Newshub.com

Newshub.com world wide latest news

سبز چائے کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے، کوئی اسے ہاضمے کے لیے تو کوئی ذائقے کی وجہ سے پسند کرتا ہے جبکہ بیشتر افراد اسے وزن...
31/01/2023

سبز چائے کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے، کوئی اسے ہاضمے کے لیے تو کوئی ذائقے کی وجہ سے پسند کرتا ہے جبکہ بیشتر افراد اسے وزن کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

قہوہ یا چائے کی مختلف اقسام ہیں، اگر صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو سبز چائے کے گنے چنے فوائد ہی ہم واقفت رکھتے ہیں تاہم اس کئی دیگر فوائد بھی ہیں، جن کے بارے میں درج ذیل ہیں۔

میٹا بولک ایکشن سے چربی جلانا
ماہرین کے مطابق سبز چائے موٹاپا کم کرنے کے عمل میں جسم کو میٹابولک ایکشن کے ذریعے سہولت فراہم کرتی ہے۔

ہر انسان کے موٹاپے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن سبز چائے ہر کسی کو فائدہ پہچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

سبز چائے میں موجود کیفین جسم کی کارگردگی بڑھاتی ہے۔

دل کی حفاظت
ماہرین طب کے مطابق سبز چائے میں ایک ایسا مرکب دریافت ہوا ہے، جو خون کی رگوں اور شریانوں میں چربی جمع ہونے کے باعث پیدا ہونے والی تنگی اور سختی کو دور کرکے ہمارے دل کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا مسلسل استعمال دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ سبز چائے کے خشک پتوں میں ایک پیچیدہ کیمیکل ’ایپی گیلوکیٹیچن تھری گیلیٹ‘ پایا جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں ثابت کیا ہے کہ یہ مرکب ایک خاص پروٹین پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کا نام ایپولائپو پروٹین اے ون ہے۔

دانتوں کیلئے مفید

سبز چائے میں بیکٹیریا کو ختم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ اسی لیے اسے دانتوں کی صحت کے لئے بھی موزوں سمجھا جا تا ہے۔

سبز چائے کو چینی کے بغیر پینے کی کوشش کریں تاکہ اس کا دانتوں پر اثر نہ ہو۔

الزائمر کے لئے بہترین
مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سبز چائے دماغ کے خلیوں کی حفاظت کرتی ہے اور انہیں بے کار ہونے سے بچاتی ہے۔

سبز چائے بڑھتی عمر میں یادداشت اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بچنے اور پارکنسز جیسی بیماری کے خطرات کو کافی حد تک روکنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر بہت زیادہ ٹینشن ہو تو سبزچائے پینے سے سکون ملتا ہے۔

کینسر کےخطرات کم کرنا
ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جزو کینسر کے خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے، جبکہ ایک اور امریکی تحقیق میں اسے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے بہترین بتایا گیا۔

کولیسٹرول
سبز چائے خون میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتی ہے جبکہ صحت کے لیے ضروری کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتی ہے۔

یاد رہے کہ ہائی کولیسٹرول فالج اور دل کے دورے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

ہاضمہ اور سر درد
بدہضمی سے ہونے والی گیس اور سردرد کے لیے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

الائچی معدے میں موجود لعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لیے یہ تیزابیت کے لیے مفید ہے۔

ذیابطیس کا خطرہ کم ہونا
ماہرین کے مطابق سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرتی ہے۔

اگر آپ پابندی سے سبز چائے پیتے رہیں تو خون میں شوگر کے اضافے کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔

امراض قلب کی روک تھام کے سلسلے میں سبز چائے میں موجود اجزاء خون کی شریانوں میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتے ہیں۔

الرجی سے ریلیف
سبز چائے فلیونوئڈز یعنی نباتاتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہے جو سوجن سے تحفظ دیتے ہیں۔

الرجیز کا سامنا ہونے پر روزانہ کچھ کپ اس مشروب کے استعمال سے ناک کے اندرونی حصے کی سوجن میں کمی آسکتی ہے، جو الرجی سے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سبز چائے کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرکے جلد ہی آپ اپنی صحت میں بہتری لاسکتے ہیں۔

سبز چائے کا ذائقہ شاید آپ کو تھوڑا سا کڑوا لگ سکتا ہے، جس کے لیے آپ اس میں لیموں یا شہد شامل کرلیں۔

پشاور میں کل ہونے والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ا...
31/01/2023

پشاور میں کل ہونے والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ159 زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا۔

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی ...
30/01/2023

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، مسجد کے ملبے تلے سے تین افراد کو نکال لیا گيا ،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 59 افراد شہید ہوئے، 140 سے زائد زخمی ہوئے۔

شہداء میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون اور دیگر افراد شامل ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل پولیس کوارٹر میں رہاش پذیر تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کےمطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کو او نیگیٹو خون کی اشد ضرورت ہے لہٰذا او نیگیٹو خون والے حضرات جلد از جلد خون عطیہ کریں۔

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 18 افراد شہید ہوئے جن میں 17 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق پشاو...
30/01/2023

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 18 افراد شہید ہوئے جن میں 17 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں 17 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 90 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔ دھماکا نماز ظہر کے دوران ہوا

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت نیچے آنے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہو نے کا بھی خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیے کرین منگوالی گئی ہے۔

خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں تھا: سکیورٹی حکام

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائنز صدر کا علاقہ ریڈزون میں ہے جو ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں جب کہ سی ٹی ڈی کا دفتر بھی پولیس لائنز میں ہی ہے، اس علاقے میں پشاور پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا دفتر بھی ہے۔

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق متحدہ عرب امارا...
30/01/2023

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان کو آج پاکستان کے دورے پرپہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ صدریو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربات چیت طے تھی، ان کا دورہ اب ری شیڈول ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جس...
30/01/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے جب کہ پارٹی رہنما اسد عمر بھی عدالت میں موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرتا ہوتا ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست ہےکہ گورنرکو الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں، الیکشن 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں، سب سے پہلےآپ اس میں الیکشن کمیشن کوفریق بنائیں۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ نےگورنرکولکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کہتاہےکہ گورنر کو اپنے آئینی فرائض پورےکرنے ہیں، اس پر جسٹس جواد نے کہا کہ یہ ہم ڈھونڈلیں گےکہ الیکشن کس نےکروانے ہیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے اسد عمرکو روسٹرم پر بلایا اور آئین کا دیباچہ پڑھنے کی ہدایت کی جس پر اسد عمر نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر سنایا۔

بیرسٹر علی طفر نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تاریخ دینے کے پابند ہیں اور ہم نے گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا۔

اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

عدالت نے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان ہ...
29/01/2023

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، 17جولائی کےانتخابات میں بھی عوام نےہمارےحق میں فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو عمران خان قومی اسمبلی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کا...
29/01/2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر تک اضافے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، پچھلے 4 ماہ میں ایک بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کو نہیں بڑھایا گیا بلکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 20 روپے تک کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 اور 30 روپے کی کمی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ روپے کی قدر کے اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان آج صبح 11 بجے سے ہو گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مانوکا اوول کینبرا میں شیڈولڈ تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث ...
29/01/2023

پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مانوکا اوول کینبرا میں شیڈولڈ تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے اپنے نام کی ۔

اس سے قبل آسٹریلین ویمن ٹیم نے تین ون ڈے میچز کی سیریز تین صفر سے جیتی تھی

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر  انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شک...
29/01/2023

قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملنے کی درخواست بھی کی تھی، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔

قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں ز...
29/01/2023

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے۔

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے بھی تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔

فرقان اشرف نے بتایا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں ،وقع پر پہنچ جائے گی

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا ک...
29/01/2023

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فورسز نے جینین کے سرکاری اسپتال پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی فورسز مغربی کنارے میں فلسیطینوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Newshub.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share