Youth Action committee sab Division Gamba Skardu

  • Home
  • Youth Action committee sab Division Gamba Skardu

Youth Action committee sab Division Gamba Skardu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Action committee sab Division Gamba Skardu, News & Media Website, .

اتنے فرعون جو اتارے ہیںایک موسىٰ بھی بھیج دے مولاسانحہ پنجاب کالج 😭(سانحہ پنجاب کالج)آواز اُٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہ...
15/10/2024

اتنے فرعون جو اتارے ہیں
ایک موسىٰ بھی بھیج دے مولا
سانحہ پنجاب کالج 😭

(سانحہ پنجاب کالج)

آواز اُٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے۔😥
طلبا :_ سر یہاں آپکی اپنی بیٹی ہوتی تو ؟؟
ڈی ایس پی :_ “میری بیٹی اتنی سستی نہیں”
یہ ہے ذہنیت جو پاکستان پر مسلط ہے
آواز اُٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے۔😥
یو ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو

نوجوان قیادت فخر بلتستان ہمارے ہر دلعزیز رہنما وزیر حسنین رضا کی بلا جواز گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور فوری اس ک...
02/10/2024

نوجوان قیادت فخر بلتستان ہمارے ہر دلعزیز رہنما وزیر حسنین رضا کی بلا جواز گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور فوری اس کو رہا کیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر۔

#منجانب
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو

  سکردو کی تاریخ میں عوامی نوعیت کا پہلا منصوبہ پھیالونگ ڈائیورجن آزمائشی بنیادوں پر پانی کا رُخ موڑ دیا گیا، اس موقع پر...
18/09/2024



سکردو کی تاریخ میں عوامی نوعیت کا پہلا منصوبہ پھیالونگ ڈائیورجن آزمائشی بنیادوں پر پانی کا رُخ موڑ دیا گیا، اس موقع پر بانی پروجیکٹ آغا سید باقر الحسینی بارگاہ خداوندی میں سجدہ شکر ادا کیا
سکردو شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی بحران پر قابو پانے کے لئے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے عوام سے چندہ جمع کر کے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ ہم جناب اغا باقر الحسینی ان کے پورا ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔🥀🥀🎀🎀❤️۔۔۔۔۔

#منجانب
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو۔۔۔۔۔

نیوز الرٹ گمبہ سکردو:- بجلی ائی بجلی گئی🤔۔۔ سردیوں سے پہلے لوڈشیڈنگ کی ریہرسل شروع ہوا ہے۔  ابھی سردی ایا ہی نہیں ہے پان...
17/09/2024

نیوز الرٹ گمبہ سکردو:-

بجلی ائی بجلی گئی🤔۔۔

سردیوں سے پہلے لوڈشیڈنگ کی ریہرسل شروع ہوا ہے۔
ابھی سردی ایا ہی نہیں ہے پانی کا کم ہونا شروع ہوا ہے۔
کل میں نے محکم برقیات کے نمائندوں سے بات کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ فیز 3تھری کے دو مشین جو خراب تھا وہ ٹھیک ہوا ہے اور فیز 4فور کا بھی ٹھیک ہوا ہے مسئلہ یہ ہے کہ ابھی ہمارے پانی کا رخ موڑنے والے جو سول ادارے ہیں وہ کام نہیں کر رہے۔ ان کا ایس ڈی او اور ان کا اوسر الگ ہوتے ہیں۔ میں جناب ایکسن اور ڈی سی سکردو سے گزارش کرتا ہوں کہ فوری نوٹس لے اور ان سے کام کروائیں۔
اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں۔ (شکریہ🙏۔۔)
#منجانب
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو۔۔۔۔

صفائی نصف ایمان ہےاوورنس مہم۔۔صفائی مہم۔۔۔سب ڈویژن گمبہ میں صفائی مہم منعقد کی گئی جس میں آرمی کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔...
05/09/2024

صفائی نصف ایمان ہے
اوورنس مہم۔۔
صفائی مہم۔۔۔

سب ڈویژن گمبہ میں صفائی مہم منعقد کی گئی جس میں آرمی کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔
سب ڈویژن گمبہ میں سب ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام FCNA DBS سے سی ایم چوک گمبہ تک صفائی مہم منعقد کی گئی جس میں پہلی بار پاک آرمی کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ اس صفائی مہم میں ویسٹ منیجمنٹ سکردو کی ٹیم، تاجر برادری، بوائز ہائی سکول اور انٹر کالج گمبہ کے سٹوڈنٹس نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ حسن سلیم بٹ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھئے۔اس مہم کا مقصد بھی یہی ہے کی ہم لوگوں کو شعور دیں کہ کوڑا کرکٹ کو بے ترتیب نہ پھینکیں بلکہ ان کو مخصوص جگہ پر جمع کریں تاکہ ان کو اٹھانے اور ڈسپوز کرنے میں آسانی ہو۔

اظہار تشکر🙏۔۔

#منجانب۔۔ یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو

30/08/2024

نقصانات سیلاب گمبہ سکردو۔۔

تفصیلات مندراجہ ذیل ہیں
گمبہ سکردو غورغون نالے میں سیلاب سے متعدد فش فارم, مکانات، اراضی، باغات، درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے۔
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو۔۔۔۔

مرکزی انجمن امامیہ بلتستان میں گندم /آٹا ڈیجیٹل سروے کے حوالے سے گرینڈ اجلاس۔اجلاس میں یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو سمیت دیگر ...
03/08/2024

مرکزی انجمن امامیہ بلتستان میں گندم /آٹا ڈیجیٹل سروے کے حوالے سے گرینڈ اجلاس۔
اجلاس میں یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
شرکائے اجلاس نے سروے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
حکومت پہلے سات کلو آٹا/گندم کا وعدہ پورا کریں۔
انجمن امامیہ بلتستان نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے۔آغا باقر الحسینی ۔
عوامی تحفظات کو حکام تک پہنچائینگے۔
انجمن امامیہ نے ہر وقت حکومت سے تعاون کیا لیکن اس کا مثبت جواب نہیں ملا۔
حکومت وعدے کچھ اور کرتے ہیں اور کام کوچھ اور ہوتا ہے۔
حساس علاقے میں بار بار عوام کو سڑکوں پر آنے کا جواز فراہم کرنا غیر دانشمندی ہے۔
حکومت اپنے فیصلوں پہ نظر ثانی کرے۔آغا باقر الحسینی
دیگر اضلاع اور ریجن سے بھی رابطہ کرینگے۔
جب تک پورے گلگت بلتستان سے کوئی متفقہ موقف سامنے نہیں آتا ہر قسم کے سروے کو مسترد کرتے ہیں۔آغا باقر الحسینی
ڈیجیٹل سروے کے نام پہ حکومت مرحلہ وار سبسڈی کے خاتمے پر عمل پیرا ہے۔
سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے۔یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو
راشن کارڈ سروے ہے دوران اور احتجاج کے بعد حکومت نے سات کلو فی نفر آٹا/گندم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن عمل در آمد نہیں ہوسکا ۔
عوام کو اب حکومت اور اداروں پر اعتماد نہیں رہا۔یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو
انجمن امامیہ بلتستان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو

کچورا پاور ہاؤس شدید سردی، پانی کم اور بیماری کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر ہے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔
11/12/2023

کچورا پاور ہاؤس شدید سردی، پانی کم اور بیماری کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر ہے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

27/12/2022

انشاءاللہ ۔۔۔۔
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبا سکردو کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل ہونے والے احتجاج کے بھرپور طریقے سے ہم ساتھ رہیں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام عوام کو جوانوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ یوتھ کشن کمیٹی سب ڈویژن گمبا اسکردو ۔۔✊✊✌✌🙏🏼🙏🏼۔۔۔۔🕯🕯📢📢📢📢📢

گلگت بلتستان کو قطبین کے بعد دنیا کے بڑے آبی ذخائر کا مرکز مانا جاتا ہے۔ یہ حقیقت علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ...
20/12/2022

گلگت بلتستان کو قطبین کے بعد دنیا کے بڑے آبی ذخائر کا مرکز مانا جاتا ہے۔ یہ حقیقت علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ ہزاروں کلومیٹر پر پھیلے گلیشئر اور ان سے بننے والی جھیلیں، نالے اور دریا بطور ثبوت اس خطے میں موجود ہیں۔

آبی ذخائر اور دریاوں کے مرکز ہونے کے ناطے اگر سیاسی عزم (political will)، نیک نیتی پر مبنی منصوبوں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تو اس میں دو رائے نہیں کہ گلگت بلتستان پورے پاکستان کے لئے ممکنہ طور پر پاور ہاوس کی حیثیت رکھتا ہے۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (Asian Development Bank) کی جانب سے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں موجود پوٹینشل پر کی گئی تحقیق اور سروے کے مطابق دریاؤں اور نالوں پر چھوٹے اور درمیانی درجے کے ڈیم بناکر 60 سے 70 ہزار میگاواٹ جبکہ پانی کو لفٹ(lift) کرکے 50 سے 55 ہزار میگاواٹ ہزار پن بجلی کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ کچھ سال قبل ایک آسٹریلین ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 2 لاکھ میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیداوار حاصل کرنے کی گنجائش (potential) موجود ہے۔

یہ بات سرکاری سطح پر تسلیم کی جاچکی ہے کہ گلگت بلتستان میں 50 ہزار میگاواٹ تک پن بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے مگر اس علاقے کی بدقسمتی کہیں یا کیا کہیں، دریاوں کا مرکز ہونے کے باوجود گزشتہ 75 سالوں میں گلگت بلتستان میں 500 میگاواٹ بجلی بھی نظام میں شامل نہ ہوسکی۔ آج گلگت بلتستان میں عوام 20, 22 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

کم آبادی اور صنعتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بجلی کی یومیہ طلب 600 میگاواٹ سے بھی کم ہے، بجلی کی یومیہ طلب بھی صرف سردیوں میں بڑھ جاتی ہے ۔ بجلی پیدا کرنے کے دس مروجہ طریقوں میں سب سے سستا اور آسان طریقہ پانی سے بجلی پیدا کرنا ہے۔ اگر دریاوں کے پانی سے30 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی پیدا کی جائے تو پورے ملک، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرمیوں اور سردیوں کی یومیہ طلب پوری ہونے کے بعد کم ازکم 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت بھی ہوسکتی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی، پٹرولیم اینڈ گیس کی تین سال پہلے کی اعدادوشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں سردیوں میں بجلی کی یومیہ طلب 454 میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف 86 میگاواٹ رہ جاتی ہے۔ اسی طرح گرمیوں میں یومیہ طلب 172 میگاواٹ جبکہ پیداوار 150 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایاگیا کہ گلگت بلتستان میں سالانہ بجلی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں وہ خطیر فنڈز زمین کھا جاتی ہے یا آسمان نگل جاتا۔

جب سی پیک (CPEC) پر کام شروع ہوا تو حکومتی سطح پر بلند بانگ دعوے کیے گئے کہ یہاں صنعتی اور اقتصادی زون بنیں گے اور بجلی کے میگا منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا تاہم گلگت بلتستان کو سی پیک(CPEC) سے دُھول اور غبُار کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

یہاں اسلام آباد نواز جماعتیں صرف سہولت کاری کررہی ہیں۔ ان کی حیثیت شطرنج کے مہروں اور ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں۔ دوسری طرف قوم پرست جماعتیں ابھی تک کلہاڑیوں ،ڈنڈوں اور پتھروں سے ڈوگروں سے آزادی کا ڈھونڈورا پیٹ رہی ہیں جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں کی حالت بھی قابل رحم ہے۔

اس تحریر کا خلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوئے بغیر ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان میں برسر اقتدار حکومتیں جس ترقی کا دعوی کرتی ہیں وہ محض ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں۔

گلگت بلتستان کے ساتھ بجلی کے حوالے سے جو متعصبانہ اور امتیازی سلوک ہورہا ہے اس کی ذمہ صرف وفاق نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں اسلام آباد نواز کی سیاست کرنے والی تمام جماعتیں بھی ہیں جو ابھی تک گلگت بلتستان کا حقیقی مقدمہ نہیں لڑ سکی ۔

السلام علیکم یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو  کا اہم پیغام تمام چاہنے والوں کے لیے ۔
19/12/2022

السلام علیکم
یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو کا اہم پیغام تمام چاہنے والوں کے لیے ۔

بریکنگ نیوز آج یوتھ کشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ برقیات اور انتظامیہ کو ایک ہفت...
12/12/2022

بریکنگ نیوز
آج یوتھ کشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ برقیات اور انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔عوام اور نوجوان تیار رہیں ✊✊💪👍👍 ✌✌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08/12/2022

یوتھ ایکشن کمیٹی حلقہ 2 کا (Ex(PWD سے رابطہ ۔بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ پہ گفتگو کرتے ہوئےEx صاحب نے کہا کہ کچورا پاور ہاؤس پانی کی فلو ذیادہ ہونے اور ناقص چینل ہونے کی وجہ سے دو سو فٹ چینل تباہ ہوا ہے ۔چینل کو بنانے میں اور بجلی تھرو کرنے میں تقریبا10 ،15 دن لگ سکتا ہے۔تب تک کے لیے متبادل ایریا سے بجلی تھرو کیا جائے گا ۔ شہر اور مضافات کے علاقے کو دن میں 3 گھنٹے باری باری کر کے لائٹ دی جائے گی ۔اور رات کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک لائٹ دی جائے گی۔۔
منجانب یوتھ ایکشن کمیٹی حلقہ 2

03/12/2022

گمبہ سکردو نیوز
کل بروز اتوار بوقت 9:30am بجے بسم اللہ ہوٹل میں یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ منقید ہوگا۔ جس میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ آٹا کی قلت اور دیگر اشوز پر آئندہ کا لا عمل طے کیا جائے گا ۔
منجانب یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو

30/11/2022

بریکنگ نیوز
گمبہ سے ڈگری گرلز کالج سکردو پڑھنے جانے والے کلاس گیارویں ،بارویں کے کچھ طالبات اور بی ایس چار سالہ پروگرام کے تمام طالبات تقریباً 90-70 کی تعداد میں ہے انکو چھٹی ٹایٸم پہ بس اڈہ ایرے کے ہجوم میں لاوارثوں کی طرح چھوڑ کر بس واپس جاتی ہیں۔
وہاں آدھا گھنٹہ انتظار کرناپڑتا ہےاور گمبہ گرلز انٹر کالج کی بس اپنے سٹوڈنٹس جو کلفٹن پل ، ریڈیو پاکستان چوک ایرے سے آتے انکو ڈراپ کر کے واپس گمبہ جاتے وقت سکردو کالج کے طالبات جو بس اڈہ ایرے پڑے ہوۓ ہوتے ہے انکو لے کر جاتی ہیں۔
یہ سلسلہ تقریبا پوراسال چلتا رہا ہے۔ البتہ سکردو کالج کے بس انچارچ نے بچوں سے مارچ 2024 تک کے کرایہ ایڈوانس وصول کیا ہوا ہے۔
اور ڑگیول ،شگری بالا،شگری کلاں ،گمبہ اور حو طو کے طالبات میلوں دور اس سردی میں پیدل چل کے جانے پہ مجبور! والدین کے بارہا بتانے کے باوجود گرلز ڈگری کالج سکردو کے پرنسپل نےاس بارے کو یٸ اقدام نہیں اٹھایا۔البتہ والدین کی شکایت درج کرنے پر والدین سے کہتے کہ اپنے بچوں کو کالج سے نکال کر گمبہ کالج میں ایڈمیشن کراۓ ۔اور سٹوڈنٹس کو یہ کہہ کر ڈانٹا جاتا ہے کہ کالج کی طرف سے جو سہولت مل رہے ہیں اسی پہ گزارا کرو ورنہ کالج سے نکل کر گمبہ کالج جاٶ۔کالج پرنسپل کے ایسا کہنے پر
والدین شدید غم وغصے میں طالبات کو ساتھ لے کر مالک کے اشتر چوک یا اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے روڈ پہ بھر پور احتجاج کیا جاۓ گا۔

یوتھ ایکشن کمیٹی حلقہ 2

آزادی مبارک ھو.                                                                     #کمشنربلتستان  # #ڈپٹی گلگت بلتستان ...
27/11/2022

آزادی مبارک ھو.



#کمشنربلتستان #
#ڈپٹی

گلگت بلتستان سے اتنی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے کہ ہم جی بی تو کیا پورے پاکستان کو بھی بجلی دے سکتے ہیں اگر ہمارے حکمران اس معاملے میں مخلص ہوں تو .
یہاں تو لُوٹ مار کا بازار گرم ہے اپنے کمیشن کیلئے پاور ہاوس کی پرانی مشینری کا استعمال ابھی بھی ہورہا ہے جو 30-35 سال پہلے لگائی گئی تھی , اب اس مشینری کی پیداوار اتنی تھوڑی ہے کہ وہ اتنے بڑے آبادی والے علاقے کی ضرورت پوری کرے. 🤔🤔🤔🕯🕯🕯💡💡💡..........
لہذا بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں نا کہ لوگوں کا قیمتی سامان توڑنے اور ضبط کرنے پر .❌❌🤔🤔🙏...

یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ اسکردو✌✌💡......

حکومت روندو زلزلہ متاثرین کو فوری معاوضہ اور روندو متاثرین کمیٹی کے مطالبہ کو فوری حل کرے ۔  زلزلہ متاثرین کا  یوتھ ایکش...
24/11/2022

حکومت روندو زلزلہ متاثرین کو فوری معاوضہ اور روندو متاثرین کمیٹی کے مطالبہ کو فوری حل کرے ۔
زلزلہ متاثرین کا یوتھ ایکشن کمیٹی حلقہ 2 سے رابطہ ۔صدر یوتھ ایکشن کمیٹی نے ان کے مسائل سنے اور 25 تاریخ کو ہونے والے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے روندو متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔کہی مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک زلزلہ متاثرین کو کچھ نہ ملنا یہاں کی عوام کے ساتھ مزاق ہے۔
ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روندو زلزلہ متاثرین کمیٹی کے مطالبہ کو فوری حل کرے۔بصورت دیگر یوتھ ایکشن کمیٹی متاثرین کے ساتھ اختجاج مین شامل ہوں گے۔ انشااللہ ضرورت پڑنے یوتھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک علامتی احتجاج بھی کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔

یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ سکردو

نیوز الرٹ گمبہ سکردو:-سکردو میں بجلی, اٹا, بحران روز بروز زرو پکڑتا جارہا ہےانتظامیہ کو چاھۓ اس کا سختی سے نوٹس لیں🙏🙏......
19/11/2022

نیوز الرٹ گمبہ سکردو:-

سکردو میں بجلی, اٹا, بحران روز بروز زرو پکڑتا جارہا ہے
انتظامیہ کو چاھۓ اس کا سختی سے نوٹس لیں🙏🙏...
لوگوں کے پاس کھانے کو اٹا نہیں روشنی کے لۓ بجلی نہیں سیاسی افراد اپنے سیاست چمکانے میں لگے ھوے ہیں🤔...

یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ اسکردو✊🤝🙏✌.

16/11/2022

اسلام علیکم عزیزان
یوتھ ایکشن کمیٹی کھبی کسی کی ذاتی مفاد کیلئے کام نہیں کریگی بلکہ عوامی مفادات کی خاطر اپنا ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا ۔یوتھ ایکشن کمیٹی کو کوئی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے استعمال نہیں کر سکتا بلکہ سیاسی لوگ یوتھ ایکشن کو فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔
امید کرتا ھوں آپ سب اپنے علاقے کا دردرکھ کر سیاسی پلیٹ فارم سے بالا ترہو کر یوتھ ایکشن کا ساتھ دینگے۔🙏
صدر یوتھ ایکشن کمیٹی✊🤝✌✌.....

سکردو کے مستقبل کا فیصلہ سکردو کے شہری ہی کرئنگے.یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ اسکردو🤝✊✌✌
26/10/2022

سکردو کے مستقبل کا فیصلہ سکردو کے شہری ہی کرئنگے.

یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ اسکردو🤝✊✌✌

یوتھ ایکشن کمیٹی کی گمبہ سکردو میں اک اجلاس منعقد ھوی۔جس میں سکردو میں حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں ممکنہ بجلی...
25/10/2022

یوتھ ایکشن کمیٹی کی گمبہ سکردو میں اک اجلاس منعقد ھوی۔جس میں سکردو میں حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں ممکنہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لے قبل از وقت اقدامات کرنے اور متعلقہ حکام سے ملاقات کر کے مسا ئل سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔

یوتھ ایکشن کمیٹی سب ڈویژن گمبہ اسکردو

آغا علی رضوی کے بلتستان یونیورسٹی کے متنازعہ سابقہ وی سی کے حوالے سے ردعمل پہ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں یوتھ ایکشن کمیٹی حل...
15/10/2022

آغا علی رضوی کے بلتستان یونیورسٹی کے متنازعہ سابقہ وی سی کے حوالے سے ردعمل پہ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں
یوتھ ایکشن کمیٹی حلقہ 2✊✊💪💪✌✌✌........

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Action committee sab Division Gamba Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share