Markhor

Markhor Unofficial Pak Army Fans Page . No government related link here. This is a non-official page
(3)

‏چاند مبارک 🌙رمضان المبارک❤ رحمتوں, برکتوں, بخششوں کا ماہ مبارک گھروں تک آن پہنچا
11/03/2024

‏چاند مبارک 🌙رمضان المبارک❤
رحمتوں, برکتوں, بخششوں کا ماہ مبارک گھروں تک آن پہنچا

پیج کے تمام ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے السلام علیکم۔۔۔بہت لمبے عرصے کے بعد پوسٹ کرنے جا رہا ہوںجیسا کہ اپ لوگ جانتے ہیں ...
05/01/2024

پیج کے تمام ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے السلام علیکم
۔۔۔بہت لمبے عرصے کے بعد پوسٹ کرنے جا رہا ہوں
جیسا کہ اپ لوگ جانتے ہیں کہ گروپ ایڈمن نے کبھی کسی ایسے پوسٹ کو اپنی طرف سے ریکمنڈ نہیں کیا جس کی ویریفیکیشن کمپلیٹ نہ ہو
اج ہی ایک بہن جس کی امی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے کچھ میڈیسن کا پرابلم ہے کچھ فائننشلی پرابلم ہے
ہم اپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ بالکل جینین کیس ہے اس میں کوئی فراڈ دھوکہ نہیں ہے اپ حضرات جو بھی جتنا بھی ہو سکے اس کے جو جیز کیش اکاؤنٹ ہے اس میں اپ ٹرانسفر کر دیں چاہے اپ کی 10 روپے کی بھی اگر توفیق ہے تو اپ کر دیں ثواب کی نیت سے پیج ایڈمن اس کی ویریفیکیشن دیتے ہیں اپ کو
کہ یہ بالکل فیک کیس نہیں ہے بلکہ جینین کیس ہے
اور جو بھی جیز کیش سینڈ کریں جتنا بھی تعاون کریں برائے مہربانی ان باکس میں اس کا سکرین شاٹ ضرور بھیجیں تاکہ ہم دعاؤں میں پھر ان کو یاد رکھیں خصوصی دعاؤں میں
اپ سب کا بہت شکریہ جزاک اللہ اس خیر کے کام میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں۔

‏ابھی نندن کا جہاز گرانے کا حکم دینے والا سابق چیف ایئر مارشل انور خان نے کروڑوں روپے کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواۓ ا...
13/03/2023

‏ابھی نندن کا جہاز گرانے کا حکم دینے والا سابق چیف ایئر مارشل انور خان نے کروڑوں روپے کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواۓ ایک بھی تحفہ گھر نہیں لے گیا ♥️

‏لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئرمین نیب تعیناتRight or Wrong?
05/03/2023

‏لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات
Right or Wrong?

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ایک بہت ہی افسوسناک خبر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف رحمت اللہ کا انتقال ...
05/02/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ایک بہت ہی افسوسناک خبر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف رحمت اللہ کا انتقال ہوگیا 😭


کوئٹہ: کینٹ گیٹ موسیٰ چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ کئی افراد زخمی، جائے وقوع پر سیکورٹی فورسیز پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے...
05/02/2023

کوئٹہ: کینٹ گیٹ موسیٰ چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ کئی افراد زخمی، جائے وقوع پر سیکورٹی فورسیز پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

02/02/2023
پیسہ ختم, سری لنکا کا اپنی آدھی فوج ختم کرنے کا فیصلہسری لنکا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وج...
14/01/2023

پیسہ ختم, سری لنکا کا اپنی آدھی فوج ختم کرنے کا فیصلہ

سری لنکا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے فوج کی تعداد کو تقریباً آدھا کیا جائے گا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گذشتہ برس سے سری لنکا کی دو کروڑ 20 لاکھ آبادی کو پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک دیوالیہ ہونے کے بعد ٹیکسز میں اضافہ کیا تھا اور اخراجات میں کمی کی تھی تاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کی جا سکے۔ ان کا اگلا اقدام فوج کو کم کرنا ہے اور اس حوالے سے وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس دو لاکھ کی فوج میں سے 65 ہزار اہلکاروں کو ریٹائر کیا جائے گا، اور اس دہائی کے اختتام تک سری لنکن فوج کی تعداد ایک لاکھ کر دی جائے گی۔
سری لنکا میں خانہ جنگی کے بعد ایک دہائی تک فوج کی تعداد میں اضافہ رہا۔ 2009 میں فوج کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی۔
یہ وہ وقت تھا جب حکومت نے علیحدگی پسند تامل ٹائیگرز کے خلاف کارروائی کی اور ان کا خاتمہ کیا۔ اس کارروائی میں ہزاروں عام شہری ہلاک ہوئے۔
سری لنکا میں گذشتہ برس دفاع پر مجموعی طور پر 10 فیصد خرچ ہوا اور ماہرین کے مطابق آدھی حکومتی تنخواہیں سکیورٹی فورسز پر خرچ ہوئیں۔
رواں برس کے آغاز میں ٹیکسز میں کئے جانے والے بڑے اضافے کے باوجود حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اس کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے بہت تھوڑی رقم ہے۔
گذشتہ برس لوڈشیڈنگ، پیٹرول کے بحران، مہنگائی اور خوراک کی کمی کے باعث معیشت 8.7 فیصد تک سُکڑ گئی تھی۔
جولائی میں یہ بحران اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا جب مظاہرین نے سابق صدر کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا تھا۔ وہ کچھ دیر کے لیے ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے اور انہوں نے بیرون ملک سے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر شاہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پر حاضری دی 🖤 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خانہ کعبہ ...
08/01/2023

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر شاہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پر حاضری دی 🖤

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خانہ کعبہ کا اندرونی حصہ دکھایا گیا 🥀
اور پاکستان کی سلامتی، دفاع، خوشحالی اور قومی مفادات کے لیے دعا کی۔
#𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐙𝐢𝐧𝐝𝐚𝐛𝐚𝐝 ♥️⭐

29/12/2022

کرائم صاحب کی بھی سنیں کیا کہہ رہے ہیں 😠

صدر پاکستانچیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) س...
08/12/2022

صدر پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازتے ہوئے_____!!!🇵🇰

پاک فوج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟اسلام آباد: پاک فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ح...
03/12/2022

پاک فوج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟

اسلام آباد: پاک فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں ، انھوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں جنرل عاصم منیر کو ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز کیے گئے۔

اکتوبر 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے بعد جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔


🇵🇰🇵🇰💪💪🪖🪖🤲🤲🌹

آرمی چیف عاصم منیر نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو عہدے سے ہٹا دیا
01/12/2022

آرمی چیف عاصم منیر نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو عہدے سے ہٹا دیا

الرٹ رہیں👇‏فوج اور نئے آرمی چیف کے خلاف کسی صورت کوئی ٹرینڈ میں شامل نا ہوں نا کوئی پوسٹ کریں. ایک پورا پلان بنا ہوا ہے ...
01/12/2022

الرٹ رہیں👇
‏فوج اور نئے آرمی چیف کے خلاف کسی صورت کوئی ٹرینڈ میں شامل نا ہوں نا کوئی پوسٹ کریں. ایک پورا پلان بنا ہوا ہے PTI کے جعلی اکاؤنٹس سے فوج کے خلاف پوسٹ کر کے انکو عمران خان کے سپورٹرز دکھانا اور پھر ان میں عام لوگوں کو شامل کرنا پھر لوگوں کو فوج آرمی چیف کے خلاف کرنا. ہمیں اپنا پاک فوج پر فخر ہے❤️

الرٹ رہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کو آرمی کی کمان سونپیں گے، جس کیلئے وہ آرمی ...
29/11/2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کو آرمی کی کمان سونپیں گے، جس کیلئے وہ آرمی کمان کی علامت “ملاکا اسٹک” جنرل عاصم منیر کے سپرد کریں گے۔

کمانڈ یا کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ہی مرکزی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اس کی ایک مکمل تاریخ ہے۔

ملاکا اسٹک 1 اسٹار فوجی افسر یعنی بریگیڈیئر رینک کے عہدے کے فوجی کو سونپی جاتی ہے، نئے بریگیڈیئر بننے والے فوجی افسر کو یہ اسٹک اپنے پرانے افسر کی جانب سے ملتی ہے، پرانا افسر اپنی چھڑی نئے آنے والے افسر کو سونپ کر خود ترقی کی سیڑھی چڑھتا ہوا اگلے عہدے پرچلا جاتا ہے اور اس عہدے پر موجود افسر سے چھڑی وصول کرلیتا ہے، یہ سلسلہ اسی طرح فور اسٹار جنرل اور پھر آرمی چیف تک جاتا ہے۔

بے ضرر چھڑی کو ہی کمانڈ کی منتقلی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے ؟

کمانڈ کی چھڑی کا تعلق ان ابتدائی روایات سے ہے جن میں جنگجو سردار کے پاس انتہائی وزنی لیکن حجم میں چھوٹا ”گرز“ ہوتا تھا، انگریزی میں اسے mace کہتے ہیں۔

پرانے وقتوں میں جنگیں جیتنے کے لیے ذہنی طاقت کے ساتھ جسمانی طاقت کی اہمیت ہوتی تھی اور جنگجو سردار یہ وزنی گرز بآسانی اٹھا لیتے تھے اور ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کرتے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرا اور زرہ بکتر کا رواج بڑھا تو گرز کی عملی افادیت کم ہونے لگی۔ تاہم روایت کے طور پر یہ موجود رہا۔

مغرب میں 14ویں صدی میں گزرعلامتی طور پراستعمال ہونے لگے، اب وزنی گرز سپہ سالار کے بجائے سارجنٹ ایٹ آرمز اٹھاتا تھا۔

16ویں صدی تک مغرب میں ”گرز“ اپنے ایک سرے پر موجود آہنی ٹکڑا اور دوسرے سرے پر موجود ہینڈل کھو بیٹھا، بس درمیان کی پتلی چھڑی رہ گئی، تاہم گرز کی شکل تبدیل ہونے کے باوجود اب بھی یہ طاقت کی علامت تھا۔

یہ چھڑی سیاست اور فوج دونوں میں استعمال ہونے لگی، برطانیہ سمیت کئی ممالک کی پارلیمنٹ میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے پاس اس طرح کی چھڑی ہوتی ہے، اسی طرح فوجی کمانڈروں کے پاس بھی یہ چھڑی ہوتی ہے۔

کمانڈ کی چھڑی کو ”ملاکا کین“ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چھڑی سنگاپور کے جزیرے ملاکا سے حاصل ہونے والے ایک مخصوص بانس سے تیار کی جاتی ہے۔

اسی طرح کا بانس انڈونیشیا کے جزیرے سما ٹرا میں بھی پایا جاتا ہے لیکن روایت ملاکا کا بانس استعمال کرنے کی ہے۔

ملاکا کا یہ بانس وزن میں بہت ہلکا لیکن انتہائی مضبوط ہوتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور برطانیہ میں بھی مسلح افواج کے کمانڈر اسی بانس سے تیار ہونے والی چھڑی رکھتے ہیں۔

چھڑی کا استعمال کب ہوتا ہے ؟
پاکستان کی فوجی روایات کے تحت مخصوص مواقع پر جیسے قومی پرچم کو سلامتی دیتے وقت، گارڈ آف آنر وصول کرتے وقت اور پریڈ ملاحظہ کرتے ہوئے آرمی کمانڈ لازما چھڑی اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب بعض مواقع پر کمانڈ کی چھڑی دور رکھی جاتی ہے۔ جب بھی آرمی چیف صدر، وزیراعظم یا کسی اور بڑی شخصیت سے ملتے ہیں کمانڈ کی چھڑی ان کے ساتھ نہیں ہوتی۔

وہ پانچ باتیں جو جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف منفرد بناتی ہیںلیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اگر آرمی چیف بن گئے تو ان میں پا...
25/11/2022

وہ پانچ باتیں جو جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف منفرد بناتی ہیں
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اگر آرمی چیف بن گئے تو ان میں پانچ ایسی خصوصیات ہوں گی جو اس سے قبل پاکستانی فوج کے کسی سربراہ میں نہیں رہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے ہلالِ امتیاز بھی حاصل کر رکھا ہے (آئی ایس پی آر)

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک طویل اور تھکا دینے والے مشاورتی عمل کے بعد آرمی چیف نامزد کر دیا ہے اور ان کے نام کی ایڈوائس منظوری کے لیے صدرِ پاکستان کے پاس بھیج دی ہے۔

مزید یہ کہ وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کی مدتِ ملازمت، جو 26 نومبر کو ختم ہو رہی تھی، میں بھی توسیع کر دی ہے اور بظاہر ان کے فوج کے سربراہ بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

اس موقعے پر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جنرل عاصم منیر کے بارے میں مختلف معلومات گردش کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس چند ایسے اعزازات یا خصوصیات ہیں جو آج تک کسی آرمی چیف کو حاصل نہیں رہیں۔

ہم نے ایسی ہی پانچ خصوصیات ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

1۔ او ٹی ایس سے تعلق

عام طور پر آرمی چیف لانگ کورس سے آنے والے جنرل بنتے ہیں، مگر جنرل عاصم منیر لانگ کورس سے نہیں بلکہ او ٹی ایس سے آئے ہیں۔

لانگ کورس سے مراد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہونے والے دو سالہ کورس سے جس سے تربیت پا کر پاکستانی فوج کے افسران فوج کا حصہ بنتے ہیں۔ یہ لانگ کورس ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے پر ایک اور ادارہ او ٹی ایس یا آفیسرز ٹریننگ سکول کہلاتا ہے جو پہلے کوہاٹ میں ہوا کرتا تھا بعد میں منگلا منتقل ہو گیا۔

جنرل عاصم منیر آفیسر منگلا میں ٹریننگ سکول سے پاس آؤٹ ہوئے جس کے بعد انہوں نے فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

او ٹی ایس پروگرام 1989 کے بعد ختم کر دیا گیا تھا اور 1990 میں آفیسر ٹریننگ سکول کو جونئیر کیڈٹ اکیڈمی کا درجہ دے دیا گیا۔

دفاعی تجزیہ کار جنرل جنرل طلعت مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس سے قبل ضیاء الحق کے دور میں او ٹی ایس سے پاس آؤٹ ہونے والے جنرل عارف بھی فور سٹار جنرل بنے تھے لیکن آرمی چیف نہیں۔

2۔ دو انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ

جنرل طلعت مسعود نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کے وہ واحد آرمی چیف ہوں گے جو چیف بننے سے قبل دو مختلف انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر 25 اکتوبر 2018 سے 16 جون 2019 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے۔ اس کے علاوہ وہ ملٹری انٹیلی جنس (ایم ۤئی) کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل آئی ایس آئی کے سربراہ تو آرمی چیف بنے ہیں، مثال کے طور پر جنرل اشفاق پرویز کیانی، مگر کوئی ایسا سربراہ نہیں آیا جو دو انٹیلی جنس اداروں کا سربراہ رہا ہو۔

3۔ سورڈ آف آنر

جنرل طلعت مسعود کے بقول ان کے علم میں اس سے قبل کوئی آرمی چیف نہیں گزرا جس نے شمشیرِ اعزاز یا سورڈ آف آنر حاصل کیا ہو۔ یہ وہ اعزاز ہے جو جنرل عاصم منیر کے پاس ہے۔ اسی بات کی تصدیق دفاعی صحافی ماجد نظامی نے بھی انڈپینڈنٹ اردو کو کی۔

وزیراعظم کا عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف کی تعیناتی: سمری میں شامل چھ سینیئر جنرل کون ہیں؟

آرمی چیف سمری موصول، فیصلہ طریقہ کار کے تحت ہوگا

آرمی چیف کی تقرری کی سمری کے لیے وزیراعظم کا وزارت دفاع کو خط
شمشیرِ اعزاز وہ اعزازی تلوار ہوتی ہے جو پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دی جاتی ہے۔ اس اعزاز کا حصول ہر کیڈٹ کا خواب ہوتا ہے اور اسے پانے کے لیے ان کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ یہ شمشیر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

4۔ کوارٹر ماسٹر جنرل

جنرل عاصم منیر وہ پہلے آرمی چیف ہوں گے جو کوارٹر ماسٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ فوجی اصطلاح میں کوارٹر ماسٹر وہ عہدہ ہے جو فوجیوں کو مختلف قسم کا ساز و سامان فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس ساز و سامان میں اسلحہ، گولہ باردو، فوجی گاڑیاں، وردیاں، وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

اس لحاظ سے یہ اہم عہدہ ہے مگر جنرل طلعت مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ عام طور پر فوج میں اس عہدے کو بہت زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اور سمجھا جاتا ہے کہ کوارٹر ماسٹر جنرل بننے والے افسر کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ دوسرے اعلیٰ فوجی افسران کے برعکس کوارٹر ماسٹر جنرل اہم سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں سے باہر ہو جاتا ہے۔ وہ فیصلے جو کور کمانڈر یا دوسرے سینیئر افسر کرتے ہیں۔

5۔ حافظ قرآن

دفاعی صحافی ماجد نظامی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اب تک دستیاب معلومات کی رو سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہوں گے جو حافظ قرآن ہیں۔

آن لائن چلنے والے خبروں کے مطابق جنرل عاصم کے والد بھی حافظ قرآن تھے، اور نامزد آرمی چیف نے راولپنڈی کے مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن سے قرآن کریم حفظ کیا۔

پاک آرمی زندہ بادپاک فوج زندہ باد
25/11/2022

پاک آرمی زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

23/11/2022

‏جنرل فیض حمید کے آرمی چیف بننے سے عوام اور فوج کے درمیان محبتیں پھر سے
بحال ہونگی
انشاءاللہ🏏❤

انڈین میڈیا کی چیخیں شروع، مطلب  کہ مارخور آرہا ہے "جنرل فیض حمید" 😘
22/11/2022

انڈین میڈیا کی چیخیں شروع، مطلب کہ مارخور آرہا ہے
"جنرل فیض حمید" 😘

پاکستانیوں دعا کریں جنرل فیض حمید اگلے چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے ان شاء اللہ ✌🏻🇵🇰🇵🇰
20/11/2022

پاکستانیوں دعا کریں جنرل فیض حمید اگلے چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے ان شاء اللہ ✌🏻🇵🇰🇵🇰

کچھ تصویریں بولتی نہیں چیختی ہیں- 💔🖤😭
25/10/2022

کچھ تصویریں بولتی نہیں چیختی ہیں- 💔🖤😭

دلوں پہ راج کرنے والا جنرل پاکستانی قوم کا فخر آصف غفور۔ اللّه پاک کامیابیاں عطاء فرماۓ (آمین)
17/10/2022

دلوں پہ راج کرنے والا جنرل پاکستانی قوم کا فخر آصف غفور۔
اللّه پاک کامیابیاں عطاء فرماۓ (آمین)

🇵🇰🇵🇰🇵🇰 ہم کھڑے تھے ، ہم کھڑے ہیں ، ہم کھڑے رہیں گے یقین کے ساتھ ، ایمان کے ساتھ ،افواج پاکستان کے ساتھ ⚔⚔⚔
17/10/2022

🇵🇰🇵🇰🇵🇰 ہم کھڑے تھے ، ہم کھڑے ہیں ، ہم کھڑے رہیں گے
یقین کے ساتھ ، ایمان کے ساتھ ،افواج پاکستان کے ساتھ ⚔⚔⚔

   ✯✯✯💕💕چالاکیاں سازشیں مکاریاں یہ کم ظرف لوگوں کے مشغلے ہیں۔‎
29/09/2022


✯✯✯
💕💕
چالاکیاں سازشیں مکاریاں
یہ کم ظرف لوگوں کے مشغلے ہیں۔

  💕❤❤💕"خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے"اور کبھی کبھار ہماری خاموشی کی وجہ صرف تم ہو👉🇵🇰
26/09/2022



💕❤❤💕
"خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے"
اور کبھی کبھار ہماری خاموشی کی وجہ صرف تم ہو
👉🇵🇰

آئی ایس پی آر - ISPRپاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن خوست، ہرنائی بلوچستان کے دوران رات گئے گر کر تباہ ہو گیا۔ ...
26/09/2022

آئی ایس پی آر - ISPR

پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن خوست، ہرنائی بلوچستان کے دوران رات گئے گر کر تباہ ہو گیا۔

2 پائلٹس سمیت جہاز میں موجود تمام 6 افراد نے شہادت قبول کرلی
اللّٰہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

شہدا میں شامل:
▪️ میجر محمد منیب افضل - پائلٹ
▪️ میجر خرم شہزاد - پائلٹ
▪️ نائیک جیل - عملہ
▪️ صوبیدار عبدالواحد
▪️ سپاہی محمد عمران
▪️ سپاہی شعیب

07/09/2022

ISI

‏کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بی بی ننے پل بولان کا دورہ کیا جہاں پل کا حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ گز...
30/08/2022

‏کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بی بی ننے پل بولان کا دورہ کیا جہاں پل کا حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ گزشتہ تین روز سے پھنسے ہوئے تھے،
کمانڈر نے 29 اگست کی صبح تک بائی پاس کی تیز رفتار ترقی کی ہدایت کی۔
ایک آرمی میڈیکل ٹیم، پکا ہوا کھانا پینے کا بھی بندوبست کیا.
Asif Ghafoor Asif Ghafoor Fans

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markhor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share