Pamir Tribune

  • Home
  • Pamir Tribune

Pamir Tribune The powerful voice of the oppressed and backward class living in the confluence of Pamir

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔گریڈ 22 کے افسر جواد ...
01/06/2024

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

گریڈ 22 کے افسر جواد رفیق ملک او ایس ڈی کر دیا،

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر وسیم اجمل چوہدری کو سیکرٹری امور کشمیر اور گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

وسیم اجمل چوہدری سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے اافسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو سیکریٹری، صنعت اور پیداوار کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

فخر عالم عرفان اس وقت سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خدمات سرانجام دے رہےہیں۔

گلگت بلتستان چلاس میں خسرہ وبا پھیلنے سے 7 بچے جان بحق ۔ڈی ایچ کیوہسپتال میں ایمرجنسی نافذ  خسرہ کے مریضوں کو علاج کے لئ...
04/02/2024

گلگت بلتستان
چلاس میں خسرہ وبا پھیلنے سے 7 بچے جان بحق ۔
ڈی ایچ کیوہسپتال میں ایمرجنسی نافذ خسرہ کے مریضوں کو علاج کے لئےفوری ہسپتال پہنچانے کی اپیل.
رپورٹ(وطین ڈیجیٹل )

22/12/2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
شاہ محمود قریشی رہا ہو گئے ہیں

اناللہ وانا الیہ راجعون😭😭😭چلاس ہڈور سانحے میں بس پر فائرنگ کے اندوہناک واقعے میں زخمی رحمت حسین بھی اس دنیا فانی سے چل ب...
14/12/2023

اناللہ وانا الیہ راجعون😭😭😭
چلاس ہڈور سانحے میں بس پر فائرنگ کے اندوہناک واقعے میں زخمی رحمت حسین بھی اس دنیا فانی سے چل بسے،
اس سانحے میں رحمت حسین کے جوان سال بیٹے محمد آصف بھی موقعے پر شہید ہوگئے تھے ۔
چ

ڈیرہ اسماعیل خانتھانہ درابن حملہ آزاد ذرائع کے مطابق تھانہ درابن پر رات 3بجے کے قریب نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔...
12/12/2023

ڈیرہ اسماعیل خان
تھانہ درابن حملہ
آزاد ذرائع کے مطابق تھانہ درابن پر رات 3بجے کے قریب نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں 23 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت جبکہ 34کے قریب اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
4حملہ آوروں میں سے3خود کش بمبار جبکہ ایک بارودی مواد سے بھری گاڑی میں سوار تھا۔ بارودی مواد سے بھری گاڑی میں تقریباً120کلو بارودی مواد تھا جو کہ حملہ آرووں نے تھانہ درابن کے مین گیٹ سے ٹکرائی۔بم ڈسپوزل ذرائع
3خود کش بمبار وں میں سے ایک نے خود کو اڑا لیا جبکہ دیگر دو خود کش بمبار سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے۔
زخمیوں اور شہداء کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذذرائع ہے
علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،مزید دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے خدشات کی بناء پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا
مقامی افراد کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات، سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اعلانات، علاقہ میں جاری تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ترجمان تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا محمد قاسم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

گلگت(سٹاف رپورٹر)چلاس ہڈور سانحے کی زخمی روشن بی بی کو علاج کے لئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے حکم پر سپیشل آرمی ایوی ای...
08/12/2023

گلگت(سٹاف رپورٹر)چلاس ہڈور سانحے کی زخمی روشن بی بی کو علاج کے لئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے حکم پر سپیشل آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر M-17 کے ذریعے آسلام آباد روانہ کر دیاگیا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) سید سہیل عباس، وزیر صحت جی بی اور دلدار احمد ملک، سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال ا...
05/12/2023

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) سید سہیل عباس، وزیر صحت جی بی اور دلدار احمد ملک، سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل چلاس بس فائرنگ کے زخمی مریضوں کی عیادت کی اور زخمی مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ نے زخمی مریضوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چلاس فائرنگ کے پانچ شدید زخمی مریضوں کو آج گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر صحت جی بی کی خصوصی ہدایت پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں سی ایم ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے زخمی مریضوں کو مکمل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ منسٹر ہیلتھ جی بی اور سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشی ایٹو جی بی کو ہدایت کی کہ وہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ مریضوں کی مکمل سہولت ہو۔

گلگت۔ ہڈر چلاس دہشتگردی کیس کی تحقیقات کیلئے JIT تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر ہڈور کے مقام پر مسافروں سے بھری...
05/12/2023

گلگت۔
ہڈر چلاس دہشتگردی کیس کی تحقیقات کیلئے JIT تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر ہڈور کے مقام پر مسافروں سے بھری بس پر دہشتگردی کے واقع کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی شیر خان کی سربراہی میں قائم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشنز کے دوران ہڈر اور مضافات سے ڈیڑھ درجن کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے JIT مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

03/12/2023

گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کی کٹوتی کے خلاف ضلع غذر کے بالائی علاقے ایمت میں عوام سراپا احتجاج ریلی اور شدید نعرے بازی

سانحہ چلاس میں عام شہریوں کیساتھ پاک فوج کے جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے اللمہ رب العزت کامل مغفـرت فرماۓ DG ISPR
03/12/2023

سانحہ چلاس میں عام شہریوں کیساتھ پاک فوج کے جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے
اللمہ رب العزت کامل مغفـرت فرماۓ
DG ISPR

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمتوزیر داخلہ کا دہشت گر...
03/12/2023

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت
وزیر داخلہ کا دہشت گردوں کی فائرنگ سے مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کاشہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی عام شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے۔ ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کر دیتی ہیں،ملک دشمن گلگت بلتستان جیسے پرامن علاقے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر  بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے...
03/12/2023

گلگت۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،جس کی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔حکومت حملے میں ملوث دہشگردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور ان تک پہنچا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مجرمان کی گرفتاری کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی اور بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائے گی،جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیئے گیئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے گئے ہیں،جس کی نگرانی آئی جی گلگت بلتستان کررہے ہیں،جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک دشمن عناصر کی نشاندھی کی جاسکے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔
شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں حکومت گلگت بلتستان لواحقین کے ساتھ ہے۔شہداء کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور تمام قاتلوں کو ہر صورت قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے،کسی کو بھی امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
# #

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pamir Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share