈی آئی خان بھول پائے.. وہ واحد شخص تھے جو لسانی عصبیت سے پاک تھے, مذہبی عصبیت سے پاک تھے.. ہر شخص ان کو گلے لگا کر ملتا, ہر شخص کو وہ گلے لگا کر ملتے.. وہ ڈیرہ اسماعیل خان کو یتیم کر گئے.. وہ صحیح معنوں میں "ایدھی ثانی" تھے... دعا ہے اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے.. آمین
Via zubair Khan

......اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن سوال یہ ھے کہ جب سٹی کے اندر ھیوی ٹریفک بند ھے تو چند ٹکوں کے عوض یہ سارا...
16/08/2020

......اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سوال یہ ھے کہ جب سٹی کے اندر ھیوی ٹریفک بند ھے تو چند ٹکوں کے عوض یہ سارا دن سٹی میں کیوں داخل ھوتی رھتی ھے۔؟؟؟؟ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس واقعے کی ذمہ دار ھے
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک ہنس مکھ اور انتہائی با اخلاق سٹوڈنٹ ملک شاہزیب اصغر جوکہ خوشاب سے تعلق رکھتے تھے اور آج امتحانات کے لئے آئے۔ آج ہی ایک ٹریفک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے بقضا الہی انتقال کر گئے ہیں.
مرحوم پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک پولیس کے لئے رنگ محل کی جانب سے چھتریوں کا عطیہ، ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج خالد جاوید خان لاشاری نے رنگ...
07/08/2020

ڈیرہ اسماعیل خان
ٹریفک پولیس کے لئے رنگ محل کی جانب سے چھتریوں کا عطیہ، ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج خالد جاوید خان لاشاری نے رنگ محل کے اونر حاجی محمد آصف سے 10عدد چھتریاں وصول کرکے انکے تعاون شکریہ ادا کیا۔حاجی محمد آصف کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار ہمارے بھائی ہیں اس شدید گرمی اور دھوپ میں ہماری سہولت کے لئے اتنی تکلیف برداشت کرتے ہیں ہمیں بھی انکی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر پینٹ کے تعاون سے یہ چھتریاں تیار کی گئی ہیں پولیس اہلکاروں کے ساتھ آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔ٹریفک انچارج خالد جاوید لاشاری نے انکے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ایسے افراد کسی نعمت سے کم نہیں جو اپنے بھائی کا احساس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس عوام کی سہولت اور تکلیف سے بچنے کے لئے تمام دن روڈز پر گرمی اور دھوپ میں ٹھہرے رہتے ہیں عوام کو بھی انکے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

19/06/2020

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

28/05/2020
Tma parking near topanwala main gari park karne ka wahan mojood  baaraish sabz amame main sahb 30 rs wasool karta ha , c...
27/04/2020

Tma parking near topanwala main gari park karne ka wahan mojood baaraish sabz amame main sahb 30 rs wasool karta ha , corbn copy main raqam darj nahin ki jati.
Kafi garian rozana park hoti hain bhari corruption arsa se jari ha.
Anti corruption, DC, DPO, TMO , se request ha proper enquiry karain, ta k khazana main asal waool shudah raqam deposit ho.

24/04/2020

سالوں تک لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والوں، 2 سال میں 10 بار کامیڈین امان اللہ کی موت کی جھوٹی خبر دینے والوں،. کرپشن کا دفاع اور لفافے پکڑ کرPaid پروگرام کرنے والوں،. ہم سب امید سے ہیں، خبرناک اور اس جیسے کئی پروگرامز میں علماء دین سیاستدان، فنکاروں ہر طبقہ کی جعلی کردار بنا کر انکی تضحیک کرنے والوں، ملک ریاض سے پیسے لے کر پروگرام و کالم لکھنے والے صحافیوں، قندیل بلوچ کی نجی زندگی پر پروگرام کرکے اسکو قتل تک پہنچانے والوں، حریم شاہ جیسی خواتین کو ٹی وی پر بلا کر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے والوں، لوگوں کی نجی زندگیوں بیڈ روم کہانیوں اور بہتان جھوٹ الزام تراشی کرنے والوں نے اج تک قوم سے کبھی اپنے کئے کی معافی نہیں مانگی.

پاکستان کے بیشمار لوگوں کی طرح میں بھی آج دکھی اور شرمندہ ہوں کہ اج ہم نے معافی کا یہ تمغہ سجایا بھی کس کے سر کہ ملک کے ایک بڑے عالم دین کو ٹی وی پر بیٹھا کر معافی منگوائی گئی جس کے اس میڈیا کے بارے میں کہے گئے الفاظ سے اکثریت پاکستانی 100 فیصد متفق ہے .....

And rest of 73% is spread by zairien who came from Iran.. Sach bol kar geo
22/04/2020

And rest of 73% is spread by zairien who came from Iran..
Sach bol kar geo

The five-day annual gathering — which began before Pakistan’s lockdown was implemented — was attended by as many as 70,000 including 3,000 travelers before it was cut short https://tribune.com.pk/story/2203599/9/

17/04/2020

14/04/2020

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج بتاریخ ۲۰ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۴ اپریل ۲۰۲۰؁ء جامعہ دار العلوم کراچی میں اتحاد تنظیماتِ مدارس دینیہ کے زیر اہتمام تمام مکاتبِ فکر کے علماء کا ایک اجتماع موجودہ وبائی صورت حال پر غور کرنے کیلئے منعقد ہوا، جس میں جمعیت علماء اسلام، جمعیت علماء پاکستان ، جماعتِ اسلامی ، تنظیمِ اسلامی، جمعیت علماء اسلام (س) ، عالمی مجلس تحفّظ ختمِ نبوت ، جمعیت اشاعۃ التوحید والسنۃ، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث،جماعت غرباء اہلِ حدیث وغیرہ کے نمائندہ علماء کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹیلیفون کے ذریعے حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب، امیر جمعیت علماء اسلام ، مولانا ساجد میر صاحب امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، جناب لیاقت بلوچ صاحب اور حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب، ناظم وفاق المدارس العربیہ نے بھی فون پر اجتماع سے خطاب کیا، اور منظور شدہ اعلامیہ کی تاکید کی جو درجِ ذیل ہے:
کرونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ اور تباہکاری جہاں خالقِ کائنات کی قدرت کا مظاہرہ ہے، وہاں نسلِ انسانی کی آزمائش اور ابتلاء بھی ہے کہ وہ اپنی تمام تر ترقی اور عروج کے باوجود قدرتِ خداوندی کے سامنے بے بس ہے اس لئے سب سے پہلے تو اپنی عاجزی کا اظہار اور کائنات کے خالق کی برتری کی عظمت کا اعتراف ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک مسلمان کیلئے ان حالات میں کرنے کا سب سے بڑا کام گناہوں سے توبہ واستغفار، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اور رسولِ خدا ﷺ کی سیرت و سنت کے مطابق اپنے طرزِ زندگی کو بدلنا ہے۔ اللہ ربّ العزت ہم سب کو اس کی توفیق سے نوازیں۔ آمین یا ربّ العالمین۔
وبا سے متاثر ہونے والے اور لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے سب لوگوں کی حتی الوسع مدد ہماری قومی ذمہ داری ہےاور حکومت یا تنظیمیں یا افراد جو اس ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں، اور اس کام کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام اور اللہ رب العزت سے اس وبا کو ٹال دینے کی مسلسل التجا ہر شخص کو کرتے رہنی چاہئے اور ایک دوسرے کو اس کی تلقین بھی کرنی چاہئے۔
نیز حکومت یا اطباء کی طرف سے جو احتیاطی ہدایات دی جارہی ہیں ، ان پر سب کو عمل کرنا ضروری ہے۔
احتیاطی تدابیر میں میل جول کم کرنا ،بلاضرورت اجتماع سے منع کرنا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہےجس کی سب کو پابندی کرنی چاہئے مگر لازمی سروسز میں کام کو معطل نہیں کیا جاسکتا اسی لئے ضروری کام کو جاری رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مثلاً سپر مارکیٹ، بنک اور ضروریات کی تقسیم کی ٹیم کو کام کی اجازت ہے، لیکن اس میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہورہا، اور کثیر تعداد میں لوگوں کا ہجوم وہاں جمع رہتا ہے، اس میں لوگوں کو مناسب فاصلے کے ساتھ ضروریات پوری کرنے کا اہتمام کرایا جائے۔ اسی طرح ایک مسلمان کیلئے مسجدوں میں نماز یا جماعت اور جمعہ کا اجتماع ایک اہم ضرورت ہے، خاص طور پر رمضان میں مسجد کی حاضری اور نماز با جماعت نہ صرف ایک ضرورت ہے، بلکہ اس آزمائش کے موقع پر خاص طور سے رجوع إلی اللہ ہی وبا کو دور کرنے کا ایک اہم سبب ہوسکتا ہے، اس کو حتی الامکان احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنا بھی ضروری ہے۔ احتیاطی تدابیر کا دائرہ اور دورانیہ ہر جگہ، موقع، محل، تقاضائے وقت اور وہاں کی ضروریات کے مطابق اختیار کیا جانا چاہئے۔ اس کیلئے یہ اجتماع موجودہ حالات میں مندرجہ ذیل طریقِ کار کا مطالبہ کرتا ہے:
(۱) احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں، اُن میں پنج وقتہ نماز باجماعت ، نمازِ جمعہ جاری رہے، تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں ہورہی ۔
(۲) جو لوگ بیمار ہیں، یا وائرس سے متاثر ہیں ، یا انکی عیادت پر مامور ہیں، وہ مسجد میں نہ آئیں، ان شاء اللہ انہیں گھر پر نماز میں بھی جماعت کا ثواب ملے گا۔
(۳) معمّر حضرات کے بارے میں چونکہ اطباء کی رائے یہ ہے کہ قوتِ مدافعت کمزور ہونے کی بناء پر وبا کا نشانہ بن سکتے ہیں، اس لئے وہ اپنے آپ کو مسجد میں آنے سے معذور سمجھیں۔
(۴) مسجدوں سے قالین ہٹا کر اُن کو ہر نماز کے بعد حتی الامکان جراثیم کش ادویہ سے دھویا جائے۔
(۵) مسجدوں کے دروازے پر حتی الامکان سینی ٹائزرز لگانے کا اہتمام کیا جائے، اور اس کیلئے محلّے کے اہلِ خیر اس کا انتظام اپنی شرعی ذمہ داری سمجھ کر کریں۔
(۶) مسجد کی صف بندی میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ ہو، اور ایک صف میں بھی مقتدی مناسب فاصلے کے ساتھ کھڑے ہوں۔ اگرچہ معمول کے حالات میں ایسا کرنا مکروہ ہے، اور ترجیحاًمکروہِ تحریمی ہے، تاہم عذر کی بناء پر ان شاء اللہ یہ کراہت باقی نہیں رہے گی۔
(۷) تمام حضرات وضو گھر سے کر کے آئیں۔
(۸) مقتدی حضرات ہاتھ صابن سے دھو کراور حتی الامکان ماسک پہن کر آنے کا اہتمام کریں۔
(۹) سنتیں بھی تمام لوگ گھر سے پڑھکر آئیں، اور باقی سنتیں اور نفلیں گھروں میں جا کر پڑھیں۔
(۱۰) نمازِ جمعہ میں اردو تقریر بند کردی جائے۔ اگر ضرورت ہو تو صرف پانچ منٹ کیلئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔
(۱۱) خطبۂ جمعہ کو صرف ضروری حمد و صلو ۃ ، تقویٰ کے بارے میں ایک آیت ، اور مسلمانوں کیلئے مصائب سے نجات کی دعاء پر اکتفا کیا جائے۔
(۱۲) نماز کے بعد بھی تمام حضرات ہجوم کرنے کے بجائے مناسب فاصلوں سے گھروں کو جائیں۔
(۱۳) ائمۂ مساجد عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں، البتہ ان پر عمل کرانے کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہے، اس کیلئے ائمہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
حکومت ِ سندھ نے کہا تھا کہ مساجد کے ائمہ کرام اور مسجد انتظامیہ کے خلاف پہلے سے درج ایف آئی آرز غیر مشروط پر واپس لی جائیں گی اور آئندہ ان کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جائیں گی، لیکن حکومت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے باہمی اعتمادواتحاد مجروح ہوا۔ آئندہ ایسی کارروائیوں کا اعادہ نہ کیا جائے اور حسبِ وعدہ عمل کرتے ہوئے تمام ایف آئی آر واپس لی جائیں ، اور گرفتار شدہ ائمہ کرام کو فوری طور پر رہا کیا جاے۔
یہ اجلاس ملک کے میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، اور ان کی اور پوری قوم اور انسانیت کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔
اجلاس یہ بھی اپیل کرتا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اپنی خدمات انجام دے اور ہر طرح کی سیاسی، گروہی ، فرقہ وارانہ اور عصبیت کا بالائے طاق رکھ کر اپنے اپنے فرائض انجام دے۔
ان امور کی تنفیذ اور عمل درآمد کیلئے تمام شریک اداروں اور جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اراکینِ کمیٹی درج ذیل ہیں:
۱) حضرت مولانا مفتی منیب الرحمن صاحب اتحاد تنظیماتِ مدارس
۲) حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب وفاق المدارس العربیۃ
۳) حضرت مولانا راشد محمود سومرو صاحب جمعیۃ علماء اسلام
۴) مولانا عبد الوحید صاحب رابطۃ المدارس
۵) حضرت مولانا حافظ محمد سلفی صاحب جماعت غرباء اہلِ حدیث
۶) حضرت مولانا شاہ اویس نورانی صاحب جمعیت علماء پاکستان
۷) جناب محمد حسین محنتی صاحب جماعت اسلامی
۸) جناب مرزا ایوب بیگ صاحب تنظیم ِ اسلامی
۹) حضرت مولانا یوسف قصوری صاحب مرکزی جمعیتِ اہل حدیث
۱۰) حضرت مولانا اعجاز مصطفیٰ صاحب عالمی مجلس تحفّظ ختمِ نبوت
۱۱) حضرت مفتی عابد مبارک صاحب تنظیم المساجد ، پاکستان
۱۲) حضرت مولانا محمد عادل خان صاحب جامعہ فاروقیہ، کراچی

11/04/2020

ضروری ہدایات

کروناکا دوسرا اور مشکل فیز جس میں لوکل ٹرانسمشن اور بریک آوٹ کا خطرہ ھوتا ھے شروع ھوچکاھے۔اس میں ھمارے پاس ایک مثبت کیس محلہ گھوسایانوالہ کے ایک شخص کا ھےجو کہ اس وقت اسلام آباد میں زیر علاج ھے۔اس کا اپنا گھر اور close contacts کے مزید دوگھروں کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے پولیس نفری تعینات کردی گئی ھے جبکہ ان تمام close contacts کے سیمپل لئےگئے ھیں۔اسی طرح دوسرا مثبت کیس ایک غیر ملکی کا ھے جو کہ اس وقت گلی باغ والی میں ایک مقامی شخص کے ھاں رھائش پذیر ھے اس گھر کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیاگیا ھے اور اس کے close contacts پر کام جاری ھے۔لہذاآپ تمام سے گزارش ھے کہ احتیاط کریں اور social distancing پر عمل کرنے کی ھر ممکن کوشس کریں۔اللہ پاک ھم سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے۔۔آمین

اقبال بلوچ سٹی ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک درجن سے زائد ڈمی اخبارات کے مالکان اور پریس کلب کے چند اراکین صرف ...
09/04/2020

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک درجن سے زائد ڈمی اخبارات کے مالکان اور پریس کلب کے چند اراکین صرف دو سیاسی جماعتوں سے غریب صحافیوں کے نام پر راشن کے سینکڑوں پیک وصول کر چکے ہیں، معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راشن کی وصولی میں لفافے سے انکاری لابی نے سب سے آگے رہتے ہوئے فرسٹ پوزیشن اپنے نام کر لی جبکہ ڈمی اور زمانے کی دست برد کا شکار کچھ اخبارات جو سالہا سال سے پرنٹنگ پریس کا نام بھول چکے راشن لینے کے وقت ان کے مردہ جسم میں بھی بجلی دوڑ گئی، دوسری طرف صحافت اور صحافی کے نام پر وصول کردہ راشن لسٹ کے مطابق راشن بعض اخبارات تک نہیں پہنچا تاہم لے جانے والوں کی بڑی جیبوں میں گم ہو کر رہ گیا، اطلاعات یہی ہیں کہ 180 راشن پیک مختلف سیاسی پارٹیوں سے وصول کرنے والوں نے مال مفت کو حقیقی عامل صحافیوں تک پہنچانے کی بجائے اپنا گھر بھرا ہے۔

Fakhar zaman is rocking
01/04/2020

Fakhar zaman is rocking

30/03/2020

Public service message by our own Peer Ahmed Shah

Great initiative
30/03/2020

Great initiative

27/03/2020
26/03/2020
 #الحمداللہ ۔۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے بہت مفید کرونا رسک کیلکولیٹر تیار کر لیا ہے تاکہ عوام کی پریشانی کو کم کیا جا سکے ۔۔ 💓...
25/03/2020

#الحمداللہ ۔۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے بہت مفید کرونا رسک کیلکولیٹر تیار کر لیا ہے تاکہ عوام کی پریشانی کو کم کیا جا سکے ۔۔ 💓 ابھی چیک کریں کہ آپ میں کرونا کی کتنی علامات موجود ہیں اور اپنے جاننے والوں سے بھی ۔👇

www.MediCall.com.pk/corona-check

گھر بیٹھے صحت سے متعلق ڈاکٹرز کی مفت رہنمائی کے لئے میڈی کال گروپ جوائن کریں 👇
MediCall Health Solutions

کرونا اپڈیٹس حاصل کرنے کیلیئے گروپ جوائن کریں 👇
Corona Updates Pakistan

Click to Calculate Your Corona Risk Now

22/03/2020

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری جزوی لاک ڈاون اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر نافذ پابندی پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے محمکہ ایکسائز، پولیس، ریوینیو اورآر ٹی اے کے اہلکاروں پرمشتمل کردہ ٹیمیں ضلع کے ہر داخلی پوائنٹ پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گاڑی کے ڈرائیور اور سواریوں کیخلاف فوری اورسخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور گاڑی بھی ضبط کر لی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر۔

21/03/2020

محکمہ ریلیف نے کرونا سے جاںبحق افرادتدفین سے متعلق طریقہ وضع کرلیا گیا
ہدایات نامہ جاری
کرونا سے جاں بحق افراد کی میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں ھسپتال سے منتقل کیا جائیگا ،

میتوں کی منتقلی ، غسل دینے اور ڈھاننے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیگی

میت کوہسپتال ہی میں غسل دیا جائیگا ، میت کو لیک پروف پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈالا جائیگا

میت کو غسل دینے کے بعد استعمال ہونیوالا پانی نالہ میں بہانے کے بجائے ضائع کیا جائیگا ،ہدایت نامہ

جاں بحق افراد کے لواحقین پلاسٹک شیٹس چڑھانے کے بعد ہسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے

میت کا آخری دیدار کرنے والوں کیلئے فل پروف حفاظتی کٹس پہننالازمی ہوگا

میت کو غسل دینے بعد جگہ کو ہائیو کلورائیٹ نامی کیمکل سے دھویا جائیگا

میت کے کفن پر بھی ہائپو کلورائیٹ ڈالا جائیگا ، استعمال کی تمام چیزیں تلف کی جائینگی

میت کو گھر منتقل کرنیوالی گاڑی کو واپسی پر ہائپوکلورائیٹ سے دھویا جائیگا

میت لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھے گا

میت کو گھر منتقل کرنے کے بعد کسی کو آخری دیدار کی اجازت نہیں دی جائیگی

میت کو جلدازجلد دفنایا جائیگا ، جنازہ محدود رکھنے کی کوشش کی جائیگی

کرونا سے جاں بحق ہونیوالے کسی بھی میت کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائیگا

میت کو منتقل ہسپتال سے گھر منتقل کرنیوالا تدفین تک وہاں موجود رہے گا

Copied*WHO Myth-busters*There is a lot of false information around. These are the facts.💊 People of all ages CAN be infe...
21/03/2020

Copied*

WHO Myth-busters*

There is a lot of false information around. These are the facts.

💊 People of all ages CAN be infected by the coronavirus. Older people, and people with pre-existing medical conditions (such as asthma, diabetes, heart disease) appear to be more vulnerable to becoming severely ill with the virus.

❄️ Cold weather and snow CANNOT kill the coronavirus.

☀️ The coronavirus CAN be transmitted in areas with hot and humid climates

🦟 The coronavirus CANNOT be transmitted through mosquito bites.

🐶 There is NO evidence that companion animals/pets such as dogs or cats can transmit the coronavirus.

🛀 Taking a hot bath DOES NOT prevent the coronavirus

💨 Hand dryers are NOT effective in killing the coronavirus

🟣 Ultraviolet light SHOULD NOT be used for sterilization and can cause skin irritation

🌡️ Thermal scanners CAN detect if people have a fever but CANNOT detect whether or not someone has the coronavirus

💦 Spraying alcohol or chlorine all over your body WILL NOT kill viruses that have already entered your body

💉 Vaccines against pneumonia, such as pneumococcal vaccine and _Haemophilus influenzae_ type b (Hib) vaccine, DO NOT provide protection against the coronavirus.

👃 There is NO evidence that regularly rinsing the nose with saline has protected people from infection with the coronavirus.

🧄 Garlic is healthy but there is NO evidence from the current outbreak that eating garlic has protected people from the coronavirus.

💊 Antibiotics DO NOT work against viruses, antibiotics only work against bacteria.

🧪 To date, there is NO specific medicine recommended to prevent or treat the coronavirus.

Check the facts on the WHO website: https://www.who.int/emergencies/diseases/novel-coronavirus-2019/advice-for-public/myth-busters

From the evidence so far, the COVID-19 virus can be transmitted in ALL AREAS, including areas with hot and humid weather. Regardless of climate, adopt protective measures if you live in, or travel to an area reporting COVID-19. The best way to protect yourself against COVID-19 is by frequently clean...

Task accomplished
20/03/2020

Task accomplished

امریکہ کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ’10 لاکھ ڈالر‘ امداد دینے کا اعلان
تفصیلات: https://bbc.in/33zL4Pn

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ ڈی آئی خان میں کورونا کے مریضوں کے لئے گومل میڈیکل کالج...
19/03/2020

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ ڈی آئی خان میں کورونا کے مریضوں کے لئے گومل میڈیکل کالج کورینٹائین سنٹر کی سہولیات کا جائزہ لینگے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera NewsNetwork DNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share