11/02/2024
سیاست اپنی جگہ لیکن اگر آپ ایک ایسی ٹیم ہو، جس کی اپنی گروانڈ بھی نا ہو، اپنا کراؤڈ بھی نا ہو، میڈیا بھی مخالف ہو، اس کے پرستاروں پر بھی پابندی ہو، اس کے جھنڈے پہ نشان پہ بھی پابندی ہو، ایمپائر بھی مخالف ہو، سیکیورٹی والے بھی مخالف ہوں، اس کو میچ پریکٹس بھی نہ کرنے دی جائے، اس کو کھیلنے کے لئے بلا بھی نہ دیا جائے، اس کے کپتان کو بھی کھیلنے نہ دیا جائے اور آپ ایسی ٹیم سے ڈرتے ہوئے میچ کھیلیں جبکہ آپ کا کھیلنے کا چالیس سال کا تجربہ بھی ہو اور آپ ان سب باتوں کے باوجود میچ ہار جائیں تو یقین کریں یہ آپ کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، مہربانی فرما کر چھوڑ دیں کھیلنا!!