Hi everyone! Asslam o Alaikum, Welcome to my official page. Please follow my page, Thank you.
13/11/2023
30/05/2023
مصر میں شیعہ آبادی صفر ہے۔ کوئی مجلس نہیں، اذان نہیں، سجدہ گاہ نہیں، امام بارگاہ اور عَلم کا تو تصور ہی محال ہے۔ شیعہ آبادی نہ ہو، زیارات بہت ہیں۔ اور ایسی ایسی ہیں کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں کہ مصری کونسی الگ پیرلل یونیورس میں رہ رہے ہیں۔ زیارات ہیں لیکن عام مصری ان کے بارے سوائے نام کے کچھ نہیں جانتے۔ بس اتنا کہ یہاں اللہ کے پیارے دفن ہیں جن کے وسیلے سے دعا قبول ہوتی ہے۔ ان زیارات پر ہر وقت رونق لگی رہتی ہے، لوگ آتے ہیں، خواتین بچوں کے ساتھ گھنٹوں بیٹھی رہتی ہیں۔
پڑھے لکھے مصری کہتے ہیں، واقعہ کربلا کے بعد اہلِ حرم مدینہ چلے گئے تھے۔ مدینے میں جب سکون نہ ملا تو سب کے سب، بشمول جنابِ زینب ع ، امام زین العابدین ع، جناب اُمِ رباب ع مصر کی طرف نکل آئے۔ یہیں آباد ہوئے، یہیں مدفون ہیں۔ اسی لئے مصر میں، قاہرہ کے جوار میں ان سب کی زیارات و ضریحیں ہیں۔ مسجد الامام حسین ع، مسجد سیدہ زینب ع، امام زین العابدین ع، جناب سکینہ بنت الحیسن ع، جناب امِ رباب ع، دخترِ امام صادق ع سیدہ عائشہ، دخترِ امام رضا ع سیدہ فاطمہ، دخترِ امام حسن ع سیدہ نفیسہ یہ تمام زیارات قاہرہ میں ہیں۔ کچھ ایک ہی محلے میں پاس پاس ہیں۔ کچھ تھوڑا فاصلے
Be the first to know and let us send you an email when Shahbaz Naqvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.