Digital Pind Dadan Khan

  • Home
  • Digital Pind Dadan Khan

Digital Pind Dadan Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Digital Pind Dadan Khan, Digital creator, .

29/03/2023
27/03/2023

اگر آپ کو آ گے بڑھنے کا شوق ہے تو اپنی قابلیت بڑھانے پہ توجہ دینی ھوگی
ڈیجیٹل مزدور

20/08/2022

Affiliate Marketing کریں
Affiliate marketing مارکیٹنگ کی وہ قسم ھے جس میں کارکردگی کی بنیاد پر کمپنی آپ کو ان کی مصنوعات بیچنے پر ایک محصوص شرحِ فروخت ادا کرتی ہے مارکیٹنگ کے اس طریقہ میں مارکیٹر کو کسی قسم کی لگی بندھی تنخواہ نہیں دی جاتی لیکن شرحِ فروخت معمول سے کافی زیادہ ھوتی ھے مارکیٹنگ کے اس طریقہ کار کے ذریعے مارکیٹرز کو ان کسٹمرز کی خریداری پر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے جو خالصتاً مارکیٹرز کی اپنی ذاتی
کوششوں سے کسٹمرز بنتے ہیں

مناسبت و دلچسپی:-

ایسے افراد جو کسی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں رضاکارانہ طور پر بھی بات کرنا لکھنا اور ان کے معیار کی وضاحت کرنا پسند کرتے ھوں

درکار مہارت
مصنوعات کو آن لائن ٹولز یعنی سوشل میڈیا ویڈیو اور اشتہارات کے ذریعے پروموٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ھوں

Affiliate Marketing شروع کرنے کے لیے درکار وقت
بنیادی طور پر آپ affiliate Marketing کا آغاز ایک گھنٹے کے اندر کرسکتے ہیں آپ نے ایک یا ایک سے زائد ایسی مصنوعات کا انتخاب کرنا ہے جن پر آپ کو شرح فروخت (commission)کی پیشکش کی گئی ھو پس آپ ان مصنوعات کو اپنے محصوص اور منفرد لنک کے ذریعے بیچنا شروع کر سکتے ہیں

ڈیجیٹل مزدور
# Digital pind dadan khan

06/08/2022

بلاگ پر کام کریں (پارٹ ٹو)

اہم تجاویز

1. اپنے بلاگ کا اجراء کسی ایسے موضوع سے کریں جس پر آپ کو مکمل دسترس حاصل ھو مثال کے طور پر اگر آپ کو سفر کرنا پسند ھے اور آپ نے کئی مختلف جگہوں کا دورہ بھی کر رکھا ہے تو آپ ایک سفری بلاگ (travel blog) کی ابتدا کر سکتے ہیں

2. محتلف موضوعات پر مشتمل تحاریر کو ایک ہی بلاگ کے اندر نشر نہ کریں بلکہ اپنے بلاگ کو ایک محصوص موضوع تک ھی محدود رکھیں مثال کے طور پر اگر آپ کا بلاگ فیشن سے متعلقہ ھے اور آپ اس میں ایک کالم کوکنگ ریسیپی پر مشتمل شامل کر لیتے ہیں تو یہ آپ کے قارئین کے لیے بالکل بھی غیر متعلقہ اور نامناسب ھو گا

3. اپنے تجربے اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد اور غیر معمولی مواد تحریر کریں اپنے قارئین کو اہمیت دینے کی پوری کوشش کریں بلکہ کچھ ایسا تحریر کریں جسکی بدولت قارئین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آ سکے

4. اپنے قارئین کے سوالات کا بغور مطالعہ کریں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ان کے تبصروں کا ہمیشہ جواب دیں تاکہ ان کو لگے کہ آپ کی تحاریر ایک خاص موضوع کے مطابق کسی مسیحا سے کم نہیں

5. اپنے بلاگ کے ساتھ ہمیشہ وفادار اور پر امید رہیں آپ کا بلاگ کسی انتہائی پیارے رشتے کی طرح ھوتا ھے آپ اسے پیار دیں تو یہ تیزی کے ساتھ پھلتا پھولتا ہے اور اگر نظر انداز کر دیں تو یہ موت سے پہلے مر جاتا ہے بلاگنگ کی نشوونما میں آدھے دل سے کئے گئے کام کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اگر آپ ہی اس کی دیکھ بھال نہیں کر رہے تو کوئی اور کیوں کرے گا بھلا

6. اپنے بلاگ کے مواد کے بارے میں سوچیں کہ اس کا اندازِ کس طرح کا ھو نا چاہیے جس طرح کے قارئین اس کو پڑھیں گے اور آپ کا ان تحاریر کے ذریعے اپنے قارئین کے ساتھ انداز گفتگو کیسا ھونا چاھئے آپ جس موضوع پر اپنا بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع پر پہلے سے موجود بلاگز کا مطالعہ کریں اور پھر خود سے مندرجہ ذیل سوالات کریں
بلاگز کے ہجوم میں آپ کیسے منفرد دکھائی دے سکتے ہیں ؟
آپ کو ایسا کیا لکھنا ہے کہ جس پر اس سے پہلے نہیں لکھا گیا یا بہتر انداز میں نہیں لکھا گیا ؟
آپ پہلے سے کیا محتلف بیچنے جا رہے ہیں ؟
آپ بلاگ شروع ھی کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟ لوگوں کی بھلائی کے لیے یا اچھے روزگار کے لئے یا دونوں مقاصد کے لیے ؟

7۔ اپنے بلاگ کو سنبھالنے اور آگے بڑھانے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اپنے بلاگ کے ذریعے ھر گز کسی دوسرے برانڈ بلاگر یا لوگوں پر تنقید نہ کریں یاد رکھیں آپ کسی کے ساتھ جو بھی کریں گے وہ آپ ہی کی طرف لوٹ کر آئے گا اور آپ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کو کوئی برا بھلا کہے

8. اپنے دل کو ہمیشہ کھلا رکھیں اور دوسرے تخلیقی کرداروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار رہیں آپ دیکھیں گے اس عادت کی بدولت آپ کی ملاقات شاندار اور متاثر کن لوگوں سے ھوگی جن سے آپ کو بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا

ممکنہ آمدن بذریعہ بلاگ -
آپ اپنی تحاریر میں کسی محصوص سروسز یا مصنوعات کا ذکر کر کے ان کے متعلقہ کمپنیز سے سپانسر اور اشتہارات حاصل کر سکتے ہیں اور ان اشتہارات کو بینرز کی شکل میں متعلقہ تحاریر والے صفحات پر لگا سکتے ہیں مزید ان کمپنیز کے ساتھ یہ بھی طے کیا جا سکتا ہے آپ کے بلاگ کے ذریعے ان کی کوئی بھی مصنوعات فروخت ھوں گی تو ایک محصوص شرحِ منافع آپ کو ادا کیا جائے گا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے بلاگ کے مختلف صفحات پر Google AdSense کے اشتہارات لگا سکتے ہیں جو خود کار طریقے سے یہ جانچ لیتے ہیں کہ آپ کی تحاریر کن موضوعات پر مشتمل ہیں اور ان کی بنیاد پر کونسی مصنوعات اور سروسز کے اشتہارات آپ کے بلاگ پر نظر آئیں گے اور Google AdSense اشتہارات کے بدلے میں جو معاوضہ ادا کرتا ہے اس کا اصول نہایت سادہ ہے کہ جتنے زیادہ لوگ آپ کی تحاریر کو پڑھتے ہوئے اشتہارات پر کلک کریں گے اتنا ہی بہتر معاوضہ گوگل آپ کو ادا کرے گا
ڈیجیٹل مزدور

pind dadan khan

31/07/2022

بلاگ (blog) پر کام کریں
آج کل انٹرنیٹ پر کمانے کے حوالے سے آپ نے ایک نام سنا ھو گا بلاگ یا بلاگر تو آئیے آج اس پر بات کرتے ہیں
انٹرنیٹ پر موجود اپنے رائے کے اظہار کے صفحات کا مجموعہ بلاگ (blog) کہلاتا ہے گھر بیٹھے بلاگر بن کر انٹرنیٹ کی مدد سے روزگار کا اہتمام کرنا کسی بھی دوسری نوکری کے برعکس بہت سادہ اور آسان ھے حتی کہ آپ کو 9 تا 5 نوکری کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی بلاگنگ کے لئے آپ اپنی مرضی سے آسان اوقات کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں بلاگنگ کو مکمل ذریعہ معاش بنانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لہذا میں آپ کو تجویز کروں گا کہ اس کام میں آہستہ قدم رکھیں اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو اس کو بالکل ترک نہ کریں بلکہ شروع میں بلاگنگ کے لئے فارغ اوقات کا انتخاب کریں جب بلاگنگ سے کمائے جانے والی رقم ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ سے زیادہ ھو جائے تو یہ بہترین وقت ھو گا کہ اب آپ اپنے بلاگ کو پورا وقت دیں

مناسبت و دلچسپی۔
ایسے افراد جنہیں لکھنا پسند ھو اور وہ اپنے علم اور تجربات کو دنیا کے ساتھ بانٹا چاہتے ھوں
درکار مہارت -
علم و تجربات کو ایسے تحریر کرنے کی مہارت رکھتے ھوں کہ وہ سادہ بھی ھوں اور متاثر کن بھی-
بلاگ شروع کرنے کے لئے درکار وقت-
بلاگ شروع کرنے کے لئے درکار وقت کا انحصار آپ کے تجربہ اور صلاحیتوں پر ھے اگر آپ تحاریر میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے مستقل صارف بھی ہیں تو آپ اپنا بلاگ 3 سے 4 گھنٹوں میں شروع کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ انٹرنیٹ کی دنیا سے ذرا کم آشنا ہیں تو پھر 1 یا 2 گھنٹے کافی ھوں گے البتہ نوک پلک سنوارنے اور ایک پرفیکٹ بلاگ شروع کرنے کے لیے ریسرچ مائینڈ کی ضرورت ھو گی لہذا اگر یہ سارا وقت بھی شامل کر لیا جائے تو 15 سے 25 دن درکار ہو سکتے ہیں (جاری ہے)
ڈیجیٹل مزدور

24/07/2022

یو ٹیوب ویڈیوز کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں (بقیہ حصہ)

1. ھر نئی ویڈیو میں کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش کریں جو اس سے پہلے والی ویڈیوز میں آپ نے نہیں کیا تو جب آپ کچھ سالوں بعد اپنی پہلی ویڈیو کو دیکھیں گے تو بے ساختہ کہہ اٹھیں کہ اہ کتنی بری ویڈیو بنائی تھی میں نے یہ اس بات کی تائید ھو گی کہ آپ کے کام میں دن بدن نکھار پیدا ھوا ھے

2. تجربہ تجربہ اور تجربہ - کبھی بھی کچھ نیا آزمانے سے اس بنا پر نہ گھبرائیں ک یہ آئیڈیا کام کرے گا یا نہیں بلکہ تجربہ ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے آپ کچھ ایسا منفرد اور دلچسپ کر سکتے ہیں جو آپ کو آپ کے حریفوں سے بہت آگے لے جائے گا

3. آخر میں دوسرے یو ٹیوبرز سے الحاق کرنے کی کوشش کریں جو آپ ہی کی طرح کے موضوع پر کام کر رہے ھوں اور مل کر ویڈیوز بنائیں جس کا فائدہ نہ صرف دونوں کے ناظرین کو ھو گا بلکہ آپ کو ایک دوسرے کی حکمت عملی اور مائینڈ سیٹ جاننے کا موقع ملے گا غرض یہ کہ سو یوٹیوبرز کے مل کے کام کرنے سے حیرت انگیز کامیابی باآسانی ممکن ھو سکتی ھے
ممکنہ آمدن بذریعہ یو ٹیوب
عام طور پر یو ٹیوب سے روزگار کمانے کا طریقہ ع اصول بہت سادہ ہے آپ کی ویڈیوز جتنی زیادہ دیکھی جائیں گی اتنا ہی آپ زیادہ کمائیں گے آپ اپنے یو ٹیوب چینل کی setting میں جا کر monetize آپشن کو فعال کر سکتے ہیں جس کے لیے یو ٹیوب کی موجودہ پالیسی کے مطابق آپ کے پاس چینل پر مستقل ناظرین کی تعداد 1000 اور دیکھی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ چار ھزار گھنٹے ھونا ضروری ھے monetizing آپشن فعال ہونے کے بعد آپ اپنی ویڈیوز کے اندر ایڈورٹائزمنٹ لگا سکتے ہیں
ڈیجیٹل مزدور

17/07/2022

یو ٹیوب ویڈیوز ریکارڈ کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں

1.کبھی ایسا نہ کریں ک کمرہ یا موبائل فون پکڑا اور کوئی بھی عام سی یا غیر متعلقہ ویڈیو بنانا شروع کر دی بلکہ یو ٹیوب کے لئے آپ نے جس موضوع کا انتخاب کیا ھے جیسا کہ مزاح ٹیوٹوریل ہدایت نامہ یا منفرد ڈیجیٹل پروڈکٹس ویڈیو بناتے ہوئے موضوع کی مطابقت کا خیال رکھیں

2. کسی ایسے موضوع کا انتخاب کریں جس میں آپ کی دلچسپی ھو پھر اپنے موضوع سے متعلق دوسری ویڈیوز کا جائزہ لیں اور دیکھیں ان ویڈیوز کو کتنا دیکھا جا رہا ہے اس طرح آپ کو مدد مل جائیگی ک آپ کے منتخب کردہ موضوع میں لوگ کتی دلچسپی لیتے ہیں

3. آپ کے موضوع سے متعلقہ جو ویڈیوز یو ٹیوب پر پہلے سے موجود ھوں ان میں دیکھیں کے کونسا ایسا عنصر موجود نہیں ہے جو کہ آپ کو لگتا ہے کہ ھونا چاھئے جیسے آپ کسی ویڈیو کے بارے میں سوچیں کہ یار یہ ویڈیو یہاں سے نہیں بلکہ ایسے ھوتی تو بات کچھ اور ھی ھوتی

4. اپنے ناظرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے آپ جو کر سکتے ہیں کریں کیونکہ ناظرین کی بدولت ھی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں ناظرین کے آپ کی ویڈیوز پر کئے گئے کومنٹس کا مطالعہ کریں اور نہ صرف ان کمنٹس میں موجود ناظرین کی خفیہ توقعات کو ڈھونڈیں بلکہ ان کی اچھی یا بری رائے کا احترام جواب بھی دیں اور عزم کریں کے اگلی ویڈیو میں بہترین آرا کو شامل کیا جائے گا

5. جہاں آپ جائزہ لیتے ہیں کہ آپ کی ویڈیوز میں کیا پسند کیا جا رہا ہے اور کیا نہیں وہیں یہ بھی دیکھیں ک آپ کی کونسی ویڈیوز کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے اور کونسی ویڈیوز کو کم پسند کیا گیا ہے پھر ان پر موجود تبصروں کا جائزہ لیں اور وجوہات جاننے کی کوشش کریں ۔ (جاری ھے)
ڈیجیٹل مزدور

YouTube چینل شروع کریںآج کل YouTube چینل بنا کر آن لائن کاروبار کا طریقہ بہت معروف ھو گیا ھے چونکہ اس میں کسی بڑے سیٹ اپ...
03/07/2022

YouTube چینل شروع کریں
آج کل YouTube چینل بنا کر آن لائن کاروبار کا طریقہ بہت معروف ھو گیا ھے چونکہ اس میں کسی بڑے سیٹ اپ اور سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہوتی لہذا آپ صرف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے YouTube کے ذریعے مناسب اور بہترین روزگار کما سکتے ہیں YouTube پر روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے کروڑوں ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں جسکی بدولت اسکی انٹرنیٹ پر موجود طاقت اور اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ایسے لوگ جو شارٹ فلمز اور ڈاکومنٹریز بنانے کی ایلیت رکھتے ھوں یا کم از کم ویڈیوز بنانے کا شوق رکھتے ھوں تو اس کے لئے درکار مہارت موبائل فون یا ویڈیو کیمرہ کے ذریعے ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی مہارت رکھتے ھوں ویڈیو ایڈیٹنگ اور ویڈیو مکسنگ سافٹ ویئر چلانے کی مہارت آنی چاہیے YouTube چینل آپ YouTube.com پر جاکر چند منٹوں میں بنا سکتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز آپ لوڈ کرنا سٹارٹ کر سکتے ہیں (جاری ہے)
ڈیجیٹل مزدور

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

25/06/2022

آن لائن کاروبار
اضافی آمدن کے حصول کے لئے کسی بھی اور کاروباری کوشش کی بجائے آن لائن کاروبار کو ترجیح دینے کی بہت ساری وجوہات ہیں جب بھی آپ اضافی وقت میں کوئی نئی کاروباری سرگرمیاں شروع کرتے ہیں تو آپ مندرجہ ذیل باتوں پر غور کر رہے ھوتے ھیں
جلد شروع کیا جاسکے
اگر آپ فل ٹائم نوکری کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ کوئی کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ اس کاروبار پر نہ تو زیادہ توانائی لگانا چاہ رہے ھوتے ھیں اور نہ اس کو سیکھنے میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہتے ہیں
سرمایہ کاری کم سے کم ھونی چاہیئے
مالی سرمایہ کاری کا دارومدار کاروبار کی نوعیت پر منحصر ہے مثال کے طور پر اگر آپ گاڑیوں کا شوروم کھولنا چاہتے ہیں جس پر آپ لوگوں کی گاڑیاں کھڑی کر کے بیچ سکیں لیکن اگر آپ کو وہ تمام گاڑیاں پہلے خرید کر اپنے شوروم پر کھڑی کرنی ھوں تو اسی کاروبار کے لئے سرمایہ کاری میں زمین آسمان جیسا فرق ہے
آسانی سے چلایا جا سکے
عموماً نوکری سے بیزاری کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ھمیں خواہش تو درکنار ضرورت کے مطابق بھی چھٹی نہیں مل پاتی لیکن اپنی کاروباری سرگرمیوں میں آپ اپنی مرضی سے وقت نکال کر اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ اپنی مرضی کا وقت گذار سکتے ہیں آن لائن کاروبار میں یہ بھی نہیں ک آپ کو بالکل بھی وقت نہیں دینا پڑے گا لیکن جس طرح نوکری میں ایک ٹائم فریم ھوتا ھے اس میں آپ ایک محصوص ٹائم فریم میں نہیں ھوتے
ڈیجیٹل مزدور

18/06/2022

ڈیجیٹل روزگار آخر کیوں
آپ دنیا کے ان افراد میں سے ایک ہیں جو یہ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کتنی تیزی سے اور کیسے تبدیل ھو رھی ھے آج کل یہ احساس شدت اختیار کرتا جارہا ہے کہ ایک عام نوکری آپ کے حال کو خوشحال اور مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کافی نہیں ہے
آپ دیکھ رہے ہیں لاکھوں لوگ دنیا میں کروڑ پتی اور ارب پتی بنے ہیں اور بنتے جا رہے ہیں آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ھوگی کہ یہ سب لوگ آپ ھی کی طرح سوچتے ہیں آپ ھی کی طرح ان کے پاس دن کے چوبیس گھنٹے ھوتے ھیں میکنزے گلوبل انسٹیٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق صرف یورپ اور امریکہ میں 16کروڑ 20لاکھ لوگ اپنی نوکریوں کے ساتھ ساتھ آ ن لائن جابز اور ان لائن کاروبار بھی کرتے ہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نوکریوں کے مدمقابل گزشتہ کئی سالوں میں آن لائن کاروبار کا رجحان فروغ پا رہا ھے
میکنزے گلوبل انسٹیٹیوٹ کے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق وہ لوگ اپنی زندگیوں میں زیادہ خوش اور مطمئن پائے گئے ہیں جو چھوٹا یا بڑا کوئی آن لائن سٹارٹ اپ کر رہے ہیں قطع نظر اس بات کے ک وہ زیادہ کما پاتے ہیں یا کم- لہذا ڈیجیٹل روزگار کو ھم صرف آمدنی کی بنیاد پر نہیں پرکھ سکتے کوئی کسی بھی رنگ, زبان, نسل یا ملک سے تعلق رکھتا ھو ان لائن کمانے کے حوالے سے احساسات سب کے ایک جیسے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام خطوں میں آن لائن کاروبار شروع کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ھوا ھے ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ھم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیوں اس سیلف امپلائیڈ برادری کا حصہ بننا چاہتا ہے
ڈیجیٹل مزدور

07/06/2022

آنے والے دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی ڑیجیٹل سکل لازمی سیکھیں اور اس میں اپنے آپ کو ماسٹر بنائیں

29/05/2022

سرمایہ
اجکل جب بھی آپ کسی سے بات کریں کوئی بھی کاروبار کرنے کی تو آگے سے ایک ہی کامن جواب سننے کو ملتا ہے کہ میرے پاس سرمایہ نہیں ہے آج میں اپ کو بتاتا ھوں کہ آپ کے پاس کتنا بڑا سرمایہ موجود ہے جس کی قدر اور صحیح استعمال کی ضرورت ہے اب ھر کوئی سوچ رہا ھوتا کہ میرے پاس سرمایہ ھے ھی نہیں تو پھر کہاں سے آ گیا جی ہاں وہ قیمتی سرمایہ ھے وقت جو کہ ھر ایک کے پاس موجود ہے اور اس سرمائے کے صحیح استعمال کی ضرورت ہے اپنے وقت کو ضائع ھونے سے بچائیں اور اس کو کسی ایک high paying ڈیجیٹل سکل سکھنے میں انوسٹ کریں اور اس میں خوب مہارت حاصل کریں جب آپ مہارت حاصل کر لیں تو پھر سرمایہ خود بخود چل کر آپ کے پاس آئے گا
ڈیجیٹل مزدور

ای-روزگار ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ میں 3 ماہ کی ٹریننگ دیتا ہے تاکہ ن...
24/05/2022

ای-روزگار ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ میں 3 ماہ کی ٹریننگ دیتا ہے تاکہ نوجوان فری لانسنگ کر کے با وقار روزگار کما سکیں۔
ای-روزگار آن کیمپس اور آن لائن ٹریننگ فراہم کرتا ہے اور اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔ مندرجہ ذیل داخلے کی شرائط کو پورا کرنے والے امیدوار ، ای-روزگار کی ویب سائٹ ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

www.erozgaar.pitb.gov.pk
داخلے کی شرائط:
کم از کم 16 سالہ تعلیم
پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ
عمر کی حد: 35 سال
بے روزگار

آن لائن ٹریننگ موڈ کے کورسز مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ ای-کامرس
۔ ٹیکنیکل
۔ موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ
۔ کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ
۔ ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
۔ کری ایٹیو ڈیزائننگ
- یوآئی/یوایکس ڈیزائن

آن کیمپس ٹریننگ موڈ کے کورسز مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ ٹیکنیکل
۔ کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ
۔ کری ایٹیو ڈیزائننگ

Sajid Latif Ahmad Islam Syan Punjab Information Technology Board (PITB) Youth Affairs and Sports Department, Govt of the Punjab, Pakistan

In the backdrop of soaring un-employment and financial challenges it has become a paramount duty of the government to steer the educated youth of the province in the right direction. Hence, Punjab Information Technology Board and Youth Affairs and Sports Department have decided to establish e-Rozgaa...

19/05/2022

کاروبار یا نوکری
آج ہم بات کریں گے کہ کاروبار کرنا چاہیے یا نوکری
کاروبار
کوئی بھی کاروبار چھوٹا یا بڑا نہیں ھوتا ایک ریڑھی سے لے کر فیکٹری تک سب کاروبار میں شامل ہے کاروبار میں آپ خود ہی ملازم بھی ہیں اور خود ہی اپنے باس بھی کاروبار میں آپ کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ھونا پڑتا۔ اس کے اگر فوائد کو دیکھا جائے تو بہت زیادہ ہیں اس میں آپ جتنا وقت لگاتے وہ آپ کے کاروبار میں اضافے کا باعث بنتا ہے اس میں آپ کو کسی سے کوئی چھٹی نہیں لینی پڑتی اپنی مرضی سے آ جا سکتے ہیں یہ بات بھی سچ ہے کہ کاروبار کو سیٹ ھونے میں ٹائم لگتا ہے لیکن اس میں گروتھ کے چانسز بہت زیادہ ہیں اور کاروبار آپ کی نسلوں کے کام آتا ہے فرض کر لیں آج آپ ایک کام شروع کرتے ہیں اور اس میں اپنے پندرہ یا بیس سال لگاتے ہیں تو اس کے بعد اگر آپ کے بچے اسی کاروبار کو آگے بڑھاتے ہیں تو انہیں زیرو سے شروع نہیں کرنا پڑے گا۔ کاروبار کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ آپ نوکری کے مقابلے میں اپنی خواہشات پوری کر سکتے ہیں چونکہ نوکری میں بندے کے پاس ایک محدود بجٹ ھوتا ھے
نوکری
کاروبار کے اتنے زیادہ فوائد لکھنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ نوکری بالکل بھی نہ کی جائے اور یہ بھی نہیں ھے کہ تعلیم بھی حاصل نہ کی جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں رائج نظام تعلیم کا مقصد صرف نوکری کا حصول ہے اتنے زیادہ پیسے لگانے کے بعد اور اتنا زیادہ وقت لگانے کے بعد پھر بھی بندہ نوکری کی تلاش میں پھر رہا ھوتا ھے اور اگر مل بھی جائے تو پھر اس میں بمشکل اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے میں لگ جاتا ھے پورا ایک سال محنت کرنے کے بعد ایک انکریمنٹ کا انتظار کر رہا ھوتا ھے اور ھو سکتا ھے کہ اس ایک سال میں مہنگائی اور اس کے گھر کے خرچے اس سے دوگنا بڑھ جائیں اور ساری زندگی غلامی کر نے کے بعد پھر اگر آپ ریٹائر ھوتے ہیں تو اس کے بعد آپ کے بچے پھر اسی طرح ایک پوری جہدوجہد کریں گے اپنے آپ کو سیٹ کرنے میں آپ کی زندگی کے بیس یا پچیس سال جو آپ نے لگائے ہیں وہ صرف بمشکل آپ کا گذارہ ھی ھوا ھے جبکہ اس کے برعکس کاروبار کے بیس سال آپ کو کہاں سے کہاں لے جا سکتے ہیں
اس بارے میں ضرور سوچیں کہ کہیں آپ اپنی صلاحیتوں کو کسی کے لئے استعمال تو نہیں کر رہے
ڈیجیٹل مزدور

08/05/2022

کیا آپ ابھی تک ناکام ھیں
اگر آپ ابھی تک زندگی کی اس سٹیج پر ھیں جہاں اپنے آپ کو ناکام سمجھتے ہیں تو اس کی چند ایک وجوہات ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے اسکی سب سے بڑی وجہ آپ کی گزری ھوئی زندگی ھے جو اپ نے بغیر کسی مقصد کے گذار دی ہے آج سے ھی اپنے مقصد کا تعین کریں اور اس کے لئے محنت شروع کریں ھمارا ایک اور بڑا مسلہ یہ ہے کہ ھم اپنا زیادہ تر وقت ماضی کو سوچتے ہوئے گذار دیتے ہیں ک میں فلاں وقت پر یہ کام کر لیتا تو ایسا ہو جاتا ویسا ھو جاتا اور زیادہ تر وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کو سوچتے ہوئے گذار دیتے ہیں لیکن اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے اپنے آج پر کام نہیں کرتے ھمیں سب سے زیادہ ضرورت اپنے آپ پر اور اپنے آج پر کام کرنے کی ضرورت ہے سب سے پہلے تو اپنے آپ پر کام کریں کہ ماضی میں کیا غلطیاں ھوئی ھیں ان سے سبق سیکھ کر اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر محنت شروع کریں اور ھر روز اس میں ویلیو ایڈ کرتے رہیں ھر روز یا ھفتہ بعد اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس وقت تک محنت جاری رکھیں جب تک اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے -
ڈیجیٹل مزدور

06/05/2022

چینی کہاوت ہے کہ کسی کو مچھلی دینے کی بجائے آس کو مچھلی پکڑنے کا ھنر سکھایا جائے ھنر کی قدر و قیمت ھر دور رھی ھے ایک ھنر مند آدمی بغیر ھنر والے سے زیادہ بہتر ہے اجکل چونکہ دنیا ساری ٹیکنالوجی پر شفٹ ہو چکی ہے آس لیے ھمیں بھی جدید ھنر سیکھنے کی ضرورت ہے اجکل کے کچھ جدید ھنروں کی تفصیل لکھ رہا ہوں جو کہ آپ گھر بیٹھے بغیر کسی سرمائے کے سیکھ اپنا کاروبار بھی شروع کر سکتے ہیں اور ان سکلز کی سروسز دے کر اپنی آمدنی شروع کر سکتے ہیں

Digital marketing
Video editing
Graphic designing
E-commerce management
Web development
Auto cad
Word press
Content writing
Daraz.pk
eBay
Amazon
ان کو سکھنے کے پلیٹ فارم درج ذیل ہیں
YouTube
Udemy
Coursera
Digiskills.pk
ان کے علاوہ بھی کافی سارے پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں سے یہ سکلز سکھے جا سکتے ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Pind Dadan Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share